Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • انتہائی مطلوب گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    انتہائی مطلوب گینگ گرفتار،مال مسروقہ برآمد

    قصور
    52 مقدمات میں مطلوب خطرناک گینگ کے کارکنان گرفتار کر لئے گئے
    تفصیلات کے مطابق چوکی لاری اڈہ کی بڑی کاروائی میں 52 مقدمات میں مطلوب شہر و گردونواح میں سنگین وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈکیت گینگ کے 2 کارندے گرفتار کر لئے گئے ہیں
    ملزمان کے قبضہ سے لوٹی گئی 2 لاکھ 50 ہزار روپے کی نقدی اور 2 ناجائز پسٹل برآمد کئے گئے ہیں
    ملزمان محمد شفیق اور غلام مرتضی موٹر سائیکل پر سوار ہو کر شاپ رابری، سٹریٹ کرائم کی وارداتیں کرتے تھے اور دہشت کی علامت بنے ہوئے تھے
    لوگوں نے پولیس کو خراج تحسین پیش کیا ہے

  • کلرک کا بغیر رشوت کام سے انکار

    کلرک کا بغیر رشوت کام سے انکار

    قصور
    چونیاں کے علاقے الہ آباد سب ڈویژن سٹی الہ آباد کے کلرک نے اندھیر نگری مچا دی رشوت نہ ملنے پر ایس ڈی او کے دستخط شدہ گھریلو کنکشن کے دو ڈیمانڈ نوٹس ہی غائب کر دیئے نئی فائیلیں بھی ایک ماہ سے دبا کر بیٹھ گیا چیف لیسکو اور چیئرمین واپڈا سے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق نواحی گاؤں سردار کوٹ اسلم کے رہائشیوں دو سگے بھائیوں عبداللہ اور ابو ہریرہ نے نئے کنکشن کے حصول کے لئے آن لائن درخواستیں دیں جس کا نمبر 1566/1567 ہے دسمبر 2020 میں ایس ڈی آو کے دستخطوں سے ڈیمانڈ نوٹس تیار ہو گئے تاکہ بنک میں فیس جمع ہو سکے لیکن کرپشن کے بے تاج بادشاہ سب ڈویژن الہ آباد کے کلرک مشتاق نے رشوت کی ڈیمانڈ کی رشوت نہ ملنے پر دونوں ڈیمانڈ نوٹس ہی غائب کر کے نئی درخواستیں طلب کر لیں ایک ماہ قبل دوبارا درخواستیں جمع کروا دی گئی لیکن مشتاق کلرک نے رشوت نہ ملنے پر دونوں درخواستیں دبا کر بیٹھا ہوا ہے دونوں بھائیوں نے صحافیوں کو بتایا کہ ہم رشوت نہیں دیں گے کیونکہ رشوت دینا بھی برا فعل ہے اور رشوت دینے والا بھی جہنم میں داخل ہو گا دونوں بھائیوں نے چیئرمین واپڈا اور چیف لیسکو سے مطالبہ کیا ہے کہ کلرک مشتاق کے خلاف انکوائری کی جائے اگر ہمارا موقف سچا ہے تو راشی کلرک مشتاق کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے اور ہمارے کنکشن فوری طور پر لگائے جائیں

  • کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہو سکا،کیسز بڑھنے کا خدشہ

    کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد نا ہو سکا،کیسز بڑھنے کا خدشہ

    قصور
    کرونا وباء کے تیزی سے بڑھنے پر بھی لوگ احتیاط کرنے سے قاصر،ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی ابھی تک کوئی خاطر خواہ اقدامات نہیں کئے گئے شرع 13 فیصد ہونے پر مذید کیسز بڑھنے کا خدشہ،شہر کے علاوہ گاؤں دیہات میں ایس او پیز پر عملدرآمد زیرو فیصد

