Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • 2 ماہ سے ٹریفک آفیسر کی آسامی خالی ،ٹریفک نظام درہم برہم

    2 ماہ سے ٹریفک آفیسر کی آسامی خالی ،ٹریفک نظام درہم برہم

    قصور

    گزشتہ 2 ماہ سے ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر کی مستقل تعیناتی نہ ہوسکی ڈی ایس پی ٹریفک کا اضافی عہدہ ڈی ایس پی صدر کاظمی شاہ کو سونپ دیا مگر وہ یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام نظر آرہے ہیں ڈسٹرکٹ ٹریفک پولیس آفیسر کی مستقل تعیناتی نہ ہونے کے باعث دفتری امور کے ساتھ ساتھ شہر قصور میں ٹریفک کا نظام درہم برہم ہوگیا ۔شہر بھر میں بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غائب ۔شہریوں کا جلداز جلد قصور میں مستقل ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی تعیناتی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تقریباً دو ماہ قبل ڈی ایس پی ٹریفک نعیم احمد چیمہ کو کریشن کی بناء پر معطل کردیا گیا تھا اور اسکی کریشن پر وزیراعلیٰ پنجاب نے بھی نوٹس لے کر محکمانہ انکوائری کا حکم دیا تھا اسکی معطلی کے دو ماہ بعد گزرنے کے بعد بھی ضلع قصور میں کسی بھی ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کی مستقل تعیناتی نہیں ہوسکی ہے ڈی۔ایس ٹریفک کا اضافی عہدہ ڈی ایس پی صدر سید کاظمی شاہ کو سونپ دیا گیا مگر وہ یہ ذمہ داری نبھانے میں ناکام دکھائی نظر رہے ہیں ۔ انتہائی اہمیت کی حامل سیٹ عرصہ دوماہ سے خالی پڑی ہے جس کے باعث ٹریفک آفس کے امور کے ساتھ ساتھ شہر بھر میں بے ہنگم ٹریفک جیسے بھی مسائل پیدا ہوچکے ہیں ۔ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غائب نظرآتے ہیں چیک اینڈبیلنس نہ ہونےسےٹریفک اہلکاروں کی موجیں لگی
    ہوئی ہیں اپنے من پسند کے پوائنٹ سنبھال کر خوب مال کمایا جارہا ہے شہر بھر میں بے ہنگم ٹریفک کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے ٹریفک اہلکار اندرون شہر کی بے ہنگم ٹریفک کنٹرول کرنے کی بجائے شہر کے داخلی وخارجی راستوں یر ناکے لگا کر رشوت کا بازار گرم کیا ہوا ہے اور نذرانے لے کر دن کے اوقات میں شہر میں ہیوی گاڑیوں کے داخلے کی اجازت دے دیتے ہیں جوکہ ٹریفک جام کا سبب بن رہی ہیں اوراپنی سرپرستی میں مین شاہراؤں پر غیر قانونی رکشہ سٹینڈ بس سٹینڈ قائم کروا رکھے ہیں جسکی باعث شہر میں اور مین چوکوں نیشنل بنک چوک چاندنی چوک سٹیل باغ چوک شفیع والے چوک نور مسجد چوک لیلانی اڈا چوک اور دیگر چوکوں میں گھنٹوں گھنٹوں ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے جسکی وجہ سے شہریوں کو شدید ازیت کوفت اٹھانا پڑھ رہی ہے یہاں تک کہ ٹریفک میں پھنسے شہریوں کی افطاری راستےمیں ہو جاتی ہے جبکہ ان مین چوکوں میں کوئی اہلکار ٹریفک کنٹرول کرنے کے لئے موجود ہی نہیں ہوتا۔ اہلکار اپنی ڈیوٹی سے غائب نظر نہیں آتے ہیں شہریوں نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے قصور میں مستقل ڈی ایس پی ٹریفک کو جلد از جلد تعینات کیا جائے تاکہ شہریوں کو ٹریفک جیسے مسائل سے چھٹکارہ حاصل ہو اور ٹریفک اہلکاروں کا بھی قبلہ درست ہو سکے

