Baaghi TV

Author: Faizan Sheikh

  • ننکانہ صاحب: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کے نئے وارڈ کا افتتاح، جدید سہولیات کی فراہمی

    ننکانہ صاحب: ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کے نئے وارڈ کا افتتاح، جدید سہولیات کی فراہمی

    ننکانہ صاحب (باغی ٹی وی، احسان اللہ ایاز) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بچوں کے وارڈ کا افتتاح کر دیا۔ ہسپتال کے بچہ وارڈز کی تزئین و آرائش کا عمل مکمل کر لیا گیا ہے جس پر تقریباً 10 لاکھ روپے لاگت آئی۔

    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر ہسپتال میں خوبصورت پینٹنگ کا کام کرنے والے پینٹر کو اعزازی سرٹیفکیٹ سے بھی نوازا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ بچوں کو فوری طور پر نئے وارڈز میں منتقل کیا جائے۔

    انہوں نے کہا کہ بچوں کے لیے وارڈز کو خوشگوار اور خوبصورت ماحول فراہم کیا گیا ہے تاکہ ننھے مریض بہتر انداز میں علاج حاصل کر سکیں۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ حکومت پنجاب کے “صحت مند پنجاب” ویژن کے تحت سرکاری ہسپتالوں میں علاج معالجے کی معیاری سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

    اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سفیان دلاور، اسسٹنٹ کمشنر ثناء شرافت، ایم ایس ڈاکٹر افتخار محی الدین سمیت دیگر افسران بھی موجود تھے۔

  • ننکانہ صاحب میں ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس، سمگلنگ، تجاوزات اور سکیورٹی معاملات پر سخت اقدامات کی ہدایت

    ننکانہ صاحب میں ضلعی کوآرڈینیشن کمیٹی اجلاس، سمگلنگ، تجاوزات اور سکیورٹی معاملات پر سخت اقدامات کی ہدایت

    ننکانہ صاحب (احسان اللہ ایاز، باغی ٹی وی) ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر ارسلان زاہد اور کرنل حیدر خان کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوآرڈینیشن کمیٹی برائے ہوم ڈیپارٹمنٹ کا ماہانہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز، فوج، پولیس، ایکسائز، ایف بی آر، کسٹمز، انفارمیشن سمیت تمام ضلعی اداروں کے سربراہان نے شرکت کی۔

    اجلاس میں تمام محکموں کی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سفیان دلاور نے اداروں کی کارکردگی پر بریفنگ دی۔

    ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت کی کہ تمام افسران اپنی ذمہ داریوں کا واضح تعین کریں اور عوامی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے۔ انہوں نے بیوٹیفیکیشن منصوبوں پر عملدرآمد، صفائی ستھرائی کی بہتری، تجاوزات کے خاتمے اور پرائس کنٹرول کے اقدامات کو مزید تیز کرنے کی ہدایت دی۔

    انہوں نے سمگل شدہ تیل اور دیگر اشیاء فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ غیر قانونی گیس ری فلنگ کرنے والوں کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔ مزید برآں دینی مدارس کی رجسٹریشن جلد مکمل کرنے اور حکومتی ترقیاتی منصوبوں کو مقررہ وقت میں شفافیت کے ساتھ مکمل کرنے پر زور دیا۔

  • اوکاڑہ: مبینہ پولیس  بین لااضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ڈاکو ہلاک،  ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.

    اوکاڑہ: مبینہ پولیس بین لااضلاعی ڈکیت گینگ کا سرغنہ ڈاکو ہلاک، ایک ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار.

