Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • محکمہ صحت میں آوے کا آوا بگڑ گیا

    محکمہ صحت میں آوے کا آوا بگڑ گیا

    قصور
    محکمہ صحت قصور میں آوے کا آوا بگڑا ہوا ہے،عوام پریشان

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی ہدایت پر
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری کا دوپہر کے وقت رولر ہیلتھ سنٹر آلہ آباد اور کنگن پور کا اچانک دورہ جس میں ہسپتال انتظامیہ کی دوڑیں لگ گئیں جبکہ آر ایچ سی الہ آباد کا عملہ غائب تھا
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری نے ڈیوٹی سے غائب/غیر حاضر عملہ کے خلاف کارروائی شروع کردی ڈیوٹی ڈاکٹر اور پیرا میڈیکل سٹاف بھی غائب تھیں
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری صفائی کے ناقص انتظامات پر برہم ہسپتال میں صرف ایک LHV موقعہ پر حاضر تھی
    مزید کارروائی کے لیے ڈپٹی کمشنر قصور کو کارروائی کیلئے مراسلہ بھیج دیا گیا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں رضوان الحق پوری کا کہنا تھا کام چور ملازم کی میری تحصیل میں کوئی جگہ نہیں یا تو وہ اپنا قبلہ درست کر لیں یا پھر ٹرانسفر کروا لیں
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کا کہنا ہے کہ حکومت پنجاب کے ویژن کے مطابق عوام کو تمام تر سہولیات میسر لائی جائیں نیز صحت کے معاملے پر کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں دی جائے گی ایمرجنسی 24 گھنٹےکام کرے گی اور عملہ ہر وقت موجود رہے گا کوتاہی ہر گز برداشت نہیں کی جائے گی

  • 10 سالہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے سپرد

    10 سالہ بچہ ڈھونڈ کر والدین کے سپرد

    قصور پولیس کا بچھڑوں کو اپنوں سے ملانے کا سلسلہ جاری,10 سالہ بچے ہو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کر دیا
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس تھانہ بی ڈویژن نے ڈی پی او قصور عمران کشور ڈی ایس پی سٹی محمد یقوب اعوان کی خصوصی ہدایت پر پر عمل کرتے ہوئے قصور پولیس تھانہ بی ڈویژن کے کرائم فائٹر ایس ایچ او افتخار احمد جوئیہ اور ہمراہی ٹیم نے قصور باگڑ کوٹ کا رہائشی 10 سالہ حسنین جو کہ گورنمنٹ پرائمری سکول کوٹ مولوی عبدالقادر میں پڑھنے کے لیے گیا پر گھر واپس نہ پہنچا محمد حسین ولد محمد آصف قوم ملک کو ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن افتخار احمد جوئیہ اور ان کی اشپیشل ٹیم نے انتہائی قلیل وقت میں تلاش کرکے اس کے والد محمد آصف کے حوالے کردیا جس پر اہل علاقہ نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا اور پولیس کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا جس پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے او ڈی ایس پی سٹی محمد یعقوب اعوان نے ایس ایچ او افتخاراحمد جوئیہ اور ان کی ٹیم کو شاباش دی

  • گراں فروشی کی حد،کمپنی ریٹ سے بھی مہنگی چیزیں

    گراں فروشی کی حد،کمپنی ریٹ سے بھی مہنگی چیزیں

    قصور
    گراں فروشی کی حد ضلعی انتظامیہ آنکھیں بند کرکے سو گئی،210 روپیہ کی کمپنی ریٹ کی چیز اپنی چٹ لگا کر 250 روپیہ میں سرعام فروخت