  • آٹے کے حصول کیلئے لوگ پریشان،من مانے ریٹ

    آٹے کے حصول کیلئے لوگ پریشان،من مانے ریٹ

    قصور
    چونیاں و گردونواح میں آٹا چکی مالکان نے عوام کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا شروع کر دیا آٹا کا ریٹ 2400 روپے من میں فروخت جاری پرائس کنٹرول انتظامیہ خاموش تماشائی

    تفصیلات کے مطابق چونیاں اور اس کے گردونواح میں آٹا چکی مالکان کی لوٹ مار سے عوام بلبلا اٹھی ہے جبکہ پرائس چیکنگ انتظامیہ خاموش تماشائی بن کر تماشا دیکھنے میں مصروف ہے آٹا کے حصول کے لیے آٹا چکیوں کا رخ کرنے والی عوام آٹا مہنگا خریدنے پر مجبور ہے اور آٹا چکی مالکان انتظامیہ کی ملی بھگت سے عوام کو بلیک میل کر کے من مرضی کا ریٹ وصول کر رہے ہیں اور ناپ تول میں بھی ہیرا پھیری بھی دیکھنے میں آرہی ہے اس بارے لوگوں نے بتایا کہ رمضان بازار سے جو سستا آٹا مل رہا ہے وہ غیر معیاری ہے جس کی پکی روٹی کالی ہو جاتی ہے اور کھانے کو دل نہیں کرتا اور اگر آٹا لینے چکی پر جائیں تو چکی والے چوبیس سو روپے فی من کے حساب سے آٹا دیتے ہیں اگر کم قیمت کا اسرار کریں تو بے دریغ کہتے ہیں کہ چوبیس سو روپے من کے حساب سے لینا ہے تو لو ورنہ حکومت نے سستا رمضان بازار لگایا ہوا ہے وہاں سے سستا آٹا جا کر لے لو عوام جائے تو جائے کہا مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لوگ مہنگائی کی وجہ سے فاقہ کشی کے عالم میں زندگی گزار رہے ہیں حکومتی سبسڈی سستا رمضان بازاروں تک محدود ہے اور رمضان بازاروں میں سبسڈی والے سٹالوں سے اکثر چیزیں یا تو ملتی نہیں یا پھر غیر معیاری اور ایک کلو چینی کے لیے لوگوں کی لمبی لائنیں اور زلیل و خواری اور آٹا چکی مالکان سے جب چوبیس سو روپے آٹا کی قیمت کے بارے پوچھا گیا تو ان کا کہنا تھا کہ غلہ منڈی آڑھتی ہم کو گندم 1900یا 2000 ہزار فی من دیتے ہیں تو ہم نے آٹا اسی ریٹ پر فروخت کرنا ہے ہمیں کون سا گورنمنٹ نے سبسڈی دی ہے عوام جہاں حکومت نے سبسڈی دی ہے وہاں سے جا کر خرید لیں لوگوں کا ڈی سی قصور اسسٹنٹ کمیشنر چونیاں سے فوری نوٹس کا مطالبہ ہے کہ آٹا چکی والوں کی چیکنگ کر کے گورنمنٹ ریٹ کے مطابق آٹا کی فراہمی کو یقینی بنائیں

  • درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمان گرفتار

    قصور
    تھانہ تھ شیخم پولیس نے دبنگ کاروائی کرتے ہوئے درجنوں وارداتوں میں مختلف تھانوں کومطلوب خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار کرلیے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی ہدایات پر ایس پی انویسٹیگیشن اور ڈی ایس پی صدر سرکل کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ تھ شیخم سید افتخار بخاری اور سب انسپیکٹر محمد عظیم حفیظ نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے آصف عرف گھوڑی گینگ ڈکیٹ کے 2 کارندے گرفتار کر لیے جو کہ ڈکیتی اور راہ زنی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکووں کو اسلحہ سمیت گرفتار کر لیا
    گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں استعمال کیا جانے والا اسلحہ اور وارداتوں میں چھینی جانے والی 20 ہزار روپے نقدی 3 موٹرسائیکل 2 عدد پسٹل 30 بور معہ پانچ ضرب گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا
    گرفتار ملزمان نے تھانہ تھ شیخم، تھانہ صدر قصور، اور تھانہ مصطفیٰ آباد کے مختلف علاقوں میں درجنوں وارداتوں کا انکشاف کیا ہے جن سے مزید تفتیش جاری ہے
    ڈی پی او قصور عمران کشور کی طرف سے تھانہ تھ شیخم کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی

  • احترام رمضان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا

    احترام رمضان پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا

    قصور
    پرائس کنٹرول اسپیشل مجسٹریٹ کے چھاپے، اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کی شامت، متعدد کوجرمانے کردئیے، کئی دکانداروں کیخلاف مقدمات درج، احترام رمضان قوانین پر ہرصورت عمل درامد کروایا جائیگا،

    تفصیلات کے مطابق ماہ رمضان میں احترام رمضان قوانین کی خلاف ورزی اور اشیاء خردونوش مہنگے داموں فروخت کرنیوالوں کے خلاف انتظامیہ حرکت میں آگئی، اسپیشل مجسٹریٹ اور ڈسٹرکٹ آفس رجسٹریشن کے سیکنڈ انچارج محمدعامرگجر نے قصور،پتوکی، چونیاں ودیگرجگہوں پرکاروائی کرکے متعدد دانداروں کو 30 ہزار کے جرمانے کردئیے، جبکہ 4کیخلاف مقدمات درج کروادئیے

  • حکومت انتقامی سیاست سے گریز کرے،اے ٹی آئی

    حکومت انتقامی سیاست سے گریز کرے،اے ٹی آئی

    قصور
    مرکزی صدر انجمن طلباء اسلام پاکستان محمداعظم رانجھا کا ہنگامی دورہ قصور، مصطفائی مرکزو ڈسٹرکٹ آفس پی ایف پی گلبرگ کالونی آمد، سابقین انجمن، رفقاء اے ٹی آئی کے کارکنان اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات پاکستان فلاح پارٹی عطاء محمدقصوری سے اہم ملاقات، ملکی صورت حال سمیت اہم ایشوز پرگفتگو، سابقین انجمن ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں،اے ٹی آئی سے تعاون جاری رکھیں ہرسطح پر منظم تنظیمی صورت حال اور ڈسپلن کویقینی بنایاجائیگا، حکومت آج ملک بھرکے تعلیمی اداروں میں الیکشن کا اعلان کرے،الحمداللہ انجمن طلباء اسلام بھرپور کامیابی حاصل کریگی، محمداعظم رانجھاکی گفتگو، اس موقع پر مصطفائی تحریک پاکستان لاہور ڈویثرن کے صدرسردار محمدعلی قمرڈوگر،صدرعلماء مشائخ ونگ پی ایف پی پنجاب علامہ پیرمفتی غلام یسین شیروی، صدر قصور چوہدری محمودالہی چشتی، سابق ڈسٹرکٹ ناظم قصور اے ٹی آئی چوہدری سمیع اللہ جٹ، صدرکسان ونگ پی ایف پی باباظفراللہ رضاء باہمنی والا، سنیئرنائب صدر ڈاکٹرنعیم شیخ،نائب صدر ڈاکٹرجمیل نصیروی سمیت دیگرکارکنان بھی موجود تھے، انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات سنگین صورت حال اختیارکرگے ہیں، حکومت پرتشددسیاست سے گریز کرے،ناموس رسالت ﷺ کے قانون میں چھڑچھاڑ کی گئی تو طلباء نظام مصطفی ﷺ کی تحریک کی طرح کسی قربانی سے دریغ نہیں کرینگے

  • سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے انتہاہ کام کروائے

    سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف نے انتہاہ کام کروائے

    قصور
    پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماء اور میونسپل کمیٹی قصور کے کونسلر چوہدری امتیازاخترنے کہا ہے کہ میاں محمدنوازشریف پاکستان کی ترقی اور خوشحالی کے ضامن ہیں،جبکہ سابق وزیراعلی پنجاب میاں شہبازشریف نے لاہور سمیت ہرڈسٹرکٹ میں جتنے ترقیاتی کام کروائے اور بیوروکریسی کی ٹیون ٹھیک کی ماضی میں اس کی مثال نہیں ملتی،قصورکل بھی مسلم لیگ ن کاقلعہ تھا آج بھی ہے اور ہمیشہ رہے گا

