Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوچ شریف :میونسپل کمیٹی کے باکمال چیف آفیسر،مقبرہ بی بی جیوندی وگردونواح میں فلتھ ڈپو بن گئے

    اوچ شریف :میونسپل کمیٹی کے باکمال چیف آفیسر،مقبرہ بی بی جیوندی وگردونواح میں فلتھ ڈپو بن گئے

    اوچ شریف،باغی ٹی وی (نامہ نگارحبیب خان)اوچ شریف میونسپل کمیٹی کے باکمال اور ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے عالمی شہرت یافتہ مقبرہ بی بی جیوندی اور گورنمنٹ بوائز ایلمنٹری سکول کے اطراف گندگی کے ڈھیر لگ گئے،اہل محلہ اور زائرین سمیت طلباء واساتذہ کرام کی زندگی اجیرن بن کر رہ گئی ، شہر کے اندرونی علاقے فلتھ ڈپو میں تبدیل ہوگئے، جگہ جگہ کوڑے کرکٹ کے ڈھیر لگنے شروع ہو گئے ، تعفن نے شہریوں کا جینا حرام کر دیا، شہریوں نے اندرون شہر کے گلی محلوں اور چوک چوراہوں میں بنے فلتھ ڈپوؤں کااعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اس وقت پورے پنجاب کو ایک صاف ستھرا پنجاب بنانے میں لگے ہوۓ ہیں اور اس وقت پورے پنجاب میں چمکیں گے گاٶں پروگرام بڑے اہتمام کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس کے برعکس اوچ شریف شہر جو کہ قدیمی شہر ہےاس شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں مین شاہراؤں پر کھڑا نظر آتا ہے جو میونسل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    عالمی شہرت یافتہ مقبرہ بی بی جیوندی اور مزارات کو جانے والے راستوں پر گندگی اور کوڑے کرکٹ کے انبار لگے ہوئے ہیں جبکہ شہر کے گنجان آباد گلی محلوں میں گندگی کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ان علاقوں میں بنے فلتھ ڈپوؤں سے جان چھڑائی جائے کیونکہ مختلف گلیوں اور محلوں کا کوڑا کرکٹ چوک چوراہوں اور خالی پلاٹوں میں سینٹری ورکر پھینک کر بری الذمہ ہو جاتے ہیں جس کی بنیادی وجہ اندرون شہر کے گلی محلوں میں روزانہ کی بنیاد پر صفائی کا تواتر سے نہ ہونا ہے۔گندگی کے ڈھیر وں سے اٹھنے والے تعفن نے مکینوں کا جینا محال کر رکھا ہے ،گندگی کے ڈھیروں پر پلنے والے مچھر اور دیگر حشرات الارض مہلک امراض پھیلانے کا سبب بھی بن رہے ہیں

    اوچ شریف میں مقیم شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سکول کے لیے جانے اور آنے والے طلبہ اور طالبات کو بھی شدید پریشانی سے گزرنا پڑتا ہےمیونسپل کمیٹی کے باکمال ایماندارچیف آفیسرسب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن ہے،اہلیان اوچ شریف نے اعلی حکام سے خاموش تماشائی بنی انتظامیہ کے خلاف نوٹس اور اصلاح احوال کا فوری مطالبہ کیا ہے

  • رحیم یار خان : گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    رحیم یار خان : گیس کے بڑے ذخائر دریافت

    ملتان،باغی ٹی وی (ویب نیوز) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ (او جی ڈی سی ایل) نے رحیم یار خان میں گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہونے کا اعلان کردیا۔

    ترجمان او جی ڈی سی ایل کے مطابق پنجاب کے ضلع رحیم یار خان میں واقع چک 214-1 ایکسپلوریٹری کنویں سے گیس کے بڑے ذخائر دریافت ہوئے، جہاں (ماڑی ایسٹ بلاک) کا 100 فیصد حصہ دار اور واحد آپریٹر او جی ڈی سی ایل ہے۔

    ترجمان کے مطابق کمپنی نے 29 جون 2023ء کو کنویں میں 1851 میٹر تک کھدائی کی تھی جس کے بعد گیس کے ذخائر برآمد ہوئے۔

    کنویں سے ڈونگان فارمیشن میں 1.1ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے جبکہ سوئی مین لائم اسٹون میں 1.31ملین ایم ایم ایس سی ایف ڈی یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہوئی ہے۔

