Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • کارڈک کئیر یونٹ کے اے سی خراب ،مریض نڈھال

    کارڈک کئیر یونٹ کے اے سی خراب ،مریض نڈھال

    قصور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال بے دستور انتظامیہ کی عدم توجہ اور ایم ایس کی نااہلی کی وجہ سے مریض ذلیل و خور ہو کر رہ گئے آئی سی یو وارڈ اور سی سی یو کارڈیک وارڈ کے اے سی مکمل طور پر بند مریض گرمی میں بےحال ہوگئے لواحقین سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں انتہائی نگہداشت وارڈ کارڈیک وارڈ کے تینوں اے سی خراب مریض شدید گرمی میں بے حال ،دل کے مریض گرمی کی تپش کی وجہ سے زندہ ہی موت کے منہ میں جانے لگے تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال میں کرپشن کنگ ایم ایس ڈاکٹر لائق کی نااہلی کی وجہ ہسپتال بے دستور ہو گیا جہاں کروڑوں کے فنڈ اپنی جیب میں ڈال لیے جاتے ہیں لیکن عوام کو کوئی سہولیات نہیں دی جاتی الٹا مریضوں کو لاہور ریفر کردیا جاتا ہے جس سے زیادہ تر مریض راستے میں ہی دم توڑ جاتے ہیں انتہائی نگہداشت کارڈیک وارڈ کے اے سی خراب ہو کر رہ گئے پنتالیس ڈگری سینٹی گریڈ کی گرمی میں مریضوں کی دہائیاں مریض زندہ ہی موت کے منہ میں جانے لگے ڈاکٹروں کے کمرے کا اے سی چل رہا ہے جبکہ مریضوں کے کمرہ میں دوزخ جیسی گرمی شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور وزیر صحت پنجاب اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کرپٹ ایم ایس کو معطل کرکے ہسپتال کا آڈٹ کروایا جائے۔

  • بار بار لوڈ شیڈنگ،بیشتر ٹرانسفارمر جل گئے

    بار بار لوڈ شیڈنگ،بیشتر ٹرانسفارمر جل گئے

    قصور
    بار بار لوڈ شیڈنگ ،بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے،
    بجلی نا پانی،برف نایاب شہری پریشان،واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح دعوے کرنے میں مصروف

    تفصیلات کے مطابق قصور و گردونواح میں سخت گرمی کے باوجود بار بار لوڈ شیڈنگ کی جا رہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں حتی کہ کارخانوں کی برف بھی نایاب ہو گئی ہے لوگ ڈبل قیمت پر برف خریدنے پر مجبور ہیں
    بار بار لوڈ شیڈنگ اور ایل ٹی لائنیں پرانی تاریں بوسیدہ ہونے کے باعث بیشتر علاقوں کے ٹرانسفارمر جل گئے ہیں
    جبکہ واپڈا حکام وفاقی گورنمنٹ کی طرح محض دعوؤں پر ہی اکتفا کر رہی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ سے اپیل کرنا فضول ہے کیونکہ گورنمنٹ تسلیاں دینے میں ماہر ہے
    لہذہ ہماری استدعا بارگاہ الٰہی میں ہے کہ اپنی رحمت کی ٹھنڈی بارش برسائے تاکہ غریب لوگ کچھ سکون کا سانس لے سکیں

  • پولیس اہلکار کا اختیارات سے تجاوز

    پولیس اہلکار کا اختیارات سے تجاوز

    قصور
    پولیس وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجادںاختیارات کا ناجائز استعمال کرنے لگا متاثرہ شخص کی ڈی پی او قصور سے انصاف کی اپیل

