Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • ڈیرہ غازیخان:بھرپور کوریج دینے پرصحافی برادری کے انتہائی مشکور ہیں- چوہدری مسعود احمد

    ڈیرہ غازیخان:بھرپور کوریج دینے پرصحافی برادری کے انتہائی مشکور ہیں- چوہدری مسعود احمد

    ڈیرہ غازیخان(باغی ٹی وی ) ایپکا مرکزی آفس میں مطالبات مان لینے پر دھرناختم کردیا گیا تمام سرکاری ملازمینوں کو مبارک باد حکومت نے مطالبات مان لیے ہیں صحافی برادری کا بھی شکریہ جنہوں نے تعاون فرمایا انتہائی مشکور ہیں اور ان لوگوں کا طے دل سے شکریہ جنہوں نے سرکاری ملازمینوں کے ساتھ اظہار یکجہتی و حمایت کا اعلان کیا آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مسعود احمد

    انہوں نے مزید کہا چونکہ اب حکومت کہ طرف سے مطالبات مان لیے گئے ہیں سوموار تک نوٹیفیکیشن نکلے گا،ہمارے قائدین لاہورمیں رہائش پزیر ہیں سوموار کو نوٹیفیکیشن نکلوا کرخیر خیریت سے واپسی آئیں گے ،دھرنے کے ختم کرنے کااعلان کردیا گیا ہے ،ان تمام دوستوں کا بھی شکریہ جنہوں نے ہمدردی رکھتے ہوئے کسی نہ کسی طریقے سے سرکاری ملازمینوں کو سپورٹ کیا اور تعاون کیا۔

    پنجاب بھر کی طرح ڈیرہ غازیخان میں بھی صوبائی قیادت سے اظہار یکجہتی کیلئے مطالبات کی منظوری تک تمام دفاتر میں تالہ بندی اور دھرنادیا گیا جو اب ختم کردیا گیا ہے آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل چوہدری مسعود احمد نے کہا ایپکا مرکزی آفس میں اکر مبارکباد ینے والوں کا شکریہ جنہوں نے مجھے عزت بخشی اور جو پیار محبت مجھے آپ لوگوں نے دیا ہے میں ان کا شکر یہ ادا کرتا ہوں-

  • ڈی جی خان : مٹھائیوں میں ممنوعہ فوڈکلرزکااستعمال،گندگی،من مانے ریٹ،فوڈ اتھارٹی کی مافیاء کو کھلی چھٹی

    ڈی جی خان : مٹھائیوں میں ممنوعہ فوڈکلرزکااستعمال،گندگی،من مانے ریٹ،فوڈ اتھارٹی کی مافیاء کو کھلی چھٹی

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی)مٹھائیوں میں ممنوعہ فوڈکلرزکااستعمال،گندگی،من مانے ریٹ،فوڈ اتھارٹی کی مافیاء کو کھلی چھٹی
    ممنوعہ فوڈکلرز ڈال کر ناقص حلوہ ، 40کی پوری 30کی کچوری گندے اور مضر صحت چھولے اخلاقیات سے عاری عملہ اور گندگی سے بھری دکان سرکار ی فٹ پاتھ پرسج گئی ، من مانے ریٹ، پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مافیاء کو کھلی چھٹی دے دی انتطامیہ کی آنکھیں بند
    تفصیل کے مطابق ممنوعہ فوڈکلرز ڈال کر تیار ناقص حلوہ ، 40کی پوری کی گندے اور بدبو دار ماحول میں ناقص گھی میں تیاری گندے برتن بغیر ڈھانپے حلوے کاتھال اور پوریاں تیار کرتا ہوا عملہ لوگوں کودکھانے کے لئے خالی گھی کا پیکٹ استمال ہونے والے پانی کے گندے کین ۔کولر کاونٹر پر جمی گندگی اور بغیر دستانوں اور کیپ کے کام کرتے عملے کے لوگ اور نزدیک ہی کھلا ہوا مین ہول یہ سب پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے –

    کلمہ چوک سے گھنٹہ گھر تک روڈ کے دونوں اطراف پر دکانداروں نے فٹ پاتھ کرایہ پر دے رکھے ہیں جس کی وجہ سے عوام کو ٹریفک کے مسائل کاسامنا رہتا ہے، صبع سویرے سے ہی جگہ جگہ فٹ پاتھوں پر فوڈ پوائنٹ اور اپنی دکانیں سٹرکوں پر ہی سجا لیتے ہیں کھلے عام فروخت کی وجہ سے گردوغبار سے پیٹ سمیت دیگر بیماریاں جنم لیتی ہیں۔ جبکہ کھانے پینے کی اشیاء کی خاص حفاظت ہونے سے ہی انسانی زندگیوں کیلئے فائدہ ہے ورنہ بیماریاں پھلنے کا خطرہ ہے ،

    بیکریوں، مٹھائی کی دکانوں اور ڈھابوں پر مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کی دھڑلے سے فروخت جاری ہے اور پنجاب فوڈ اتھارٹی ودیگرذمہ دار اداروں کے اہلکار مال پانی بنا کر خاموش رہتے ہیں ، مگر کوئی بڑی کارروائی عمل میں نہیں آتی ہے ، جس کی وجہ سے شہر میں جگہ جگہ مضر صحت کھانے پینے کی اشیاء کے انبار لگے ہوئے ہیں،اگر بیکریوں کے کچن اور تیار کرنے کی جگہ کا معائنہ کیا جائے تو انسان تو انسان جانور بھی دو منٹ سانس نہیں لے سکتا ہے ۔ ڈیرہ غازیخان کے عوامی و سماجی حلقوں نے اعلیٰ حکام کمشنر ڈیرہ اورپنجاب فوڈ اتھارٹی ڈیرہ سے فوری طور پر سخت نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔

  • ڈیرہ غازی خان:پاک فوج کی تائید وحمایت جزو ایمان ہے – قاری جمال عبدالناصر

    ڈیرہ غازی خان:پاک فوج کی تائید وحمایت جزو ایمان ہے – قاری جمال عبدالناصر

    ڈیرہ غازی خان(باغی ٹی وی)ملکی استحکام کیلئے پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق پر عمل پیرا ہونا ضروری ہے ،پاک فوج کی تائید وحمایت جزو ایمان ہے ،متحدہ امن کمیٹی کے رہنما سفیرامن مولانا قاری جمال عبدالناصر ،علامہ پیر عبدالغفور سیفی ،مخدوم محمد زاہد قریشی نے کہا کہ پاکستان اللہ تعالٰی کا انعام ہے جسے ہمارے آباء و اجداد نےمال جان اولاد عزت و آبرو قربان کرکے حاصل کیاتھا ،

    آج اسکو بچانا اور خوشحال ترقی یافتہ پاکستان بنانا ہم سب کی ذمہ داری ہے محرم الحرام میں علماء وذاکرین پنجاب حکومت کے ضابطہ اخلاق پر عمل کریں ملک امن کا گہوارہ بن جائیگا، لوڈ سپیکر کے استعمال پر مکمل پابندی ہے، مجالس اور روٹ کے لائسنس کے مطابق وقت کی پابندی پر سختی سے عمل کیا جائے .حضرت تھانوی کافرمان ہے اپنے مسلک کو چھوڑو نہیں دوسروں کے مسلک کو چھیڑو نہیں فارمولے پر عمل کیا جائے ہملک میں فرقہ واریت کی لعنت ختم ہوجائیگی ،نفرت انگیزی اور گالم گلوچ کرنے والے ذاکرین اور خطباء کی ہمیشہ کیلئے زبان بندی کی جائے،

    تشدد نفرت اور دل آزاری کی گفتگو کرنے والے ملک اور دین کے دشمن ہیں عوام مشتعل ہونے کی بجائے قانون کا دروازہ کھٹکھٹائیں، کہیں اگر کوئی مسئلہ درپیش ہو تو دنگافساد نہیں صبر وتحمل سے انتظامیہ کو درخواست دی جائے اسی طرح اگر کسی جگہ کوئی مشتبہ فرد یا بیگ وغیرہ دیکھیں تو فی الفور 15 پر کال کرکے پولیس کو اطلاع دیں مزید گفتگو کرتے ہوئے مولانا قاری جمال عبدالناصر نے کہا کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس افسران چاک وچوبند ہیں اور 24 گھنٹے ڈیرہ غازیخان کے امن کیلئے علمائے کرام کیساتھ رابطے میں ہیں ان شاء اللہ محرم الحرام امن سے گزرے گا اور ملک دشمن عناصر ناکام ہونگے،

