Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • اپنے ذاتی گارڈز رکھیں،پولیس کی وارننگ

    اپنے ذاتی گارڈز رکھیں،پولیس کی وارننگ

    قصور
    پولیس کی جانب سے تاجر و دوکانداروں کو اپنی حفاظت کے لئے اپنے ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھنے کا حکم، قصور پولیس کی جانب سے کیبل پر اشتہار چلایا گیا،مالی مشکلات میں مبتلا تاجر برادری مذید پریشان

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جانب سے کیبل نیٹ ورک پر اشتہار چلایا گیا ہے جس میں 15000 ہزار سے زیادہ سیل کرنے والے دکانداروں،تاجروں کو حکم دیا گیا ہے کج وہ اپنے جان و مال کے تحفظ کے لئے اپنے ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھیں اور جو دوکاندار اپنا سکیورٹی گارڈ نہیں رکھے گا اسکے خلاف قانونی کارروائی ہو گی
    پولیس کی جانب سے کیبل نیٹ ورک پر دیئے گئے حکمی اشتہار پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے تاجروں نے کہ اکہ اگر ہم نے اپنی حفاظت کے لیے ذاتی سکیورٹی گارڈ رکھنے ہیں تو پولیس کا محکمہ ختم کر دیا جائے
    عوام اپنی مدد آپ کے تحت اپنی حفاظت شروع کر دے گی اور گورنمنٹ کی تنخواہوں کی مد میں جانے والی رقم بچے گی جس سے قومی خزانے کو کچھ تو فائدہ ہو گا نیز ان کا کہنا ہے کہ قصور پولیس کی طرف سے اسطرح کے اشتہار چلوا کر عوام میں پولیس کے بارے خود ہی عدم اعتماد کی فضا قائم کی گئی ہے

    قصور پولیس کی جانب سے اس اشتہار چلائے جانے پر شہریوں نے آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا تاکہ انکوائری کروا کر پتہ چلایا جائے کہ یہ اشتہار کس کے کہنے یر چلایا جا رہا ہے

  • غیر قانونی پیٹرول پمپس کی بھرمار

    غیر قانونی پیٹرول پمپس کی بھرمار

    قصور
    پتوکی و گردونواح میں غیر قانونی پیٹرول پمپس کی بھرمار
    تفصیلات کے مطابق پتوکی،حبیب آباد اور گردونواح میں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھر مار ۔بڑے حادثے کا خدشہ پوچھنے والا کوئی نہیں۔تفصیلات کے مطابق پتوکی ، حبیب آباد اور گردونواح میں درجنوں غیر قانونی منی پٹرول پمپوں کی بھر مار کے باعث بڑے حادثے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے اور ان منی غیر قانونی پٹرول پمپوں پر دوکان دار بڑی دیدہ دلیری کے ساتھ اس مکروہ دھندہ میں مصروف ہیں ۔حقائق کا علم ہونے کے باوجود ذمہ دار افسران نے چپ سادھ رکھی ہے اور انہیں پوچھنے والا کوئی نہیں اور یہ لوگ کھلم کھلا غیر قانونی کاروبار کر کے آئین اور قانون کی دھجیاں اُڑا رہے ہیں شہر کے عوامی سماجی حلقوں اور سول سوسائٹی کے نمائندوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی اور ڈپٹی کمشنر قصور ،محکمہ سول ڈیفنس کے حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر غیر قانونی طور پر قائم منی پٹرول پمپوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے اور ان کو سیل کر کے اس دھندے میں ملوث افراد کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے تاکہ بڑے سانحہ سے بچا جاسکے