    تفصیلات کیمطابق پولیس کی وردی میں ملبوس حوالدار محمد سجاد نے قصور نیوبائی پاس کے قریب دربار بابا گلو شاہ کے قریب ایک حویلی بنا رکھی ہے جہاں اسنے اپنے جائز و ناجائز کاموں کیلئے محمد جمیل نامی شخص جیسے چند کارندے رکھے ہوئے ہیں۔جو کہ اسکی بھینسوں کو چارہ وغیرہ ڈالنے کیساتھ ساتھ منشیات فروشی،شراب فروشی،جسم فروشی کیساتھ ساتھ ریٹائرڈ پولیس افسران کیساتھ ملکر ان کارندوں کے ذریعے غریب افراد کی ملکیتی زمینوں پر قبضہ کروا کر اسے سستے دام پر خرید کر آگے فروخت کرنے کر رہا ہے۔گزشتہ روز بھی حوالدار محمد سجاد نے محمد شفیق نامی شہری کا ریڑھا اور گھوڑا اسکے کے کزن کو تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد چھین کرفرار ہوگئے اورلیجاکر اسے پولیس حوالدارمحمد سجادکی حویلی میں باند ھ لیا۔جس پر محمد شفیق نے پولیس حوالدار محمد سجاد کیخلاف تھانہ صدر میں درخواست دیدی۔جس پر متعلقہ تھانہ کے پولیس افسران نے اپنے پیٹی بندبھائی کو سپورٹ کرتے ہوئے ابھی تک کسی قسم کوئی قانونی کارروائی نہ کی ہے اور نہ ہی ان سے ریڑھا گھوڑا برآمد کیا ہے۔جس پر شریف شہری محمد شفیق نے دی پی او قصور اور دیگر اعلیٰ افسران سے فوری مدد کی اپیل کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ پولیس حوالدار محمد سجاد اور دیگر ملزمان کیخلاف قانونی کارروائی عمل میں لاکر انکوائری کی جائے اور مقدمہ درج کرکے اسکا ریڑھا اور گھوڑا جس کی مالیت پانچ لاکھ ہے برآمد کیا جائے تاکہ سائل کہ اسے انصاف مل سکے۔

  • 12 سال قبل واردات کرنے والا گرفتار

    قصور
    چھانگا مانگا 12سال قبل لاکھوں روپے نقدی رقم اور دس بھینسیں گن پوائنٹ پر چھین کر فرار ہونے والے خطرناک ڈکیت گینگ کا سرغنہ اشتہاری مجرم گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق 2009 میں ڈکیت گینگ کا سرغنہ محمد فیاض اپنے ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ چھانگا مانگا کے رہائشی ملک خالد کو گن پوائنٹ پر یر غمال بنا کر 2 لاکھ 50 ہزار روپے نقدی رقم اور لاکھوں روپے مالیت کی 10 قیمتی بھینسیں چھین کر فرار ہو گئے تھے جس کے پیش نظر محمد فیاض و دیگر معلوم ملزمان کیخلاف مقدمہ نمبر 536/9 درج کرلیا گیا تھا
    اب تھانہ چھانگا مانگا کے ایس ایچ او حافظ عاطف نذیر نے جدید ذرائع استعمال کرتے ہوئے 12 سال بعد ملزم کو ٹریس کیا اور متعدد مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری مجرم فیاض کو گرفتار کر کے سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا

  • شدید گرمی،والدین کا بچوں کی چھٹیوں کا مطالبہ

    قصور
    ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گرمی کی شدت برقرا،درجہ حرارت 43 سے بھی زیادہ،سخت گرمی میں زیادہ تر والدین کا بچوں کو سکول نا بیجھنے کا فیصلہ

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گرمی کی شدت برقرار ہے آج دن چڑھتے ہی قصور کا کم سے کم درجہ حرارت 31 درجہ سینٹی گریڈ رہا جو کہ دوپہر کو 44 درجہ سینٹی گریڈ تک ہو جائے گا
    جبکہ بار بار لوڈشینگ کی جا رہی ہے
    سخت گرمی کے باعث ملک بھر میں سکول کے بچوں کے بے ہوش ہونے و نکسیر پھوٹنے کے باعث قصور و گردونواح کے بیشتر والدین نے اپنے بچوں کو سکول بیجھنے سے انکار کیا ہے
    والدین کا کہنا ہے کہ سخت گرمی میں سرکاری سکولوں میں بچوں کے کمروں میں ہوا کا انتظام درست نہیں لہذہ گورنمنٹ بڑھتی گرمی کے پیش نظر سکول سے چھٹیاں کروائے تاکہ معصوم جانوں کی زندگیوں کو خطرہ لاحق نا ہو