    رحیم یار خان سے کنویں کی دریافت مقامی وسائل اور توانائی کی طلب و رسد کو ختم کرنے میں نمایاں کردار ادا کرے گی۔کمپنی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ او جی ڈی سی ایل ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے اعلیٰ کارکردگی اور جدت کے حصول کیلئے ہمہ وقت پرعزم ہے۔

  • ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے سڑکیں سیوریج کے دریا میں تبدیل، شہری پریشان

    ننکانہ :میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے سڑکیں سیوریج کے دریا میں تبدیل، شہری پریشان

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی (نامہ نگار احسان اللہ ایاز)میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کے چیف افیسر کی ناہلی اور لاپرواہی کے باعث محلہ کیارہ صاحب کے رہائشوں کی زندگی اجیرن ہو کر رہ گئی سیوریج اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث اہل محلہ کو شدید مشکلات کا سامنا ,اعلی حکام سے فوری نوٹس اور اصلاح احوال کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی اس وقت پورے پنجاب کو ایک صاف ستھرا پنجاب بنانے میں لگے ہوۓ ہیں اور اس وقت پورے پنجاب میں چمکیں گے گاٶں پروگرام بڑے اہتمام کے ساتھ جاری ہے جبکہ اس کے برعکس ننکانہ صاحب جو کہ ایک انٹرنیشنل سٹی ہے اور اس شہر کی صفائی ستھرائی کے حوالے سے بات کی جاۓ تو حالت انتہائی ابتر ہو چکی ہے جگہ جگہ کوڑے کے ڈھیر اور سیوریج کا گندا پانی گلی محلوں مین شاہراٶں پر کھڑا نظر آتا ہے جو میونسل انتظامیہ کی غفلت اور لاپرواہی کا منہ بولتا ثبوت ہے

    ننکانہ صاحب کے محلہ کیارہ صاحب میں سڑکوں اور گلیوں میں سیوریج کا پانی کھڑا رہنا معمول بن چکا ہے افسران اور سینٹری ورکرز فوٹو سیشن تک محدود ہو کر رہ گۓ ہیں محلہ کیارہ صاحب کے مکین اس کرب ناک صورت حال میں کافی عرصہ سے مبتلا ہیں,

    کلمہ چوک سے لے کر سابق ناظم چوہدری ارشد کی رہائش گاہ تک گندے پانی کے کھڑے ہونے کی وجہ سے بیماریاں جنم لے رہی ہیں اور اس کی بدبو اور تعفن کے باعث محلہ کیارہ صاحب کے مکینوں کی زندگیاں اجیرن ہو کر رہ گئی ہیں اس علاقہ میں مقیم شہریوں کو روزمرہ کے معمولات میں بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے سکول کے لیے جانے اور آنے والے طلبہ اور طالبات کو بھی شدید پریشانی سے گزرنا پڑتا ہے

    میونسپل کمیٹی کے ایماندارچیف آفیسرکی وجہ سے میونسپل کمیٹی ننکانہ صاحب کا عملہ سیوریج اور صفائی ٹھنڈے کمرے تک محدود ہے جبکہ ایماندار چیف آفیسر راٶ انوار سب اچھا کی رپورٹ سے مطمئن ہے،محلہ کیارہ صاحب کے رہائشیوں نے اعلی حکام سے خاموش تماشائی بنی انتظامیہ کے خلاف نوٹس اور اصلاح احوال کا فوری مطالبہ کیا ہے-

  • سیالکوٹ: پولیس لائن میں شان رسالت ﷺ کیلئے ایک محفل منعقد ہوئی

    سیالکوٹ: پولیس لائن میں شان رسالت ﷺ کیلئے ایک محفل منعقد ہوئی

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رہورٹر شاہد ریاض) پولیس لائن میں شان رسالت ﷺ کیلئے ایک محفل منعقد ہوئی
    تفصیل کے مطابق سیالکوٹ پولیس لائن میں دعوت اسلامی کی مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی محمد اظہر عطاری نے حضور اکرمﷺ کی شان پر کمال کا بیان کیا
    جس میں ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال،ایس پی انویسٹی گیشن ضیا اللہ،ایس پی ملک نوید،ڈی ایس پی ییڈکوئٹر رانا جمیل،ڈسٹرکٹ انچاچ آئی ٹی خرم جعسراور پولیس اور ایلیٹ فورس اور ٹریفک وارڈن کے جوانوں نے شرکت کی

