Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

    میرپورخاص: پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار

    میرپورخاص،باغی ٹی وی( نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ) پولیس کی بڑی کارروائی،چوری شدہ 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد ،2 چور گرفتار تفصیل کے مطابق سی آئی اے پولیس میرپورخاص کے انچارج عنایت علی زرداری کی سربراہی میں ایس ایچ او ٹاؤن پولیس اسٹیشن افتخار باجوہ انچارج ڈی آئی بی دانش بھٹی سب انسپکٹر ہدایت اللہ ناریجو، اور ایس ایچ او مہران پولیس اسٹیشن عبدالحق جونیجو، اے ایس آئی عباس علی عباسی کے ہمراہ ایک اور بڑی کارروائی مہران ، سٹی اور دیگر پولیس اسٹیشنوں کی حدود سے چوری ہونے والی 10 سے موٹر سائیکلیں برآمد، مزید برآمدگیوں کا سلسلہ بھی جاری ہے ،

    دو موٹر سائیکل چور کوری پھاٹک کے رہائشی اللہ بچایو ماچھی ولد اللہ داد ماچھی ظفر ماچھی عرف بابری ماچھی کو گرفتار کرلیا گیا، گرفتارشدگان کے تین ساتھی نعمان ماچھی، راجہ خاصخیلی ماجد ببر فرار ہوگئے،جنکی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جارہے ہیں ،پولیس کے مطابق ملزمان میرپورخاص میں موٹر سائیکلیں چوری کرتے تھے انکے پاس سے موٹر سائیکل لاک توڑنے کے آلات بھی برآمد ہوئے ہیں

  • کندھ کوٹ: پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

    کندھ کوٹ: پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ

    کندھ کوٹ،باغی ٹی وی (نامہ نگار مختیاراعوان ) پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ
    کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح ڈاکوؤں نے فائرنگ کردی، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
    کندھ کوٹ میں پولیس اور رینجرز کے فلیگ مارچ پر مسلح افراد نے فائرنگ کردی، جب کہ پولیس اور رینجرز کی جوابی فائرنگ سے ایک ڈاکو زخمی ہوگیا۔

    ایس ایس پی کندھ کوٹ کے مطابق فائرنگ کرنے والے تین ڈاکوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے، جن میں سے ایک کو زخمی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ گرفتار تینوں ڈاکوؤں سے اسلحہ بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

  • ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں فلڈ الرٹ جاری

    ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان میں فلڈ الرٹ جاری

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی )پنجاب کے شہروں سرگودھا، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور، بھکر، لیہ ،مظفر گڑھ، راجن پور اور رحیم یار خان کے اضلاع میں فلڈ الرٹ جاری کیا گیا ہے۔ڈیرہ غازیخان کوہ سلیمان پر بارش کے باعث راکھی گاج کے قریب لینڈ سلائیڈنگ کے باعث کئی گھنٹے بین الصوبائی کوئٹہ روڈ بند رہی ،جس سے گاڑیوں لمبی لائینیں لگ گیں

    ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق پنجاب کے دریاؤں میں پانی کی سطح میں مزید اضافہ ہو رہا ہے، تربیلہ اور کالاباغ کے مقام پر نچلے، چشمہ اور تونسہ کے مقام پر درمیانے درجے کا سیلاب ہے۔ادھرگڈو اور نوشہرہ بیراج پر بھی نچلے درجے کا سیلاب ہے جہاں تونسہ کے مقام پر پانی کی آمد اور اخراج 3 لاکھ95 ہزار 152 کیوسک ریکارڈ کیا گیا، ہیڈ بلوکی میں پانی کی آمد 66 ہزار 325 اور اخراج 41 ہزار 425 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔

    سکھر بیراج پر پانی کی سطح مسلسل بلند ہو رہی ہے جہاں 24 گھنٹوں میں 25 ہزار کیوسک کا اضافہ کیا گیا ہے، سکھر بیراج پر پانی کی آمد ایک لاکھ 85 ہزار 270 کیوسک ریکارڈ کی گئی، سکھر بیراج سے کوٹری بیراج کے لیے ایک لاکھ 81 ہزار 70 کیوسک پانی چھوڑا جارہا ہے۔

