Baaghi TV

Author: ڈاکٹرغلام مصطفی بڈانی

  • اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ جیل میں سول ڈیفنس کی موک ایکسرسائز

    اوکاڑہ: ڈسٹرکٹ جیل میں سول ڈیفنس کی موک ایکسرسائز

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر کی زیر نگرانی ڈسٹرکٹ جیل میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ فرضی مشقوں میں سول ڈیفنس ریزیلینس کور پنجاب، بم ڈسپوزل سکوارڈ اور سول ڈیفنس کے رضاکاروں نے شرکت کی۔

    مشق کے دوران ہنگامی صورتحال کے پیش نظر اسیران کو تحفظ فراہم کرنے اور انہیں محفوظ انداز میں منتقل کرنے کا عملی مظاہرہ کیا گیا۔ اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر چوہدری وقار اکبر نے کہا کہ جیل میں کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں اسیران کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے سول ڈیفنس کی ٹیمیں ہر وقت تیار ہیں اور اس مقصد کے لیے تربیتی مشقیں وقت کی اہم ضرورت ہیں۔

    انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ سول ڈیفنس کے جوان ہر وقت تیار رہیں اور لوگوں کی زندگیوں کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کریں۔

  • سیالکوٹ: مظفر پور میں جگا ٹیکس نہ دینے پر صنعت کار پر قاتلانہ حملہ

    سیالکوٹ: مظفر پور میں جگا ٹیکس نہ دینے پر صنعت کار پر قاتلانہ حملہ

    سیالکوٹ ( باغی ٹی وی،ڈسٹرکٹ رپورٹرمدثر رتو)مظفر پور میں جگا ٹیکس نہ دینے پر صنعت کار پر قاتلانہ حملہ

    تفصیلات کے مطابق سیالکوٹ کے تھانہ اگوکی کے علاقے مظفر پور میں جگا ٹیکس نہ دینے پر صنعت کار پر قاتلانہ حملہ، صنعت کار عبدالقدوس اور اس کا بھائی شدید زخمی ہو گئے۔ پولیس کے مطابق ملزم وقار نے پانچ روز قبل عبدالقدوس سے پچاس ہزار روپے جگا ٹیکس کا مطالبہ کیا تھا۔ زخمی صنعت کار نے الزام لگایا ہے کہ ملزم متعدد بار اسے ڈرا دھمکا کر جگا ٹیکس وصول کرتا رہا ہے۔

    قاتلانہ حملے کی سی سی ٹی وی فوٹیج سویرا نیوز نے حاصل کر لی ہے، جس میں واضح طور پر دیکھا جا سکتا ہے کہ ملزم وقار کس طرح صنعت کار پر حملہ کر رہا ہے۔ پولیس تھانہ اگوکی نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا۔ زخمی دونوں بھائیوں کو علامہ اقبال سول ہسپتال میں طبی امداد دینے کے بعد گھر بھیج دیا گیا۔

  • ڈیرہ غازی خان: رحم کے کینسر سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم 15 ستمبر سے شروع

    ڈیرہ غازی خان: رحم کے کینسر سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم 15 ستمبر سے شروع

    ڈیرہ غازیخان( باغی ٹی وی، سٹی رپورٹر جواد اکبر) ڈیرہ غازی خان میں رحم کے کینسر سے بچاؤ کی 12 روزہ مہم 15 ستمبر سے 27 ستمبر تک جاری رہے گی۔ اس دوران 9 سے 14 سال کی تقریباً 13 ہزار بچیوں کو ایچ پی وی سے بچاؤ کی ویکسین مفت فراہم کی جائے گی۔ حکام کے مطابق مارکیٹ میں اس ویکسین کی قیمت آٹھ ہزار روپے تک ہے، مگر حکومت اسے بالکل مفت فراہم کر رہی ہے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عثمان بخاری کی زیر صدارت اجلاس میں مہم کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا، جس میں سی ای او ہیلتھ، عالمی ادارہ صحت اور دیگر محکموں کے نمائندے شریک ہوئے۔ اجلاس میں بتایا گیا کہ سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں ویکسی نیشن کی جائے گی، جبکہ غیر حاضر بچیوں کے لیے عارضی ویکسی نیشن سنٹرز بھی قائم ہوں گے۔

    ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو نے کہا کہ سرویکل کینسر ایک خاموش مگر جان لیوا مرض ہے، اس کا واحد حل بروقت ویکسی نیشن ہے۔ انہوں نے والدین سے اپیل کی کہ وہ اپنی بچیوں کے محفوظ مستقبل کے لیے اس مہم میں محکمہ صحت کے ساتھ تعاون کریں۔

