سیالکوٹ، باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض سے)پٹرولنگ چیک پوسٹ گلوٹیاں موڑ کے انچارج نے عوام میں ہیلمٹ کی آگاہی اجاگر کرنے کیلئے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے
ڈسٹرکٹ انچارج ڈی ایس پی پٹرولنگ عرفان الحق سلہریا کی موجودگی میں انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ سب انسپکٹر یاسر محبوب نے شہریوں میں ہیلمٹ کی آگاہی کیلئے ہیلمٹ تقسیم کئے اس موقع پر ڈی ایس پی عرفان الحق سلہریا اور انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ یاسر محبوب نے زندگی کی اہمیت اور ہیلمٹ کے فوائد کے متعلق موٹر سائیکل سواروں کو آگاہی دی کہ ہیلمٹ کے استعمال سے انسان کئی حادثات سے محفوظ رہ سکتا ہے

انکا کہنا تھا کہ شہری اپنے سفر کے دوران ہیلمٹ کا استعمال ضرور کریں اور خود کو محفوط رکھیں ہماری آگاہی کا مقصد عوام کو ہیلمٹ کی اہمیت بتانا ہے پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ نے اس موقع پر درجنوں شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے جس پر شہریوں نے انچارج پٹرولنگ پوسٹ گلوٹیاں موڑ اور ان کی پوری ٹیم کے اس احسن اقدام کو سراہتے ہوئے انہیں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ان کا رویہ ہر شہری کیساتھ بہت اچھا ہے جو کہ پولیس عوام دوستی کی ایک منہ بولتی مثال ہے
Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی
-

سیالکوٹ :پٹرولنگ پولیس نے شہریوں میں ہیلمٹ تقسیم کئے
-

لاہور :پنجاب بھر سے ڈرگ سیل لائسنسداران کے وفد کی سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات
لاہور ،باغی ٹی وی (نامہ نگارطاہر رشید سیال )پنجاب بھر سے ڈرگ سیل لائسنسداران کے وفد کی سیکرٹری ہیلتھ سے ملاقات،سیکرٹری ہیلتھ پنجاب سے آفیشیل میٹنگ ہوئی جس میں صوبہ پنجاب سے ہیلتھ کے اعلی افسران نے شرکت کی
میٹنگ میں ڈرگ سیل لائسسنز کے کوالیفائیڈ ڈسپنسرز کے وفد نے اپنا بھرپور موقف پیش کیا اور حالیہ ڈرگ ترامیم کے بارے اپنے تحفظات کا اظہار کیا
ڈسپنسرز لائسنس پر شیڈول جی کے اطلاق کی تجویز کو ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیااور لائسنس کے ٹرانسفر پر عائد پابندی ختم کرنے کا مطالبہ کیا گیااس موقع پر سیکرٹری ہیلتھ پنجاب اور ان کی ٹیم نے تمام مطالبات کو بغور سنا اور قانون کے مطابق بھر پور ریلیف دینے کی یقین دہانی کرائی گئی،
لائسنس داران کے وفد نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ حالیہ ترامیم ہمارا معاشی قتل ہے اس شعبہ سے وابستہ لاکھوں افراد کے بے روزگار ہونے کا بھی خدشہ ہے،انسانی بنیادی حقوق کو پیش نظر رکھتے ہوئے ہمارے مطالبات پر ہمدردانہ غور کیا جائے -