  • سیالکوٹ:ائیرسیال کا فوت شدہ پاکستانی کا بلامعاوضہ جسد خاکی واپس لانے کااعلان

    سیالکوٹ:ائیرسیال کا فوت شدہ پاکستانی کا بلامعاوضہ جسد خاکی واپس لانے کااعلان

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ائیرسیال کا فوت شدہ پاکستانی کا بلامعاوضہ جسد خاکی واپس لانے کااعلان
    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ والوں نے پہلے خود اپنا ائیرپورٹ بنا کر عوام کا دل جیتا تھا پھر اپنی خود کی ائیر لائن بنا کر آسمان کی بلدیوں کو چھولیا اور اب ائیرسیال مالکان نے اعلان کر دیا

    ائیرسیال کہنا ہے کہ دنیا بھر میں جہاں جہاں ائیرسیال کی فلائٹ جاتی ہے، وہاں وہاں اگر کسی وجہ سے بھی کوئی پاکستانی وفات پا جاتا ہے تو ائیرسیال بغیر کسی معاوضے کے جسد خاکی واپس لائے گی، کوئی کسی قسم کی فیس وغیرہ نہیں لی جائے گی،

    یاد رہے پہلے یہ کام صرف PIA سرکاری خرچے یعنی عوام کے ٹیکس کے پیسوں سے کرتی تھی مگر ائیرسیال اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے فی سبیل اللہ یہ نیکی کرے گی۔

  • سیالکوٹ:لائٹیں لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ:لائٹیں لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ہسپتال منتقل

    سیالکوٹ باغی ٹی وی (سٹی رپورٹر شاہد ریاض)لائٹیں لگاتے کرنٹ لگنے سے نوجوان بے ہوش ہسپتال منتقل
    تفصیلات ریسکیو 1122کے مطابق وزیرآباد روڈ نول موڑ پر 12ربیع الاول کے حوالے سے ایک نوجوان جس کا نام احسن ولد الہ دین ا س کی عمر 45سال ہے و ہ لائٹیں لگا رہا تھا کہ اچانک شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اسے کرنٹ لگ گئی اور وہ موقع پر ہی بے ہوش ہو کر سیڑھی سے نیچے گر گیا

    علاقہ مکینوں نے بروقت ریسکیو 1122کو اطلاع دی اور ریسکیو نے موقع پر پہنچ کر ابتدائی طبی امداد کے بعد سول ہسپتال منتقل کر دیا.

  • اوچ شریف:انسداد منشیات مہم گرلز ایسوسی ایٹ کالج میں سمینار اور واک

    اوچ شریف:انسداد منشیات مہم گرلز ایسوسی ایٹ کالج میں سمینار اور واک

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) انسداد منشیات مہم کے سلسلے میں طلبہ کو آگہی فراہم کرنے کے لیے گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی گرلز ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف میں سمینار و واک کا اہتمام کیاگیا، مقررین کا طلبہ کو منشیات کے بڑھتے ہوئے رجحان کے مضمرات سے خبردار کرنے کے لیے موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت پر زور،

    تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی ہدایات پر منشیات کے نقصانات اجاگر کرنے اور روک تھام کے لیے طلبہ میں شعور وضع کرنے کے حوالے سے گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی گرلز ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف میں انسداد منشیات آگاہی سمینار اور واک کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں اساتذہ اور طالبات نے شرکت کی،

    اس موقع پر سمینار کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل انیسہ بتول نے کہا کہ نگران وزیر اعلٰی پنجاب سید محسن نقوی کے ویژن کے مطابق تعلیمی اداروں میں منشیات کے خاتمہ کے لیے خصوصی مہم کا آغاز کیا گیا ہے، انہوں نے کہا کہ منشیات نسلوں کو تباہ کر دیتی ہے، قرآن پاک میں خمر اور میسر کو رجس قرار دے کر ان کی ممانعت فرمائی گئی ہے اور انہہں شیطانی عمل قرار دیا گیا،

    پروفیسر عشرت پروین، پروفیسر نشاء خان، پروفیسر کویتا انجم اور دیگر اساتذہ نے سمینار میں اظہار خیال کرتے ہوئے منشیات کے نقصانات اور اس سے بچنے کے طریقوں پر طالبات کو آگاہی فراہم کی۔