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گراں فروشی کی حد کر دی گئی ہے دکانداروں کو کوئی پوچھنے والا نہیں کمپنی ریٹ سے بھی کئی گنا زیادہ اضافہ کیساتھ چیزیں سرعام فروخت کی جا رہی ہیں
    قصور گندم منڈی میں سب سے بڑی دکان رحمانی پنسار سٹور نے اندھیر نگری مچا دی سرکہ انگوری پر رقم قیمت 210 کو اپنی چٹ لگا کر 250 کر دیا اور گاہکوں سے کہا جاتا ہے کہ لینی ہے تو لو ہم نے اسی قیمت میں دینی ہے
    چند ماہ قبل اسی کمپنی کے سرکہ انگوری کی بوتل 190 روپیہ کی تھی مگر کمپنی نے 210 روپیہ قیمت پرنٹ کر دی اس پر بھی انہیں صبر نا آیا اور 40 روپیہ خود سے اضافہ کر دیا
    شہریوں نے اس گراں فروشی کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے تاکہ غریب عوام جائز قیمتوں پر خریداری کر سکیں

  • سستے بازار سے سستی دکانیں غائب

    قصور

    پتوکی شہر اور حبیب آباد میں سستے سہولت بازاروں میں ٹینٹ کرسیاں تمبو لگا دیے گئے مگر لگائے گئے بازاروں میں دکانیں نہ لگ سکیں جبکہ لگائے گئے تمبو قناتوں کی مد میں اسسٹنٹ کمشنر پتوکی انتظامیہ کی جانب سے پنجاب حکومت کو لاکھوں روپے کا ٹیکہ لگائے جانے کا امکان ہے

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کچہری چوک میں لگے سستا بازار میں تنمبو قناتوں کو لگے ہوئے چار سے پانچ روز گزر چکے ہیں مگر وہاں پر کھانے پینے کی اشیاء سمیت کسی بھی قسم کی کوئی دکان یا سٹال لگا ہوا نظر نہیں آتا اسی طرح پتوکی کے علاقہ حبیب آباد میں بھی تنمبو قناتیں لگ چکی ہیں لیکن وہاں پر نہ تو عملہ ہے اور نہ ہی دکانیں ہیں اگر بات کی جائے پتوکی انتظامیہ تو سو گئی ہے

    لوگوں کا کہنا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار چیف سیکرٹری پنجاب ڈی سی قصور آسیہ گل صاحبہ فوری طور پر نوٹس لیں اور ذمہ داران کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں

  • وزیر اعلیٰ کے حکم پر ریوینو خدمات کا آغاز

    وزیر اعلیٰ کے حکم پر ریوینو خدمات کا آغاز

    قصور
    وزیراعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں ریوینو خدمات کا آغاز

    تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار ار کی خصوصی ہدایات پر ضلع قصور میں تحصیل کی سطح پر ریونیو خدمت سروسز کا انعقاد کیا گیا ہے
    سنیئر ممبربورڈآف ریونیو بابر حیات تارڑ اور ڈپٹی کمشنرآسیہ گُل نے تحصیل قصور میں عوام الناس کے ریونیو سے متعلق مسائل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے
    ریونیو خدمت سروسز میں فرد اور انتقال کا اجراء، درستگی ریکارڈ، رجسٹری، انکم سرٹیفکیٹ، معائنہ ریکارڈ، ڈومیسائل کا اجرااور دیگر ریونیو اور دیگر مسائل کاازالہ کیا گیا ہے
    ریونیو عوامی خدمت سروسز ہر ضلع اور تحصیل میں مہینے کے پہلے ورکنگ ڈے پر منعقد کی جاتی ہے
    ریونیو عوامی خدمت سروسز پنجاب حکومت کا انقلابی اقدام ہے
    ریونیو عوامی خدمت سروسز کے تحت شہریوں کو بھرپور ریلیف میسر آرہاہے، سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو
    بابر حیات کا کہنا ہے کہ شہریوں کی کثیرتعداد عوامی خدمت سروسز میں اپنے مسائل کے حل کیلئے آرہے ہیں اور عوام کی خدمت کیلئے ریونیو کا تمام عملہ ایک ہی چھت تلے بیٹھ کر عوامی مسائل حل کرتاہے
    جبکہ ممبراں کا کہنا ہے کہ شہریوں کے ریونیو اور دیگر مسائل کا موقع پر فوری ازالہ کیاجارہاہے
    نیز سنیئر ممبر بورڈ آف ریونیو بابر حیات تارڑنے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے فراہم کردہ ریونیو سروسزکو سراہا
    ریونیو عوامی خدمت کچہری میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ڈاکٹر رابعہ ریاست،اسسٹنٹ کمشنر اورنگزیب سدھو، اسسٹنٹ کمشنر ہیڈ کوارٹراقراء مصطفی سمیت تمام ریونیو افسران نے شرکت کی
    تحصیل چونیاں،پتوکی اور کوٹ رادھا کشن میں متعلقہ اسسٹنٹ کمشنرز نے عوام الناس کے مل سنے اور موقع پر احکامات جاری کئے