    بارشوں اور ممکنہ شگاف کے خطرات پرسکھر بیراج سے نکلنے والی 6 کینالز بند کردی گئی ہیں جن میں دادو ، رائس، کیر تھر، روہڑی، خیرپور ایسٹ اور خیرپور ویسٹ کینالز شامل ہیں۔

    مون سون کی بارشوں کی وجہ سے ایک بار پھر دریائے ستلج کی سطح بلند ہونے لگی ہے اور ہیڈ سلیمانکی کے مقام پر پانی کی آمد 71604 اور اخراج 62639 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جس کے باعث ہیڈ سلیمانکی اور ضلع بہاولنگرکی حدود میں نچلے درجےکے سیلاب کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

    ریسکیو ذرائع کے مطابق بہاولنگر میں سیلابی پانی سے دریائی پٹی سے ملحقہ درجنوں بستیاں متاثر ہوئی ہیں جب کہ پانی سے پاکپتن میں دریائی پٹی سے ملحقہ علاقے بھی زیر آب آگئے ہیں، زیرآب آنے والے علاقوں میں ریسکیو کا آپریشن جاری ہے، اب تک 6 ہزار 13لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل کیا جاچکا ہے، حفاظتی بند ٹوٹنے سے سیکڑوں ایکڑپرکاشت فصلیں تباہ ہوگئیں۔

    اُدھر بلوچستان کے نصیرآباد ڈویژن میں موسلادھار بارشیں ہوئیں جب کہ بولان میں عارضی پُل بہہ جانے کے سبب راستہ تاحال بند ہے، سندھ بلوچستان اورپنجاب جانے والی گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئی ہیں۔

    گلگت بلتستان میں تیز بارشوں کے باعث مختلف مقامات پرلینڈ سلائیڈنگ ہوئی جس سے سیلابی پانی رہائشی علاقوں میں داخل ہوگیا جب کہ چلاس میں شاہراہِ قراقرم بند ہونے سے گاڑیوں میں پھنسے مسافر اور سیاح پریشان ہیں۔

  • ڈی جی خان : محسن لغاری کیخلاف اینٹی کرپشن کاشکنجہ تیار،تحقیقات شروع

    ڈی جی خان : محسن لغاری کیخلاف اینٹی کرپشن کاشکنجہ تیار،تحقیقات شروع

    ڈی جی خان (باغی ٹی وی )ایم این اے و سابق صوبائی وزیر خزانہ پنجاب سردار محسن لغاری کے خلاف اینٹی کرپشن نے تحقیقات کا آغازکردیاہے
    سرکل آفیسر اینٹی کرپشن راجن پور نے ریجنل ڈائریکٹر اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ کے نام اپنے لیٹر نمبری 3480 مورخہ 22 جولائی کو ایک رپورٹ پیش کی جس میں لکھا کہ محسن لغاری ایم پی اے پی پی 293 نے محکمہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ کے ذریعے جام پور میں ٹف ٹائل اور آرسی سی پائپ وغیرہ کی 32 اسکیموں پر کام کروایا-

    رپورٹ کے مطابق تمام اسکیموں میں کروڑوں روپے کی کرپشن کی گئی،گلیوں کی تعمیر میں صحیح کمپیکشن بھی نہیں کی گئی جس کے باعث متعدد اسکیمیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوگئیں۔32 عدد کاموں کا جائزہ لینے کیلئے انکوائری کی جائے ریجنل ڈائریکٹر کی اجازت کے بعد تحقیقات کا آغاز کر دیا جائے گا-

  • اپر چترال: دو موٹر سائیکل سوار مستوج پل سے دریا میں جاگرے،ایک لاپتہ ،دوسرے کوبچالیاگیا

    اپر چترال: دو موٹر سائیکل سوار مستوج پل سے دریا میں جاگرے،ایک لاپتہ ،دوسرے کوبچالیاگیا

    اپر چترال،باغی ٹی وی (گل حماد فاروقی) اپر چترال سے مستوج جاتے ہوئے دو موٹر-سائیکل سوار مستوج کے مقام پر پل خراب ہونے کے باعث دریائے چترال میں گر گئے، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیم نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ایک نوجوان کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرتے ہوئے ہسپتال منتقل کر دیاجبکہ دوسرے موٹر-سائیکل سوار کے لیے ریسکیو 1122 کی ٹیم دریائے چترال میں سرچ آپریشن کر رہی ہے لیکن تاحال کوئی سراغ نہ مل سکا،