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی کرونا کیسز خطرناک حد تک بڑھ گئے ہیں جس سے 5 اساتذہ کرام کی وفات ہو چکی ہے جبکہ کل چھانگا مانگا میں کرونا کیسز نکلنے پر سکول کو بند کیا گیا ہے
    قصور میں کرونا کی شرح 13 فیصد تک پہنچ چکی ہے مگر شہریوں کی جانب سے ایس او پیز پر عمل درآمد نا ہونے کے برابر ہے تاہم ضلعی انتظامیہ کی جانب سے بھی محض قصور شہر و باقی شہروں میں ایک آدھ کاروائی کرکے سکون قلبی خود کو و لوگوں کو دیا جا رہا ہے حالانکہ 32 لاکھ آبادی میں سے زیادہ تر لوگ قریبی دیہات میں رہتے ہیں جہاں پر ایس او پیز پر عملدرآمد زیرو ہے اور ابھی تک کسی ایک بھی گاؤں دیہات میں ایس او پیز پر عملدرآمد کروانے کیلئے انتظامیہ نے کوئی قدم نہیں اٹھایا
    سیاسی،سماجی،صحافی و مذہبی شحضیات کا کہنا ہے کہ اگر ایس او پیز پر عملدرآمد کرنے میں سستی کی گئی تو حالات مذید خراب ہو سکتے ہیں لہذہ ضلعی انتظامیہ سختی سے شہروں کیساتھ دیہات میں بھی ایس او پیز پر عملدرآمد کروائے تاکہ اس موذی وبائی مرض سے بچا جسکے

  • گیس لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    گیس لوڈ شیڈنگ نے لوگوں کا جینا حرام کر دیا

    قصور
    پتوکی شہر اور گردونواح میں افطاری وسحری کے اوقات میں سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ جاری شہری بہت پریشان کوئی پرسان حال نہیں اعلی حکام نوٹس لیں
    پتوکی تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح میں افطاری وسحری کے اوقات میں سوئی گیس کا سلسلہ جاری ہے جس کی وجہ سے گھریلو خواتین کو سحری اور افطاری کے لئے کھانا تیار کرنے میں شدید مشکات کا سامنا کرنا پڑھ رہا ہے شہری مہنگے داموں ایل پی جی گیس خریدنے پر مجبور ہو چکے ہیں شہریوں نے جناح پریس کلب پتوکی کے سینیر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سوئی گیس کی وجہ سے بہت پریشانی بنی ہوئی ہے لہذا وزیراعظم عمران خان سے درخواست ہے کہ پتوکی کے سوئی نادرن گیس کے غیر زمہ دار افسران کے خلاف سخت کارروائی کر کہ ان ظالموں سے عوام کی جان خلاصی کروائی جاۓ شہریوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی پتوکی محکمہ سوئی نادرن گیس عوام کو بلا تعطل گیس فراہم کرنے کے بجائے انکی طرف سے گیس لوڈ شیڈنگ کی جارہی ہے جسکی وجہ سے افطاری اور سحری کے اوقات میں کھانا بروقت تیار نہیں ہو پاتا شہری بازار سے کھانا خرید کر سحری اور افطاری کرنے پرمجبور ہوچکےہیں شہریوں نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ سوئی گیس کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے اور سوئی گیس نادرن افسران کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے جو ماہ رمضان کے مقدس مہینے میں بھی سوئی گیس کی لوڈ شیڈنگ کرکے عوام کو تکلیف میں مبتلا کر رہے ہیں

  • تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار

    قصور
    تھانہ تھ شیخم کی کاروائیوں میں سماج دشمن عناصر گرفتار
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او عمران کشور کی ہدایات پر تھانہ تھ شیخم پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون جاری ہے منشیات ، ناجائز اسلحہ برآمد کر لیا گیا
    تھ شیخم پولیس نے کی اہم کاروائی میں شراب فروش ارشد ولد حنیف سے 20 لیٹر دیسی شراب برآمد کر لی جبکہ ایک اور کاروائی میں ایس ایچ او سید افتخار بخاری کی زیرنگرانی چوکی انچارچ روشن بھیلہ عظیم حفیظ اور ان کی ٹیم نے ملزم جبار احمد ولد عبدالستار کے قبضہ سے 1 عدد پسٹل 30 بور معہ 2 ضرب شد گولیاں برآمد کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے
    ڈی پی او عمران کشور کی طرف سے تھانہ تھ شیخم کے ایس ایچ او اور پولیس ٹیم کو شاباش دی گئی ہے
    جبکہ ڈی او نے کہا ہے کہ جرائم اور منشیات کے ذریعے نوجوان نسل کو تباہی کی جانب گامزن کرنے والوں کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا

  • ماہ رمضان میں واپڈہ کو دعائیں مگر راجہ جنگ سب ڈویژن کو بدعائیں

    ماہ رمضان میں واپڈہ کو دعائیں مگر راجہ جنگ سب ڈویژن کو بدعائیں

    قصور
    ماہ برکات رمضان میں ضلع بھر کے لوگوں کی لیسکو حکام کو دعائیں جبکہ سب ڈویژن راجہ جنگ کیلئے خصوصی بدعائیں،ہلکی بارش و ہوا سے ساری سب ڈویژن کا نظام درہم برہم ہو جاتا ہے ،آٹھ آٹھ گھنٹے بجلی بند رکھی جاتی ہے،لوگوں کا کہنا ہے شیطان کے روپ میں سب ڈویژن راجہ جنگ کا عملہ ماہ رمضان میں موجود ہے

    تفصیلات کے مطابق جب سے ماہ برکات ماہ رمضان شروع ہوا ہے ضلع بھر کی عوام نے سکھ کا سانس لیا ہے اور لیسکو حکام کو سحر و افطار میں دعائیں دی جا رہی ہیں کیونکہ لوڈشینگ نا ہونے کی بدولت روزے داروں کو عبادت میں پریشانی نہیں ہوتی جس کے باعث روزے داروں کی دعائیں لیسکو قصور کے ساتھ ہیں تاہم اس ماہ برکات میں سب ڈویژن راجہ جنگ لعنتیں اور بدعائیں لینے میں اب بھی باز نہیں آیا ہلکی سی ہوا و بارش کی بدولت علاقے کی بجلی آٹھ آٹھ گھنٹے بند رکھی جاتی ہے اور یہ سلسلہ پہلے کی طرح جاری ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ماہ رمضان میں جب شیطان قید کر دیا جاتا ہے تو اس کی لعنتیں حاصل کرنے کیلئے سب ڈویژن راجہ جنگ قصور کا عملہ حاضر ہے جن کو ہم سحری و افطاری میں پوری تندہی سے لعنتیں دیتے ہیں جو کہ ان لعنتوں کے خالصتاً حقدار بھی ہیں کیونکہ پورے ضلع کے لوگ لوڈشینگ نا ہونے اے خوش ہیں جبکہ ہم ماہ رمضان میں بھی عبادات کرنے میں دشواری کر رہے ہیں
    لوگوں نے وزیر اعلی پنجاب سے استدعا کی ہے کہ شیطانی پیروکار عملہ سب ڈویژن راجہ جنگ کو کسی مدرسے میں داخل کروا دیا جائے تاکہ ان کو عبادات رمضان کی حرمت کا علم ہو جائے اور یہ راشی لوگ پوری لائن کو ایمانداری سے درست کر کے دیگر سب ڈویژن کی طرح دعائیں حاصل کر سکیں

  • سستی چینی کی خاطر لائنیں،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    سستی چینی کی خاطر لائنیں،ایس او پیز کی دھجیاں بکھیر دیں

    قصور
    چونیاں سستا رمضان بازار میں 20 روپے کی خاطر عوام کو دوگھنٹے لائنوں میں کھڑا کر دیا گیا،ایس او پیز پی دھجیاں بکھیر دی گئیں