  • ہسپتال سٹاف غریبوں کے لئے عذاب،کاروائی کا مطالبہ

    ہسپتال سٹاف غریبوں کے لئے عذاب،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال کی گائنی وارڈ کا سٹاف غرباء کے لئے پریشانی کا باعث،انتہائی نازیبا رویہ،لوگوں کو دھمکیاں لگانا معمول،لوگوں کی وزیراعلی پنجاب سے فوری کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور کی گائنی وارڈ کا فی میل عملہ غرباء کے لئے پریشانی کا باعث بن چکا ہے جائز کام بھی بغیر شفارش کے کروانا نامکن ہو گیا ہے غریب عورتیں ان کے سامنے بولنے سے بھی ڈرتی ہیں اور تو اور بدتمیز سٹاف مردوں سے بات کرتے وقت اپنی نسوانیت بھی بھول گیا
    پرسوں ایک دیہاتی کی بیوی کو چیک نا کرنے پر چیک کرنے کیلئے کہا گیا تو سٹاف نے انتہائی گھٹیا رویہ اختیار کیا اور دھمکیاں لگائیں
    واضع رہے کہ ہسپتال سٹاف کے رویہ بارے لوگ ہزاروں بار شکایات کر چکے ہیں مگر اس کے باوجود کوئی تبدیلی نہیں آئی
    شہریوں نے وزیراعلی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر سٹاف کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ فرعون صفت سٹاف کے سامنے غریب پریشان حال عورتیں اپنی پریشانی بیان کرکے علاج کروا سکیں

  • دو نوجوانوں کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار

    دو نوجوانوں کو گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار

    قصور
    دو نوجوانوں کو سڑک پر گولیاں مارنے والا ملزم گرفتار

    تفصیلات کے مطابق تھانہ تھ شیخم پولیس کی کاروائی چند دن پہلے دو نوجوان لڑکوں کو گولیاں مار کر زخمی کر نے والا ملزم نادر کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے
    چند روز قبل سڑک پر نوجوانوں کو گولیاں مارنے کا نوٹس لے کر ڈی پی او قصور عمران کشور نے ڈی ایس پی سرکل محمد یوسف اور ایس ایچ او سید افتخار بخاری کو نامعلوم ملزم کی جلد گرفتاری کا ٹاسک دیا تھا
    نندک اتکیہ گاوّں کی ( ز ) نامی لڑکی کو وڈیو کال کے ذریعہ بلیک میل کرنے والے لڑکے کاشف پر لڑکی کے رشتےدار کی اندھا دوھند فائرنگ پر دو نوجوان شدید زخمی ہو گئے تھے
    تھانہ تھ شیخم پولیس نے ڈی ایس پی سرکل کی سربراہی میں ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے جدید سائنسٹیفک طریقہ سے نامعلوم ملزم کو ٹریس کر کے گرفتار کر لیا
    پولیس تفشیش کے مطابق ملزم نادر نے لڑکی ( ز ) کے کہنے پہ کاشف پر فائرنگ کی جو کہ مسلسلہ وڈیو کال کے ذریعے زرینہ بی بی کو بلیک میل کر رہا تھا تھانہ تھ شیخم پولیس کی شاندار کامیابی پر ڈی پی او قصور عمران کشور کی طرف سے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور ہمراہ ٹیم کو شاباش دی

  • نہر سے پانی بھرنے گئے نوجوان پر فائرنگ،نوجوان جانبحق

    نہر سے پانی بھرنے گئے نوجوان پر فائرنگ،نوجوان جانبحق

    قصور
    مصطفی آباد للیانی نہر پر لگے نلکے سے پانی بھرنے گئے نوجوان کو نامعلوم افراد نے گولی مار دی،ہسپتال میں دم توڑ گیا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے مصطفی آباد للیانی کا رہائشی محمد طلحہ آصف آج صبح سویرے اپنی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر مصطفی آباد للیانی نہر پر لگے نلکے سے پانی بھرنے گیا تو اسے نامعلوم افراد نے گولی مار دی جو کہ اس کے پیٹ پر لگی
    شور سن کر لوگوں نے تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی اور ریسکیو 1122 کو اطلاع دی جنہوں نے فوری طور پر زخمی نوجوان کو ہسپتال منتقل کیا تاہم دوران ٹریٹمنٹ خون زیادہ ضائع ہونے کے باعث نوجوان دم توڑ گیا
    تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی پولیس نے موقع پر پہنچ کر تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • آئس فیکٹریوں کی جانب سے مضر صحت برف فروخت

