Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ: اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    اوکاڑہ: اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) اوکاڑہ میں اساتذہ کااحتجاجی مظاہرہ کیا گیا،مطالبات کے حق میں خواتین اساتذہ بھی میدان میں آگئیں
    سرکاری خواتین ٹیچرز اور طالبات کا مطالبات کے حق میں احتجاج کیا گیا اساتذہ کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب اساتذہ کا معاشی قتل بند کرے۔اور
    حکومت پنجاب پنشن قوانین میں تبدیلی واپس لے ۔

    لیوانکیشمنٹ کو ختم کرنا نا انصافی ہے ،دس سال سے اساتذہ کو مستقل نہیں کیا گیا۔مظاہرین کا کہنا تھا کہ سرکاری سکولوں کو کسی صورت پرائیویٹ نہیں ہونے دیں گے ۔

    حکومت پنجاب کے اساتذہ کامعاشی قتل کر رہی ہے۔مطالبات منظور نہ ہوئے تو احتجاج سڑکوں پر ہوگا

  • ننکانہ: مین ریلوے روڈ انار کلی بازار میں موبائل سنٹر کا شاندار افتتاح کیا گیا

    ننکانہ: مین ریلوے روڈ انار کلی بازار میں موبائل سنٹر کا شاندار افتتاح کیا گیا

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نامہ نگار احسان اللہ ایاز )مین ریلوے روڈ انار کلی بازار میں موبائل سنٹر کا شاندار افتتاح کیا گیا
    تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں گادھی موبائل سنٹر کی شاندار افتتاحی تقریب کا آغاز قرآن مجید کی تلاوت سے کیا۔تقریب میں دوست احباب رشتہ داروں کے علاوہ شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ جبکہ گادھی موبائل سنٹر کا افتتاح ننکانہ صاحب کی مشہورشخصیات جناب مولانا کا شف نے کیا۔

    گادھی موبائل سنٹر کی افتتاحی تقریب میں آنے والےمعززمہمانوں میں رانا بشیر گادھی،چوہدری عمیر،چوہدری نصراللہ،،چوہدری عبداللہ،محمد عمران حاجی مشتاق،رانابابر رشید گادھی،لالہ محمد شریف گادھی،ابوبکربھٹی،،محمد اکبرگارمنٹس والے،چوہدری قیصر گجر ،ملک ارسلان، ڈاکٹر فہیم گجر،ملک اویس، اویس ،محمدرمضان786موبائل والے،،محمدقدیر منیر،حسنین بھٹی مدثر ڈائمنڈ موبائل والے،،عرفان ٹیلر،محمد شہراز کا کاشف چوہدری،تابش،اکمل گلیکسی موبائل والےنے محمد وسیم ارشد ملک کاشف علی کھچی نےشرکت کی اور مبارک بادپیش کی۔

    گادھی موبائل سنٹر کے CEO رانا سرمد بشیر گادھی کا کہنا تھا کہ گادھی موبائل سنٹر میں تمام کمپنیوں کے موبائل اور اسیسریز دستیاب ہوں گی آنے والے کسٹمرز کو معیاری اور مناسب ریٹ پر دی جائیں گی۔تقریب کے اختمام پر آنے والے مہمانوں دوستوں رشتہ داروں کے لیے کھانے پینے کا انتظام بھی کیا گیا تھا

  • اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباء کیلئے "جھینگا فارمنگ” ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباء کیلئے "جھینگا فارمنگ” ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد ہوا

    اوکاڑہ ،باغی ٹی وی( نامہ نگار ملک ظفر)اوکاڑہ یونیورسٹی کے طلباء کےلیے جھینگا فارمنگ کی ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا
    پانچ سالہ پراجیکٹ میں 1570 کسانوں اور طلباء کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پنڈ دادن خان میں ایک ماڈل فارم اور بلوچستان میں جھینگا ہیچری بھی قائم کی جارہی ہے ۔ مظفرگڑھ میں سیلائن ایکواکلچر ریسرچ سنٹر بھی بنایا جا رہا ہے۔