  • نصاب میں اسلامی مواد کا اضافہ،لوگوں کی نیک تمنائیں

    نصاب میں اسلامی مواد کا اضافہ،لوگوں کی نیک تمنائیں

    قصور
    پنجاب گورنمنٹ کا احسن قدم،پروگرام برائے تعلیمی اصلاحات پنجاب کے تحت بچوں کے نصاب میں احادیث رسول کا اضافہ،یکساں نصاب کا وعدہ بھی جلد پورا کیا جائے،شہریوں کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ نے شاندار قدم اٹھاتے ہوئے تعلیمی اصلاحات پنجاب کے تحت بچوں کے نصاب برائے سال 2021_2022 میں احادیث رسول کا اضافہ کر دیا ہے جس پر سماجی حلقوں نے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے اور گورنمنٹ سے مطالبہ کیا ہے کہ یکساں نصاب کے تحت سرکاری و پرائیویٹ سکولوں میں ایک ہی نصاب پڑھانے کی جلد سے جلد پابندی کروائی جائے تاکہ غریب و امیر کے بچے یکساں نصاب کے تحت مساوی تعلیم حاصل کر سکیں

  • ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

    ڈور پھرنے سے نوجوان شدید زخمی

    قصور
    پتوکی میں خونی کھیل پتنگ بازی سر عام جاری انتظامیہ کی اس جان لیوا کھیل پر خاموشی سوالیہ نشان بن گئی۔

    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح میں خونی کھیل پتنگ بازی عروج پر پہنچ چکی ھے اس خونی کھیل کی وجہ سے متعدد افراد زخمی ہوچکے ھے اور یہ سلسلہ مزید جاری ھے ٹھینگ چک نمبر 7 کا رہائشی حمزہ نامی سٹوڈینٹ گلے پر ڈور پھرنے سے شدید زخمی ھو گیا جو تا حال ہسپتال ایمرجنسی وارڈ میں زیر علاج ھے ایسے واقعات کا مسلسل جاری رہنا پتوکی پولیس بلکہ ضلعی انتظامیہ پر سوالیہ نشان ھے حکومت وقت کی جانب سے اس خونی کھیل پر پابندی کے باوجود انتظامیہ اسے کنٹرول کرنے اور حکومتی احکامات پر عمل درآمد کروانے سےکیوں قاصر ھے

  • اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ لیا

    اسلحہ کے زور پر نقدی و موبائل لوٹ لیا

    قصور
    تحصیل چونیاں کے معروف شہر الہ آباد ٹھینگ موڑ میں ڈاکو ںے لگام ،دکاندار کو اسلحہ کے زور پر لوٹ کر فرار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے شہر الہ آباد ٹھینگ موڑ میں ڈاکو بے لگام ہو گئے ہیں
    نامعلوم ڈاکوؤں نے الہ آباد شہر کو اپنے شکنجے میں لے لیا جبکہ پولیس تھانہ الہ آباد بے بس ہو چکی ہے جس سے آئے روز شہری لٹ رہے ہیں
    قصور دیپالپور روڑ پر واقع ماسٹر الیکٹرونک سٹور سے نامعلوم ڈاکوؤں نے دوکاندار کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر لاکھوں روپے نقدی، قیمتی موبائل لوٹے اور فرار ہوگئے جس سے علاقے میں خوف و ہراس قائم ہو گیا
    شہریوں نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر ڈی ایس پی چونیاں سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈاکو ںے لگام ایک ہی دن میں دو وارداتیں