    تمام مسالک کے علمائے کرام آئمہ مساجد خطباء اور طلباء سے ہم اپیل کرتے ہیں کہ مساجد ومدارس میں قیام امن کیلئے خصوصی دعائیں کرائیں اللہ تعالٰی ہمارے وطن پاکستان کو امن کاگہوارہ بنائیں آمین ،اس موقعہ پر چوہدری عامر فاروق مولانا فہد عزیز بلوچ مولانا عابد الرحمان کھوسہ قمر علی شمسی سید واجدحسین شاہ حکیم عبدالمنان شاکر سلیم الیاس مظہر رمضان ودیگر عہدیداران موجود تھے-

  • اُوچ شریف: گردے میں پتھری کا علاج صرف ماہر ڈاکٹر سے کرایا جائے -ڈاکٹرامجد سپرا

    اُوچ شریف: گردے میں پتھری کا علاج صرف ماہر ڈاکٹر سے کرایا جائے -ڈاکٹرامجد سپرا

    اُوچ شریف(باغی ٹی وی) ماہر امراض گردہ و مثانہ ڈاکٹر محمد امجد سپرا نے کہا ہے کہ گردے میں پتھری کا علاج صرف ماہر ڈاکٹر سے کرایا جائے،انہوں نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے عام آدمی کیلئے پیغام دیا ہے کہ گرمیوں میں زیادہ پانی کا استعمال کریں، شوگراور بلڈپریشر کو کنٹرول کرنے کیلئے روزانہ ورزش کو اپنی زندگی کا حصہ بنائیں،

    خواتین اور مرد اپنی جسمانی، روحانی صفائی کا خیال رکھیں بہت زیادہ مرغن غذائیں، زیادہ نمک، چکنائی اور زیادہ میٹھے سے پرہیز کریں۔ پھلوں، سبزیوں اور سلادکا زیادہ استعمال کریں۔سگریٹ نوشی، شراب نوشی سے پرہیز بہت ضروری ہے۔گردہ مثانہ کی کوئی بھی علامت ظاہر ہوتی ہے تو لاپرواہی ہرگزنہ برتیں۔خاص طور پر خواتین اور زیادہ عمر کے لوگ اس کو عمر کے ساتھ ساتھ نارمل تبدیلی کا حصہ نہ سمجھیں اور کسی بھی شرم یا گھبراہٹ کے بغیر مستند”یورالوجسٹ“سے مشورہ لیں تاکہ وقت پر صحیح علاج ہو سکے اور یاد رکھیں تندروستی ہزار نعمت ہے یہ زندگی اللہ تعالیٰ کا بہت ہی خوبصورت تحفہ ہے جان ہے تو جہان ہے اپنے گردوں کے بارے میں جانیں ان سے پیار کریں،بیماریوں سے بچائیں کیونکہ صحت مند گردے ہی صحت مند زندگی کا راز ہے۔

    ڈاکٹر محمد امجد سپرا نے مزید کہا کہ گردے میں پتھری بننے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں جن میں آلودہ غذا اور پانی،گرم موسم میں پانی کی کمی،بے دریغ درد کی دواؤں کا استعمال، کشتہ جات،جعلی حکیم، ڈاکٹرز،اتائیوں کا غیر مستند طریقہ علاج دوران زچگی، پیدائش وآپریشن کی پیچیدگیاں،بازار میں بکنے والی جعلی ادویات،رنگ گورا کرنے والی کریمیں وغیرہ وغیرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ شوگر، بلڈ پریشر، انفیکشن، مثانے کا غدود(براسٹیٹ) رسولی، بچوں میں پیدائشی نقائص، حادثات اورہمارے ملک میں بہت اہم وجہ گردہ،مثانہ کی پتھری بھی ہے یہ تمام وجوہات اور بیماریاں قابل علاج ہیں مگر اس کیلئے ضروری ہے کہ کسی بھی قسم کی علامات کی صورت میں ماہر امراض گردہ،مثانہ سے مشورہ کیا جائے۔

  • سیالکوٹ: ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ گرفتار

    سیالکوٹ: ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ گرفتار

    سیالکوٹ، باغی ٹی وی ( شاہد ریاض سٹی رپورٹر ) ہیڈمرالہ پولیس کی کارروائی،ڈکیت گینگ گرفتار
    تفصیل کے مطابق تھانہ ہیڈمرالہ پولیس کی جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کامیاب کارروائی ۔محمدوارث ڈان ڈکیت گینگ گرفتار ۔
    ڈی پی او سیالکوٹ محمدحسن اقبال کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ایس ایچ او ہیڈمرالہ محمدعرفان ڈھلوں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کامیاب کارروائی کرکے کے بدنام زمانہ محمدوارث ڈان ولدمشتاق علی گینگ کوگرفتار کرلیادیگر ملزمان میں محمدعمران ولد محمداکرم،کبیرنواز ولد شاہنواز، نادرعلی ولد بابرعلی، محمداویس ولد گزارشامل ہیں ،جن سے تفتیش جاری ہے-