    ان خیالات کا اظہار انہوں نے صدر قصور ڈسٹرکٹ پریس کلب عطاء محمدقصوری، سنیئرنائب صدر میاں حاجی عمران شہزادانصاری،چوہدری سمیع اللہ جٹ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہا کہ ایم این اے سعدوسیم شیخ اور ایم پی اے حاجی محمدنعیم صفدرانصاری عوامی امنگوں کے عین مطابق عوام کی خدمت میں دن رات مصروف ہیں، چوہدری امتیازاخترکونسلر میونسپل کمیٹی قصور نے واضح کیا کہ پارٹی میں کوئی اختلاف نہیں ہے آئندہ الیکشن مسلم لیگ ن سے لڑیں گے

  • ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کاروائیاں،درجنوں دکانیں سیل

    ڈپٹی کمشنر کی ہدایت پر کاروائیاں،درجنوں دکانیں سیل

    قصور
    ڈپٹی کمشنر آسیہ گل کی ہدایت پر کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کے لئے اسسٹنٹ کمشنرز کی کاروائیاں جاری،گزشتہ شام کئی دکانیں سیل کر دی گئیں

    تفصیلات کے مطابق کرونا وباء سے بچاؤ کی خاطر ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنرز نے کاروائیاں کرتے ہوئے ایس او پیز کی خلاف ورزی پر دکانوں کو سیل کر دیا گزشتہ شام تحصیل چونیاں میں 18 جبکہ تحصیل پتوکی میں 10 دکانوں کو سیل کیا گیا ہے
    ڈپٹی کمشنر قصور آسیہ گل نے چاروں تحصیلوں کے اسسٹنٹ کمشنرز کو خصوصی ہدایات جاری کیں ہیں کہ ایس او پیز پر عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والے دکانداروں کے خلاف کاروائی کی جائے تاکہ کرونا وباء سے بچا جا سکے نیز لوگ گھروں سے غیر ضرروی نا نکلے اور انتہائی ضرورت کے وقت گھر سے نکلتے ہوئے ماسک کا استعمال یقینی بنائیں

  • معمر لاوارث شحض کو ہسپتال سے اٹھا کر پارک کے گیٹ پر رکھ دیا

    معمر لاوارث شحض کو ہسپتال سے اٹھا کر پارک کے گیٹ پر رکھ دیا

    قصور
    بے حسی کی انتہاہ ہو گئی،معمر مریض کو ہسپتال سے نکال کر پارک کے گیٹ پر لاورث کرکے رکھ دیا
    تفصیلات کے مطابق کل شام سے پہلے
    ایک اڈھیرعمر مریض کو نامعلوم لوگ قصور گارڈن امعروف اسٹیل باغ پارک کے مغربی گیٹ پر پھینک کر فرار ہو گئے جبکہ مریض نیم بےہوشی کی حالت میں ہے کچھ بتانے سے قاصر ہے جبکہ
    مریض کے نیچے گورنمنٹ آف پنجاب کے نام کی چادر بچھی ہوئی ہے جس سے ایسا محسوس ہوتا ہے کہ جیسے ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور انتظامیہ ہی لاوارث سمجھ کر اسے یہاں پھینک گئی ہے
    او معاملہ پر اہل علاقہ کا انتظامیہ سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ ہے

