قصور
پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس قصور کی مرحلہ وار کرونا ویکسنیشن جاری،عمر کے حساب سے تمام جوان اور افسران کی کرونا ویکسینیشن پٹرولنگ پولیس ضلع قصور کے تمام افسران اور ملازمان کی کرونا ویکسینیشن جاری ہے
تفصیلات کے مطابق فوکل پرسن شبیر حسین سب انسپکٹر کے مطابق DHQ ہسپتال قصور میں تمام پٹرولنگ اہلکاروں کی مرحلہ وار ویکسینیشن کروائی جارہی ہے پہلے مرحلے میں پچاس سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمان کی ویکسنیشن ہوچکی ہے جبکہ دوسرے مرحلے میں چالیس سال اور اس سے زائد عمر کے ملازمان کی ویکسنیشن بھی ہوچکی اور اب چالیس سال سے کم عمر والے ملازمان کی ویکسنیشن کروائی جارہی ہے
ڈی ایس پی پٹرولنگ غیاث الدین کے مطابق پولیس بطور فرنٹ مین کرونا کا سامنا کر رہی ہے اور ایسی صورتحال میں پٹرولنگ پولیس کی کرونا ویکسینیشن ناگزیر ہے
پٹرولنگ پولیس کرونا کے حوالے سے آگاہی مہم بھی چلارہی ہے اور لوگوں کو ماسک اور سینی ٹائزر کے استعمال اور کرونا SOP پر عمل درآمد کی ترغیب دے رہی ہے
Author: غنی محمود قصوری
-

پولیس میں مرحلہ وار ویکسینیشن کا عمل جاری
-

زہر دے کر بھینسیں مار دیں
قصور
الہ آباد میں معمولی تلخ کلامی پر مخالفین نے جانوروں کو زہر ڈال کر ہلاک کر دیا مقامی پولیس کو درخواست دینے کے باوجود مقدمہ درج نہ ہو سکا اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کی اپیلتفصیلات کے مطابق فرزند علی ولد بشیر احمد نے تھانہ کنگن پور میں ایک درخواست گزاری ہے کہ چند دن پہلے اقبال اور بلال نامی شخص میرے پاس جانور خریدنے کے لئے آئے جو کہ ہمارا سودا نہ ہو سکا اور تو تکرار ہو گیا اس رنجش کی بنا پر مذکورہ ملزمان دوبارہ دو موٹر سائیکلوں پر آئے اور میری پانچ عدد بھینس مالیتی بارہ لاکھ کو زہر ڈال کر فرار ہو گئے جس سے میری بھینسیں ہلاک ہو گئی تھانہ میں درخواست گزارنے کے باوجود مقدمہ درج نہ کیا گیا فرزند علی ڈی پی او قصور سے اپیل کی ہے کہ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے قانونی کاروائی کی جائے
-

آج کا جمعتہ المبارک یوم القدس منانے کا اعلان
قصور
آج کا جمعتہ المبارک یوم القدس کے طور پر منانے کا اعلان،ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل 11 بجے کچہری چوک میں ریلی سے خطاب کرینگی،جماعت اسلامی،مرکزی جمعیت اہلحدیث
و دیگر سیاسی مذہبی جماعتی نماز جمعہ کے بعد اسرائیل کے خلاف احتجاج کرینگیتفصیلات کے مطابق گورنمنٹ کی طرف سے آج کا جمعتہ المبارک بطور یوم القدس منانے کا اعلان کیا گیا ہے
آج دن گیاراں بجے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل ڈپٹی کمشنر آفس سے کچہری چوک تک احتجاجی ریلی کی قیادت کرینگی جبکہ جماعت اسلامی قصور ،مرکزی جمعیت اہلحدیث قصور و دیگر مذہبی،سیاسی جماعتیں نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد اسرائیل کی فلسطین کے خلاف جارحیت کے خلاف نماز جمعہ کی ادائیگی کے بعد احتجاجی مظاہرہ کرینگی
نیز علماء کرام سے استدعا کی گئی ہے کہ آج کا جمعہ شان بیت المقدس پر پڑھایا جائے اور امت مسلمہ کو قبلہ اول کی آزادی کیلئے بیدار کیا جائے -