  • لوئیر چترال :اپٹا کنونشن۔ صوبائی صدر عزیز اللہ اور کابینہ کے ارکان کی شرکت

    لوئیر چترال :اپٹا کنونشن۔ صوبائی صدر عزیز اللہ اور کابینہ کے ارکان کی شرکت

    چترال،باغی ٹی وی(نامہ نگارگل حماد فاروقی) آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن ضلع لوئیر چترال کا گورنمنٹ سینٹینل ماڈ ل ہائی سکول کے ہال میں ایک روزہ کنونشن منعقد ہوا۔ اس موقع پر آل پرائمری ٹیچرز ایسوسی ایشن (اپٹا) کے صوبائی صدر عزیز اللہ خان مہمان خصوصی تھے جبکہ ان کے ہمراہ کابینہ کے دیگر افراد بھی موجود تھے۔ اپٹا کے ضلعی صدر ضیا ء الرحمان نے آنے والے مہمانوں کو خوش آمدید کہا اور اپٹا چترال کے حوالے سے گزارشات اور سفارشات پیش کیں۔ اس سے قبل صوبائی صدر کو ڈاکخانہ چوک سے جلوس کی شکل میں لایا گیا اور ان کے گلے میں پھولوں کے ہار ڈال کر ان کا پرتپاک استقبال کیاگیا۔اس کے بعد چترال کے روایات کے مطابق تمام مہمانوں کو چترالی ٹوپی یعنی پکول پیش کئے گئے۔ کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی صدر عزیز اللہ خان نے کہا کہ 2018 سے ہم اپ گریڈیشن کیلئے کوشش کررہے ہیں اور اس بنیاد پر کررہے ہیں کہ مارچ 2018 میں اساتذہ کی بنیادی کوالیفیکیشن کو بڑھایا گیا اس کے ساتھ سکیل بھی بڑھانا چاہئے تھا مگر ایسا نہ ہوسکا۔

    ہم نے بار ہا آواز اٹھائی کہ ایک استاد کو سکول میں اور کلاس روم میں ہونا چاہئے اگر وہ بھی سڑکوں پر آگئے تو بچوں کی تعلیم متاثر ہوگی۔ہم نے تمام پریس کلبوں میں اپنا احتجاج ریکارڈ کروایا۔ مگر اس کے بعد ہم نے سب سے بڑا دھرنا اور بڑا احتجاج کیا جو صوبے میں پہلی بار ہوا۔ انہوں نے کہا کہ ہماری کئی بار وزیر تعلیم، سیکرٹری تعلیم کے ساتھ ملاقات ہوئی اور ہماری کوششوں سے پرائمری سکول ٹیچر کیلئے 14، 15 اور16 سکیل تک بھی منظوری آگئی ہے۔ جو بھی حکومت سرکاری ملازمین کو اپنا حق مانگتے وقت ان پر تشدد کرتی ہے ہم اس کی بھر پور انداز میں مذمت کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کریں گے۔