  • ڈیرہ غازیخان :صدیق آباد کالونی  کی گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں،شہری اذیت کا شکار

    ڈیرہ غازیخان :صدیق آباد کالونی کی گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں،شہری اذیت کا شکار

    ڈیرہ غازیخان (باغی ٹی وی،سٹی رپورٹرجواد اکبر)صدیق آباد کالونی کی گلیاں گندے پانی سے بھر گئیں،شہری اذیت کا شکار

    تفصیلات کے مطابق ڈیرہ غازی خان کی صدیق آباد کالونی گندگی اور محکمانہ غفلت کا ڈیرہ بن گئی۔ گلیاں اور راستے سیوریج کے گندے پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، گھروں کے اندر تک بدبو اور تعفن نے شہریوں کا جینا محال کر دیا۔

    بچے ننگے پاؤں چھپڑوں میں کھیلنے پر مجبور اور خواتین سب سے زیادہ متاثر ہیں۔ بارش کے بعد گھروں میں پانی داخل ہونے سے دیواروں پر نمی اور بیماریوں کے جراثیم پھیل رہے ہیں۔ ڈاکٹروں نے خبردار کیا ہے کہ علاقے میں ٹائیفائیڈ، ہیضہ اور ڈینگی جیسی وبائیں پھوٹ سکتی ہیں۔

    مقامی آبادی کا کہنا ہے کہ کرپشن اور ناقص منصوبہ بندی کے باعث لگائی گئی سیوریج لائنیں ناکارہ ہو چکی ہیں۔ عوام کی فریاد ہے کہ اعلیٰ حکام اور وزیر اعلیٰ پنجاب فوری نوٹس لیں۔ شہری سوال اٹھا رہے ہیں: آخر ان 30 ہزار افراد کو بنیادی سہولتیں کب ملیں گی؟

  • علی پور: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    علی پور: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ

    علی پور(باغی ٹی وی رپورٹ)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان نے تحصیل علی پور کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ چیف سیکرٹری نے متاثرین کے مسائل سنے اور مکمل مدد فراہم کرنے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں آپ کو تنہا نہیں چھوڑیں گے، آپ کے دکھوں کا مداوا کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امداد اور بحالی کے کام میں وسائل کی کمی نہیں آنے دی جائے گی، انتظامیہ فلڈ ریلیف کیمپس میں سہولیات بڑھائے اور مزید کیمپس قائم کیے جائیں۔

    چیف سیکرٹری کو سیلاب زدہ علاقوں میں جاری ریسکیو و ریلیف آپریشن پر بریفنگ دی گئی، بریفنگ میں بتایا گیا کہ ریلیف کیمپس میں متاثرین کے لیے خوراک، طبی سہولیات اور ضروری سامان فراہم کیا جا رہا ہے۔ چیف سیکرٹری نے ریلیف کیمپوں میں طبی سہولیات کا بھی جائزہ لیا اور ریسکیو 1122، پاک فوج اور ضلعی انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے ہیڈ پنجند کا بھی دورہ کیا جہاں انہیں پانی کے بہاؤ اور اخراج کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ حکام نے بتایا کہ نشیبی علاقوں سے آبادیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کرنے کا عمل جاری ہے۔

    دوسری جانب مظفرگڑھ میں وزیراعلیٰ پنجاب کی خصوصی ہدایت پر پی ڈی ایم اے نے سیلاب متاثرین کے لیے ایک ہزار نئے ٹینٹ فراہم کر دیے۔ کمشنر ڈی جی خان اشفاق احمد چوہدری نے بتایا کہ متاثرہ خاندانوں کو فوری طور پر یہ ٹینٹ تقسیم کیے جا رہے ہیں تاکہ انہیں محفوظ رہائش دی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ بحالی تک حکومت چین سے نہیں بیٹھے گی اور متاثرین کے دکھ کو اپنا دکھ سمجھتی ہے۔

  • کراچی:منظور کالونی کے فرنیچر کارخانے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی:منظور کالونی کے فرنیچر کارخانے میں لگی آگ پر قابو پا لیا گیا

    کراچی(نامہ نگاربشیراحمد بلوچ)شہر کے علاقے منظور کالونی میں عید گاہ چوک کے قریب ایک فرنیچر کے کارخانے میں اچانک آگ لگ گئی، جس سے علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی فائر بریگیڈ کی چار گاڑیاں فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور آگ بجھانے کا کام شروع کر دیا۔

