قصور
پتوکی ملتان روڈ اور شہر کی گلیوں میں سٹریٹ لائٹس کا نظام درہم برہم- پتوکی شہر کی مین شاہراہ ملتان روڈ،علامہ اقبال روڈ، ریلوے پل پر لائٹس پول تو موجود ہیں لیکن ناکارہ پڑے ہیں شام ہوتے ہی شہر میں ویرانی کا عالم ہو جاتا ہے-شہر کی گلیاں میں روشنی نہ ہونے کی وجہ سے سنسان ہو جاتی ہیں جس کی وجہ سے اسٹریٹ کرائم میں بھی اضافہ ہو گیا ہے شہریوں کا ڈی سی قصور،اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے
تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر کو روشنیوں اور پھولوں کے شہر سے جانا جاتا تھا اب شام ڈھلتے اندھیروں میں ڈوب جاتا ہے جبکہ پتوکی شہر کی مین شاہراہ ملتان روڈ، ریلوے پل، چونیاں روڈ،شاہراہ قائداعظم روڈ،پر لائٹس نصب تھیں لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اب یہ ناکارہ ہو چکی ہیں، شہرکی گلیوں میں لائٹس کا ایک موثر نظام موجود تھا جو لوکل حکومت کی عدم توجہ کی وجہ سے بالکل ختم ہو کر رہ گیا ہے
شہر کی گلیوں محلوں میں سٹریٹ لائٹس نہ ہونے کی وجہ سے شام کے بعد بزرگوں بچوں کو مساجد میں جانے کے لیے شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے جبکہ اس کے ساتھ ساتھ سٹرلائٹس کے نہ ہونے کی وجہ سے سٹریٹ کرائم میں دن بدن اضافہ ہوتا جا رہا ہے آئے روزشام ڈھلتے ہی کسی نہ کسی کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا جاتا ہے،متعدد مرتبہ خواتیں کو لوٹنے کی واردتیں بھی پیش آچکی ہیں
شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر پتوکی سے مطالبہ کیا ہے کہ شہر کی سٹریٹ لائٹس کو دوبارہ بحال کیا جائ
Author: غنی محمود قصوری
-
سٹریٹ لائٹس نا ہونے سے وارداتوں میں اضافہ
-
سول ڈیفینس کی نااہلی،لوگوں کی زندگیاں خطرے میں
قصور
سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں نے شہریوں کی زندگیاں داؤ پر لگا دیں انکی سرپرستی میں کالج روڈ، سبزی منڈی روڈ،روڈ کوٹ، شہباز روڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر جگہ جگہ منی پٹرول پمپس قائم ہو گئے شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل اور وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لے کر شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے
تفصیل کے مطابق سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں نے منتھلیاں لیکر اپنی زیر سرپرستی شہر میں جگہ جگہ منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کی دکانیں قائم کرکے شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈال دیا ہے،کسی بھی ناخوشگوار حادثے کی صورت میں جانی و مالی بڑی تباہی ہو سکتی ہے کالج روڈ، سبزی منڈی روڈ،روڈ کوٹ، شہباز روڈ اور شہر کے دیگر مقامات پر جگہ جگہ مین سڑکوں اور گلی محلوں میں منی پٹرول پمپس و گیس ری فلنگ کی دکانیں سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں کی سرپرستی میں کھل چکی ہیں اور سول ڈیفنس کا عملہ ان کے خلاف کارروائی کرنے کی بجائے ان سے منتھلیاں اکٹھی کرکے اپنے ”اثاثے“ بڑھا رہا ہے اور ان کو کوئی پوچھنے والا نہیں۔ کچھ عرصہ قبل اس حوالے سے سپیشل برانچ نے سول ڈیفنس کے کرپٹ عملہ کی کرپشن بارے ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی تھی مگر ضلعی انتظامیہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر ان کے خلاف کارروائی نہ کر سکی اور کرپشن کہانی کا یہ سلسلہ اسی طرح جاری و ساری ہے ذرائع کے مطابق سول ڈیفنس کے اہلکاران ضلع بھر کے منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ دکانوں سے لاکھوں روپے ماہانہ منتھلی اکٹھی کرتے ہیں اور ضلعی انتظامیہ کے کچھ افسران بھی ان منتھلیوں سے”مستفید“ ہوتے ہیں جس کی وجہ سے سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاران کے خلاف کارروائی نہیں کی جاتی اس بارے میں شہری ضلعی انتظامیہ کو کئی درخواستیں بھی دے چکے ہیں مگر نہ تو ان منی پٹرول پمپس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے اور نہ ہی سول ڈیفنس کے عملہ کے خلاف کوئی کارروائی اب تک کی گئی ہے محکمہ سول ڈیفنس قصور کا اگر کبھی دکھاوے کیلئے منی پٹرول پمپس کے خلاف کوئی کارروائی کرتا بھی ہے تو جن منی پٹرول پمپس سے منتھلی لی جاتی ہے ان کو موبائل فون پر کارروائی سے متعلق پہلے ہی آگاہ کر دیا جاتا ہے اور وہ اپنی دوکانیں بند کرکے بھاگ جاتے ہیں شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گُل اور وزیرا علیٰ پنجاب عثمان بزدار سے فوری نوٹس لے کر شہریوں کی زندگیوں کو خطرے میں ڈالنے والے منی پٹرول پمپس اور گیس ری فلنگ کرنیوالوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے ایف آئی اے اور نیب سے بھی مطالبہ کیا ہے کہ سول ڈیفنس کے کرپٹ اہلکاروں کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے ان کے اثاثوں کی چھان بین کی جائے اور کرپشن سے بنائے گئے غیر قانونی اثاثے ضبط کرکے قرار واقعی سزا دی جائے -