میہڑ:بسکٹ فیکٹری سے مقامی مزدوروں کے نکالے جانے پر احتجاج
میہڑ.باغی ٹی وی (نامہ نگارمنظورعلی جوئیہ)بسکٹ فیکٹری سے مقامی مزدوروں کے نکالے جانے پر احتجاج
تفصیل کے مطابق سندھ یوتھ ایکشن کمیٹی کے سربراہ سندھو نواز گھانگھرو کے کہنے پر سندھ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں اسماعیل سولنگی اور نادر ڈھر کی قیادت میں میہڑ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا گیامظاہرین نے کہاکہ کراچی کورنگی میں انگلش بسکٹ فیٹری سے بلاجواز سندھی ملازمین کو نکالاجارہا ہے جس کی ہم سخت الفاظ میں مزمت کرتے ہیں .انہوں نے کہاکہ فیکٹیروں سے سندھی مزدورں کو برطرف کرنا بند کیا جائے دوسری صورت میں پورر سندھ میں سندھ ایکشن کمیٹی کی جانب سے احتجاجی مظاہرے کئے جائینگے اور اس عمل کے خلاف سخت تحریک چلائی جائیگی.
-

میرپورخاص: ڈویژن بھر میں زرعی منصوبوں کے لیے فزیبلٹی رپورٹ 2 دن کے اندر دی جائے -کمشنر
میرپورخاص،باغی ٹی وی نامہ نگار (سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)میرپورخاص ڈویژن میں زرعی منصوبوں کے آغاز کرنے کے لیے فزیبلٹی رپورٹ دو دن کے اندر فراہم کی جائے . کمشنر فیصل احمد عقیلی
تفصیل کے مطابق کمشنر میرپورخاص ڈویژن فیصل احمد عقیلی نے کہا ہے میرپورخاص پہلے سے ہی زرعی اعتبار سے زرخیز علاقہ ہے اس لئے زراعت کو مزید فروغ دینے کے لئے حکومت سندھ اور ضلعی انتظامیہ میرپورخاص کی جانب سے مختلف زرعی منصوبوں پر غور کیا جا رہا ہے تاکہ نہ صرف یہاں کے کاشتکاروں کو فائدہ پہنچ سکے بلکہ وہ اپنا روزگار شروع کر کے زرعی اجناس کو بیرون ممالک درآمد کر سکیں .ان خیالات کا اظہار انہوں نے کمشنر کمیٹی ہال میں میرپورخاص میں آموں کی اقسام کو محفوظ بنانے کے لئے مینگو پلپنگ یونٹ لگانے ، کھارے پانی سے کپاس کی کاشت کرکے نئی اقسام متعارف کروانے ، اونٹوں کے دودھ کو محفوظ کر کے خشک بنا کر روزگار کرنے ، گوار اور کجھور کی پیداوار حاصل کرنے ، کنولا اور کنری کی مرچ منڈی کو فعال بنانے کے لئے اقدامات کرنے کے متعلق اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا .
اجلاس میں برگیڈیئر چھور کینٹ ، ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود ، ڈپٹی کمشنر تھرپارکر عبدالحلیم جاگیرانی ، ایڈیشنل کمشنر ون عمرکوٹ سہیل احمد سومرو ، ڈائریکٹر جنرل پاکستان ریسرچ کونسل ذاکر حسین ڈاہری ، ڈائریکٹر اینیمل ہسبینڈری حزب اللہ بھٹو ، ڈپٹی ڈائریکٹرز لائیو اسٹاک ، محکمہ جنگلات کے افسران ، ڈپٹی ڈائریکٹر ایگریکلچر ریسرچ ولی محمد بلوچ اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
کمشنر فیصل احمد عقیلی نے تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنروں ، محکمہ زراعت اور محکمہ جنگلات کے افسران کو ہدایت کی کہ ڈویژن بھر میں زرعی منصوبوں کے آغاز کے لیے زرعی اور جنگلات کی زمین کی تفصیلات دو دن کے اندر فراہم کی جائیں تاکہ ایک جامع رپورٹ مرتب کی جائے اور جلد زرعی منصوبوں پر کام کا آغاز ہو سکے .
-

