Baaghi TV

Author: Faizan Sheikh

  • تلہ گنگ: مخیر شخصیت ملک یاسر سگھر کا انسانیت دوست اقدام، اہلیان سگھر کے لیے ایمبولینس عطیہ

    تلہ گنگ: مخیر شخصیت ملک یاسر سگھر کا انسانیت دوست اقدام، اہلیان سگھر کے لیے ایمبولینس عطیہ

    سگھر/تلہ گنگ: تلہ گنگ کی معروف مخیر شخصیت ملک یاسر سگھر، جو ان دنوں اٹلی میں مقیم ہیں، نے انسانیت دوستی کی شاندار مثال قائم کرتے ہوئے سگھر کی عوام کے لیے ایک ایمبولینس عطیہ کر دی، جسے سگھر ویلفیئر ٹرسٹ کے سپرد کیا گیا۔تقریب میں ملک یاسر بطور چیف گیسٹ شریک ہوئے جبکہ ان کے ہمراہ عقیل ملک، حافظ شیر خان دھولڑ، سید مبارک علی ہمدانی اور ملک ندیم رضا موگلہ بھی موجود تھے۔اس موقع پر مقررین نے کہا کہ ایمبولینس کی فراہمی علاقے کے لیے ایک بڑا تحفہ ہے، جس سے ہنگامی حالات میں مریضوں کو بروقت طبی امداد میسر آئے گی اور قیمتی انسانی جانوں کو بچانے میں مدد ملے گی۔اہلِ علاقہ نے ملک یاسر سگھر کے اس فلاحی اقدام کو سراہتے ہوئے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور اسے دیگر مخیر حضرات کے لیے ایک قابلِ تقلید مثال قرار دیا۔

  • وادی کالاش رومبور میں شجرکاری مہم کا آغاز، پودوں کی تقسیم، ماحولیاتی تحفظ پر زور

    وادی کالاش رومبور میں شجرکاری مہم کا آغاز، پودوں کی تقسیم، ماحولیاتی تحفظ پر زور

    رومبور (فتح اللہ) چترال کے وادی کالاش رومبور میں محکمہ جنگلات لوئر چترال کے زیر اہتمام شجرکاری مہم اور پودوں کی تقسیم کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا مقصد علاقے میں شجرکاری کو فروغ دینا، جنگلات کا تحفظ یقینی بنانا اور ماحولیاتی توازن کو برقرار رکھنا ہے۔اس مہم کا آغاز ڈی ایف او چترال لوئر آصف علی شاہ کی قیادت میں کیا گیا، جبکہ اسسٹنٹ ایس ڈی ایف او قاسم علی شاہ، بلاک آفیسرز اور فارسٹ گارڈز نے نگرانی کے فرائض سرانجام دیے۔ تقریب کا افتتاح مقامی عمائدین نے پودے لگا کر کیا۔اس موقع پر سیاسی و سماجی شخصیت اور سابق چیئرمین سیف اللہ جان کالاش، چیئرمین ویلج کونسل رومبور سلطان، سماجی رہنما غلام سرور قریشی، سابق کونسلر عنایت اللہ شیخ قریشی، حکیم خان، چترال لیویز فورس اور تھانہ رومبور کے اہلکاروں سمیت دیگر معزز شخصیات نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے شجرکاری کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ درخت لگانا نہ صرف صدقہ جاریہ ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے صاف اور صحت مند ماحول کی ضمانت بھی ہے۔ چیئرمین ویلج کونسل رومبور سلطان نے محکمہ جنگلات کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ دور دراز علاقے میں پودوں کی تقسیم ایک قابلِ تحسین اقدام ہے، جس سے عوام میں ماحولیاتی شعور بیدار ہو رہا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ وادی رومبور کو سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ جیسے خطرات کا سامنا ہے، جن سے بچاؤ کے لیے شجرکاری نہایت ضروری ہے۔ موسمیاتی تبدیلی کے بڑھتے ہوئے اثرات کے پیش نظر عوام، خصوصاً نوجوانوں کو چاہیے کہ وہ اس مہم میں بھرپور حصہ لیں۔تقریب کے دوران مختلف اقسام کے جنگلی اور پھلدار پودے مقامی افراد میں تقسیم کیے گئے تاکہ وہ انہیں اپنے گھروں، کھیتوں اور اردگرد لگا کر ماحول کے تحفظ میں کردار ادا کریں۔ شرکاء نے محکمہ جنگلات لوئر چترال کی اس کاوش کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ایسے اقدامات مستقل بنیادوں پر جاری رہیں گے۔ماہرین کے مطابق اس نوعیت کی شجرکاری مہمات ماحولیاتی آلودگی میں کمی، موسمیاتی تبدیلی کے اثرات کو کم کرنے اور قدرتی آفات سے نمٹنے میں مؤثر کردار ادا کرتی ہیں۔

