Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • واپڈا ملازمین کرپشن کنگ بن گئے،نوٹس لینے کی اپیل

    واپڈا ملازمین کرپشن کنگ بن گئے،نوٹس لینے کی اپیل

    قصور
    واپڈا کےدو لائن مین سول ایریا غفار اور منظور کرپشن کنگ بن گئے ایس ڈی او سیول ایریا کیلئے عید اکٹھی کرنے لگے عید نا دینے والوں کو بجلی چوری کا الزام لگا کر نجائز بل ڈالنے لگے کمپلیٹ پر ڈیوٹی ہونے کے باوجود لوگوں کے میٹر چیکنگ کرنے لگے رشوت نادینے پر بستی خادم آباد کے رھاشی راشی لائن مین نے غفار جس نے اپنے گھر کے ہر کمرے میں اے سی لگا رکھے ہیں اور محلے داروں کو بھی ڈائریکٹ سپلائی تاریں لگوائی ہوئی ہیں لائن مین غفار خد بجلی چور ہے اور لوگوں سے بجلی چوری کرواکر محکمہ واپڈا اور گورنمنٹ کو لاکھوں روپے کا چونا لگا رہاہے وہ علاقہ سول ایریا سے مختلف لوگوں سے منتھلی اکٹھی کرتا ہے اس کے اثاثے اور بنک اکاؤنٹ چیک کیا جائے گزشتہ دنوں صحافی عامر علی بھٹی کے بھائی عابد درزی سے بھی دس ہزار روپے رشوت مانگی انکار کرنے پر 32ہزار 662روپے کا بل ڈال دیا اور کہا کہ صحافی عامر بھٹی کو کہنا کے واپڈا کے خلاف خبریں لگانے کا یہی انجام ہوگا پہلے بھی عامر بھٹی نے واپڈا اہلکار کے خلاف درخواست گزاری ہوئی ہے اور عدالت نے اسٹے آرڈر بھی جاری کیا ہوا ہیں عابد بھٹی نےڈائریکٹر ایف آئی اے وفاقی وزیر پانی بجلی چیف لیسکو واپڈا سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے کہ لائن مین غفار اور منظوز کے خلاف انکوائری کرکے نوکری سے فارغ کیا جائے

  • گندم کی فصل کو نقصان،کسانوں کی دعا کی اپیل

    گندم کی فصل کو نقصان،کسانوں کی دعا کی اپیل

    قصور
    کل سے جاری طوفانی بارش سے گندم کی کٹی ہوئی فصلوں کو نقصان،کمزور مکئی کی فصل بھی تباہ،کسانوں کا ماہ برکات رمضان میں خصوصی دعاؤں کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کل سے طوفانی بارش کا سلسلہ جاری تھا جو کہ اب کچھ کم ہو گیا ہے جس کے باعث گندم کی کٹی ہوئی فصلوں کو کافی نقصان پہنچا ہے جبکہ مکئی کی کمزور فصلیں بھی تیز آندھی و بارش سے تباہ ہو کر رہ گئی ہیں
    کسانوں نے ماہ برکات ماہ رمضان میں لوگوں سے خصوصی دعاؤں کی درخواست کی ہے تاکہ رب جلیل کی طرف سے تیار شدہ فصلیں تباہ ہونے سے بچ رہیں بصورت دیگر مہنگائی و غربت کے مارے کسانوں کو مذید مشکلات کا سامنا کرنا ہو گا نیز طوفانی بارش سے کل سے ہی کچھ علاقوں میں بجلی بند ہے جس کی وجہ بہت زیادہ درختوں کا اکھڑ جانا اور بجلی کی تاروں کا ٹوٹ جانا ہے
    اب بھی گہرے بادل ہیں جس سے بارش کا خدشہ برقرار ہے
    تیز بارش و ہوا سے موسم سرد ہو گیا ہے

  • ناقص اور مضر صحت مشروبات کے باعث لوگ بیمار

    ناقص اور مضر صحت مشروبات کے باعث لوگ بیمار

    قصور
    الہ آباد و گردونواح میں
    ناقص اور غیر معیاری مشروبات کی فروخت عروج پر۔استعمال سے شہری گلے اور چھاتی کے امراض کا شکار ہونے لگے شہریوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس کا مطالبہ کر دیا۔