میرپورخاص:سابق ایم پی اے ہری رام کشوری لال نے اسفالٹ روڈ کا افتتاح کردیا
میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )پاکستان پیپلزپارٹی میرپورخاص کے سابق ایم پی اے ہری رام کشوری لال کی ربیع الاول کے مبارک مہینے کے سلسلے مین میرواہ پھاٹک سے منیر سی این جی اور پھر چاندنی چوک تک اسفالٹ روڈ کا افتتاح کردیا۔
ہری رام کشوری لال کی ربیع الاول کے جلوس و ریلیوں کی گزر گاہوں کو صفائی ستھرائی کے سلسلے میں انتظامیہ کو ہدایت دیں جس سے شہر میرپورخاص کی عوام مستفیذ ہونگی ۔
واضح رہے کہ میرپورخاص میں پاکستان پیپلزپارٹی کے ایم۔پی۔اے ہری رام کشوری لال الیکشن جیتنے کے بعد میرپورخاص کے لئے کوئی قابل قدر کام نہیں کرسکے ،
میرپورخاص کا میگا پروجیکٹ نالہ جو ہری رام کشوری لال کی زیر نگرانی تعمیر ہونا تھا جو انجنیئرز کی ناقص حکمت عملی کی وجہ سے ابھی تک صیحیح طور پر تیار نہیں ہوسکا ہے اور یہ میگا پروجیکٹ میرپورخاص کی عوام کے لئے درد سر بنا ہوا ہے۔
-

ڈیرہ غازیخان: کمرہ عدالت کے سامنے 2 افراد قتل ایک زخمی
ڈیرہ غازیخان،باغی ٹی وی (نیوزرپورٹرشاہد خان ) ناقص سیکورٹی کی بدترین مثال احاطہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کے کمرہ عدالت کے سامنے 2 افراد قتل ایک زخمی
ڈیرہ غازیخان احاطہ عدالت ناقص سیکورٹی کمرہ عدالت ایڈیشنل سیشن جج رفاقت علی کی کمرہ عدالت کے سامنے ملزم یونس نے دیرینہ دشمنی کی بنا پر تین افراد کو گولیاں مار دیں ایک موقع پر جانبحق جبکہ دوسرا علامہ اقبال ٹیچنگ ہسپتال لے جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گیامقتولین کا نام جلال اور رشید بتائے جا رہے ہیں ، ذرائع کے مطابق مقتول جلال اور رشید تھانہ کالا کے مقدمہ نمبر 341/23 کی پیشی پر آئے ہوئے تھے پولیس نے ملزم یونس موقع سے گرفتار کر لیا اور جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف عمل ہے۔
یاد رہے کہ چند ماہ میں ڈسٹرکٹ کورٹ کے احاطہ میں اسطرح کی کئی وارداتیں ہو چکی ہیں جس میں ملزمان کی جانب سے احاطہ عدالت میں لوگوں گولیاں ماری گئیں۔
-

شادی کے 3 منٹ بعد طلاق
باغی ٹی وی (ویب نیوز)کویت سٹی،دنیا کی مختصر ترین شادی ،نکاح کے فورا بعد بیوی نے طلاق لے لی۔
تفصیلات کے یہ دلچسپ واقعہ کویت کے ایک شہر میں پیش آیا جہاں شادی کے 3 منٹ بعد دلہن نے بیوقوف کہنے پر طلاق لے لی جج نے طلاق کے دستاویز بھی جاری کردیے ۔اصل میں شادی کے بعد دلہن چلتے چلتے اچانک گر گئی جس پر دلہے کے منہ سے اچانک بیوقوف نکل گیا جس پر بیوی کو شدید غصہ آیا اور اُس نے طلاق لے لی،
واضح رہے کہ دیگر ممالک کی نسبت کویت میں طلاق کی شرح بہت زیادہ ہے ،شائد دنیا کی مختصر ترین شادی ہے جس میں نکاح کےتین منٹ بعد طلاح ہوئی اور دستاویز بھی جاری ہو گئے ۔
-