    اوکاڑہ یونیورسٹی کے شعبہ فیشریز اینڈ ایکواکلچر اور فیشریز ڈویلپمنٹ بورڈ اسلام آباد کے اشتراک سے تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں طلباء کو جھینگا فارمنگ پر جامع تربیت فراہم کی گئی۔ یہ ورکشاپ پندرہ روز تک جاری رہے گی۔

    ورکشاپ کے افتتاحی سیشن میں پائیلٹ جھینگا فارمنگ کلسٹر ڈویلپمنٹ پراجیکٹ کے پراجیکٹ مینجر مراتب علی، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ٹریننگ منیر حسین اور ماسٹر ٹرینرخالد محمود نے شرکت کی۔ انہوں نے طلباء کو جھینگا فارمنگ کے جدید طریقوں اور اس کی معاشی اور غذائی افادیت سے روشناس کروایا۔

    ورکشاپ کی صدارت وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد واجد نے کی جب کہ اس کا اہتمام شعبہ فیشریز اینڈ ایکواکلچر سے ڈاکٹر ماجد حسین اور ندا عصمت نے کیا۔

    تربیتی ورکشاپ کی اہمیت بیان کرتے ہوئے وائس چانسلر نے بتایا کہ پاکستان کے پاس ایک وسیع ساحلی پٹی اور سلائن واٹر جیسے وسائل موجود ہیں جن کو استعمال کر کے جھینگا فارمنگ کامیابی سے کی جا سکتی ہے۔ اس ٹریننگ سے طلباء کو فارمنگ کے جدید رجحانات کو سیکھنے اور ان کو بروئے کار لا کر باعزت روزگار کمانے میں مدد ملے گی۔

    ان کا مزیدکہنا تھا کہ جھینگا فارمنگ سے ہم اپنی برآمدات میں اضافہ کرسکتے ہیں اور ملکی کی غذائی ضروریات بھی احسن طریقے سے پوری کر سکتے ہیں۔ انہوں نے ورکشاپ کےلیے اسٹاف اور وسائل کی فراہمی پر فیشریز ڈویلپمنٹ بورڈ کے چیف اگزیکٹو آفیسر محمد جنید وٹوکا شکریہ بھی ادا کیا۔

    محمد جنید وٹو نے اپنے خصوصی پیغام میں بتایا کہ پاکستان میں جھینگا فارمنگ کے فروغ سے ساحلی پٹی کی مقامی آبادیوں کی خوشحالی اور ملکی معیشت کی بہتری میں مدد مل سکتی ہے۔

    اس پراجیکٹ کے دائرہ کار پربات کرتے ہوئے مراتب علی کا کہنا تھا کہ پانچ سالہ پراجیکٹ میں 1570 کسانوں اور طلباء کو تربیت فراہم کی جائے گی۔ اس کے ساتھ ساتھ پنڈ دادن خان میں ایک ماڈل فارم اور بلوچستان میں جھینگا ہیچری بھی قائم کی جارہی ہے ۔ مظفرگڑھ میں سیلائن ایکواکلچر ریسرچ سنٹر بھی بنایا جا رہا ہے۔

    پراجیکٹ کے مقاصد بیان کرتے ہوئے منیر حسین نے کہا کہ ہم ملک کے مختلف علاقوں میں جھینگا ایکواکلچر کے فروغ اور اس کے ذریعے ملکی برآمدات بڑھانے کےلیے کوشاں ہیں۔

    ورکشاپ میں شمولیت اختیار کرنے والے طلباء میں کٹس بھی تقسیم کی گئیں۔ پروفیسر واجد نے طلباء کےلیےفیلڈ وزٹ کا بھی اعلان کیا۔

  • کشمور: این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

    کشمور: این ڈی ایم اے کی طرف سے سیلاب میں جاں بحق افراد کے لواحقین میں امدادی چیک تقسیم

    کندھ کوٹ ،باغی ٹی و (نانہ نگارمختیار احمد اعوان)حکومت سندھ کے اعلان کے مطابق نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کی طرف سے ڈپٹی کمشنر فرخ شہزاد قریشی نے ضلع کشمور میں سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں مزید ایک کے لواحق قربان علی سمرو میں امدادی چیک تقسیم کیا ۔