ٹیچر نے صحافی کو بدنام و بلیک میل کرنا شروع کر دیا
قصور کے نواحی شہر کھڈیاں خاص میں ایک نفسیاتی مریض سرکاری ٹیچر نوید اکرم جوئیہ نے میڈیا کی طاقت کا اندازہ لگانے کے لئے سوشل میڈیا پر صحافی کے فوت ہو جانے کی مہم شروع کر دی۔فون پر میڈیا کی طاقت آزمائی کے لئے دھمکیاں دینا بھی شروع کردیں
تفصیلات کے مطابق صحافی رفاقت علی نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ قصور کے نواحی شہر کھڈیاں خاص میں ایک نفسیاتی مریض سرکاری ٹیچر نوید اکرم جوئیہ نے ٹوڈے فاسٹ نیوز کے سی ای او حافظ رفاقت کو بلیک میل ۔بدنام اور مردہ ظاہر کرنا شروع کر دیا ۔ نفسیاتی زہنی مریض سرکاری ٹیچر نے صحافی حافظ رفاقت کی سوتے میں ایک پکچر لے کر اس پر اعلان فوتگی لگا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دیا اور بہت سے واٹس ایپ گروپوں اور پیجز پر وائرل کرنے کے بعد دھمکیاں لگانا شروع کر دیں کہ میڈیا میں اگر کوئی طاقت ہے تو روک کے دکھائے۔ اہل علاقہ نے اس نفسیاتی مریض سرکاری ٹیچر کو سمجھایا کے ایسے کاموں سے باز آجائیں مگر اخلاقی طور پر کم ظرف سرکاری ٹیچر ٹس سے مس نہ ہوا خبر وائرل ہونے پر ٹوڈے فاسٹ نیوز کے سی ای او حافظ رفاقت اور ان کے گھر والے عزیز و اقارب کے فوتیدگی کے فون سن سن کر تنگ آ چکے ہیں انہوں نے ڈی پی او قصور اور آئی جی پنجاب انعام غنی سے اس سرکاری ٹیچر کے خلاف سخت ایکشن لینے اور زہنی ملاحظہ کروانے اور جھوٹے پروپگنڈے سے فوت ظاہر کرنے پر سخت سے سخت قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
-

میونسپل کی نااہلی، شہر کچرے کا ڈھیر بن گیا
قصور
میونسپل کارپوریشن کا عملہ کرپشن میں مصروف، شہر کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا۔ناجائز تجاوزات کی سرپرستی کرکے ”دیہاڑیاں“ لگانے میں مصروف جبکہ شہر کچرا کنڈی اور تجاوزات کے نرغے میں۔شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور اور وزیر اعلیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لے کر اصلاح و احوال کا مطالبہ کیا ہے۔ تفصیل کے مطابق میونسپل کارپوریشن کی نااہلی اور کرپشن کے باعث شہر کچرا کنڈی میں تبدیل اور تجاوزات کی بھرمار ہو چکی ہے جبکہ میونسپل کارپوریشن کارروائی کرنے کی بجائے ناجائز تجاوزات کرنیوالے ریڑھی بانوں اور دکانداروں سے ”دیہاڑیاں“ لگانے میں مصروف ہو چکا ہے۔جگہ جگہ اندرسے فروٹ تربوز ودیگر اشیا کے مین روڈز پر اسٹال لگ گئے۔ اسد سردار بجائے کاروائی کرنے کے ناجائیز تجاوزات کرنے والوں کو تحفظ فراہم کرنے لگا۔ فیروز پور روڈ اندرسے کے سٹال ڈی ایچ کیو چوک میں ریڑھیوں کے سٹال اسٹیشن پر تربوز ریڑھی بانوں ودیگر گنے کے جوس ودیگر مشروبات کے سٹال لگ گئے یہاں تک لیڈیز پارک کو بھی نہ چھوڑا گیا عورتیں سیر کرنے سے کترانے لگی۔ اسی طرح بھسرپورہ رکن پورہ بن روڈ ودیگر علاقوں میں ناجائیز تجاوزات کہ بھرمار ہے ہوٹلوں والوں نے دوکانوں کے آگے کاونٹر رکھ کر گزرنے والوں کا جینا محال کیا ہواہے۔بارہا مرتبہ میونسپل کارپوریشن کے آفیسران اور سابق سی او زبیر نت کو درخواست بھی گزاری گئیں مگر اسد سردار بااثر ہونے کیوجہ سے بچ جاتا رہا اب بھی دھڑلے سے ان ریڑھی بانوں سے بھتہ وصول کرکے انکو کھلی چھٹی دے رکھی ہے عوام کی ڈی سی قصور محترمہ آسیہ گل سے اپیل ہے کہ اس جونئیر کلرک کو انکروچمنٹ انسپکڑ کے عہدے پر ترقی دیکر جس طرح میرٹ کی دھجیاں بکھیری گئیں اسے ریوریشن کرکے کسی اہل بندے کو تعینات کیا جائے جو شہر بھر سے ناجائیز تجاوزات کا خاتمہ کروا سکے -

لاکڑا کاکڑا نے بچوں بڑوں کو نڈھال کر دیا
قصور اور گردونواح میں لاکڑا کاکڑا کی بیماری نے بچوں کو نڈھا کر دیا،بعض مقامات پر بڑے بھی شکار
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں پچھلے چند دنوں سے لاکڑا کاکڑا ( چکن پاکس،واریسیلا) کی بیماری نے بچوں کو نڈھال کر دیا ہے جس سے بچوں کے جسموں پر پانی بھرے دانے بنتے ہیں اور بعد میں زخم کی صورت اختیار کر جاتے ہیں اور بخار کی شدت بھی ہو جاتی ہے جس سے جسم میں شدید درد بھی رہنے کیساتھ سارے جسم پر خارش بھی ہوتی ہے اور مریض چرچراہٹ کا شکار ہو جاتا ہے
عام طور پر خیال کیا جاتا ہے کہ یہ بیماری بچوں میں زیادہ سے زیادہ 15 سال تک ہوتی ہے مگر اس بار بعض نوجوانوں میں بھی اس بیماری کو دیکھا گیا ہے
شہریوں نے محکمہ صحت سے نوٹس لے کر اس بیماری کے تدراک کی ادویات تجویز کرنے کی استدعا کی ہے -