    ابتدائی معلومات کے موٹرسائیکل سوار اپر چترال پرواک سے مستوج جارہے تھے کہ مستوج پل میں واقعہ پیش آیا، یاد رہے کہ مستوج پل سیلابی صورتحال کے باعث جزوی طور پر متاثر ہو چکا ہے۔

    یہ پل پچھلے سال بھی سیلاب کی وجہ سے کافی متاثر ہوا تھا مگر متعالقہ اداروں اور حکام نے اس کی حفاظت کیلئے کوئی حاص قدم نہیں اٹھایا۔ اب حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ ایک بار پھر اس پل میں شگاف پڑ گیا اور یہ موٹر سایکل سوار اسی شگاف والی جگہ سے دریائے یارخون میں گر گئے جس کی وجہ سے ایک بندہ جاں بحق ہوا جس کی تلاش جاری ہے اور دوسرے کو زندہ بچالیا گیا۔

  • سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر  کا پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال، تیاریوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ :ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر کا پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال، تیاریوں کا جائزہ لیا

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی( سٹی رپورٹر شاہد ریاض)ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال کا تحصیل پسرور کا دورہ، ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا۔
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر انجینئر نوید اقبال نے تحصیل پسرور کا دورہ کیا۔ دورہ کا مقصد ریسکیورز کی کارکردگی کا جائزہ لینا اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تحصیل کی سطح پرتیاریوں کا جائزہ لینا تھا۔

    تحصیل انچارج ریسکیو اینڈ سیفٹی آفیسر محمد احسان نے ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفسیر کو اسٹیشن کی انسپیکشن کروائی اور ممکنہ سیلابی صورتحال کے حوالے سے تیاریوں کی جائزہ رپورٹ پیش کی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے ریسکیورز کی ظاہری حالت، ریسکیو ایمبولینسز اور فائر وہیکلز اور ریسکیورز کی کارکردگی کاجائزہ لیا۔

    ایمرجنسی آفیسر عرفان یعقوب اور ریسکیو سیفٹی آفیسر سمیع اللہ گوندل، ٹرانسپورٹ انچارج محمد عثمان اور شفٹ انچارج عمران سلیمی بھی ہمراہ تھے۔ مزید براں انہوں نے کہا کہ ریسکیورز اپنی جسمانی صحت کا خیال رکھیں ،تندرست ریسکیورز ہی صحیح معنوں میں عوام الناس کی خدمت میں سرشار رہ سکتا ہے۔

    ممکنہ سیلابی پیشن گوئی اور مون سون کے سیزن میں ہائی الرٹ رہیں تا کہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت امدادی کارروائیوں کا آغاز کیا جا سکے، اس سلسلے میں کوئی بھی کوتاہی قابل قبول نہ ہو گی۔ ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر نے تحصیل پسرور کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور ضروری ہدایات بھی دیں۔

  • میرپورخاص:بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب

    میرپورخاص:بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب

    میرپورخاص،باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ )بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں میں تبدیل، نشیبی علاقے زیر آب
    تفصیلات کے مطابق کئی روز شدید ترین گرمی اور حبس ہونے کے بعد آخر قدرت کو میرپورخاص کے شہریوں پہ رحم آگیا اور میرپورخاص میں بادل جم کے برسے،سڑکیں ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگیں ،نشیبی علاقے زیر آب بلدیہ انتظامیہ سکتے میں کہ کام کہاں سے شروع کیا جائے ،بجلی نہ ہونے کے سبب پمپنگ اسٹیشنوں پر موجود پمپوں کو تا وقت نہیں چلایا جاسکا ، جسکی وجہ سے بارش کا پانی سڑکوں پر ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگا

  • میرپورخاص :نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق خان ،حج کی سعادت کے بعد محفل نعت اور ڈنر کا اہتمام

    میرپورخاص :نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق خان ،حج کی سعادت کے بعد محفل نعت اور ڈنر کا اہتمام