    قصور
    شہر میں ڈاکو بےلگام ، دن دیہاڑے تاجروں کے ساتھ یکے بعد دیگرے دکیٹی کی دو وارداتیں ، شہر میں دکیٹی جیسی سنگین وارداتوں میں تشویشناک حدتک اضافہ
    چار مسلح نقاب پوش ڈاکوؤں نے پہلے تھانہ سٹی کی حدود حاجی فرید کے معروف تاجر حاجی محمدآصف انصاری سے قریبا پانچ لاکھ اسلحے لے زور پر لوٹے بعدازاں وہاں سے سبزی منڈی قصور کا رخ کیا اور چئرمین فلاح تاجراتحاد حاجی شیخ عرفان اکرام اور ان کے سیلز مینوں سے بھی قریبا ہاف ملین لوٹ کر فرار ہوگئے
    معروف تاجرراہنما حاجی شیخ عرفان اکرام کےساتھ یہ واقعہ ان کی ہول سیل کریانہ شاپ سبزی منڈی قصور میں پیش آیا
    دونوں وارداتیں دوپہر 1 سے 2 بجے کے درمیان پیش آئیں
    قصور ۔ ریسکیو 15 پر کال کرنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی دیکھتے ہیں کرتے ہیں سب ٹھیک ہوجاۓ گا کا خالی دلاسہ بھی دینا نا بھولی
    قصور ۔ شہر میں روزبروز بڑھتی ہوئی وارداتوں کی وجہ سے تاجربرادری شدید خوف و ہراس کا شکار
    تاجر برادری نے حالیہ وارداتوں کا سلسلہ بندہونے تک کاروبار بندکرنے پر غور شروع کردیا ہے
    جب سے موجودہ ایس ایچ او تھانہ سٹی تعینات ہوا ہے دکیٹی کی وارداتوں میں انتہائی خطرناک حدتک اضافہ دیکھنے میں آیاہے
    تاجروں اور شہریوں نے ڈی پی او قصور سے ایس ایچ او تھانہ سٹی کو فلفور معطل کر کے اس کی جگہ کسی ایماندار اور فرض شاس پولیس آفیسر کو تعینات کرنے کا مطالبہ کر دیا ہے

  • سرعام عورتوں کی ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار

    سرعام عورتوں کی ٹک ٹاک بنانے والا گرفتار

    قصور
    سرعام عورتوں کی ٹک ٹاک ویڈیو بنانے والا گرفتار

    تفصیلات کے مطابق سرے عام بازار میں عورتوں کی ٹک ٹاک بنانے والا ٹک ٹاکر گرفتار ، ٹک ٹاکر نوید جانی نے بازار کا راستہ بلاک کر کہ اپنی ویڈیو کے ساتھ لڑکیوں کی بھی ویڈیو بنائی جس پر ڈی پی او قصور عمران کشور نے سوشل میڈیا پر وائرل ویڈیو پر ازخودنوٹس لیا اور
    ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے ٹک ٹاکر نوید جانی کو گرفتار کر لیا
    واضع رہے کہ نوید جانی کے خلاف پہلے بھی ڈی ایچ کیو ہسپتال کے اندر مریضوں کے بیڈ اور ہسپتال کو ٹک ٹاک میں استعمال کرنے کے جرم میں مقدمہ درج ہوا ہے

    قصور: ٹک ٹاکر سے انتہائی تنگ شہریوں کا ڈی پی او عمران کشور کو خواتین کی ویڈیو بنا کر وائرل کرنے والے کو گرفتار کرنے پر خراج تحسین