لوڈشینگ کا دورانیہ 10 سے 12گھنٹہ
قصور
گزشتہ ہفتہ سے شروع ہونے والی شدید گرمی کی بدولت شدید لوڈ شیڈنگ،10 سے 12 گھنٹے تک کی لوڈشینگ،لوگوں کی واپڈا حکام کو بدعائیں،بجلی آنے پر وولٹیج لوتفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی گزشتہ ہفتہ سے گرمی کا شدید زور ہے درجہ حرارت دن کے وقت 44 درجہ سینٹی گریڈ سے بھی تجاوز کر رہا ہے تاہم اس سخت گرمی میں لیسکو قصور نے لوگوں کو دن میں تارے دکھا دیئے ہیں گزشتہ ہفتہ سے ضلع بھر کے گاؤں دیہات میں 10 سے 12 گھنٹہ تک لوڈشینگ کی جارہی ہے جبکہ شہروں میں بھی لوڈشینگ کا دورانیہ بڑھا دیا گیا ہے جس کے باعث شہریوں کی چیخیں نکل گئی ہیں اور لوگوں نے لیسکو حکام کو بدعائیں دینا شروع کر دی ہیں
نیز کچھ علاقوں میں بجلی ہونے پر بھی نا ہونے کے برابر ہے جس کی وجہ انتہائی لو وولٹیج ہیں جس کے باعث لوگوں کی قیمتی الیٹرونکس اشیاء خراب ہو رہی ہیںلوگوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے
-
لوگ مٹی کی ٹرالیوں سے سخت پریشان
قصور
کنگن پور کے لوگ مٹی کی ٹرالیوں سے سخت پریشانتفصیلات کے مطابق کنگن پور کے محلہ ہاشم پورہ احمد آباد روڈ پر مٹی کی ٹرالیوں نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی ہے
مٹی سے بھری ٹرالیاں متعلقہ محکموں کو منہ چڑا رہی ہیں نہ ان پر ترپال نہ ان پر پانی ڈالا جاتا ہے جس سے ان ٹرالیوں سے گرنے والی مٹی لوگوں کو بیمار کر رہی ہے
اس مٹی سے بچے بوڑھے جوان سانس کے مرض میں مبتلا ہونے لگے
یہ ٹرالیاں سارے راستے پر دھول اڑاتے ہوئے سڑک کو بھی تہس نہس کرتی جا رہی ہیں
اس پریشانی پر اہلیان علاقہ کی اعلی حکام سے اپیل ہے کہ اے سی چونیاں و ڈی سی قصور کو ان ٹرالیوں کے خلاف کاروائی کرنے کا پابند کیا جائے -

