Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ڈاکو راج برقرار لوگ سخت پریشان

    ڈاکو راج برقرار لوگ سخت پریشان

    قصور
    تحصیل چونیاں میں ڈاکوؤں کا راج ،انتظامیہ خاموش،لوگ پریشان،

    تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر ڈاکووں اور چوروں کے رحم و کرم پر انتظامیہ خاموش تماشائی چونیاں شہر میں ایک ہفتہ کے اندر متعدد چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہو چکی ہیں چونیاں کارڈک سنٹر سے موٹر سائیکل چوری ڈاکخانہ بازار محلا کماراں والا سے بھی موٹر سائیکل چوری ہو چکی ہیں چونیاں مین روڑ پر دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات دو موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر رانا کھل بنولہ شاپ نزد دارارقم سکول کے پاس اسلحہ کے زور پر تقریبا سات لاکھ روپے لوٹ لیے مزاحمت کرنے پر دکان مالک اور ملازم کو فائر مار کر شدید زخمی کر دیا اور شدید ہوائی فائرنگ کر کے خوف و ہراس پھلاتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے پولیس تھانہ سٹی نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال چونیاں منتقل کر دیا دن دہاڑے ڈکیتی کی واردات نے شہر میں خوف و ہراس پھیلا دیا شہریوں کا ڈی پی او قصور آر پی او شیخوپورہ سے مطالبہ ہے کہ فوری طور پر بڑھتی ہوئی وارداتوں کو کنٹرول کیا جائے اور شہریوں کو تحفظ فراہم کیا جائے

  • ناقص کھانوں و ہوٹلوں کی بھرمار

    ناقص کھانوں و ہوٹلوں کی بھرمار

    قصور
    کنگن پور،شامکوٹ اور گردونواح میں گپ شپ ہوٹل شام کوٹ نو اور ہوٹلوں ۔مٹھائی فروٹ چاٹ کی دکانوں پر ملک شیک میں ملاوٹ بھرمار اور اور برگر شوارما میں دو نمبر کیچپ کا بہت زیادہ استعمال دوکانوں اور استعمال ہو رہا ہے مٹھائی کا میعار بلکل ہی نا ہونے کے برابر ہے مٹھائی کی دوکانوں پر صفائی نہیں ہے شوکیس میں پڑی ہوئی مٹھائی میں کیڑے آپکو اپنی بھوک مٹانے ہر وقت نظر آئیں گے اکسپائر مٹھائی بھی کسٹمر کو عام دی جاتی ہے جس کو کھانے سے لوگوں کے پیٹ میں اکثر بیماریاں جنم لینے لگی ہیں اس سارے کیھل میں متعلقہ ادارے کے ملازمین(فوڈ اتھارٹی ) ملوس ہے وہ کبھی کاروائی نہیں کرتی کیونکہ وہ صرف شام کوٹ کنگن پور اور گردونواح میں دوکانداروں سے ماہانہ پیسے لے کر خاموش بیٹھے رہتے ہیں قصور میں فوڈ اتھارٹی کا وجود نظر نہیں آرہا ڈپٹی کمیشنر قصور کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے ڈپٹی کمیشنر قصور فوری ایکشن لیں تاکہ فوڈ اتھارٹی والوں کو غیرت آ جائے اور وہ ان مٹھائی کی دوکانوں ۔اور بیکریوں کے خلاف کارروائی کر کہ ان کو بھاری جرمانے کریں اور ان کو سیل کریں تاکہ عوام کو کھانے میں معیاری چیزیں مل سکیں

  • لڑکیوں کو چھڑنے والوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    لڑکیوں کو چھڑنے والوں کو پولیس نے گرفتار کر لیا

    قصور
    پولیس کا محلے کی لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کرنے والے تین آوارہ لڑکوں کے خلاف ایکشن