  • عملہ صفائی خالی پلاٹوں میں مرے کتے پھینکنے لگا

    عملہ صفائی خالی پلاٹوں میں مرے کتے پھینکنے لگا

    قصور یونین کونسل نمبر 10 والی گلی خالی پلاٹ میں کوڑا کرکٹ اور گندگی سے بڑا ہوا ہے کتے جانور مرے ہوئے خاکروب پلاٹ میں پھینک کر روزانہ چلے جاتے ہیں جس کی وجہ سے گلی یونین کونسل نمبر 10 والی گلی میں تمام لوگ بچے بوڑھے بیمار ہیں پلاٹ کی بدبو سے دیگر بیماریاں پھیل رہی ہے اور ڈینگی مچھر کی بھرمار ہے جس پر علاقے کی عوام نے میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے اور موقع دکھا کر اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں محمد جنگیر محمد بشارت محمد مقصود اعجاز حسین شاہد د وغیرہ نے مزید بتایا کئی مرتبہ بلدیہ کارپوریشن کو درخواست دی مگر کوئی کارروائی عمل میں نہ لائی علاقے کی عوام کا کہنا تھا اس پلاٹ کی چار دیواری کر پلاٹ کے مالک کو بھاری جرمانہ کیا جائے اور کاروائی عمل میں لائی جائے علاقے کی عوام نے اعلیٰ حکام سے پرزور مطالبہ کیا ہے اس پلاٹ کی صفائی کر کے چار دیواری کرائی جائے تاکہ علاقے کی عوام نہ بیمار نہ پڑھ سکے

  • ماں بچے جعلی پیر نے اغواء کر لئے،پولیس بازیاب کروانے میں ناکام،آئی جی سے نوٹس کی اپیل

    ماں بچے جعلی پیر نے اغواء کر لئے،پولیس بازیاب کروانے میں ناکام،آئی جی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    چونیاں میں ماں اپنے چار بچوں سمیت 10 مارچ سے اغواء،ایف آئی آر درج ہونے کے باوجود کوئی سراغ نا مل سکا، عورت کو فروخت کرنے کا خدشہ،بچوں کی زندگیاں غیر محفوظ،آئی جی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے رہائشی محمد زبیر ولد اکبر محلہ کرم آباد چونیاں نے نمائندہ باغی ٹی وی قصور کو بتایا کہ میں نے تھانہ سٹی چونیاں
    پولیس کو درخواست دی کہ اس کا بھائی محمد اکرم ولد اکبر گونگا بہرہ ہے جو کہ چونیاں کا رہائشی ہے اور لاہور میں کام کرتا ہے اور دس سے پندراں دنوں بعد گھر آتا ہے روٹین کے مطابق جب وہ 10/4/21 بوقت صبح 8 بجے اپنے گھر چونیاں آیا تو اپنی بیوی بچوں کو غائب پایا جس کی اطلاع پولیس تھانہ سٹی چونیاں میں دی گئی جس پر مقدمہ درج کر لیا گیا مگر آج اتنے دن گزرنے کے باوجود بھی اغوا ہونے والی میری تینوں بتیجھیوں،ایک بیتجھے اور بھابھی کا کوئی سراغ نہیں مل سکا حالانکہ میری بھابھی کے پاس اس کا موبائل نمبری 03095521994 بھی تھا جو کہ بند ہے مگر اس کو ٹریس نہیں کیا گیا
    زبیر نے بتایا کہ ہمیں باوثوق ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ اغواء ہوئے ماں سکینہ اور اس کے تین بچے تیرہ سالہ عائشہ، گیارہ سالہ خدیجہ، نو سالہ شفیق اور پانچ سالہ مریم کو جعلی پیر غنضفر عباس والد حسن عباس چوک ٹالا والا چونیاں نے اغواء کیا ہے جو کہ بدقماش ہے اور میری بھابھی اور چار بچوں کو ورغلا پھسلا کر نامعلوم جگہ پر اغواء کر کے حرام کاری کی نیت سے لے گیا ہے کیونکہ اس پیر کی بابت پہلے بھی ایسی باتیں مشہور ہیں اس بابت ہمیں خدشہ ہے کہ پیر میری بھاوج سے حرام کاری کروائے گا اور بچوں کو قتل کر دے گا
    شنوائی کیلئے درجنوں چکر تھانہ کے لگائے مگر بات نہیں بن رہی لہذہ آئی جی پنجاب ازخود نوٹس لیتے ہوئے ملزم کو گرفتار کرکے میری بھاوج و معصوم بتیجھیوں،بتیجھے کو بازیاب کروائیں