ناجائز اسلحہ رکھنے والے گرفتار،مقدمات درج
قصور
منڈی عثمانوالہ پولیس کی کاروائی میں ناجائز اسلحہ رکھنے والہ ملزم گرفتار مقدمہ درجتفصیلات کے مطابق SHO تھانہ منڈی عثمانوالہ انسپکٹر مطلوب احمد نے اپنے تھانہ کے علاقے میں ناجائز اسلحہ کے خلاف مہم ڈی پی او قصور اور ایس ڈی پی او سٹی سرکل قصور کی ہدایت پر چلائی جس میں ASI نوید مہر ASI ملک ذولفقار SI پر مشتمل ایک ٹیم تشکیل دی جس کی نگرانی انسپکٹر مطلوب احمد خود کرتے رہے اس ٹیم نے گاوٴں گاوٴں میں سرچ اپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا اور ناکہ بندی سخت کی تو مختلف علاقوں سے تین ملزمان کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضہ سے پمپ ایکشن ،بندوق 12بور ،پسٹل اور گولیاں برآمد کرکے مقدمہ درج کیا گیا ہے
ملزمان میں فیاض احمد ولدنیامت علی جٹ ساکن خیلجی جاگیر ،طاہر نذیر عرف لبھا قوم بھٹی ساکن دھانہ چک 12 پتوکی شامل ہیں
ان ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے -

ہسپتال کا اے سی خراب،مریض نڈھال
قصور
ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اے سی خراب،مریض و لواحقین سخت پریشانتفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کا میں اے سی خراب ہونے پر عوام پر عذاب مسلط ہے جس کے باعث ڈی ایچ کیو شدید گرمی میں عوام نڈھال ہو گئی ہے
بیالیس ڈگری سینٹی گریڈ گرمی میں اے سی بند ہونے کی وجہ سے مریض کپڑے اتار کر سونے پر مجبور ہیں اور دہاییاں دے رہے ہیں
اور لواحقین اپنے مریضوں کو گرمی میں نڈھال دیکھ کر نڈھال ہو گئے ہیں
شہریوں نے احکام و ڈپٹی کمشنر قصور سے خصوصی نوٹس لیکر عوام کی داد رسی کا مطالبہ کیا ہےوزیر اعلی پنجاب نوٹس لے تاکہ قیامت خیز گرمی میں مرض سے پریشان مریض علاج معالجہ سکون سے کروا سکیں
-

وارداتوں کا تسلسل مذید بڑھ گیا،لوگ خوفزدہ
قصور
تحصیل چونیاں میں وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا،کھل بنولہ کی پر دن دیہاڑے واردات
تفصیلات کے مطابق چونیاں و گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
دو ڈاکو مین روڈ پر واقع کھل بنولہ کی دوکان سے 6 لاکھ لوٹ کر فرار ہوگئے
جبکہ مزاحمت پر دوکان کے مالک اور ملازم کو فگولی مار کر زخمی کر دیا
پولیس تھانہ سٹی چونیاں نے ڈاکوؤں کی تلاش کے لیے ٹیمیں تشکیل دیے کر ڈاکوؤں کی تلاش شروع کردیفیاض احمد 92 نیوز چونیاں
-