    میرپورخاص باغی ٹی وی (نامہ نگار سید شاہزیب شاہ کی رپورٹ)نیشنل پریس کلب کے سرپرست آفاق خان ،حج کی سعادت کے بعد محفل نعت اور ڈنر کا اہتمام
    تفصیل کے مطابق نیشنل پریس کلب میرپورخاص کے سرپرست آفاق خان جوکہ گذشتہ ہفتے حج کی سعادت حاصل کرنے کے بعد واپس لوٹے ہیں ، اپنے مبارکباد دینے والوں کے لئے اور شکرانہء حج کے سلسلے میں میرپورخاص کے A2Z بینکوئیٹ میں محفل نعت اور ڈنر کا اہتمام کیا ،

    جسمیں ممتاز شخصیات سابق ڈی جی ہیلتھ ڈاکٹر اخلاق خان ،سابق بینکر اشفاق خان، پاکستان یونین آف جرنلسٹ کے سندھ کے صوبائی نائب صدر اور ایکسپریس نیوز حیدرآباد کے بیوروچیف جنید خانزادہ ،، بلدیہ میرپورخاص ایپٹا کے صدر مظہر عباسی، انجمن اخبار فروشان میرپورخاص کے رہنما ایوب مہر، سول سوسائٹی کے واجد لغاری ،یونین کونسل 4 کے چیئرمین حاجی فاروق ملک ، صحافی حیات قریشی ،

    پریس کلب کے سابق صدر میرپورخاص راشد سلیم ،انجمن گلستان معذورین کا مکمل گروپ، ایم کیو ایم پاکستان سندھ تنظیمی کمیٹی کے انچارج سلیم رزاق ،ایڈمن محمد علی بھرگڑی ایم کیو ایم پاکستان میرپورخاص ڈسٹرکٹ کے انچارج خالد تبسم اور اراکین ڈسٹرکٹ کمیٹی و دیگر ایم کیو ایم کی ذیلی تنظیموں کے انچارجز نیشنل پریس کلب کے صدر فمرالدین شیخ ایم کیو ایم لیگل ایڈ کمیٹی کے قدیر چوہان ایڈوکیٹ صحافی لیاقت شاہ صحافی شاہزیب شاہ کے علاوہ دیگر افراد موجودنے شرکت کی-

  • ڈیرہ اسماعیل خان :  ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ موک ایکسرسائز

    ڈیرہ اسماعیل خان : ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ موک ایکسرسائز

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمد نواز مغل) ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی کی مشترکہ موک ایکسرسائز، پیشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی کی خصوصی ہدایت پر محرم الحرام کے موقع پر ڈیرہ پولیس اور پاک آرمی نے مشترکہ طور کسی بھی ممکنہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں موک ایکسرسائز کا مظاہرہ کیا جس میں پاک فوج کے دستوں اور پولیس کی ایلیٹ فورس،RRF اور ڈسٹرکٹ پولیس کے دستوں نے حصہ لیا۔ایکسرسائز میں بہترین پشہ وارانہ صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا گیا۔

  • ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی پی او کا پولیس لائن کا معائنہ،محرم الحرام ڈیوٹی کے دوران دیاجانیوالا کھانا چیک کیا

    ڈیرہ اسماعیل خان : ڈی پی او کا پولیس لائن کا معائنہ،محرم الحرام ڈیوٹی کے دوران دیاجانیوالا کھانا چیک کیا

    ڈیرہ اسماعیل خان،باغی ٹی وی (نامہ نگاراحمدنوازمغل ) ڈی پی او ڈیرہ کا پولیس لائن کا معائنہ،میس پر محرم الحرام ڈیوٹی کے دوران پولیس کو فراہم کیے جانیوالا کھانا خود کھا کر چیک کیا،اطمینان کا اظہار۔

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ڈیرہ عبدالرئوف بابر قیصرانی نے اعجاز شہید پولیس لائن ڈیرہ میں محرم الحرام کیلئے پولیس نفری کو فراہم کئے جانیوالے کھانے کو چیک کیا اور ضلع لائن میں موجود دوسرے اضلاع سے آنیوالی نفری کو بھی چیک کیا ۔ ڈی پی او نے محرم ڈیوٹی کیلئے فراہم کئے جانیوالے کھانے اور میس عملہ پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہاکہ کسی بھی قسم کی غفلت و کوتاہی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی۔