  • یتیموں کا ڈی پی او سے داد رسی کا مطالبہ

    قصور
    چونیاں کے قصبہ آلہ آباد کے یتیم غلام حسین نے ڈی پی او قصور سے مدد کی اپیل کر دی

    تفصیلات کے مطابق یتیم چار بہنوں کے بھائی غلام حسین نے تھانہ آلہ آباد میں درخواست دی کہ ملزمان غلام صابر وغیرہ نے ہمارے گھر میں داخل ہو کر ہم پر تشدید کیا اور ہمارے مال مویشی کی جگہ پر قبضہ کرلیا ہے جو کہ سراسر زیادتی ہے
    درخواست گزار نے مؤقف اختیار کیا کہ یہ جگہ ہماری وراثتی ہے مگر بااثر ملزمان ہم یتیموں پر قابض ہونا چاہتے ہیں لہذہ ڈی پی او قصور عمران کشور فوری نوٹس لے کر ہم یتیموں کی داد رسی کرتے ہوئے ملزمان کے خلاف قانونی کاروائی کریں

  • ایکسیئن نے رشوت لے کر غیر قانونی راستہ دیا

    قصور
    محکمہ انہار کے ایکسین نے رشوت لے کر غیر قانونی کالونی کو راستہ فراہم کیا

    تفصیلات کے مطابق ایکسین انہار چونیاں نے بھاری رشوت لیکر غیر قانونی ہاؤسنگ کالونی کو نہر پر غیر قانونی رستہ فراہم کر دیا ایکسین اور ایس ڈی او انہار کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے اور تعمیر شدہ غیر قانونی پل کو گرایا جائے ان خیالات کا اظہار معروف قانون دان چوہدری آصف جلال خان ایڈووکیٹ نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے بتایا کہ مقامی پولیس اسٹیشن کے قریب مولوی یونس نامی شخص نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹی بنا رکھی ہے جہاں پر کمرشل اراضی کو زرعی زمین ظاہر کر کے محکمہ مال سے ساز باز ہو کر فروخت کی جا رہی ہے اور اس کالونی کو کنگن پور روڈ بائی پاس سے نہر پر ایک غیر قانونی پل تعمیر کر کے کالونی کو راستہ فراہم کر دیا گیا ہے آصف جلال خان ایڈووکیٹ نے بتایا کہ غیر قانونی راستہ فراہم کرنے اور نہر پر پل کی تعمیر کا زمہ دار ایکسین انہار اور ایس ڈی او انہار ہے جنہوں نے مبینہ طور پر بھاری رشوت لیکر کالونی مالکان کو راستہ فراہم کیا اور نہر غیر قانونی پل تعمیر کروایا غیر قانونی پل کو گرا کر کالونی کا راستہ بند کیا جائے اور غیر قانونی کالونی کے خلاف بھی کارروائی کی جائے

  • صحافی پر قاتلانہ حملہ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    صحافی پر قاتلانہ حملہ،ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ

    قصور
    صحافی پر قاتلانہ حملہ،تحقیقات نا ہو سکی،صحافی برادری کا اظہار تشویش

    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ قصور کے صحافی رانا جنید خان رائیونڈ قصور روڈ پر اپنی گاڑی میں گزشتہ دنوں اپنے گھر کی جانب جا رہے تھے کہ حویلی ملکانوالی کے قریب ان کی گاڑی کے قریب آکر دو موٹر سائیکل سواروں نے انہیں روکنے کی کوشش کی جس پر رانا جنید نے گاڑی بھگا کر لیاقت فلنگ اسٹیشن میں گاڑی داخل کی تو تعاقب کرنے والے مسلح افراد نے ان کی جانب فائرنگ کی اور بھاگ نکلے تاہم رانا جنید محفوظ رہے
    واقعہ کی اطلاع ریسیکو 15 قصور پولیس کو کی گئی تو ایس ایچ او راجہ جنگ بھاری نفری کے ہمراہ پہنچ گئے اور حملہ آوروں کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروائی تاہم کئی دن گزرنے کے باوجود کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی
    واضع رہے کہ چند دن قبل اسی راجہ جنگ کے علاقے میں اظہر یسین ثانی ایڈووکیٹ سمیت تین افراد کو قتل کر دیا گیا تھا جس کے باعث پورے علاقے میں خوف کی فضاء قائم ہے
    راجہ جنگ قصور کی سیاسی،سماجی و صحافی برادری نے ڈی پی او قصور عمران ہشور سے رانا جنید خان پر حملہ کرنے والے ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • کرپٹ واپڈا ملازمین سے جان چھڑوائی جائے