    اس موقع پر ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت سندھ نے سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق ہونے والے افراد میں فی کس 10 لاکھ روپے تقسیم کرنے کا عمل ،جس میں آج مزید 01 متوفی کے ورثا میں چیک تقسیم کیا جا رہے ہے۔ واضح رہے کہ ضلع کشمور میں حالیہ سیلاب اور بارشوں کے باعث 31 انسانی جانیں ضائع ہوئی تھیں۔

  • اوچ شریف :انٹرمیڈیٹ کے نتائج،گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی ایسوسی ایٹ کالج تحصیل میں پہلی پوزیشن

    اوچ شریف :انٹرمیڈیٹ کے نتائج،گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی ایسوسی ایٹ کالج تحصیل میں پہلی پوزیشن

    اوچ شریف، باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان ) انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف کی تحصیل احمد پورشرقیہ میں پہلی پوزیشن، کامیاب طالبات کے اعزاز میں تہنیتی تقریب کا انعقاد،

    تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف نے انٹرمیڈیٹ کے نتائج میں تحصیل احمد پور شرقیہ کے کالجز میں پہلی پوزیشن حاصل کی ہے، امتحان میں کامیابی حاصل کرنے والی طالبات کے اعزاز میں کالج کی طرف سے تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت پرنسپل مسز انیسہ بتول نے کی،

    اس موقع پر پروفیسر سمیرا ارشاد اور کالج کی دیگر اساتذہ کے ساتھ ساتھ انٹر/ اے ڈی پی کلاسز کی سابقہ و نئی طالبات نے شرکت کی، اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کالج کی پرنسپل مسز انیسہ بتول نے کہا کہ انٹرمیڈیٹ امتحان کے نتائج میں گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی ایسوسی ایٹ کالج اوچ شریف کی طالبات نے تحصیل بھر میں نمایاں پوزیشنز حاصل کی ہیں،

    انہوں نے کہا کہ شاندار نتائج کے حوالے سے تحصیل احمد پور شرقیہ میں پہلی پوزیشن حاصل کرنا کالج کے لیے اعزاز کی بات ہے، انہوں نے کہا کہ بہترین امتحانی نتائج طالبات کی محنت اور تدریسی سٹاف کی کاوشوں کا نتیجہ ہے،

    مسز انیسہ بتول نے کامیاب ہونے والی طالبات کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ کالج کے ایم فل اور پی ایچ۔ ڈی تدریسی سٹاف کی محنت و لگن کی بدولت شاندار نتائج کے اس تسلسل کو مستقبل میں بھی قائم رکھا جائے گا،

    انہوں نے میڈیا کے توسط سے والدین سے اپیل کی کہ کالج میں انٹر اور اے ڈی پی کلاسز کا آغاز ہو چکا ہے، والدین اپنی بچیوں کی معیاری تعلیم اور داخلہ جات کے لیے گورنمنٹ سیدہ طلعت زہرا گیلانی ایسوسی کالج اوچ شریف کا انتخاب کریں۔

  • میرپورخاص : ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اورجعلی کھاد کی فروخت پر کارروائی ہوگی-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص : ذخیرہ اندوزی، ناجائز منافع خوری اورجعلی کھاد کی فروخت پر کارروائی ہوگی-ڈپٹی کمشنر

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود کی جانب سے روزمرہ استعمال کی اشیاء مناسب قیمت پر فروخت کرنے ، ذخیرہ اندوزی اور ناجائز منافع خوری ، نقلی کھاد فروخت کرنے والے ڈیلروں کے خلاف کاروائی کرنے اور کھاد کے مقررہ ریٹ پر فروخت کو یقینی بنانے کے لیے اقدامات کاحکم

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود نے کہا ہے کہ روز مرہ استعمال کی اشیاء ، فصلوں کی نقلی کھاد کے فروخت پر ذخیرہ اندوزوں اور زائد قیمتیں وصول کرنے والوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا ، اشیاء ضروریہ کی ذخیرہ اندوزی کرنے اورناجائز منافع خوری کرنے والوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے گا .