    تفصیلات کے مطابق الہ آبادتلونڈی و گردنواح میں معروف برانڈزکے جعلی اورناقص مشروبات کی فروخت عروج پکڑ چکی ہے جس کے استعمال سے شہری چھاتی اور گلے کے امراض کا شکار ہو رہے ہیں چیک اینڈ بیلنس نہ ہونے کی وجہ سے علاقہ بھر میں ناقص اور غیر معیاری مشروبات وسیع پیمانے پر سپلائی کیا جا رہا ہے شہریوں ذوالفقار چوہدری،راشد منہاس،میاں زبیر ندیم و دیگر نے میڈیاکو بتایا کہ چھاتی اور گلے کی خرابی کے باعث کورونا کا مرض تیزی سے پھیلنے کا خدشہ ہے ڈی سی قصور ترجیحی بنیادوں پر ناقص اور غیر معیاری مشروبات کا دھندہ کرنے والے عناصر کے خلاف کارروائی کو یقینی بنائیں تا کہ شہری بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں۔

  • سیکنڈ شفٹ سکول پیمنٹ پر عدالتی ریمارکس

    سیکنڈ شفٹ سکول پیمنٹ پر عدالتی ریمارکس

    قصور
    سیکنڈ شفٹ سکولز سٹاف سیلری کیس میں اہم پیشرفت
    تفصیلات کے مطابق کل مورخہ 19 اپریل 2021 سوموار کو لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد وحید کی عدالت میں ایک اہم سماعت ہوئی جج صاحب نے پوچھا پیمنٹ کی یا نہیں ابھی تک جس پر سی ای او قصور ناہید واصف صاحبہ نے کہا کہ ہم نے 9 اپریل کو سکولز کے این ایس بی اکاونٹس میں رقم جمع کروا دی ہے اور بذریعہ ہیڈماسٹر صاحبان اساتذہ کرام کو کو پیمنٹ کردیں گے جج صاحب نے کہا کہ اگلے سوموار تک اساتذہ کرام کو رقم کی ادئیگی کر کے منگل کو تعمیل کی رپورٹ عدالت میں جمع کروائیں ورنہ پھر ہم اپنا حکم جاری کریں گے*
    محکمہ کی طرف سے ڈی ای او حسنات، لیگل ایڈوائزر اور سی ای او قصور ناہید واصف صاحبہ عدالت میں پیش ہوئیں
    سیکنڈ شفٹ سکولز سٹاف کی جانب سےصدیق صاحب فنانس سیکریٹری کی قیادت میں ہمارے اساتذہ کرام کی لیگل ٹیم عدالت میں پیش ہوئی

  • مسجد کا تقدس پامال،جوتوں سمیت گھس کر مخالف کو مارا

    مسجد کا تقدس پامال،جوتوں سمیت گھس کر مخالف کو مارا

    قصور کی تحصیل چونیاں کے علاقے کنگن پور کی جامع مسجد انوار مدینہ میں نماز پڑھتے شحض پر مسلح افراد کا تشدد،انتقام کی آگ میں مسلح افردا جوتوں سمیت مسجد میں پہنچ گئے اور غلیظ گالیاں بکتے رہے
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور میں کل نماز مغرب کے وقت انتہائی غم ناک واقعہ پیش آیا جس میں جامع مسجد انوار مدینہ میں سابق فوج احمد رضا پر قریبی گاؤں فتح محمد کے ملزمان حیدر جٹ و ساتھیوں نے مسجد کے اندر ہی حملہ کر دیا اور غلیظ ترین گالیاں دیتے رہے جبکہ ملزمان مسجد کا تقدس بھی بول گئے اور جوتوں سمیت مسجد میں داخل ہوئے مقامی لوگوں نے احمد رضا فوجی کو قریبی کمرے میں چھپا کر اس کی جان بچشی کروائی جبکہ دوران لڑائی ایک مسلح ملزم کے پسٹل 30 بور کی میگزین مسجد میں ہی گر گئی
    وجہ لڑائی بچوں کی معمولی تلخ کلامی ہے
    مقامی پولیس کنگن پور نے موقع پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا
    اہل علاقہ نے مسجد کے اندر گالم گلوچ کرنے،مار پیٹ کرنے اور جوتوں سمیت داخل ہونے پر ملزمان کو نشان عبرت بنانے کی استدعا کی ہے