    کرپٹ واپڈا ملازمین سے جان چھڑوائی جائے

    قصور
    پتوکی میں واپڈا والوں کی کرپشن عروج پر صارفین پریشان۔گرمی آتے ہی بجلی چوری میں اضافہ جس کی سے وجہ تھوڑی تھوڑی دیر بعد لوڈ شیڈنگ میں اضافہ کیا جا رہا ہے

    تفصیلات کے مطابق پتوکی اور اس کے گردونواع میں واپڈا والوں کی طرف سے بجلی چوری عروج پر پہنچ چکی ہیں ملازمین ناجائز بل بنا کر صارفین سے رشوت وصول کرتے ہیں اور اپنے من پسند افراد کو بجلی چوری کرواتے ہیں جس سے ملکی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا چونا لگایا جاتا ہے۔پتوکی اور گردونواح میں واپڈا ملازمین منتھلیاں وصول کرکے بجلی چوری کروا رہے ہیں۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ملازمین نے مختلف جگہوں پر اپنے کارندے رکھے ہوئے ہیں جو واپڈا ملازمین اور لوگوں کے درمیان سیٹنگ کروا کر پیسے اکھٹے کرتے ہیں۔اور ملکی خزانے کو سالانہ کروڑوں روپے کا چونہ لگاتے ہیں۔پتوکی عوام نے ایس ای قصور چیف لیسکو اور وزیر پانی وبجلی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ فوری ایکشن لے کر ذمہ داران کا جلد تعین کر کے محکمے کو نقصان سے بچایا جائے اور لوگوں کو کافی عرصہ سے ایک ہی جگہ رہنے والے کرپٹ ملازمین سے جان چھڑوائی جائے

  • سینٹری ورکرز کی فریاد پر غور کیا جائے

    سینٹری ورکرز کی فریاد پر غور کیا جائے

    قصور
    الہ آباد ٹاون کمیٹی کےسینٹری ور کروں شدید گرمی میں اپنی ڈیوٹی فریضہ سمجھ کر ادا کرتے ھیں
    الہ آباد میں ٹاؤن کمیٹی کے سینٹری ورکرز نے شدید گرمی کے باوجود۔صفائی ستھرائی گٹروں کی صفائی محنت اور لگن سے ادا کر رھے ھیں پھر گٹروں کی۔صفائی کے لیے ھمیں مکمل کٹ میسر نہیں ھے کئی دفعہ گٹروں صفائی کے دوران گیس بھرنے سے اموات بھی واقع ہوسکتی ھے اور شدید گرمی کام کرنے کے دوان شدید پیاس کی طلب ھو جاتی ھے مگر اداروں کی جانب سے کوئی سہولت میسر نہ ھے اور صفائی ھم کرتے ھیں شاباش افسران لے لیتے ھیں مگر کسی نے چھوٹے ملازمین کی فلاح و بہبود کے لیے نہیں سوچا الہ آباد کے شہریوں عمران سردار رمضان چوہدری اشفاق جٹ وغیرہ نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ھے کہ سینٹری ورکر وں کو صفائی کے لیے صفائی الاؤنس اور ھیلتھ الاؤنس بھی دیا جائے اور ان کی تنخواہوں 25/فیصد بڑھائی جائیں اور گرمی میں کام کرنے کے دوران ٹھنڈے پانی کا بندوبستی کیا جاوے اور گٹر کی صفائی کے لیے مکمل کٹ فراھم کی جاوے