    باغی ٹی وی سے باتیں کرتے ہوئے صوبائی صدر عزیز اللہ خان نے بتایا کہ ہمیں ادارے کی طرف سے ہدایت دی گئی تھی کہ 16 لاکھ بچوں کو سکولوں میں داخل کرانا ہے ہم اس کیلئے تیار ہیں ان کو ہم داخل کرکے ہدف بھی پورا کریں گے مگر ان بچوں کو اس قسم کی سہولیات بھی فراہم کرنا چاہئے تاکہ وہ سکول چھوڑ کر واپس نہ جائیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے اس آل پرائمری سکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے کنونشن کا مقصد یہ تھا کہ پرائمری تعلیم ایک بنیادی تعلیم ہوتی ہے اس کیلئے جتنا بجٹ جاری ہونا چاہئے اتنا فنڈ فراہم نہیں کیا جاتا۔ ہمارا حکومت سے یہ مطالبہ ہوتا ہے کہ اگر قوم کو اعلے ٰ اور معیاری تعلیم دلانا ہے تو پرائمری کی سطح پر وافر مقدار میں تعلیم کیلئے فنڈ مختص کرے تاکہ بچوں کو ان سکولوں میں تمام سہولیات میسر ہو جو ان کو گھروں میں ملتی ہیں اور اگر ان کو وہ سہولیات میسر نہ ہو تو پھر وہ دل برداشتہ ہوکر اکثر سکول چھوڑ جاتے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ کسی بھی ملک کی ترقی کیلئے تعلیم کوبنیادی کلید سمجھا جاتا ہے یہاں ٹیچرز کی بہت کمی ہے سکولوں میں وہ سہولیات میسر نہیں ہیں جو ہونا چاہئے۔ان کیلئے پانی، بجلی، روشنی اور ہوادار کمروں کا بندوبست ہونا چاہئے۔ انہوں نے حکومت سے مطالبہ بھی کیاکہ جو 17 جنوری 2023 جو اساتذہ کیلئے اپ گریڈیشن کی منظوری ہوئی تھی اس پر فوری عمل درآمد یقینی بنائے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ جن ممالک نے ترقی کی ہے ان کے پیچھے ایک استاد کا ہاتھ ہوتا ہے۔ بیرون ترقی یافتہ ممالک میں ایک پرائمری استاد کو جو احترام، عزت اور مراعات دی جاتی ہے اگر وہ مراعات اور مقام ہمارے اساتذہ کو بھی دی جائے تو پھر دیکھنا کہ یہ قوم کہاں سے کہاں پہنچ جائے۔انہوں نے کہا کہ دنیا بھر سے جو فنڈ آتے ہیں وہ پرائمری تعلیم کی بہتری کیلئے آتے ہیں مگر وہ یہاں خرچ نہیں ہوتے۔اس موقع پر انہوں نے صوبے بھر کے تمام اساتذہ کو پیغام دیا کہ سب سے پہلے اپنا فرض پورا کرکے بچو ں کو نہایت ایمانداری، شوق اور جذبے کے ساتھ پڑھائیں اس کے بعد ان کے حق کی بات آتی ہے اگر وہ بچوں کو شوق سے پڑھائے تو ان کا حق ضرور ان کو ملے گا۔

    اپٹا کے ضلعی صدر ضیاء الرحمان نے ہمارے نمائندے سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ آج کے کنونشن کا مقصد یہ ہے کہ حکومت پر واضح کرے کہ وہ پرائمری سکول کے ٹیچر کیلئے اتنی مراعات رکھے اور پرائمری سطح پر تعلیم میں ا تنی بہتری لائے کہ لوگ اپنے بچوں کو ان سکولوں میں بھیجیں اورزیادہ سے زیادہ بچے تعلیم حاصل کرکے ملک و قوم کی خدمت کرسکیں۔ آل گورنمنٹ ایمپلائز گرانڈ الائنس کے صدر امیر الملک نے کہا کہ ملک کا اس وقت جو بڑا المیہ ہے وہ معاشی خرابی ہے مگر اس کی وجہ سے سرکاری ملازمین اور پنشن یافتہ لوگ بری طرح متاثر ہورہے ہیں کیونکہ افسران کیلئے تو اور بھی کئی قسم کے شاہانہ سہولیات، مراعات اور دیگر فواید ہوتے ہیں مگر کم درجے کے سرکاری ملازمین نہایت کسمپرسی کی زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ لہذا حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ سرکاری ملازمین اور پنشن یافتہ طبقے کا بھی خیال رکھے اور ان کو بھی مہنگائی کے شرح کے مطابق مراعات اور فائدہ پہنچائے تاکہ وہ بھوک و پیاس کا شکار ہوکر خودکشی کرنے پر مجبور نہ ہو۔ تقریب میں اپٹا کے دیگر اراکین کے علاوہ محکمہ تعلیم کے افسران نے بھی شرکت کی۔