  • ایس او پیز کی آڑ میں پولیس نے کمائی شروع کر دی

    ایس او پیز کی آڑ میں پولیس نے کمائی شروع کر دی

    قصور ماہ صیام میں بھی قصور پولیس کے کارنامے نا بدلے تھانہ ایس ایچ او مصطفی آباد شریف ایس آئی کی ایما پر چوکی انچارچ دفتو ارشاد نکا تھانیدار اور محرر عبدالمنان مال اکٹھا کرنے لگے۔

    تفصیلات کے مطابق قصور کی چوکی دفتوہ کے انچارج ارشاد تھانیدار اور محرر منان کورونا ایس او پیز کے نام پر دوکانداروں کو بلیک میل کرکے ان سے ہفتہ لینے لگے رشوت نا دینے پر پولیس اہلکار آئے روز آکر دوکان بند کروا دیتے اور مقدمات درج کرنے کی دھمکیاں بھی دیتے تھے ماجد نامی شہری نے الزام عائد کیا کہ چوکی انچارج ایس ایچ او کی ایما پر شریف شہریوں حبس بے جاں میں رکھتا ہے اور رشوت لیکر چھوڑ دیتا ہے رشوت نا دینے پر مختلف مقدمات میں پھنسانے کی دھمکیاں دیتا ہے پولیس اہلکار کو رشوت دیتے ہوئے شہری نے ویڈیو بنالی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی ویڈیو میں واضح طور پر پولیس اہلکار کو رشوت لیتے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ ویڈیو وائرل ہونے کے بعد ارشاد تھانیدار شہری کو دھمکیاں دیتا رہا کہ تمھیں میں نہیں چھوڑوں گا ماجد نامی شہری نے تنگ آکر ڈی پی او قصور اور محکمہ اینٹی کرپشن کو درخواست گزار دی اور ساتھ ہی یہ الزام عائد کیا کہ ایس ایچ او مصطفی آباد مہر شریف چند دن بعد دوبارہ یہاں تعینات ہوا ہے کرپٹ اور نااہل ہے جو شفارش پر دوبارہ تعینات ہوا ہے پہلے اس کے پاس بطور ایس ایچ او کوئی تجربہ بھی نہیں بلکہ اس کے خلاف کرپشن اور بے ضابطگی کی ڈھیروں شکایات ہیں اور اس کے خلاف انکوائریاں بھی چل رہی ہیں ارشاد اے ایس آئی اور محرر اس کے کار خاص ہیں جو مال بنانے میں ایس ایچ کی پالیسی میں اس کے ساتھی ہیں نکے تھانیدار کو ویڈیو کا علم ہونے کے بعد ایس ایچ او اور تھانیدار نے محرر کا تبادلہ تھانہ کھڈیاں کروا دیا تاکہ ان کا پول نا کھل سکے شہری نے ڈی پی او قصور اور محکمہ اینٹی کرپشن سے انکوائری کرکے کاروائی کا مطالبہ کر دیا جبکہ ڈی پی او قصور نے سخت کاروائی کرنے کا عندیہ دیا اور محرر عبدالمنان کو معطل کردیااور کہا کہ ایسی کالی بھیڑوں کی محکمے میں کوئی جگہ نہیں ہے شہریوں نے آئی جی پنجاب سمیت وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر ایس ایچ شریف اور ارشاد تھانیدار کے خلاف بھی سخت کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور محکمہ پولیس کی ان کالی بھیڑوں کے خاتمے کی اپیل کی ہے تاکہ محکمہ پولیس سے رشوت کرپشن اور سفارش کا کلچر ختم ہو سکے اور محکمہ پولیس کا مورال بلند ہو سکے

  • سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناممکن

    سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناممکن

    قصور
    چونیاں تحصیل بھر میں سرکاری ریٹ پر چینی کی فروخت ناکام عوام رل گئے انتظامیہ خاموش تماشائی گلی محلوں اور دیہات میں چھوٹے دکاندار سو روپے کلو چینی فروخت کر رہے ہیں وزیر اعلیٰ سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق تحصیل چونیاں سیکڑوں دیہات میں چینی کی سرکاری نرخ نامے کے مطابق فروخت کو یقینی نہ بنایا جا سکا شہروں میں چند ایک بڑے دکانداروں کے سوا ہر جگہ چینی سو روپے کلو فروخت ہو رہی ہے احترام رمضان آرڈنینس کی دھجیاں بکھیری جا رہی ہیں تندرست افراد سر عام چائے اور سگریٹ نوشی کر رہے ہیں اکثر ہوٹل والوں نے فرنٹ میں شامیانے لگا کر اپنا کاروبار کر رہے ہیں اور روزہ خور ہوٹلوں میں کھانا کھا رہے ہیں تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن تک محدود ہے اکثر دکاندار چینی سو روپے اور دال چنا اور سفید چنا گورنمنٹ کے ریٹ سے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں رمضان المبارک میں مقرر کئے جانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں مقامی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر آپ عوام کو ریلیف نہیں فراہم کر سکتے تو آپ کو حکومت کرنے کا کوئی حق نہیں ہے فی الفور مستعفی ہو جائیں

  • لیسکو رورل ایریا کے خلاف علاقہ مکین پھٹ پڑے

    لیسکو رورل ایریا کے خلاف علاقہ مکین پھٹ پڑے

    قصور
    لیسکو رورل ایریا قصور کی نااہلی سے قصور کے علاقہ گنڈا سنگھ والا میں غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ سے بجلی کئی کئی گھنٹے بند رہنے لگی
    گزشتہ اتوار کو 15 :4 بجے سے لیکر 8 بجے تک اور سوموار صبح 3 بجے سے لیکر 11 بجے تک
    منگل شام 4 بجے سے لیکر رات 8 بجے تک
    اور رات 11 بجے سے لیکر صبح 4 بجے تک تک بجلی غائب رہی جس سے علاقہ مکین سخت پریشان ہیں
    جبکہ علاقہ میکنوں کا کہنا ہے کہ بعض مرتبہ ساری ساری رات بجلی بند رہتی ہے
    جس سے گنڈا سنگھ والا و گردونواح تاریکی میں ڈوب جاتا ہے
    مذید پانی کی بندش سے بچوں بڑوں، خواتین سمیت جانور بھی پانی کی بوند بوند کو ترس جاتے ہیں
    جبکہ بجلی بند ہونے کی وجہ سے موذی مچھر رات کی نیند چھین لیتے ہیں جس پر اہل علاقہ سراپا احتجاج ہیں
    اہل علاقہ کا کہنا ہے کہ ہم بھی اشرف المخلوقات ہیں ہمیں اپنی تذلیل منظور نہیں ہم بھی پاکستانی ہیں ہمیں بھی بنیادی سہولیات بجلی پانی سے محروم نہ رکھا جائے اہل علاقہ کے متاثرہ لوگوں کا نااہل ایس ڈی او محمد اعظم کے خلاف کارروائی کا مطالبہ وزیر بجلی پانی، وزیر اعلی پنجاب، متعلقہ لیسکو واپڈا افسران نوٹس لیں اور ہمارے علاقے کی بجلی جلد بحال کروائی جائے اور لوڈشیڈنگ کا شیدول بھی بتایا جائے تا کہ ہم پانی کا انتظام کر سکے جس سے جانوروں کو مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے

    .