    دریں اثناء سمینار کے اختتام پر پروفیسر سمیرا ارشاد کے زیر قیادت انسداد منشیات مہم کے حوالے سے ایک آگاہی واک کا بھی اہتمام کیا گیا جس میں کالج کے تدریسی و غیر تدریسی سٹاف اور طالبات نے شرکت کی۔ واک کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پروفیسر سمیرا ارشاد نے کہا کہ معاشرے کے تمام طبقات، اساتذہ کرام منشیات کا مکمل خاتمہ کر کے اپنی نسلوں کو اس لعنت سے بچائیں گے۔

    اس موقع پر طلبہ نے انسداد منشیات کے حوالے سے اپنا بھرپور کردار ادا کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

  • اوچ شریف : پٹوار سرکل میں کرپشن کی تمام حدیں پار،متاثرہ باغی ٹی وی آفس پہنچ گیا

    اوچ شریف : پٹوار سرکل میں کرپشن کی تمام حدیں پار،متاثرہ باغی ٹی وی آفس پہنچ گیا

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان)اوچ شریف پٹوار سرکل میں کرپشن عروج پر، منشی رکھنے پر پابندی ہونے کے باوجود پٹواری رفیق لنگاہ نے منشیوں کی فوج بھرتی کرلی ۔منشی عوام کا خون چوسنے لگے۔ اے سی آفس مبینہ حصہ لیکر خاموش تماشائی، شکایات پر مزکورہ پٹواری کی سائلین کو بڑھکیں جو کرنا ہے کر لو میرا کوئی کچھ نہیں بگاڑ سکتا، رفیق لنگاہ پٹواری کی مبینہ کرپشن کے بل بوتے پر کروڑوں روپے کی بے نامی جائیدادیں بنانے بارے بھی انکشاف، ہزاروں روپے رشوت لے کر انتقال کرانے کے باوجود انتقال پرت کی کاپی دینے سے انکار، شہری حفیظ اللہ خان چانڈیہ باغی ٹی وی آفس پہنچ گیا، انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق اوچ شریف کے نواحی علاقے موضع بن واہ کے رہائشی محمد حفیظ اللہ خان چانڈیہ نے باغی ٹی وی” سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اوچ شریف میں تعینات پٹوار سرکل میں کرپشن کا بازار گرم ہے۔پٹوار سرکل میں تعینات پٹواری محمد رفیق لنگاہ نے مبینہ طور پر عوام کی کھال ادھیڑنا شروع کر رکھی ہے،

    محمد رفیق لنگاہ پٹواری کی طرف سے رکھے گئے نصف درجن سے زائد منشیوں نے انتقالوں، ریکارڈ فرد اور فرد بیع کی مد میں ہزاروں روپے بٹورنا شروع کردئیے ہیں، جبکہ پٹواری کی طرف سے عوام کی کھال ادھیڑنے کیلئے بٹھائے گئے منشیوں کی کوئی قانونی حیثیت نہیں، مزکورہ پٹواری نے عوام کو لوٹنے کیلئے جن منشیوں کو بھرتی کر رکھا ہے وہ عوام کی اربوں روپے کی اراضی کی مبینہ ہیر پھیر میں مصروف ہیں اور اپنی زمین کے ریکارڈ لینے کیلئے آنے والے سائلین کو ذلیل و خوار کرتے ہیں ۔پیسے دینے والے سائلین کا کام اسی وقت کیا جاتا ہے جبکہ پیسے نہ دینے والے سائلین کو منشی کئی کئی ماہ ٹرخاتے ہیں۔کئی سائلین جن کا انتقال درج ہوتا ہے انہیں منشی زائد حصہ کا کہہ کر ہزاروں روپے بٹورتے ہیں اسی طرح کئی درج شدہ انتقالوں کا سادہ لوح سائلین کو منشی انتقال درج نہ ہونے کا کہہ کر ہزاروں روپے بٹورتے ہیں،