    یہ ہدایت انہوں نے اپنے دفتر میں محکمہ روینیو افسران ، آبادگار بورڈ کے صدر عمر بگھیو اور کھاد کی فرٹیلائیزر کمپنیوں کے مالکان سے اجلاس کرتے ہوئے دی . ڈپٹی کمشنر میرپورخاص ڈاکٹر رشید مسعود کا کہنا تھا کہ ہماری اولین ذمہ داری ہے کہ عام فرد کو ریلیف پہنچایا جائے اس ضمن میں مربوط حکمت عملی تشکیل دی جا رہی ہے جس سے عام لوگوں کو زیادہ سے زیادہ فائدہ پہنچ سکے .

    انہوں نے تمام تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنروں کو سختی سے ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ وہ روز مرہ استعمال کی اشیاء خاص طور پر دودھ ، دہی اور دیگر ضروری اشیاء کے نرخ چیک کرنے کے لیے مارکیٹ کا دورہ کریں اور اس کی روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ دی جائے .

    ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر رشید مسعود نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ مفاد عامہ کی خاطر ہر اقدامات کر رہی ہے جس سے میرپورخاص کی عوام کو فائدہ اور ریلیف مل سکے .

  • اوکاڑہ :محکمہ زراعت کاایکشن،20 لاکھ مالیت کی جعلی ڈی اے پی کھاد پکڑی گئی

    اوکاڑہ :محکمہ زراعت کاایکشن،20 لاکھ مالیت کی جعلی ڈی اے پی کھاد پکڑی گئی

    اوکاڑہ باغی ٹی وی (نامہ نگار ملک ظفر) محکمہ زراعت توسیع کا ڈپٹی ڈائریکٹر کی قیادت میں جعلی زرعی ادویات فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن 20 لاکھ مالیت کی جعلی کھاد ڈی اے پی پکڑلی ،محکمہ زراعت توسیع دیپال پور نے قصور روڈ اڈہ فرید کوٹ میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پکڑ لی۔جبکہ دوسری طرف کارروائی کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت (توسیع) نے کسانوں کو غیر معیاری کھادیں فروخت کرنے والوں کے خلاف گھیرا تنگ کر دیا ۔

    محکمہ زراعت کومخبر خاص کے ذریعے اطلاع ملی کے ایک شخص ٹیوٹا کرولا گاڑی رنگ سلور نمبری ATW-798 میں مشکوک کھاد یا بیج لیکر دیپال پور سے حجرہ شاہ مقیم کی طرف جا رہا ہے۔ جس پر فوری ایکشن لیتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے ہمراہ سید سجاد حیدر کاٹن انسپکٹر زراعت دیپالپور و دیگر عملہ اس گاڑی کا پیچھا کیا اور اڈہ فرید کوٹ پر دھر لیا

    گاڑی کی تلاشی لینے پر اس میں 25 بیگ سولو پوٹاش مشکوک کھاد بوزن 25 کلو گرام فی بیگ مالیتی 500000 روپے برآمد کر لئے گئے جبکہ ملزم بھی موقع پر گرفتار کر لیا گیا ۔گرفتار شخص مشکوک کھاد ملزم مختلف ڈیلران کو سپلائی کرنے کی غرض سے لے جا رہا تھا موقع پر ہی مشکوک کھاد کے نمونہ جات برائے تجزیہ لیبارٹری تیار کرکے سر بمہر کیے بقیہ مال اور گاڑی بطور مال مقدمہ بحوالہ پولیس تھانہ سٹی دیپالپور کرکے FIR کا اندراج کروادیا گیا

    اس موقع پر بات کرتے ہوئے ڈاکٹر محمد آصف رفیق اسسٹنٹ ڈائریکٹر زراعت توسیع دیپالپور نے کہا کسی کوبھی کسانوں کا معاشی استحصال کرنے کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی

  • نظراندازضلع اپر چترال میں بالآخر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوگیا

    نظراندازضلع اپر چترال میں بالآخر ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوگیا

    چترال ،باغی ٹی وی (نامہ نگار گل حماد فاروقی)ضلع اپر چترال کے مختلف علاقوں میں متعدد ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح ہوا۔ سابقہ رکن قومی اسمبلی مولانا عبد الاکبر چترالی کے خصوصی فنڈ سے ان منصوبوں کیلیے وفاقی حکومت کے ذریعے فنڈ منظور کرواکر ان کا افتتاح کیا۔ مولانا چترالی نے نہایت دور افتادہ علاقہ اویر میں پی سی سی سڑک یعنی کنکریٹ روڈ کا افتتاح کیا جس کیلئے انہوں نے پانچ کروڑ روپے کا فنڈ منظور کروایا تھا۔اس سلسلے میں اویر میں ایک مختصر تقریب بھی منعقد ہوئی جس میں علاقے کے لوگوں نے اس خطرناک سڑک کیلئے پانچ کروڑ روپے منظور کروانے پر ان کا شکریہ بھی ادا کیا۔

    عبد الاکبر چترالی نے کوشت لنک سڑک کیلئے تین کروڑ روپے منظور کرکے اس کا افتتاح بھی کیا۔ اس سلسلے میں بمباغ میں ایک مختصر تقریب منعقد ہوئی جس میں کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔ پرنسپل ریٹایرڈ امان اللہ نےان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بمباغ میں ٹیلی فون اکسچینج کو بھی فعال کرایا جائے۔اسی طرح بونی گول لنک سڑک کی پختگی کیلئے دو کروڑ روپے منظور کرکے اس کا بھی افتتاح کیا۔

    مولانا چترالی نے تحصیل تورکھو ملکھو کے خوبصورت گاؤں کھوت کیلئے چار کروڑ روپے منظور کرکے افتتاح کے بعد اپنے نام کا بورڈ بھی وہاں نصب کیا۔ کھوت کے مڈل سکول میں ایک تقریب بھِی منعقد ہوئی جس میں علاقے کے لوگوں نے ان کا شکریہ ادا کرنے کے ساتھ ساتھ سابقہ رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان پر کڑی تنقید بھی کی کہ انہوں نے کچھ عرصہ پہلے یہاں ایک ترقیاتی منصوبے یعنی حفاظتی دیوار کا افتتاح کرکے اس پر لوگوں نے مٹھائی بھِی تقسیم کی مگر اس کے بعد نہ اس منصوبے کیلئے فنڈآیا نہ کام کا آغازہوا ہے اور ایم پی اے ہدا یت الرحمان بھی اس کے بعد غائب ہے۔ اس کے اپنے جماعت کے لوگوں نے بھی اس بات پر نہایت غم و غصے اور افسوس کا اظہار کیا کہ ایک عالم دین ہونے کے باجود بھی اس نے لوگوں کےساتھ جھوٹ بولا اور ہمارے ساتھ دھوکہ کرتے ہوئے رفو چکر ہوا۔

    تحصیل تورکہو کے خوبصورت علاقے رائین میں انہوں نے ریچ پل کیلئے ایک کروڑ روپےمنظورکراکر اس کا بھِی افتتاح کیا۔ اس موقع پر محکمہ پاک پی ڈبلیو ڈی کے ٹھیکیدار بھی ان کے ہمراہ موجود تھے تاکہ لوگوں کو یقین آئے کہ یہ سابق رکن صوبائی اسمبلی مولانا ہدایت الرحمان کی طرح صرف کاغذی کاروائی اور زبانی جمع خرچ نہیں ہے بلکہ اس پر اب عملی کام کا آغاز بھی کردیا جائے گا۔

    انہوں نے تاریحی اہمیت کے حامل اور تریچ میر پہاڑ کے دامن میں واقع سیاحتی مقام تریچ روڈ کیلئے بھی چار کروڑ روپے منظور کرکے اس کا افتتاح کیا۔ انہوں نے مداک نیشکو سڑک کیلئے پچاس لاکھ روپے منظور کرانے کے بعد اس پر کام کا آغاز کرنے کا اعلان بھی کیا۔ اسی طرح انہوں نے کوشم سڑک کیلئے پچاس لاکھ روپے منظورکرکے اس پر جلدی کام شروع کرنے کا اعلان کیا۔