  • اوکاڑہ: ایسٹر پر فول پروف سیکیورٹی، اقلیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او

    اوکاڑہ: ایسٹر پر فول پروف سیکیورٹی، اقلیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا، ڈی پی او

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈی پی او اوکاڑہ ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی نے ایسٹر کے موقع پر شہر کے مختلف گرجا گھروں کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ڈی پی او نے سینٹ جیمز کیتھولک چرچ، کرائسٹ چرچ اور ناصری چرچ کا معائنہ کرتے ہوئے تعینات اہلکاروں کو ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر 500 سے زائد پولیس افسران و اہلکار ڈیوٹی پر مامور تھے جبکہ عبادت گاہوں کے اطراف میں فول پروف سیکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایا گیا۔ڈاکٹر اسد اعجاز ملہی کا کہنا تھا کہ مذہبی ہم آہنگی کے فروغ کے لیے مؤثر اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ اقلیتوں کے تحفظ کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا اور ضلعی پولیس ہر شہری کی حفاظت کے لیے ہمہ وقت الرٹ ہے۔

  • اوکاڑہ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل، جرمانے عائد

    اوکاڑہ میں ایل پی جی مہنگے داموں فروخت کرنے والوں کے خلاف کریک ڈاؤن، 4 دکانیں سیل، جرمانے عائد

    اوکاڑہ (نامہ نگار ملک ظفر) ڈپٹی کمشنر احمد عثمان جاوید کی ہدایت پر سول ڈیفنس کی جانب سے ایل پی جی گیس کی اوور چارجنگ کے خلاف بھرپور کارروائیاں کی گئیں۔ سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی نے مختلف علاقوں میں ایل پی جی شاپس کی چیکنگ کی۔چیکنگ کے دوران مہنگے داموں ایل پی جی فروخت کرنے والی 4 دکانوں کو سیل کر دیا گیا، جبکہ دکانداروں کے خلاف مقدمات درج کرتے ہوئے مجموعی طور پر 20 ہزار روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔اس موقع پر سول ڈیفنس آفیسر جاوید اختر کھچی کا کہنا تھا کہ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا ناجائز فائدہ اٹھاتے ہوئے عوام کو لوٹنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی جاری رہے گی۔ انہوں نے خبردار کیا کہ مقررہ نرخوں کی خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کو بھاری جرمانوں اور مقدمات کا سامنا کرنا پڑے گا۔انہوں نے ایل پی جی شاپ مالکان کو ہدایت کی کہ وہ ذمہ داری کا مظاہرہ کریں اور سرکاری نرخوں کے مطابق گیس فروخت کریں، بصورت دیگر سخت ایکشن لیا جائے گا۔

  • ڈیرہ غازی خان: کوہِ سلیمان اور فورٹ منرو میں ژالہ باری، نقصانات کے سروے کا حکم، مشترکہ ٹیم تشکیل

    ڈیرہ غازی خان: کوہِ سلیمان اور فورٹ منرو میں ژالہ باری، نقصانات کے سروے کا حکم، مشترکہ ٹیم تشکیل