    فائر بریگیڈ حکام کے مطابق، نیپا واٹر ہائیڈرنٹس کی جانب سے پانی کی مسلسل فراہمی نے ریسکیو آپریشن میں بہت مدد کی۔ کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد، فائر فائٹرز نے آگ پر مکمل طور پر قابو پا لیا۔ خوش قسمتی سے، اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہے۔

  • نارنگ منڈی: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں پہلے سال کے طلبہ کیلئے تعارفی تقریب، نئے ہال کا افتتاح

    نارنگ منڈی: گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج میں پہلے سال کے طلبہ کیلئے تعارفی تقریب، نئے ہال کا افتتاح

    نارنگ منڈی (نامہ نگار محمد وقاص قمر) گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج نارنگ منڈی میں پہلے سال کے طلبہ کے اعزاز میں تعارفی تقریب منعقد کی گئی۔ کالج انتظامیہ نے نئے طلبہ کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں تعلیمی سفر کے نئے مرحلے پر خوش آمدید کہا۔

    تقریب کے دوران کالج کے نئے ہال کا افتتاح بھی کیا گیا۔ انتظامیہ کے مطابق یہ ہال طلبہ کی نصابی و غیر نصابی سرگرمیوں کے لیے ایک اہم سہولت فراہم کرے گا۔

    اس موقع پر پرنسپل پروفیسر تنویر ورک اور وائس پرنسپل ملک قیصر حمید نے کہا کہ آج کا دن طلبہ کے روشن مستقبل کی جانب ایک نئے سفر کا آغاز ہے۔ ادارہ بہترین تعلیمی ماحول فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے اور یہاں ہائی کوالیفائیڈ اسٹاف موجود ہے جو طلبہ کی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں معاشرے کے بہترین شہری بنانے میں اہم کردار ادا کر رہا ہے۔

    انہوں نے مزید کہا کہ نئے تعلیمی سال کے آغاز کے ساتھ ہی تعلیمی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں اور امید ہے کہ طلبہ علم حاصل کر کے ملک و قوم کے لیے مفید اور باصلاحیت شہری بن کر ابھریں گے تاکہ دنیا میں پاکستان کا نام روشن کریں۔

  • ننکانہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال معاشی مقتل گاہ میں تبدیل، ڈاکٹر صارم جاوید کی دوائیوں اور ٹیسٹوں کے نام پر کھلی لوٹ مار، حکام کب جاگیں گے؟

    ننکانہ: ڈی ایچ کیو ہسپتال معاشی مقتل گاہ میں تبدیل، ڈاکٹر صارم جاوید کی دوائیوں اور ٹیسٹوں کے نام پر کھلی لوٹ مار، حکام کب جاگیں گے؟

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی نامہ نگار احسان اللہ ایاز)ڈی ایچ کیو ہسپتال معاشی مقتل گاہ میں تبدیل، ڈاکٹر صارم جاوید کی دوائیوں اور ٹیسٹوں کے نام پر کھلی لوٹ مار، حکام کب جاگیں گے؟

    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال ننکانہ صاحب غریب مریضوں کے لیے علاج گاہ نہیں بلکہ عذاب خانہ بن چکا ہے۔ ٹی این ٹی اسپیشلسٹ ڈاکٹر صارم جاوید کے مبینہ راج نے مریضوں کو لوٹ مار کا شکار بنا دیا ہے، جبکہ درجنوں شکایات ضلعی محکمہ صحت کی مجرمانہ بے حسی کی نذر ہو چکی ہیں۔

    ذرائع کے مطابق ڈاکٹر صارم جاوید ہر مریض کو بازار کی مہنگی دوائیوں اور ہزاروں روپے مالیت کے ٹیسٹوں کی پرچیاں تھما دیتے ہیں۔ غریب مریض سرکاری ہسپتال آ کر علاج کی آس لے کر آتے ہیں لیکن جب مہنگی ادویات اور ٹیسٹوں کے اخراجات سنتے ہیں تو علاج چھوڑنے پر مجبور ہو جاتے ہیں۔ مریضوں کا کہنا ہے کہ ڈاکٹر صارم کے رویے سے یوں لگتا ہے جیسے وہ سرکاری اسپتال نہیں بلکہ کسی پرائیویٹ کاروبار کی دکان پر آ گئے ہوں۔