    اس موقع پر مولانا عبد الاکبر چترالی نے مختلف ترقیاتی منصوبوں کے افتتاح کے موقع پر عوامی اجتماعات سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میں نے بڑی مشکل سے یہ فنڈ منظور کروایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ مقامی لوگوں کی ذمہ داری ہے کہ اس فنڈ میں خرد برد نہ ہونے دیں اور مقامی سطح پر کمیٹیاں بنا کر ان ترقیاتی کاموں کا خود بھی روزانہ کی بنیاد پر نگرانی کریں تاکہ ٹھیکیدار اس کام میں مقدار اور معیار میں کمی نہ کرے۔ اگر ان کو کہیں بھی کوئی غلطی نظر آئے تو ان کو چاہئے کہ اپر چترال کے ضلعی امیر مولانا جاوید اور میرے نوٹس میں لائے تاکہ یہ کام معیاری طریقے سے ہوجایے۔

    اس موقع پر انہوں نے پانچ سال بعد ان علاقوں کی وجہ بیان کرتےہوئے کہا کہ میں بہت پہلے آنا چاہتا تھا مگر میرے ہاتھ خالی تھے اور میں چاہتا تھا کہ اپنے ساتھ ان علاقوں کیلئے کوئی ترقیاتی منصوبہ لے جاوں۔ انہوں نے کہا کہ جب مرکز میں پاکستان تحریک انصاف کی حکومت تھی تو اس وقت مجھے خزب ائتلاف کے رکن کے طور پر فنڈ نہیں دیا گیا جس کیلئے میں نے پشاور ہائی کورٹ سے رجوع کیا اور عدالت عالیہ کے حکم پر مرکز سے پندرہ کروڑ روپے لئے ۔ جب پی ڈی ایم کی حکومت آئی تو انہوں نے بھی مجھے فڈ دینے سے انکار کیا جس پر میں نے قومی اسمبلی میں مختلف پارٹیوں کے اراکین کو ساتھ لیکر زبردستی سے یہ فنڈ لیا۔ انہوں نے کہا کہ اب یہ عوام کا کام ہے کہ وہ اس فنڈ میں کسی قسم کی بدعنوانی نہ ہونے دے اور مقامی لوگوں کی کمیٹی بنادے جن میں چند ٹیکنیکل لوگ بھی شامل ہو تاکہ ٹھیکیدار سے معیاری کام لے۔

    اس موقع پر انہوں نے سابقہ رکن قومی اسمبلی شہزادہ افتحار الدین پر بھِی کڑی تنقید کرتے ہویے کہا کہ انہوں نے چیف سیکرٹری خیبر پتخون خواہ کو خط لکھا ہے کہ مولانا عبد الاکبر چترالی انتحابات کیلیے تیاری کرتا ہے اور لوگوں میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کی اعلان کے ذریعے اپنے لیے نرم گوشہ پیدا کرتا ہے تاکہ وہ آنے والے انتخابات میں ایک بار پھر لوگوں سے ووٹ لینے میں کامیاب ہوسکے اور یہ فعل الیکشن کمیشن اف پاکستان کے قوانین کی خلاف ورزی ہے۔

    عبد الاکبر چترالی نے کہا کہ پہلی بات تو یہ ہے اس سال انتحابات نہیں ہورہے ہیں اور جب تک الیکشن کمیشن آف پاکستان انتحابات کا اعلان نہ کرے تو کسی بھی ترقیاتی منصوبے کا اعلان کرنا یا اس کا افتتاح کرنا کوی جرم نہیں ہے ۔میری کوششوں سے ان منصوبوں کیلیے فنڈ وفاقی حکومت سے منظور ہوئے ہیں اور اس کا افتتاح کرنا میرا قانونی حق بنتا ہے۔ شہزادہ افتحارالدین کو چاہئے کہ چترال کی دور رس مفاد میں یہاں کسی ترقیاتی منصوبے کی مخالفت نہ کرے اس سے اس کی اپنی پوزیشن خراب ہوگی اور لوگ اس کو بھی اپنے ووٹ سے محروم رکھیں گے۔

  • اوچ شریف: موٹر وے پولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار

    اوچ شریف: موٹر وے پولیس کی کارروائی،بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار

    اوچ شریف باغی ٹی وی ( نامہ نگار حبیب خان) اوچ شریف ۔ موٹر وے پولیس کی ایم 5 پر اوچ شریف انٹرچینج کے قریب کارروائی ، بین الصوبائی منشیات اسمگلر گرفتار ، 10 لاکھ روپے سے زائد مالیتی 745 غیر ملکی شراب کی بوتلیں برآمد ، شراب کی سپلائی سکھر سے ملتان کی جانب جارہی تھی ، منشیات اسمگلر تھانہ اوچ شریف پولیس کے حوالے ، مقدمہ درج

    تفصیل کے مطابق موٹر وے ایم 5 بیٹ 25 کے ڈی ایس پی فیض اللہ خان جتوئی کی سربراہی میں آفیسرز گاڑیوں کی آن لائن چیکنگ کررہے تھے کہ اس دوران ایک کار نمبری AEG/ 862 سندھ کے ڈرائیور نے گاڑی روکنے کے بجائے بھگانے کی کوشش کی جسے موٹر وے پولیس آفیسرز نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کی بنیاد پر روک کر تلاشی لی تو گاڑی سے 10 لاکھ روپےسے زائد مالیتی 7 سو 45 بوتلیں غیر ملکی شراب برآمد ہوئی ،

    گرفتار ہونے والے منشیات فروش کی شناخت شعبان کے نام سے ہوئی جو کہ ایک بین الصوبائی منشیات اسمگلر گروہ کا کارندہ ہے اور سندھ سے پنجاب ، بلوچستان اور کے پی کے میں منشیات کی سپلائی کرتا ہے ،

    ڈی ایس پی موٹر وے فیض اللہ خان جتوئی نے کہا کہ موٹر وے پولیس کے آفیسرز اور جوان موٹر وے پر منشیات سمیت دیگر جرائم کے خاتمہ کے لئے بھرپور طریقے سے اپنے فرائض سر انجام دے رہے ہیں ، اس موقع پرایڈمن محمد اسماعیل محرر رفیق ، ڈیوٹی آفیسر عمران شاہ و دیگر موجود تھے ، گرفتار منشیات اسمگلر شعبان کو تھانہ اوچ شریف پولیس کے حوالہ کردیا ، جس کے خلاف تھانہ اوچ شریف میں مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے جس سے مزید کئی اہم انکشافات متوقع ہیں

  • ننکانہ :مرکزی مسلم لیگ نے سٹی عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کردئے

    ننکانہ :مرکزی مسلم لیگ نے سٹی عہدیداران کے نوٹیفکیشن جاری کردئے

    ننکانہ صاحب باغی ٹی وی( نگار احسان اللہ ایاز )پاکستان مرکزی مسلم لیگ ضلع ننکانہ این اے 112 پی پی 133 سٹی ضلع ننکانہ کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا اجلاس کی صدارت پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے سرپرست اعلی ضلع ننکانہ رانا جبران،لیاقت حیات بھٹی، میاں عابد نے اجلاس کی صدارت کی جس میں این اے 112 پی پی 133 ننکانہ سٹی کے ذمہ داران کو نوٹیفکیشن دیے گئے

    سرپرست اعلی عباس ڈاہرصدر طاہر بشیر،سینیئر نائب صدرامین پروگا، نائب صدر شیخ عمران،نائب صدر شیخ وقاص نائب صدر شیخ نذیر،نائب صدر میاں محمد اکرم،جنرل سیکرٹری محسن بٹ،ڈپٹی جنرل سیکٹری اشرف گجر، فنانس سیکٹری طارق محمود،جوائنٹ سیکرٹری ملک محمد عابد، میڈیا سیکرٹری چاند،صدر مسلم یوتھ لیگ حافظ محمد وقاص،صدر مسلم سٹوڈنٹس لیگ محمد محسن صدر علماء مشائخ ونگ پروفیسر عدنان شوکت، سیکرٹری پبلک ریلیشنز ملک طیب،سیکرٹری ویلفیئر ونگ عبداللہ شورس،صدر ویمن مسلم لیگ عبدالسلام