گھوٹکی: پوليس کارروائی کے دوران ، نہر سے زخمی ڈاکو کی لاش برآمد
میرپور ماتھیلو،باغی ٹی وی( نامہ نگار مشتاق علی لغاری)گھوٹکی میں پوليس کارروائی کے دوران ،زخمی ڈاکو کی لاش نہر سے برآمد ہوئی ہے
گھوٹکی پوليس کی کارروائی کے دوران اغواکی واردات میں ملوث فرار زخمی ڈاکو کی نہر سے نعش برآمدہوئی ہے یاد رہے کے دو دن قبل رہڑکی کے ہندو بیوپاری رنجيت کمار کو مسلح افرادوں نے اغواء کیا تھا. جبکہ ڈی ایس پی اباوڑو محمد مٹھل کھکرانی نے بروقت پولیس نفری کے ساتھ ڈاکوؤں سے مقابلہ کیا.مقابلے کے بعد ایک ڈاکوکو گرفتار کیا گیا. جبکہ ایک زخمی ڈاکوفرار ہو گیاتھا.گذشتہ روز فرار ہونے والے زخمی ڈاکو کی نعش مسو نہر سے برآمد ہوئی ہے. جبکہ نعش کی شناخت ڈاکو یاسین شر کے نام سے کی گئی ہے، پولیس نے بتایا ہے کے نعش ملنے والے بدنام زمانہ ڈاکو پولیس آفيسر اور دیگر شہید اہلکاروں کے مقدمات میں پولیس کو مطلوب تھا.
مزید تفتیش کرتے ہوئے ہلاک ہونے والے ڈاکو کا رکارڈ مختلف تھانوں سے اکھٹا کیا جا رہا ہے
-

چترال : اپرچترال کی مختلف سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا افتتاح کیاگیا
چترال (باغی ٹی وی )ضلع اپر چترال میں زیادہ ترسڑکیں خراب اور پل بھی خستہ حالی کے شکار ہیں ۔ اب ان علاقوں میں مختلف سڑکوں اور پلوں کی تعمیر کا افتتاح ہوا ہے جس سے یہاں کے لوگ اب آسانی ان سڑکوں پر سفر کرسکیں گے دوسری طرف ان سڑکوں کے بن جانے سے سیاحت میں بھی اضافہ ہوگا۔ تفصیل چترال سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار گل حماد فاروقی کی اس رپورٹ میں
چترال (باغی ٹی وی)ضلع اپر چترال میں خراب سڑکیں اور خستہ حال پلوں کی تعمیر ومرمت کا افتتاح ہوا ہے جس سے یہاں کے لوگ کیلئے آسان سفر ممکن ہوگا اور سیاحت بھی فروغ پائے گی۔ چترال سے باغی ٹی وی کے نامہ نگار گل حماد فاروقی کی رپورٹ@BaaghiTV @MumtaazAwan @GulHamaadFarooq pic.twitter.com/Zejmov4shl
— QNN WORLD (@QNN_World) September 20, 2023
-

اوچ شریف : تھیلسیمیا بیماری میں مبتلا بچہ جاں بحق
اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) تھیلیسیمیا کے موذی مرض میں مبتلا بچہ زندگی کی بازی ہار گیا
خیر پور ڈاہا سے تعلق رکھنے والے مقامی صحافی ساجد بلوچ کا چھوٹا بھائی محمد بلال جو کہ کچھ عرصہ سے تھیلیسیمیا جیسے موذی مرض میں مبتلا تھا ، گزشتہ چند دنوں سے موت وحیات کی کشمکش میں مبتلا رہنے کے بعد گزشتہ روز وفات پاگیاجس کی نماز جنازہ نواحی علاقہ خیر پور ڈاہا میں ادا کی گئی نماز جنازہ میں سیاسی ، سماجی شخصیات اور صحافیوں سمیت علاقہ کے لوگوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی ، نماز جنازہ کی ادائیگی کے بعد مقامی قبرستان میں سپرد خاک کردیا گیا