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ تھانہ سٹی دیپالپور کے علاقہ نیو آلو منڈی کے قریب پولیس مقابلے میں ایک خطرناک ڈاکو ہلاک جبکہ ایک زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔ پولیس کے مطابق ہلاک ڈاکو طوران خاں بین الاضلاعی گینگ کا سرغنہ اور متعدد سنگین مقدمات میں مطلوب تھا، جبکہ زخمی کی شناخت ابوبکر کے نام سے ہوئی۔ڈاکوایک شہری سے نقدی چھین کر فرار ہورہے تھے، اطلاع ملتے ہی ایس ایچ او تھانہ سٹی دیپالپور نے پولیس نفری کے ہمراہ ڈاکووں کا تعاقب کیا تو آلو منڈی دیپالپور کے قریب ملزمان نے فائرنگ شروع کر دی۔ پولیس اور ڈاکووں کی کراس فائرنگ کے دوران ایک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولی سے ہلاک اور دوسرا زخمی ہوگیا جسے پولیس نے گرفتار کر لیا. پولیس نے چھینی گئی نقدی اور اسلحہ برآمد کر لیا جبکہ فرار ملزمان کی تلاش جاری ہے۔ تھانہ سٹی دیپالپور میں پولیس مقابلے کا مقدمہ درج کر لیا گیا

  • اوکاڑہ دو روڈ حادثات . 18سالہ لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

    اوکاڑہ دو روڈ حادثات . 18سالہ لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق ایک شدید زخمی

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر ) اوکاڑہ دو روڈ حادثات . 18سالہ لڑکی سمیت 2افراد جاں بحق ایک شدید زخمی.ریسکیو زرائع کے مطابق بصیرپور کےنواحی گاؤں کھگہ مہر شاہ کے قریب ایک اوور لوڈ ٹریکٹر ٹرالی لوڈ ذیادہ ہونے کے باعث بے قابو ہو کر الٹ گئی، جس کے نتیجے میں ٹریکٹر ڈرائیور 18سالہ نوجوان علی اصغر جاں بحق ہو گیا، جبکہ دوسرا 20سالہ نوجوان نصرالہ شدید زخمی ہو گیا، دوسرا حادثہ حجرہ شاہ مقیم چوک میں ہوا جہاں دو تیز رفتار موٹرسائیکلیں أپس میں ٹکرا گئیں ایک موٹرسائیکل تصادم ہونے کے بعد روڈ ڈیوائیڈر سے جا ٹکرائی جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل پر سوار لڑکی جاں بحق ہوگئی. حادثات کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی امدادی ٹیمیں جائے حادثات پر پہنچ گئیں اور امدادی کاروائیاں شروع کر دیں زخمی کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ہسپتال منتقل کر دیا گیا، ایک نعش کو ضروری کارروائی کرنے کے بعد لواحقین کے حوالے کر دیا گیا، دوسری نعش کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا #

  • اوکاڑہ میں میٹرک امتحانات کی سخت نگرانی، بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

    اوکاڑہ میں میٹرک امتحانات کی سخت نگرانی، بوٹی مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی نافذ

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایات پر ضلع بھر میں جاری میٹرک کے سالانہ امتحانات کی شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور ایجوکیشن افسران متحرک ہو گئے۔ اس سلسلے میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرز، اسسٹنٹ کمشنرز اور متعلقہ تعلیمی افسران نے مختلف امتحانی مراکز کے اچانک دورے کیے اور امتحانی عمل کی سخت نگرانی کی۔

    دوروں کے دوران امتحانی مراکز میں دفعہ 144 کے نفاذ، سکیورٹی انتظامات اور امیدواروں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ حکام نے اس بات کو یقینی بنایا کہ امتحانی مراکز کے اردگرد غیر متعلقہ افراد کا داخلہ مکمل طور پر بند ہو اور کسی بھی قسم کی مداخلت نہ ہو۔

    ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید نے واضح کیا کہ امتحانی عمل میں کسی قسم کی بدعنوانی یا بوٹی مافیا کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری اور سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ انہوں نے نگران عملے کی حاضری اور کارکردگی کو مسلسل مانیٹر کرنے کی بھی ہدایت کی۔

    مزید برآں انہوں نے امتحانی مراکز میں طلبہ کے لیے صاف پینے کے پانی، بجلی کی بلا تعطل فراہمی، آرام دہ نشستوں اور مناسب روشنی کے انتظامات کو یقینی بنانے پر زور دیا۔

    ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ان اقدامات کا مقصد میرٹ کی بالادستی کو قائم رکھنا اور ایک شفاف تعلیمی نظام کو فروغ دینا ہے۔ انہوں نے والدین اور اساتذہ سے بھی اپیل کی کہ وہ انتظامیہ کے ساتھ مکمل تعاون کریں تاکہ امتحانی نظام کو صاف اور شفاف بنایا جا سکے۔

  • تلہ گنگ میں خواتین کی تضحیک پر سخت ایکشن، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    تلہ گنگ میں خواتین کی تضحیک پر سخت ایکشن، ملزم کے خلاف مقدمہ درج

    تلہ گنگ میں خواتین کے خلاف نازیبا الفاظ اور ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل کرنے کے معاملے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے ملزم محمد عاطف سگھر کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر چکوال نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام کو فوری ایکشن لینے کی ہدایت جاری کی، جس کے بعد پولیس نے قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

    پولیس کے مطابق خواتین کی تضحیک، ہراسانی اور غیر اخلاقی مواد کی تشہیر کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی، اور ایسے عناصر کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    شہریوں سے بھی اپیل کی گئی ہے کہ وہ سوشل میڈیا کا ذمہ داری سے استعمال کریں اور کسی بھی غیر اخلاقی یا غیر قانونی سرگرمی کی اطلاع فوراً پولیس کو دیں۔

  • عید کے دن قتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا — اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

    عید کے دن قتل کرنے والا انجام کو پہنچ گیا — اپنے ہی ساتھی کی گولی سے ہلاک

    چکوال (فیضان شیخ باغی ٹی وی):
    عید کے روز ڈھوک کرم دین میں ہونے والے لرزہ خیز قتل کیس میں اہم پیش رفت سامنے آ گئی، جہاں مقتول مدثر کو جائیداد کے تنازعے پر عید کی نماز کے فوراً بعد فائرنگ کر کے بے دردی سے قتل کر دیا گیا تھا۔ افسوسناک واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوتے ہی علاقے میں شدید غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی۔
    ذرائع کے مطابق واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر کیس کو سی سی ڈی کے سپرد کیا گیا، جس پر ٹیم نے تیز رفتار کارروائی کرتے ہوئے مرکزی ملزم کو ٹریس کر لیا۔
    بتایا جاتا ہے کہ جہلم میں ہونے والے پولیس مقابلے کے دوران ملزم اپنے ساتھیوں کے ہمراہ موجود تھا کہ اچانک فائرنگ کا تبادلہ شروع ہو گیا۔ اسی دوران وہ اپنے ہی ساتھی کی گولی لگنے سے موقع پر ہی ہلاک ہو گیا۔
    پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور اس افسوسناک واقعے میں ملوث دیگر ملزمان کو بھی جلد قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔

  • تلہ گنگ ضلع کا خواب دفن؟ اربوں کے فنڈز کہاں گئے — چوہدری راسخ الہی تلہ گنگ کا حال دیکھ کر پھٹ پڑے

    تلہ گنگ ضلع کا خواب دفن؟ اربوں کے فنڈز کہاں گئے — چوہدری راسخ الہی تلہ گنگ کا حال دیکھ کر پھٹ پڑے