    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمران کشور کی خصوصی ہدایات پہ ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم سید افتخار بخاری کی بڑی کاروائی سدھو پورہ میں مسلسل 2 سال سے محلے کی لڑکیوں کو تنگ کرنے کے ساتھ چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کرنے والے تین آوارہ لڑکوں کے خلاف ایکشن ایس ایچ او سید افتخار بخاری نے کاروائی کرتے ہوئے تھ شیخم کے نواحی گاوں سدھو پورہ کے رہائشی 3 آوارہ اور اوباش لڑکوں کے خلاف ایف آئی آر درج کر دی- تینوں لڑکوں کو موقع پر گرفتار کر لیا ان خلاف مقدمہ درج کر دیا۔ پولیس کا کہنا تھا اہل محلہ میں کوئی بھی نوجوان ہر آنے جانے والی لڑکی سے بدتمیزی کرنے والوں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے گی گی ڈی پی او عمران کشور قصور تھانہ تھ شیخم ایس ایچ او سید افتخار بخاری کا مزید کہنا تھا تھ شیخم کے گاوں سدھو پورہ میں مسلسل 2 سال سے محلے کی لڑکیوں کو چوک میں بیٹھ کر شریف لڑکیوں کے ساتھ چھیڑ خوانی اور بدتمیزی کرتے تھے جس پر اہل محلہ اور گاوں کے لوگوں نے کافی دفعہ لڑکوں کو سمجھایا جس پر پولیس کو ایک درخواست ملی ڈی پی او قصور عمران کشور نے فوری حکم دیا ملزمان کی گرفتاری کا جس پر ملزمان کے خلاف تھانہ تھ شیخم میں ایف آر درج کر دی ڈی پی او قصور عمران کشور نے تھانہ تھ شیخم پولیس کو شاباش دی اور مزید کہا اسلام میں عورت کو بہت عزت کا مقام دیا گیا ہے ، عورت کا ہر روپ (ماں، بہن ، بیٹی ، بیوی) خوبصورت اور قابل احترام ہے
    ہمارے معاشرے کے نوجوان عورت کی عزت کو بھول گیے ہیں لیکن الحمداللہ قصور پولیس ایسے اوباش لڑکوں کے خلاف کارروائی کرتی رہے گی اور ان شاءاللہ جرائم کا خاتمہ ہماری اولین ترجیح ہے

  • پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    پیپلز پارٹی کے سابق ضلعی صدر کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    پاکستان پیپلز پارٹی ضلع قصور کے صدر سابق امیدوار قومی اسمبلی اور معروف تاجر راھنما سید طارق رضا شاہ علالت کے باعث انتقال کر گئے، تھے انکی نمازِ جنازہ اسٹنٹ کمشنر آفس پتوکی کے پارک میں ادا کی گئی،نماز جنازہ میں میونسپل کمیٹی پتوکی کے چیرمین عمران شاھد بٹ، مدثر اقبال بٹ،پاکستان پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظور احمد، مسلم لیگ ق ضلع قصور کے جنرل سیکرٹری رانا ممتاز علی خان، مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے نائب صدر حاجی محمد اسلم،سول سوسائٹی نیٹ ورک ضلع قصور کے کواڈنیٹر ملک محمد اکمل،سٹی پریس کلب پتوکی کے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن،سابقہ ناظم پتوکی ڈاکٹر محمد اسلام،چوھدری احسن نظامی ایڈووکیٹ، تاجروں،وکلاء,صحافیوں،پیپلزپارٹی کے رھنماوں،سول سوسائٹی کے نمائندوں،مذھبی اور سیاسی پارٹیوں کے رھنماوں سمیت لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی

  • ضلعی انتظامیہ ناکام،حکومتی و ملنے والی قیمتوں میں فرق

    ضلعی انتظامیہ ناکام،حکومتی و ملنے والی قیمتوں میں فرق

    قصور
    ضلعی انتظامیہ حکومتی رٹ قائم رکھنے میں مکمل ناکام ،سبزیوں،پھلوں کی سرکاری و دکانداروں کی قیمتوں میں کئی زمین آسمان کا فرق،انتظامیہ منہ دکھلائی کیلئے چھوٹے دکانداروں تک محدود

    تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ قصور حکومتی رٹ ہو قائم رکھنے میں مکمل ناکام ہے جس کے باعث ہر بندہ اپنی من مانیوں پر اترا ہوا ہے جس کے باعث پھلوں،سبزیوں کی سرکاری و ملنے و قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے 20 سے 40 روپیہ فی کلو سرکاری قیمت والی سبزیاں منڈی سے 60 سے 70 روپیہ فی کلو مل رہی ہیں جس کی باعث دکاندار خرید کر اپنی دکانوں پر 80 سے 100 روپیہ فی کلو تک فروخت کر رہے ہیں
    جب بھی ضلعی انتظامیہ کو قیمتوں میں استحکام کی توجہ دلائی جاتی ہے تو رسم منہ دکھلائی کی طرح رسم کاروائی کرنے کیلئے چھوٹے دکانداروں کی شامت آجاتی ہے کہ جو بیچارے خود مہنگی چیزیں خرید کر مہنگی بیچنے پر مجبور ہیں مگر منڈی میں بیٹھے آڑھتیوں ،کمیشن ایجنٹوں کو کوئی ہاتھ نہیں ڈالتا جس کے باعث سرکاری و منڈی کی قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے
    شہریوں نے ڈی سی قصور آسیہ گل،کمشنر لاہور ڈویژن اور وزیراعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ خدارا چھوٹے دکانداروں کو جرمانے کرنے کیساتھ بڑے بڑے مگرمچھوں کو بھی ہاتھ ڈالئے تاکہ حکومتی رٹ قائم ہو سکے

  • گرمی آتے ہی لوڈشینگ کا جن بے قابو

    گرمی آتے ہی لوڈشینگ کا جن بے قابو

    قصور
    گرمی آتے ہی لوڈشینگ کا جن بے قابو ہو گیا
    بجلی کی بندش کے باعث لوگ سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور تحصیل بھر میں گرمی آتے ہی خاص کر شہر قصور میں لوڈشیڈنگ کا جن بوتل سے باہر آگیا ہے اور بار بار بجلی غائب ہو جاتی ہے جس کے باعث بچے بوڑھےشدید گرمی سے نڈھال ہو رہے ہیں
    شیخ بھاگو فیڈر چراغشاہ فیڈر سٹی سب ڈویژن عرصہ چارگھنٹے سے بجلی غائب ہے
    جس کے باعث عوام ذلیل خوار ہو گئی ہے نیز واپڈ اہلکار اپنی ڈیوٹیوں سے بھی غائب ہیں شہریوں نے ڈی سی قصور و اعلی احکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • لبیک یا اقصی ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت

    لبیک یا اقصی ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت

    قصور
    عوام دوست اتحاد قصور کی لبیک لبیک یا اقصی ریلی،ہزاروں افراد کی شرکت،فلسطین کی کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہ

    تفصیلupات کے مطابق عوام دوست اتحاد قصور کے سربراہ و معروف سیاسی شحضیت سردار فیصل اورنگزیب کی زیر صدرات فلسطینیوں کی حمایت میں کل بروز اتوار لبیک لبیک یا اقصی ریکی نکالی گئی جو کہ کل شام ساڑھے پانچ بجے ڈیرہ سردار فیصل اورنگزیب سے شروع ہوئی اور چوک کمال چشتی پر اختتام پزیر ہوئی
    اس ریلی میں سیاسی ،سماجی،صحافی،مذہبی،وکلاء برادری کے علاوہ ہزاروں افراد نے شرکت کی اور فلسطینیوں سے اظہار یکجتی کیا
    شرکا کی تعداد کے اعتبار سے یہ ریلی ابتک تک کی تمام ریلیوں سے سب سے بڑی ریلی قرار پائی
    ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے فلسطینی عوام کی کھل کر حمایت کرنے کا مطالبہ کیا اور اپنے مظلوم فلسطینی بھائیوں کی جانی مالی مدد کرنے کا عزم کیا