    سائل حفیظ اللہ خان چانڈیہ نے بتایا کہ میں نے مورخہ 25 مئی 2023کو موضع بن واہ کے کاشتکار شمش مدنی سے 41 مرلہ اراضی خرید کی جس کے انتقال کے لئے پٹواری محمد رفیق لنگاہ نے بھاری رقم بطور رشوت وصول کی اور کہا کہ چند دنوں کے بعد انتقال پرت دے دونگا جب میں اراضی انتقال کا پرت کے حصول کے لیے گیا تو اندراج انتقال کے رجسٹرڈ کے 5018 سے 5049 تک 41صفحات غائب تھے میں نے پٹواری محمد رفیق لنگاہ سے پوچھا تو انہوں نے کہا کہ یہ صفحات تحصیلدار محمد شاکر عباسی کے دفتر میں موجود ہیں جب میں تحصیلدار محمد شاکر عباسی کے دفتر پہنچا تو انہوں نے کہا کہ میرا کام ہے انتقال پرت پر دستخط کرنا میں نے کر دئیے ہیں آپ پٹواری محمد رفیق لنگاہ سے رابطہ کریں، سائل حفیظ اللہ خان چانڈیہ رشوت دینے کے باوجود بھی پٹواری اور تحصیلدار کے درمیان شٹل کاک بنا ہوا ہے، متاثرہ نے اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ کرپٹ پٹواری محمد رفیق لنگاہ کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے تاکہ عوام لٹنے سے بچ سکیں

  • روسی گندم کے 2 جہاز پہنچ گئے، آٹا سستا ہونےکا امکان

    روسی گندم کے 2 جہاز پہنچ گئے، آٹا سستا ہونےکا امکان

    کراچی،باغی ٹی وی (ویب نیوز)پورٹ قاسم پر روسی گندم کے 2 جہاز پہنچ گئے ہیں جس کے بعد ملک میں آٹے کی قیمت میں کمی کا امکان ہے۔
    روسی گندم کے 2 جہاز پورٹ قاسم آؤٹر چینل پر پہنچ گئے ہیں، یہ جہاز بلغاریہ سے پاکستان پہنچے ہیں۔

    روسی گندم لے کر آنے والا پہلا جہاز پورٹ قاسم پر لنگر انداز بھی ہوگیا ہے۔مارکیٹ ذرائع کے مطابق گندم کے نرخ 7 روپےکلو کم ہوکر 118 روپےکلو پر آگئے ہیں ۔

    مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ درآمدی گندم آنے سے ریٹیل میں آٹےکی قیمت 10 روپے فی کلوکم ہوگی۔

  • اوچ شریف: شہری آشوب چشم کی لپیٹ میں آگئے

    اوچ شریف: شہری آشوب چشم کی لپیٹ میں آگئے

    اوچ شریف باغی ٹی وی (نامہ نگار حبیب خان) آشوب چشم کی وباء نے شہر و گردونواح کو اپنی لپیٹ میں لے لیا، بچے زیادہ متاثر، بیماری کے باعث سکول جانے والے طلبہ کی تعداد میں واضع کمی، ہنگامی طور پر بروقت ادویات فراہمی اور سپرے کرانے کا عوامی مطالبہ-

    تفصیلات کے مطابق کراچی کے بعد جنوبی پنجاب میں آشوب چشم کی وباء اوچ شریف اور گردونواح میں تیزی سے پھیل رہی ہے وباء سے بچے شدید متاثر ہورہے ہیں، جبکہ انتظامیہ کی جانب سے تاحال کوئی آگاہی مہم اور حفاظتی اقدامات شروع نہیں کیے جاسکے،

    سکولوں میں بچوں کو چھٹیاں نہ ہونے کے باعث سکول جانے والا تقریباً ہر دوسرا بچہ آشوب چشم کی بیماری میں مبتلا ہو رہا ہے، معروف فزیشن ڈاکٹر محمد ارشد رانا، ڈاکٹر محمد شاہد قریشی اور ڈاکٹر ذوہیب عمران کا کہنا ہے کہ یہ مرض ایک سے دوسرے انسان میں پھیلتا ہے ،اس بیماری کی عام علامات میں آنکھوں سے پانی بہنا،سرخ ہونا اور خارش ہونا شامل ہیں جبکہ چشمہ لگانے سے مرض کے پھیلاؤ میں فرق نہیں پڑتا۔

    انہوں نے حفاظتی تدابیر بتاتے ہو ئے کہا کہ آنکھوں سے نکلنے والی رطوبت کو اچھی طرح صاف کرنا لازم ہے متاثرہ شخص ٹشو پیپر یا نرم کپڑے سے آنکھوں کی صفائی کرے اور فورا قریبی ہسپتال یا کسی مستند ڈاکٹر سے چیک اپ کراۓ