    ڈیرہ غازی خان میں حالیہ ژالہ باری کے بعد ضلعی انتظامیہ متحرک ہو گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر محمد عثمان خالد نے کوہِ سلیمان اور خصوصاً فورٹ منرو کے متاثرہ علاقوں میں نقصانات کے فوری سروے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو سید عثمان منیر بخاری کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ژالہ باری سے لائیو اسٹاک اور نجی املاک کو ہونے والے نقصانات کے تخمینہ کیلئے ایک مشترکہ سروے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے۔ٹیم میں اسسٹنٹ کمشنر کو کنوینر مقرر کیا گیا ہے جبکہ تحصیلدار کوہِ سلیمان، متعلقہ ایس ڈی او بلڈنگ، ویٹرنری آفیسر اور پی ڈی ایم اے/ڈیزاسٹر مینجمنٹ کا نمائندہ بطور ممبران شامل ہوں گے۔
    سروے ٹیم کو ہدایت کی گئی ہے کہ:
    متاثرہ علاقوں کا جامع فیلڈ سروے کیا جائے
    لائیو سٹاک اور نجی املاک کے نقصانات کا درست تخمینہ لگایا جائے
    متعلقہ ریکارڈ کے ذریعے نقصانات کی تصدیق کی جائے
    امداد و معاوضہ کے لیے مستند ڈیٹا تیار کیا جائے
    ٹیم کو ہدایت دی گئی ہے کہ سات روز کے اندر تفصیلی رپورٹ ڈپٹی کمشنر کو پیش کی جائے۔ مزید برآں پولیٹیکل اسسٹنٹ کوہِ سلیمان کو مختلف محکموں کے درمیان مؤثر کوآرڈینیشن اور بروقت تکمیل یقینی بنانے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ضلعی انتظامیہ کے مطابق عوامی آگاہی کو بھی یقینی بنایا جائے گا تاکہ متاثرہ افراد بروقت معلومات فراہم کر سکیں۔ انتظامیہ نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سروے رپورٹ کی روشنی میں متاثرین کو ہر ممکن ریلیف فراہم کیا جائے گا۔

  • ننکانہ صاحب: سیوریج میگا پروجیکٹ میں بدانتظامی، پی ٹی سی ایل لائنیں بار بار کٹنے لگیں، شہری شدید متاثر

    ننکانہ صاحب: سیوریج میگا پروجیکٹ میں بدانتظامی، پی ٹی سی ایل لائنیں بار بار کٹنے لگیں، شہری شدید متاثر

    ننکانہ صاحب میں جاری سیوریج میگا پروجیکٹ کے دوران مبینہ بدانتظامی اور ناقص کوآرڈینیشن کے باعث پی ٹی سی ایل کی لائنیں بار بار کٹنے کے واقعات سامنے آ رہے ہیں، جس سے سینکڑوں صارفین روزانہ شدید مشکلات کا شکار ہو گئے ہیں۔ذرائع کے مطابق شہر کے مختلف علاقوں جن میں گول چکر، بیری والا چوک اور لاہور روڈ شامل ہیں، کھدائی کے دوران بارہا پی ٹی سی ایل کی مین لائن کو نقصان پہنچا، جس کے نتیجے میں ٹیلیفون اور انٹرنیٹ سروس مسلسل معطل رہنے لگی۔ اس صورتحال نے شہریوں کے روزمرہ معمولات، کاروباری سرگرمیوں اور آن لائن کاموں کو شدید متاثر کیا ہے۔متاثرہ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ مسئلہ اب روز کا معمول بن چکا ہے اور متعلقہ ادارے اس پر سنجیدہ اقدامات کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں۔ دوسری جانب اطلاعات ہیں کہ حالیہ واقعات کے دوران پی ٹی سی ایل عملے اور واسا کنٹریکٹر کے درمیان تلخ کلامی اور مبینہ ہاتھا پائی بھی ہوئی، جس سے انتظامی کنٹرول پر مزید سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ماہرین کے مطابق کسی بھی بڑے انفراسٹرکچر منصوبے میں کھدائی سے قبل زیر زمین یوٹیلٹی لائنز کی مکمل نشاندہی (Utility Mapping) اور اداروں کے درمیان مؤثر رابطہ انتہائی ضروری ہوتا ہے۔ بار بار لائن کٹنے کے واقعات اس بات کی نشاندہی کرتے ہیں کہ منصوبے میں مناسب پلاننگ اور سائٹ سپروژن کا فقدان ہے۔شہری و سماجی حلقوں نے واسا ننکانہ صاحب کی اعلیٰ انتظامیہ کی کارکردگی پر بھی سوالات اٹھاتے ہوئے فوری اصلاحی اقدامات کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ متاثرہ کنکشنز کی فوری بحالی، ذمہ داران کا تعین اور آئندہ ایسے واقعات کی روک تھام کے لیے واضح حکمت عملی اپنائی جائے۔