  • ٹھٹھہ : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی کام کا آغازکردیا

    ٹھٹھہ : وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی کام کا آغازکردیا

    ٹھٹھہ،باغی ٹی وی (بلاول سموں کی رپورٹ) چیئر مین پاکستان پیپلز پارٹی، وزیرِ خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے دھابیجی خصوصی اقتصادی زون کے ترقیاتی کام کا آغاز کردیا۔
    افتتاحی تقریب میں وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ، پی پی پی رکن سندھ اسمبلی ٹھٹھہ علی حسن زرداری،وزیرِ اطلاعات شرجیل انعام میمن ،وزیر بلدیات سید ناصر حسین شاہ ،سندھ کابینہ کے اراکین، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب ،وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری و پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر ، سفارتکاروں، اعلیٰ سرکاری افسران، بزنس کمیونٹی کے نمائندوں اور معززین کی بڑی تعداد میں شرکت۔

    تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی اور وزیرِ خارجہ پاکستان بلاول بھٹو زرداری نے اپنے خطاب میں کہا کہ آج انتہائی خوشی کا موقع ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی سندھ حکومت نے آج ایک اور سنگ میل منصوبہ شروع کردیا ہے ۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے ثابت کردیا کہ باقی باتیں کرتے ہیں اور پیپلز پارٹی عمل کرکے دکھاتی ہے۔وزیر خارجہ بلاول بھٹوزرداری نے کہا کہ صدر زرداری نے سی پیک منصوبے کی بنیاد رکھی اور گوادر منصوبے کے لئے چین کو آمادہ کیا اور اس پر کام شروع ہوا۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی نے اپنے منشور میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا تصور دیا تاکہ بزنس کمیونٹی کی مدد سے ترقیاتی منصوبے مکمل کئے جائیں اور معاشی ترقی اور خوشحالی پر کام ہو۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا تھر کول منصوبہ بھی پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبہ ہے۔انہوں نے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے بارے میں جھوٹا پراپیگنڈہ بھی کیا گیا لیکن جھوٹ ناکام ہوا اور سندھ کے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ منصوبے کامیاب ہوئے اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ میں سندھ صوبے کو چھٹے نمبر پر عالمی رینکنگ میں رکھا گیا ہے۔

    وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ سندھ حکومت نے جس طرح کووڈ اور سیلاب میں کام کیا اس کام کی سب تعریف کرتے ہیں۔
    وزیرِ خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ وزیرِ اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ ، وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی برائے سرمایہ کاری اور پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سید قاسم نوید قمر اور سندھ کا بینہ کے اراکین اپنے نمایاں منصوبوں کی کامیابی کے لئے خصوصی مبارکباد کے مستحق ہیں۔

    چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ڈیڑھ لاکھ سے زیادہ روزگار کے مواقع پیدا کرے گا اور غربت اور بیروزگاری کو ختم کرنے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ میں تمام کاروباری شخصیات ، نوجوانوں اور شہریوں کو دعوت دیتا ہوں کہ آئیں مل کر پاکستان پیپلز پارٹی کے کام کو آگے بڑھائیں اور تیر کے نشان کی حمایت کریں تاکہ ہم سب اپنے عوام کی خوشحالی اور ملک کی ترقی کے لئے کام کرسکیں۔

    تقریب سے خطاب میں وزیراعلی سندھ سید مراد علی شاہ نے تقریب میں شرکت کرنے والے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
    وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کے شہید سربراہ زوالفقار علی بھٹو نے 50 سال پہلے چین کے ساتھ پاکستان کی بے مثال دوستی کی بنیاد رکھی۔ جسے ان کی بیٹی محترمہ بینظیر بھٹو شہید نے آگے بڑھایا۔انہوں نے کہا کہ سی پیک کا آئیڈیا جناب آصف علی زرداری نے پیش کیا تھا۔

    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ 2016 کی سی پیک میٹنگ میں 06 اکنامک زون کی منظوری ہوئی تھی جس میں سے ایک منصوبے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون پر آج کام کا آغاز ہورہا ہے۔وزیرِ اعلیٰ نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون آئیڈیل لوکیشن پر واقع ہے۔ 1500 ایکڑ اراضی اس زون کے لئے کم ہے جسے مزید بڑھائیں گے۔ انشااللہ تعالی اس منصوبے کی تکمیل کے بعد اس کا افتتاح بھی چیئرمین بلاول بحیثیت وزیرِ اعظم پاکستان کے کریں گے۔
    وزیرِ اعلیٰ سندھ نے کہا کہ کراچی انشااللہ مزید ترقی کرے گا۔ اب کراچی کا میئر چیئرمین بلاول کا نمائندہ ہے ۔ان کا مزید کہنا تھاکہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے عوام کی خدمت کرتی رہے گی۔