    آئس فیکٹریوں کی جانب سے مضر صحت برف فروخت

    قصور
    آئس فیکٹریوں کی کھلے عام حفظان صحت کی دھجیاں،فوڈ اتھارٹی و ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی،ناقص پانی سے برف بنانے کا عمل جاری

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں آئس فیکٹریوں کی طرف سے کھلے عام حفظان صحت کے اصولوں کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں جبکہ فوڈ اتھارٹی و ضلعی انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہیں
    آئس فیکٹریوں میں بننے والی برف میں کیڑے،مکوڑے شامل ہو کر آ رہے ہیں
    نیز برف بنانے والے پرانے سانچوں کے باعث سانچوں کے ٹکڑے و زنگ برف کے اندر جم جاتا ہے جسے اسی طرح فروخت کیا جا رہا ہے
    نیز زیادہ تر آئس فیکٹریوں نے واٹر فلٹریشن سسٹم بھی نہیں لگایا اور عام پانی سے ہی برف بنا کر فروخت کی جا رہی ہے
    واضع رہے کہ چند سال قبل ہوئے ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن کے سروے کے مطابق قصور کی ٹینریوں کی صنعت کے باعث دین گڑھ قصور سے 8 کلومیٹر سرکل میں زیر زمین پانی پینے کے قابل نہیں مگر اس کے باوجود قصور شہر میں آئس فیکٹری مالکان نے عام واٹر پمپ بورنگ کروا رکھی ہے اور کوئی فلٹریشن سسٹم نہیں لگایا
    ناقص پانی سے بنائی گئی اور سالوں پرانی سانچوں میں بننے والی برف انتہائی مضر صحت ہے جس سے کئی امراض جنم لے رہے ہیں جس کو روکنے کیلئے ضلعی انتظامیہ و فوڈ اتھارٹی کو واٹر فلٹریشن سسٹم اور حفضان صحت کے اصولوں پر برف بنانے کیلئے کاروائی کرنی ہو گی

  • حالیہ بارشوں نے پول کھول دیئے

    حالیہ بارشوں نے پول کھول دیئے

    قصور
    پتوکی شہر میں حالیہ ہونے والی بارش نے تمام راز کھول دیئے شہر کی تمام چھوٹی بڑی شاہراہوں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے مٹی دھول اور گردو غبار اُڑنے سے شہری سانس دمہ اور ڈسٹ الرجی جیسے موذی امراض میں مبتلا ہونے لگے ۔عوام پریشان کوئی پرسان حال نہیں انتظامیہ خاموش تماشائی اعلیٰ حکام نوٹس لیں

    تفصیلات کے مطابق وفاقی اور صوبائی حکومت کے کلین اور گرین پاکستان کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں شہر کی تمام بڑی اور چھوٹی شاہراروں پر کیچڑ اور مٹی کے بڑے بڑے ڈھیر انتظامیہ کی ناکامی کا منہ بولتا ثبوت ہیں حالیہ بارش کی وجہ سے صورت حال انتہائی غمگین ہو چکی ہے دھول اور گردو غبار منہ اور ناک کے ذریعے جسم کے اندر جانے سے لوگ طرح طرح کی بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں
    مٹی اور دھول آنکھوں میں پڑنے سے لوگ آنکھوں کے امراض کا شکار بھی ہو رہے ہیں جبکہ میونسپل کمیٹی کے پاس سڑکوں کو صاف رکھنے کے لیے جدید مشینری کا ہونا اپنی جگہ پر سوالیہ نشان ہے

  • ہسپتال میں واردات،مریض و سٹاف لوٹ لئے

    قصور
    پتوکی تھانہ سٹی کی حدود ایدھی سنٹر کے قریب مکرم ہسپتال و میٹرنٹی ھوم میں ڈکیتی کی واردات