قصاب بنے عذاب،غریب کیلئے گوشت نایاب
قصور
قصاب بنے عذاب ،گوشت کی قیمتیں آسامنوں پر پہنچ گئیں
تفصیلات کے مطابق قصور میں گوشت کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے عام آدمی بھی پریشان ہو گئے ہیں جس کے باعث گوشت غریب کی پہنچ سے دور
چکن کی قیمت ایک ماہ میں 100روپے اضافہ کے ساتھ 450 روپے تک پہنچ گئی ہے
جبکہ رمضان المبارک سے قبل یہی چکن 200 روپے کلو فروخت ہوتا رہا ہے
شہر کے مختلف علاقوں خاص کر چراغشاہ بھسر پورہ رکن پورہ و دیگر علاقوں میں قصابوں کی من مرضیاں جاری ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں ہے جس کے باعث بڑا گوشت سرکاری ریٹ 450 کی بجائے 700 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے جبکہ چھوٹا گوشت سرکاری ریٹ 850 روپے کی بجائے 1400 روپے فی کلو میں فروخت ہونے لگا ہے
ضلعی انتظامیہ کی بے حسی کے باعث گوشت غریب کی پہنچ سے دور ہو گیا -

1 عورت سمیت 3 افراد قتل،1 زخمی
قصور
تھانہ راجنگ کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں 3 افراد قتل،ایک زخمی،علاقے میں کہرامتفصیلات کے مطابق تھانہ راجہ جنگ قصور کے علاقے قصبہ راجہ جنگ میں ٹارگٹ کلنگ کے نتیجہ میں 3 افراد قتل اور ایک زخمی ہو گیا رات 9 بجے کے قریب اظہر ثانی یسین ثانی ایڈووکیٹ اپنے ڈیرے پر اپنے گن مینو وہ ایک مہمان عورت کے ساتھ بیٹھا تھا کہ 2 موٹر سائیکلوں سی جی ون ٹو فائیو پر چار افراد آئے جنہوں نے ڈیرے میں داخل ہوتے ہیں آٹومیٹک ہتھیاروں سے اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجہ میں اظہر یسین ثانی ایڈووکیٹ ان کا گن مین رانا مشتاق اور ان کے ہاں آئی مہمان عورت جانبحق ہو گئی جبکہ فائرنگ سے ایک افراد زخمی بھی ہوا
فائرنگ سے علاقے میں سخت خوف وہراس پھیل گیا
پولیس تھانہ راجہ جنگ نے بھاری نفری کے ساتھ موقعہ پر پہنچ کر لاشوں کو تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کر دیا ہے اور کاراوئی کا آغاز کر دیا ہے
اس سے چند ماہ قبل بھی اظہر یسین ثانی پر قاتلانہ حملہ ہو چکا ہے جس میں وہ بال بال بچ گئے تھے
اہل علاقہ نے قاتلوں کو جلد سے جلد پکڑنے کی استدعا کی ہے -

درخت چوری کے بعد زمین پر قبضہ
قصور
پاکستان کے سب سے بڑے مصنوعی چھانگا مانگا جنگل میں لکڑی چوری کے بعد جنگل کی زمین پر قبضہ شروع ہو گیا ہے جس پر تحریک تحفظ چھانگامانگا جنگل،جنگلی حیات کی محکمہ جنگلات اور وائلڈ لائف کے ذمہ داران نے میڈیا سے ملاقات کی اور
غیر قانونی تعمیرات پر مفصل گفتگو کرتے کہا کہ اس بات پر مکمل اتفاق کیا گیاکہ محکمہ جنگلات کی زمین پر قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا اگر کوئی بھی شخص اس جرم میں ملوث پایا گیا تو ثبوت عوام کے سامنے پیش کیے جائیں گے اور اس بات کو یقینی بنانا ھے کہ محکمہ مال کے پرانے ریکارڈ کے مطابق محکمہ جنگلات کی زمین اور لوکل لوگوں کی ملکیتی، زمین کا درست اور صحیح تعین کرنا ہے