جناز گاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا
قصور
نواحی گاؤں میں قبضہ مافیا نے جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ کر لیا اور زبردست ہوائی فائرنگ کی جس سے علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں گاؤں سکندر پورہ تحصیل و ضلع قصور کی جنازگاہ میں قبضہ مافیا نے زبردستی قبضہ کر لیا ہے اور جنازگاہ کی دیواریں گرا کر قبضہ مافیا گروپ عارف ڈوگر ساجد ڈوگر محمد حسین عرف ممی آرائیں نے مسلح افراد کے جتھے دوسرے گاؤں سے بلوا کر ہوائی فائرنگ کی جس سے سکندر پورہ میں خوف و ہراس پھیل گیا
گاؤں والوں کی طرف سے ایف آئی آر دینے پر قبضہ مافیا گروپ نے جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور دوبارہ سے ہوائی فائرنگ کی جس کی وجہ سے علاقے بھر میں خوف و ہراس پایا جارہا ہے
اہلیان دیہہ کا کہنا ہے کہ ہماری وزیر اعلی پنجاب آئی جی پنجاب اور تمام اعلی عہدے داران سے انصاف کی اپیل کی جاتی ہے -

تھانہ کے قریب مین روڈ پر واردات
قصور
تھانہ راجہ جنگ میں وارداتوں کا سلسلہ جاری،تھانہ کے قریب مین روڈ پر دکان پر واردات،ڈاکو باآسانی فرارتفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ راجہ جنگ میں ڈکیتیوں کا تسلسل جاری ہے ڈاکو اتنے بے لگام ہو چکے ہیں کہ تھانہ کے قریب سے مین قصور رائیونڈ روڈ اڈا راجہ جنگ پر واقع شفیع کریانہ سٹور پر 5 بجے ڈاکو آئے اور اسلحہ کی نوک پر مبلغ 30000 روپیہ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے حالانکہ مین روڈ ہونے کی بدولت ہر وقت رش رہتا ہے مگر ڈاکو بے خوف ہو کر آئے اور واردات کرکے چلتے بنے
تھانہ راجہ جنگ کے علاقہ میں بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر شہریوں نے ڈی ہی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

تھانہ مصطفیٰ آباد میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا
قصور
علاقہ تھانہ مصطفی آباد للیانی میں ڈکیتیوں کا سلسلہ نا رُک سکا، مین فیروزپورروڈ پر بھلوسٹاپ کے قریب ڈکیتی کی وارداتتفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی تھانہ مصطفیٰ آباد للیانی میں ڈکیتی کا نا رکنے والا سلسہ شروع ہے جو کہ آئے دن بڑھتا ہی جا رہا ہے ایک اور واردت میں مین فروزپو رروڈ تھانہا مصطفیٰ آباد کے ایریا میں بغیرنمبری 125پر سوار ڈاکو طارق نامی شہری سے مبلغ 33000 روپیہ جبکہ صدیق نامی شہری سے مبلغ 1600 ہزار روپے اور امجد علی سے مبلغ 15000 روپیہ اور موبائل گن پوائنٹ پر لوٹ کر فرار ہو گئے ہیں
تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے میں بڑھتی ہوئی وارداتوں پر شہریوں نے تشویش کا اظہار کیا ہے اور ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -
6 قصابوں پر مقدمہ 4 گرفتار
قصور
ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر اور محکمہ لائیوسٹاک نے قصابوں کے گردگھیرا تنگ کردیا 2 مضرصحت گوشت بر آمد کرکے تلف کردیا 6 ملزمان کے خلاف مقدمہ درج ایک ملزم جوڈیشنل دیگر ملزمان زیرحراست ۔عوام تک معیاری اور صحت مند گوشت کی فراہمی کو ممکن بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اثھائینگے ایس ایچ او ملک شمشیر کی میڈیا سے گفتگوتفصیلات کے مطابق ایس ایچ او الہ آباد ملک شمشیر نے محکمہ لائیو سٹاک کے ہمراہ مضرصحت گوشت فروخت کرنے والے قصابوں کے خلاف ڈاکٹر متین کے ہمراہ باقاعدہ طورپر مہم کا آغازکردیا تلونڈی کے علاقہ سے 6 قصابوں کے خلاف نامزد مقدمہ درج کر کے 4 ملزمان گرفتار کر لئے جن میں سے ملزم عابد علی کو جوڈیشنل کردیا گیا جبکہ دوملزمان عاشق قصائی اوراسکا بیٹا تاحال فرارہیں جن کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں میڈیا سے گفتگو میں ملک شمشیر نے کہا کہ عوام تک صحت مند اور معیاری گوشت کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے اور یہ مکروہ دھندہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائیاں کی جائیں گی ۔