    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی پتوکی کی حدود میں ڈکیتیوں کا سلسلہ تھم نہ سکا ایدھی سنٹر کے قریب موجود مکرم ہسپتال میں دن دھیاڑے 3 نامعلوم ڈاکووں کی یلغار جس میں سٹاف سمیت مریضوں کو یرغمال بنا کر لاکھوں روپے لوٹ لئے گئے اور ڈاکو موقع سے فرار پتوکی ایدھی سنٹر کے قریب پولیس کا ناکہ ہونے کے باوجود دکیتی کی واردات ہوئی ہے جبکہ آئے ہوئے ڈکیتوں نے ہسپتال کے سٹاف لڑکیوں کے کانوں سے سونے کے بالیاں بھی نکال لیں جس کی وجہ سے لڑکیوں کے کان بھی بری طرح زخمی ہو گے آئے روز پتوکی میں ڈکیتی کی واردات ہونا پولیس کے لیے سوالیہ نشان ہے

  • مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم گرفتار

    مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم گرفتار

    قصور
    مختلف تھانوں کو مطلوب ملزم گرفتار کر لیا گیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ تھ شیخم قصور کے ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں مختلف تھانوں کو مطلوب خطرناک ڈکیت گرفتار کر لیا ہے گرفتار ملزم اظہر عباس ولد غلام محمد کو ٹریس کر کے گرفتار کر گیا ہے جو کہ
    قصور کے متعدد علاقوں میں ڈکیتی اور چوری کی واردات میں سر گرم تھا
    ملزم کے خلاف مختلف تھانوں میں مقدمات درج ہیں جبکہ ملزم سے مزید تفیش جاری ہے ملزم کو کیفرکردار تک پہنچانے کے لئے پولیس اپنے تمام تر وسائل بروئے کار لا رہی ہے

    پولیس کی اس شاندار کامیابی پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے ایس ایچ او سید افتخار بخاری اور ہمراہ پولیس ٹیم تھانہ تھ شیخم کو شاباش دی

  • 5 روز سے بجلی منقطع،لوگ سخت پریشان

    5 روز سے بجلی منقطع،لوگ سخت پریشان

    قصور
    واپڈا چونیاں کی غفلت اور نااہلی، پانچ روز قبل آندھی اور طوفانی بارش کے باعث پول اور تاریں ٹوٹنے سے 50 ہزار آبادیاں کی بجلی منقطع ہو گئی تھی جو ابھی تک بحال نہیں ہوسکی دیہاتی شدید ازیت میں مبتلا ہیں۔
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گدپور، چھینہ ہٹھاڑ، ڈھکو، کندوال، رحمت والا، دیوسیال، شمس آباد اور دیگر دیہات جن کی آبادی تقریباً پچاس ہزار افراد پر مشتمل ہے پانچ روز قبل شدید آندھی اور طوفانی بارش کے باعث بجلی کی مین سپلائی لائین کے متعدد پول اور تاریں ٹوٹ گئیں تھیں پانچ روز گزرنے کے باوجود واپڈا ان دیہاتوں کی سپلائی بحال نہیں کر سکی جس سے واپڈا کی غفلت اور نااہلی کھل کر سامنے آ گئی ہے، چوہدری نصر، اعظم چوہدری، تنویر احمد، فخر عباس اور دیگر علاقہ مکینوں نے بتایا کہ بارہا بار ایسکسئین، ایس ڈی او واپڈا سے رابطے کئے مگر ابھی تک سپلائی بحال نہیں ہوئی بس یہی کہہ رہے ہیں کرتے ہیں بس، شدید گرمی میں بچے اور بزرگ پریشان ہیں مسجدوں اور گھروں میں پانی ختم ہو چکا ہے، نمازیوں کیلئے وضو کا انتظام نہیں، شدید پریشانی میں مبتلا ہیں، لوگ دن رات گھروں سے باہر بیٹھ کر وقت گزاری کر رہے ہیں علاقہ مکینوں نے وزیر پانی و بجلی، ایس سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری نوٹس لے کر بچاس ہزار کی آبادی کی بجلی بحال کروائی جائے۔ ایکسیئن واپڈا کا موقف لینے کیلئے 03200521730 پر کال کی گئی مگر حسب روایت انہوں نے کال ریسیو نہ کی