  • ننکانہ صاحب: بیساکھی میلہ سیکیورٹی کیلئے گوردوارہ جنم استھان میں موک ایکسرسائز، تمام اداروں کی مشترکہ مشق

    ننکانہ صاحب: بیساکھی میلہ سیکیورٹی کیلئے گوردوارہ جنم استھان میں موک ایکسرسائز، تمام اداروں کی مشترکہ مشق

    ننکانہ صاحب ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کی ہدایت پر بیساکھی میلہ تقریبات کے حوالے سے تمام اداروں کی تیاری اور ریسپانس ٹائم چیک کرنے کے لئے مرکزی گوردوارہ جنم استھان میں موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔جس میں پولیس، ریسکیو 1122، پیرا فورس،سول ڈیفنس، ہیلتھ اور دیگر متعلقہ اداروں نے بھر پور حصہ لیا اور پیشہ ورانہ طریقے سے اپنی بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا جہاں ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر محمد اکرم پنوار نے ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ کو تفصیلی بریفنگ دی۔ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے ٹرامہ ایمرجنسی، عمارتوں کا منہدم ہونا، بم بلاسٹ اور متفرق فرضی مشقوں کے عملی مظاہرے کا جائزہ لیا اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر، ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر، اسسٹنٹ کمشنر اور دیگرمتعلقہ اداروں کے ضلعی افسران بھی موجود تھے۔موک ایکسرسائز کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر محمد تسلیم اختر راؤ نے تمام اداروں کے درمیان باہمی کوارڈینیشن، جذبہ اور کارکردگی کو سراہا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ کسی بھی ناگہانی صورتحال کے پیشِ نظر ہم وطن عزیز کے دفاع اور تحفظ کے لئے شانہ بشانہ ہمہ وقت تیار ہیں۔

  • کلر کہار: پاک مشہدی کراکری اسٹور میں آگ، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

    کلر کہار: پاک مشہدی کراکری اسٹور میں آگ، ریسکیو 1122 کی فوری کارروائی سے بڑا نقصان ٹل گیا

    کلر کہار میں تلہ گنگ روڈ پر واقع پاک مشہدی کراکری اسٹور میں اچانک آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 چکوال نے فوری طور پر قریبی پوائنٹ سے ایمبولینس سروس اور سنٹرل اسٹیشن سے فائر وہیکل جائے وقوعہ کی طرف روانہ کر دی۔ریسکیو ٹیمیں موقع پر پہنچ کر سین اسیسمنٹ کے بعد فوری طور پر فائر فائٹنگ کا عمل شروع کر دیا۔ ریسکیو اہلکاروں نے تقریباً 20 سے 25 منٹ کی مسلسل جدوجہد کے بعد آگ پر مکمل قابو پا لیا، جبکہ بعد ازاں کولنگ کا عمل بھی جاری رکھا گیا تاکہ آگ دوبارہ بھڑکنے کا خدشہ ختم کیا جا سکے۔ریسکیو 1122 کے بروقت اور مؤثر رسپانس کی بدولت ایک بڑے سانحے سے بچاؤ ممکن ہوا۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ بتائی جا رہی ہے، تاہم مزید تحقیقات جاری ہیں تاکہ واقعے کی اصل وجوہات معلوم کی جا سکیں۔
    رپورٹ: فیضان شیخ، باغی ٹی وی

  • رومبور: ایس ایچ او عبد الوکیل کا تبادلہ، ایک سالہ شاندار خدمات پر پروقار خراجِ تحسین