    تقریب سے وزیرِ اعلیٰ سندھ کے معاون خصوصی سید قاسم نوید قمر نے خیرمقدمی کلمات میں کہا کہ آج ایک نئے تصور کا آغاز کرنے جارہے ییں جو نہ صرف سندھ بلکہ پورے پاکستان کی معیشت کے استحکام کا باعث بنے گا۔سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ کراچی پاکستان کی معاشی ترقی کا مرکز ہے اور کراچی پورٹ، کراچی ایئر پورٹ، پورٹ قاسم اور نیشنل ہائی وے سے نزدیک ترین دھابیجی اسپیشل اکنامک زون صنعتی ترقی کے حوالے سے گیم چینجر ثابت ہوگا۔سید قاسم نوید قمر نے کہا کہ یہ منصوبہ پاکستان کی معاشی ترقی اور روزگار کا باعث ثابت ہوگا۔

    تقریب سے سندھ اکنامک زون مینجمنٹ کمپنی کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر عبدالعظیم عقیلی نے خطاب میں کہا کہ تین سی پیک منصوبوں میں سے ایک منصوبہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ہے جبکہ باقی دو منصوبوں میں کیٹی بندر منصوبہ اور کراچی سرکلر ریلوے منصوبہ شامل ہیں۔عبدالعظیم عقیلی نے کہا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون ایک مکمل پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ پراجیکٹ ہے جسے ڈیولپر اپنے مکمل اخراجات سے ڈیولپ کرے گا۔ جبکہ سندھ حکومت یوٹیلیٹیز اوردیگر سہولیات فراہم کرے گی۔

    عبدالعظیم عقیلی نے بتایا کہ دھابیجی اسپیشل اکنامک زون 1500 ایکڑ زمین پر مشتمل ہے اور اس کا ترقیاتی کام 18 ماہ میں مکمل ہونے کی ٹائم لائن مقرر ہے۔تقریب سے دھابیجی اسپیشل اکنامک زون کے ڈیولپر مہابت خان نے بھی خطاب میں کہا کہ انشااللہ ہم اس منصوبے کو قبل از وقت مکمل کریں گے۔ اور یہ منصوبہ بین الاقوامی ماحولیاتی اصولوں کے تحت ڈیزائن کیا گیا ہے۔

  • سیالکوٹ : اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم  بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سےگرفتار

    سیالکوٹ : اقدام قتل میں مطلوب اشتہاری ملزم بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سےگرفتار

    سیالکوٹ،باغی ٹی وی(شاہد ریاض سٹی رپورٹر }سیالکوٹ پولیس نےاقدام قتل کے مقدمہ میں مطلوب ملزم اشتہاری بذریعہ انٹرپول بیرون ملک سے گرفتار
    .ملزم محمد آصف تھانہ صدر پسرور پولیس کو اقدام قتل کے مقدمہ نمبر 114/22 میں مطلوب تھا جو بیرون ملک فرار ہوگیا تھا.ڈی پی او سیالکوٹ محمد حسن اقبال کی خصوصی ہدایت پر انچارج ایکسٹراڈیشن سب انسپکٹر محمد نصیر نےملزم کے ریڈوارنٹ جاری کرواکے بذریعہ انٹرپول ملزم محمد آصف کو بیرون ملک عمان سے ڈی پورٹ کرواکے گرفتار کر لیا ہے.
    سیالکوٹ پولیس انسپکٹر جنرل پولیس پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں بیرون ملک فرار ملزمان اشتہاریوں کی گرفتاری کے لیے بھرپور عزم کے ساتھ مصروف عمل ہے-

  • اپر چترال میں سڑک حادثہ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق دو زحمی

    اپر چترال میں سڑک حادثہ، خاتون سمیت تین افراد جاں بحق دو زحمی

    اپر چترال،باغی ٹی وی(گل حماد فاروقی )اپر چترال بونی سے پرکھوسپ جاتے ہوئے پوٹھوہار گاڑی پرواک کے مقام رورومو ٹیک میں حادثے کا شکار ہوکر گہری کھائی میں جاگری، ریسکیو1122 کو اطلاع ملنے پر ریسکیو1122 کی ٹیموں نے دو زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرکے بونی ہسپتال منتقل کر دیا، حادثے کے نتیجے تین افراد جان کی بازی ہار گئے اور دو شدید زخمی ہو گئے، زخمیوں اور ڈیڈ باڈیز کو ریسکیو1122 کے ایمبولینس میں تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتال بونی منتقل کیا گیا، جانبحق ہونے والے افراد میں ایک خاتون بھی شامل ہے، ابتدائی معلومات کے مطابق گاڑی اپر چترال بونی سے پرکھوسپ جارہی تھی کہ پرواک کے مقام پر حادثہ پیش آیا۔