  • لمبی لائنیں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ڈی گئیں

    لمبی لائنیں ایس او پیز کی دھجیاں اڑا ڈی گئیں

    قصور
    رمضان بازار، چینی آٹے کے لیے شہریوں کی لمبی قطاریں
    تفصیلات کے مطابق سستے رمضان بازاروں میں شہریوں کو سہولیات دینے کے لیے انتظامیہ نے کروڑوں روپے خرچ کئے، لیکن شہری گرمی میں لائنوں میں لگ کر چینی اور آٹا لینے پر مجبور ہو گئے، شہریوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کروڑوں روپے خرچ کرنے کے باوجود غریبوں کو لائنوں میں کھڑا کیا گیا، قصور سمیت دیگر رمضان بازاروں میں صرف دو کلو چینی، ایک کلو پیاز، ایک کلو دال اور ایک تھیلا آٹے کا فراہم کیا جا رہا ہے اور ہر سٹال پر لائنیں لگی ہیں، غریب اپنے بچوں کا پیٹ پالنے کے لیے روزگار کے لئے جائے یا سارا دن رمضان بازاروں میں لائنوں کا سامنا کرے، حکومت کو انتظامات مزید بہتر اورفعال کرنا ہونگے، شہریوں کا مزید کہنا ہے کہ سبزیوں اور پھلوں کا معیار ناقص ہے، سبسڈی کے نام پر معیاری اور درجہ اول کی اشیائے ضروریہ فراہم نہیں کی جا رہیں خدارا سبسڈی کے نام پر غریب عوام کو بے وقوف نہ بنایا جائے جس سے عوام کی صحت بھی متاثر ہو،

  • آبادی کے لحاظ سے انتہائی کم چینی دی جا رہی ہے

    آبادی کے لحاظ سے انتہائی کم چینی دی جا رہی ہے

    قصور
    لاکھوں کی آبادی والے الہ آباد کے لئے صرف 25 توڑے چینی عید کے بعد سبسیڈی کی مد میں رقم دینگے Ac چونیاں کی الہ آباد کے چینی کے ڈیلروں سے بات چیت

    تفصیلات کے مطابق سابقہ ادوار میں رمضان المبارک کے دوران کریانہ ایسوسی ایشن کی جانب سے رمضان بازار میں 10 توڑے چینی روزانہ دی جاتی تھی اور تمام نقصان کریانہ کی تنظیم برداشت کرتی تھی جبکہ سبسڈی میں ملنے والی رقم افسران بالا خود کھا جاتے تھے اس موجودہ رمضان المبارک میں میونسپل کمیٹی الہ آباد اور گردونواح نواح کے درجنوں دیہات کے لئے واحد رمضان بازار الہ آباد میں لگایا گیاہے لاکھوں کی آبادی کے لئے 25 توڑے چینی بالکل ناقافی ہے شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ رمضان بازار کے اوقات میں ہر وقت چینی دستیاب ہونی چاہئے اور جو بھی رمضان بازار میں آئے اس کو کم از کم دو کلو چینی ضرور ملنی چاہیے چاہے روزانہ دو سو توڑا لگ جائے لیکن چینی کی قلت پیدا نہیں ہونی چاہئے گزشتہ روز دوپہر کے وقت ہی چینی ختم ہو گئی تھی باوثوق ذرائع کے مطابق اے سی چونیاں نے چینی کے تین بڑے ڈیلروں سے کو حکم دیا ہے کہ رمضان بازار کے پورے مہینہ کے لئے ساڑھے سات سو چینی کا توڑا فراہم کیا جائےجس کی مالیت تقریباً تیس لاکھ روپے بنتی ہے چینی کی مد میں سبسڈی کی رقم عید کے بعد آپ کو ادا کی جائے گی جبکہ سابقہ رمضان بازاروں کی روایت یہ رہی ہے کہ رمضان بازار میں چینی فراہم کرنے والو کو سبسڈی نہیں دی جاتی تھی بلکہ افسران بالا خود ہڑپ کر جاتے تھے اور رمضان بازار میں ہونے والا تمام نقصان کریانہ کی تنظیم برداشت کرتی تھی اور اس کے بدلہ میں تحصیل انتظامیہ پورا رمضان کریانہ والو کو تنگ نہیں کرتی تھی