    رومبور: ایس ایچ او عبد الوکیل کا تبادلہ، ایک سالہ شاندار خدمات پر پروقار خراجِ تحسین

    ایس ایچ او تھانہ رومبور عبد الوکیل کا تبادلہ، ایک سالہ کارکردگی پر شاندار خراجِ تحسین
    رومبور ( فتح اللہ) چترال کی مشہور و معروف سیاحتی مقام وادی کالاش کے علاقے رومبور میں تعینات ایس ایچ او تھانہ رومبور عبد الوکیل کا تبادلہ تھانہ ارکاری کر دیا گیا ہے۔ وہ تقریباً ایک سال تک رومبور میں خدمات انجام دیتے رہے، جہاں انہوں نے بطور پولیس افسر اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے نبھائیں۔تبادلے کے موقع پر مقامی پولیس اور علاقہ عمائدین کی جانب سے ایک پروقار الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف مکاتب فکر سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے شرکت کی۔ مقررین نے اپنے خطاب میں ایس ایچ او عبد الوکیل کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ ان کے دور میں خصوصاً منشیات کے خلاف مؤثر اقدامات کیے گئے، ایس ایج او صاحب کی ایک سالہ دورانیے میں علاقے میں امن و امان کی صورتحال بھی بہتر ہوئی۔
    تقریب کے دوران مقامی روایات کے مطابق انہیں شومن کا ہار پہنا کر عزت افزائی کی گئی۔ اس موقع پر مولانا محمد اسحاق، برزنگی کالاش سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔ویلج کونسل رومبور کے چیئرمین سلطان نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عبد الوکیل ایک فرض شناس، دیانتدار اور عوام دوست پولیس افسر کے طور پر اپنی پہچان بنانے میں کامیاب رہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ ان کا تبادلہ علاقے کے لیے باعثِ افسوس ہے، تاہم سرکاری ملازمت میں تبادلے ایک معمول کا حصہ ہوتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر شرکاء نے ایس ایچ او عبد الوکیل کے لیے نئی ذمہ داریوں میں کامیابی کی دعا کرتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ وہ آئندہ بھی اسی پیشہ ورانہ لگن کے ساتھ اپنی خدمات انجام دیتے رہیں گے۔

  • ایسٹر 2026: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل

    ایسٹر 2026: ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ڈیرہ غازی خان میں مسیحی برادری کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل

    ڈیرہ غازی خان میں وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن “ستھرا پنجاب” پروگرام کے تحت ایسٹر 2026 کے موقع پر مسیحی برادری کے لیے خصوصی صفائی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ڈپٹی کمشنر عثمان خالد کی واضح اور سخت ہدایات کی روشنی میں متعلقہ ادارے متحرک ہیں تاکہ شہر بھر میں صاف، ستھرا اور خوشگوار ماحول فراہم کیا جا سکے۔ اس سلسلے میں ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کے افسران اور ورکرز فیلڈ میں سرگرم عمل ہیں۔بالخصوص سینٹ اینتھونی یونائیٹڈ چرچ اور اس سے ملحقہ راستوں کی صفائی پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے، جبکہ چرچ آنے جانے والے راستوں کو بھی مکمل طور پر صاف رکھا جا رہا ہے تاکہ عبادت کے لیے آنے والے افراد کو کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریجنل منیجر ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ منصور ناگرہ نے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق ایسٹر کے موقع پر صفائی کے بہترین انتظامات کو یقینی بنایا جا رہا ہے اور تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ ٹیمیں دن رات کام کر رہی ہیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے۔ڈویژنل کوآرڈی نیٹر عبداللہ عباسی نے کہا کہ مسیحی برادری کے مذہبی تہوار کے پیش نظر خصوصی صفائی پلان ترتیب دیا گیا ہے، جس کے تحت چرچ کے اطراف اور اہم شاہراہوں کی صفائی کو ترجیح دی جا رہی ہے۔شہریوں نے ڈائیوو ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے انتظامیہ کے اقدامات پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے ایک مثبت قدم قرار دیا۔