    تلہ گنگ (فیضان شیخ باغی ٹی وی): چوہدری پرویز الہی کے صاحبزادے چوہدری راسخ الہی نے تلہ گنگ کی موجودہ صورتحال پر شدید ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ایک فعال ضلع کو باقاعدہ منصوبہ بندی کے تحت غیر فعال کیا گیا، جبکہ اربوں روپے کے ترقیاتی منصوبے آج سوالیہ نشان بن چکے ہیں۔
    باغی ٹی وی کے نیوز ایڈیٹر فیضان شیخ سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تلہ گنگ کو ضلع بنانے کے لیے چار ارب 75 کروڑ روپے کے فنڈز ریلیز کروائے گئے، 200 کنال اراضی ضلعی کمپلیکس کے لیے مختص کی گئی، مگر آج ان منصوبوں کا کہیں وجود نظر نہیں آتا۔
    انہوں نے سخت سوال اٹھایا کہ تلہ گنگ کے 36 دیہات کو سوئی گیس کی فراہمی کی منظوری دی گئی، عمار یاسر نے اس منصوبے کو یقینی بنایا، مگر آج تک کسی ایک محلے کو بھی گیس نہیں مل سکی—آخر یہ منصوبہ کہاں دفن ہو گیا؟
    ان کا کہنا تھا کہ ضلع بننے کے بعد 23 سرکاری محکمے فوری طور پر فعال کیے گئے تھے اور افسران نے باقاعدہ چارج لے کر کام شروع کر دیا تھا، مگر آج وہی محکمے یا تو ختم کر دیے گئے یا چکوال کے افسران کے اضافی چارج پر چل رہے ہیں، جو کھلی انتقامی کارروائی کے مترادف ہے۔
    انہوں نے کہا کہ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او جیسے کلیدی عہدوں پر افسران تعینات کیے گئے، لیکن انہیں اچانک یہاں سے ٹرانسفر کر دیا گیا، جس سے صاف ظاہر ہوتا ہے کہ کچھ عناصر کو ضلع تلہ گنگ کا قیام ہضم نہیں ہو رہا۔
    چوہدری راسخ الہی نے کہا کہ تلہ گنگ کو ہمیشہ اپنا گھر سمجھا اور اس کی ترقی کے لیے ہر ممکن وسائل جھونک دیے، مگر بدقسمتی سے سیاسی انتقام اور ذاتی انا کی سیاست نے اس پورے علاقے کو پیچھے دھکیل دیا۔
    انہوں نے کہا کہ کروڑوں روپے کی لاگت سے بنایا گیا ٹراما سینٹر آج بھی ویران کھڑا ہے، جبکہ سڑکوں، ہسپتالوں اور تعلیمی اداروں کے متعدد منصوبے ادھورے چھوڑ دیے گئے—عوام کو صرف اعلانات اور وعدوں کے سہارے پر رکھا گیا۔
    انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ نمائندے نااہلی کی بدترین مثال بن چکے ہیں، جو اپنے ذاتی مفادات سے باہر نکلنے کو تیار نہیں، اور یہی وجہ ہے کہ تلہ گنگ کا ضلع عملی طور پر مفلوج ہو چکا ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے لیے سیاست نہیں بلکہ خدمت اولین ترجیح ہے

  • پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری، مظفرگڑھ پہلے نمبر پر،چکوال کا 28 واں نمبر

    پنجاب میں ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری، مظفرگڑھ پہلے نمبر پر،چکوال کا 28 واں نمبر

    پنجاب حکومت کی جانب سے فروری کے مہینے کے لیے ڈپٹی کمشنرز کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی گئی ہے، جس میں صوبے بھر کے اضلاع کی انتظامی کارکردگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ڈپٹی کمشنر مظفرگڑھ نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے، جبکہ ڈپٹی کمشنر راولپنڈی کارکردگی کے لحاظ سے سب سے آخری، یعنی 41ویں نمبر پر رہے۔
    رپورٹ میں صفائی ستھرائی، ریونیو ریکوری، عوامی شکایات کے ازالے، پرائس کنٹرول اور ترقیاتی منصوبوں پر عملدرآمد جیسے اہم شعبوں کو بنیاد بنایا گیا۔ مظفرگڑھ کی ضلعی انتظامیہ نے ان تمام شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھا کر پہلی پوزیشن حاصل کی۔
    دوسری جانب راولپنڈی کی کارکردگی رپورٹ میں کئی شعبوں میں کمزوریوں کی نشاندہی کی گئی، جس کے باعث اسے فہرست میں آخری نمبر پر رکھا گیا۔ ذرائع کے مطابق کمزور مانیٹرنگ، عوامی مسائل کے حل میں تاخیر اور پرائس کنٹرول میں ناکامی اہم وجوہات قرار دی جا رہی ہیں۔
    حکومت نے تمام اضلاع کو ہدایت جاری کی ہے کہ وہ اپنی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے فوری اقدامات کریں، جبکہ بہتر کارکردگی دکھانے والے افسران کی حوصلہ افزائی بھی کی جائے گی