    واضح رہے کہ چترال سے بونی تک کا سڑک چالیس سال پہلے چین کے ایک تعمیراتی کمپنی نے تعمیر کیا تھا اور اس پر اتنی مضبوط تارکول ڈالا تھا کہ چالیس سالوں میں یہ خراب نہیں ہوئی تھی۔ تاہم دو سال قبل نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے ٹھیکیدار عمرجان اینڈ کمپنی نے اس پختہ سڑک سے یہ مضبوط تارکول صرف اس لیے اکھاڑ دیا کہ ان کو تارکول اکاڑنے کے پیسے ملتے ہیں اور بعض ایسی جگہوں سے بھی تارکول اکاڑدیا جہاں نہ سڑک کو کشادہ کرنا تھا نہ اس میں کوی کام کرنا تھا مگر پیسوں کے خاطر ایسی جگہوں سے بھی تارکول اکھاڑ کر اسے لاوارث چھوڑا۔ اب یہ پختہ سڑک کھنڈرات کا منظر پیش کررہی ہے اور آئے روز حادثات میں قیمتی جانیں ضائع ہوتی ہیں۔

    چترال کے عوام نے اس کیلئے بار بار آواز بھی اٹھائی مگر اس کمپنی کے مالک کو بعض وفاقی وزراء کی آشیر باد حاصل ہے یہی وجہ ہے کہ آج تک کسی نے ان سے پوچھا تک نہیں۔ عوام چیف جسٹس آف پاکستان سے اپیل کرتے ہیں کہ اس تعمیراتی کمپنی کے خلاف قانونی کارروائی کرے ان سے پوچھا جائے کہ انہوں نے دو سال قبل پختہ سڑک سے تارکول اکھاڑ کر اس پر دوبارہ تارکول کیوں نہیں ڈالا اور اب لوگ اس سڑک پر جب سفر کرتے ہیں تو مٹی ، گرد و غبار کی وجہ سے مختلف بیماریوں میں بھی مبتلا ہونے کے ساتھ ساتھ حادثات کا بھی شکار ہوتے ہیں۔ .

  • روس میں جنس کی تبدیلی پر پابندی کا قانونی بل پاس

    روس میں جنس کی تبدیلی پر پابندی کا قانونی بل پاس

    روس،باغی ٹی وی(ویب نیوز)روسی قانون سازوں نے ملک میں صنفی تفویض کی سرجری پر پابندی لگانے کا ایک نیا قانون منظور کرلیا ہے۔ روسی ریاست ڈوما نے ایک بل کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اپنی دستاویزات پر بھی اپنی جنس تبدیل کرنے پر پابندی ہوگی۔ مذکورہ بالا بل کو اب ایوان بالا اور صدر پوٹن سے منظوری درکار ہے جس کے بعد قانون حتمی طور پر نافذ ہوجائے گا۔

    ڈوما کے اسپیکر ویاچسلاو ولوڈن نے کہا کہ یہ بل "ہمارے شہریوں اور ہمارے بچوں کو تحفظ فراہم کرے گا”۔ مسٹر ولوڈن نے جنس تبدیل کرنے والی سرجری کو قوم کے انحطاط کا راستہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ مغربی اور یورپی دنیا میں جو کچھ غیر فطری ہو رہا ہے، ہم واحد یورپی ملک ہیں ہیں جو اس کی مخالفت کرتے ہیں اور خاندانوں اور روایتی اقدار کو بچانے کے لیے سب کچھ کررہے ہیں۔

    انہوں نے کہا کہ ہمیں یہ سمجھنے کی ضرورت ہے کہ اگر ہم یہ قانون کو نہیں اپنائیں گے اورصنفی تبدیلی پر پابندی نہیں لگاتے، تو اس قوم کا کوئی مستقبل نہیں ہو گا۔ ایل جی بی ٹی حقوق کے گروپوں نے کہا کہ اس قانون سے ان لوگوں کی صحت پر سنگین اثر پڑے گا جو دیکھ بھال تک رسائی سے محروم ہیں۔