  • کوٹ رادہاکشن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

    کوٹ رادہاکشن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی

    قصور

    کوٹ رادھا کشن میں احتجاجی ریلی نکالی گئی
    تفصیلات کے مطابق تحصیل کوٹ رادہاکشن میں فلسطین کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں مختلف سیاسی مذہبی تاجر تنظیموں اور دیگر جماعتوں کی جانب سے فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی کے لئیے سسٹٹ کمشنر راجہ قاسم محبوب جنجوعہ sho محمد اعظم ڈھڈی پی ٹی آئی سردار امجد طفیل جماعت اسلامی ایوب خاور تحصیل پریس کلب کے رانا خالد گوشی مہر ساجد ڈسٹرکٹ نإیب صدر انجمن تاجراں مہر اصف صدیق اعظم راجو زیر اہتمام ریلی نکالی گئی شرکاء کے فلسطین سے رشتہ کیا لا الہ الا اللہ کے رکھ شگاف نعرے اقوام متحدہ اور او آئی سی سے فوری جنگ بندی کا مطالبہ

  • 80 سالہ بزرگ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا

    80 سالہ بزرگ کو پولیس نے بازیاب کروا لیا

    قصور
    چونیاں میں تھانہ کنگن پور پولیس نے مظلوم کی آواز بن کر 80 سالہ مغوی بزرگ ملزمان کے چنگل سے بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
    تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے 80 سالہ مغوی بزرگ کو بازیاب کروا لیا ہے کنگن پور کے رہائشی آصف نے تھانہ کنگن پور پولیس کو بتایا کہ اسکے والد مختار کو بھٹہ خشت مالکان نے کام نہ کرنے پر اغوا کر لیا ہے جس پر ایکشن لیتے ہوئے تھانہ کنگن پور پولیس نے بھٹہ مالکان آصف وغیرہ 4 افراد کے خلاف فوری مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کی اور 80 سالہ بابا مختار کی بازیابی اور ملزمان کی گرفتاری کیلئے ایس ایچ او نصراللہ بھٹی کی سربراہی میں سپیشل ٹیم تشکیل دی
    اور اسی پولیس ٹیم نے اپنی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے بابا مختار احمد کو دو روز کے انتہائی قلیل وقت میں بازیاب کروا لیا جبکہ ملزمان فرار ہو گئے
    فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں ہیں
    جبکہ والد کی باحفاظت بازیابی پر مدعی مقدمہ آصف نے پولیس کا شکریہ ادا کیا اور ڈھیروں دعائیں دی
    نیز ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر پولیس ٹیموں کو شاباش دی

  • صارفین کا احتجاج،فیسبک کی گراوت

    صارفین کا احتجاج،فیسبک کی گراوت

    قصور
    فیسبک کی دوغلی پالیسی کے باعث مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں کا احتجاج جاری،5 سٹار سے 1 سٹار اور کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار، فیسبک و فیسبک لائٹ کی مقبولیت میں زبردست گراوت

    تفصیلات کے مطابق اسرائیلی جارحیت کے پیش نظر مسلمانوں کی طرف سے فلسطینی مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجتی کرنے کے جرم میں فیسبک انتظامیہ نے ہزاروں اکاؤنٹ ختم کئے جس پر مسلمانوں خاص کر پاکستانیوں نے شدید احتجاج کیا اور گوگل پلے سٹور پر جاکر فیسبک ایپلی کیشن کو 5 سٹار کی جگہ 1 سٹار کر دیا اور ساتھ ہی کمنٹ میں اپنے جذبات کا اظہار بھی کیا جس سے فیسبک و فیسبک لائٹ کی ریٹننگ 4.2 سے کم ہو کر 2.5 ہو گئی
    ریٹننگ کی اس گراوت سے فیسبک انتظامیہ کو کروڑوں کا نقصان ہوا اور فیسبک انتظامیہ نے اکثر عارضی بند ہونے والے اکاؤنٹ دوبارہ چلا دیئے تاہم لوگوں کی جانب سے احتجاج کا سلسلہ تاحال جاری ہے