    ہسپتال کے معتبر ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ڈاکٹر صارم کے خلاف روزانہ کی بنیاد پر شکایات موصول ہوتی ہیں مگر ایم ایس، ضلعی ہیلتھ افسران اور محکمہ صحت کے ذمہ داران نے آنکھیں بند کر رکھی ہیں۔ ملازمین کے بقول ہسپتال میں ڈاکٹر صارم کا نام لینا بھی مشکل ہے کیونکہ سب کو معلوم ہے کہ ان کے خلاف بولنا اپنے لیے مصیبت مول لینا ہے۔

    عوامی و سماجی حلقوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ صورتحال وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ہیلتھ وژن کے ساتھ کھلا مذاق اور ضلعی انتظامیہ کی بدترین نااہلی ہے۔ متاثرین کا کہنا ہے کہ محکمہ صحت نے شکایات کو مسلسل نظر انداز کر کے غریب مریضوں کو بے یارومددگار چھوڑ دیا ہے۔

    سماجی تنظیموں نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، سیکریٹری صحت نادیہ ثاقب، ڈی جی ہیلتھ پنجاب، کمشنر لاہور ڈویژن مریم خان اور ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ سے مطالبہ کیا ہے کہ ڈاکٹر صارم جاوید کے خلاف فوری سخت ترین کارروائی کی جائے اور انہیں ہسپتال سے ہٹا کر غریب مریضوں کو اس اذیت سے نجات دلائی جائے۔

  • گوجرہ: چوری اور فائرنگ کی وارداتیں، شہری موٹر سائیکل سے محروم، دو بھائی شدید زخمی

    گوجرہ: چوری اور فائرنگ کی وارداتیں، شہری موٹر سائیکل سے محروم، دو بھائی شدید زخمی

    گوجرہ (سٹی رپورٹر/محمد اجمل خاں) شہر میں جرائم پیشہ عناصر کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ سبزی منڈی میں موٹر سائیکل چوری جبکہ دوسری واردات میں دو بھائی شدید زخمی ہو گئے۔

    پولیس کے مطابق چک نمبر 243 گ ب کا رہائشی ساجد سبزی منڈی گوجرہ سبزی کی خریداری کے لیے آیا اور اپنی موٹر سائیکل نمبر FDK-4219 کھڑی کی۔ اس دوران نامعلوم چور موٹر سائیکل لے اڑا اور فرار ہوگیا۔ واردات کی اطلاع تھانہ سٹی گوجرہ کو دے دی گئی ہے تاہم مقدمے کے اندراج کے بارے میں کچھ معلوم نہیں ہو سکا۔

    دوسری جانب محلہ طفیل کالونی میں تین مسلح افراد نے محمد عارف کے بیٹوں محمد ارسلان اور علی عثمان کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنایا۔ ملزمان نے فائرنگ کر کے محمد ارسلان کو زخمی کر دیا جبکہ علی عثمان کے سر پر پستول کے بٹ مارے جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ دونوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ان کا علاج جاری ہے۔ پولیس نے اطلاع ملنے پر مقدمہ درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے۔

  • اوکاڑہ: سیلابی پانی میں کمی، متاثرین گھروں کو لوٹنے لگے، انتظامیہ کی جانب سے راشن و تحائف تقسیم

    اوکاڑہ: سیلابی پانی میں کمی، متاثرین گھروں کو لوٹنے لگے، انتظامیہ کی جانب سے راشن و تحائف تقسیم

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) دریائے راوی سے ملحقہ علاقوں میں سیلابی پانی میں کمی کے بعد فلڈ ریلیف کیمپس میں مقیم متاثرین اپنے گھروں کو واپس جانے لگے۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے گھروں کو لوٹنے والے متاثرین میں راشن اور تحائف تقسیم کیے۔

    سیلاب متاثرین نے ضلعی انتظامیہ کے بہترین انتظامات پر اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس میں رہائش، کھانے پینے سمیت تمام سہولیات فراہم کی گئیں اور ہمیں گھر جیسا آرام میسر ہوا۔ متاثرین نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا خصوصی شکریہ ادا کیا کہ ان کی ہدایت پر کیمپس میں 15 روزہ قیام کے دوران ضروریاتِ زندگی کی تمام سہولیات بہم پہنچائی گئیں۔

    اسسٹنٹ کمشنر چوہدری رب نواز نے کہا کہ فلڈ ریلیف کیمپس سے رخصت ہونے والے متاثرین کو راشن اور تحائف دیے جا رہے ہیں جبکہ گھروں کو واپس جانے والوں کے لیے ٹرانسپورٹ کا بندوبست بھی کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیلاب متاثرین کی خدمت ہمارے لیے باعثِ مسرت ہے۔