    رمضان المبارک کا مہینہ برکتوں رحمتوں اور فضیلتوں کا مہنہ ہے لگتا ہے کہ اے سی چونیاں صاحب آٹا مافیا اور چینی مافیا سے ہار مان گیا
    چونیاں تحصیل بھر میں دوکانداروں نے سرکاری نرخ نامے پر چینی کی فروخت کو ہوا میں اڑا دیاہے عوام چینی کے حصول کے لیے رل گئے
    تحصیل چونیاں کے ہر گلی محلے اور گردونواح کے دہی علاقوں میں چینی سرکاری نرخ نامے کی بجائے بلیک میں فروخت ہو رہی ہے تاہم چونیاں شہر میں چند ایک بڑے دکانداروں کے سوا باقی ہر جگہ پر چینی سو روپے سے ایک سو 110کلو تک فروخت ہو رہی ہے جبکہ تحصیل انتظامیہ صرف فوٹو سیشن کی حد تک ہی محدود ہے اکثر دکاندار چینی سو روپے اور دال چنا اور سفید چنا گورنمنٹ کے ریٹ سے مہنگے داموں فروخت کر رہے ہیں رمضان المبارک میں مقرر کئے جانے والے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ غفلت کی نیند سوئے ہوئے ہیں مقامی شہریوں نے وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلیٰ پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر آپ عوام کو ریلیف نہیں فراہم کر سکتے تو حکومت سبسڈی کا ڈرامہ بھی نہ رچائیں

  • دوران پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو مارا گیا

    دوران پولیس مقابلہ خطرناک ڈاکو مارا گیا

    قصور میں پولیس مقابلہ،خطرناک ڈاکو اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے مارا گیا
    تفصیلات کے مطابق ڈکیتی معہ قتل سمیت 30 سے زائد وارداتوں میں ملوث خطرناک ڈاکو عارف عرف عارفی دوران پولیس مقابلہ اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہوگیا
    ملزم عارف عرف عارفی ڈکیتی معہ قتل کے 3 مقدمات سمیت 30 سے زائد مقدمات میں تھانہ چھانگا مانگا میں ریمانڈ پر تھا
    تھانہ چھانگا مانگا پولیس عارف عرف عارفی کو ریکوری کیلئے لیکر جا رہی تھی کہ رات لکھوی پل کے قریب ملزم کے 5 کس ساتھی پولیس پر حملہ آور ہو گئے جس کی بدولت ملزمان شدید فائرنگ کرتے ہوئے زیر حراست ملزم عارف عرف عارفی کو چھین کر چھانگا مانگا جنگل میں فرار ہو گئے
    پولیس کی مزید ٹیمیں ایس ایچ او حافظ عاطف کی سربراہی میں موقعہ پر پہنچیں اور ملزمان کا تعاقب جاری رکھا جبکہ ملزمان پولیس ٹیموں پر مسلسل فائرنگ کرتے رہے
    ملزمان کی طرف سے فائرنگ رکنے پر پولیس ٹیموں نے قریب جا کر دیکھا تو ملزم عارف مردہ حالت میں پڑا تھا جو اپنے ساتھی ڈاکوؤں کی فائرنگ سے ہلاک ہو گیا تھا
    پولیس نے فرار ہونے والے ملزمان کی گرفتاری کیلئے سپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی ہیں

  • نامور ترین اساتذہ کی کرونا وباء سے وفات،ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت

    نامور ترین اساتذہ کی کرونا وباء سے وفات،ایس او پیز پر عملدرآمد کی ضرورت

    قصور
    شہر و گردونواح میں کرونا کے وار تیز ہو گئے ابتک کرونا وباء سے 4 اساتذہ کرام زندگی کی بازی ہار گئے،کل بھی قصور کے عظیم استاد محمد طیب ایس ایس روشن بھیلہ بوجہ کرونا دار فانی سے کوچ کر گئے جنکی نماز جنازہ رات دس بجے ان کے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح کرونا وباء کی تیسری لہر کی تباہ کاریاں ضلع قصور میں بھی جاری ہیں جس کے باعث ابتک قصور ضلع کے 4 نامور ترین اساتذہ کرام دار فانی سے کوچ کر چکے ہیں
    کرونا کی بدولت وفات پانے والے اساتذہ کرام میں نا صرف قصور بلکہ پنجاب کے مشہور و معروف ریٹائرڈ سائنس ٹیچر گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور جناب فرحت اللہ خان سوری صاحب ،محترم ریاض احمد پریٹسنگ ٹیچر گورنمنٹ ایلیمنٹری سکول کھڈیاں خاص،جناب محمد عمر صاحب پرنسپل گورنمنٹ ہائی سکول ڈھولن ہتھاڑ اور قصور کے مایہ ناز قابل فخر استاد جناب محمد طیب صاحب ایس ایس فزکس گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول روشن بھیلہ شامل ہیں
    تمام فوت شدگان اساتذہ کرام ضلع قصور کی شان تھے جن کے وفات پر پوری طلبہ برادری کے ساتھ ساتھ اساتذہ کرام،صحافی برادری،سول سوسائٹی،وکلاء برادری و تمام مکتبہ فکر کے لوگ انتہائی غمگین و رنجیدہ ہیں اور مرحومین کے لئے دعا جنت الفردوس کے لئے رب سے فریاد کناں ہیں
    ابھی کل ہی محترم طیب صاحب کی نماز جنازہ رات دس بجے ان کے آبائی گاؤں بھوچکے میں ادا کی گئی ہے
    جبکہ گورنمنٹ ہائی سکول موضع سرہالی کلاں کے سائنس ٹیچر محمد عمر فاروق بھی کرونا کی بدولت ہسپتال داخل ہیں اور ان کی حالت تشویشناک ہے
    مذید ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جناب عمران کشور صاحب کا کرونا ٹیسٹ بھی پازیٹو آیا ہے جنہوں نے خود کو ڈی پی او ہاؤس میں قرنطینہ کیا ہوا ہے
    ضلع بھر کی سیاسی سماجی شحضیات تمام فوت شدگان کی مغفرت اور کرونا سے بیمار ہونے والوں کی جلد سے جلد صحتیابی کیلئے دعا گو ہے اور ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہیں کہ ایس او پیز پر عمل درآمد تیز تر کروایا جائے تاکہ اس موذی خطرناک مرض سے قیمتوں جانوں کو بچایا جا سکے

  • تحصیل بھر میں کرونا انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا

    تحصیل بھر میں کرونا انتہائی تیزی سے پھیلنے لگا

    قصور
    تحصیل چونیاں میں کرونا تیزی سے پھیلنے لگا سرکاری سکولوں میں سٹوڈنٹس اور ٹیچروں میں اس کی وباء بہت بڑھ چکی ہے کی اطلاعات ہیں محکمہ ایجوکیشن اور تحصیل انتظامیہ فوری سکولوں میں سیمپلنگ کا کام شروع کریں ۔یہ نہ ہو کہ ھم بعد میں پچھتاتے پھریں خدارا کرونا کو سیریس لیں اور گرلز و بوائز کے تمام سکولوں میں سٹوڈنٹس اور بیمار ٹیچروں کا چیک اپ کروائیں ۔ سی ای او ایجو کیشن ناہید واصف صاحبہ اپنی پرفارمینس دکھانے کے شوق میں اس پر پردہ پوشی کی ہدایت کئے بیٹھی ہیں کہ کوئی بھی ٹیچر شکار ہو کر بھی واویلہ نہ کرے ۔کیا پردہ پوشی سے کرونا سے بچا جا سکتا ہے یہ کیسے علم والے لوگ ہیں جو جہالت کی انتہا کئے بیٹھے ہیں ۔اگر بنکوں کے باہر احساس کفالت پروگرام کے تحت اے ٹی ایم کے باہر اور اندر دھما چوکڑی مچی کسی ضلعی یا تحصیل انتظامیہ کو کیوں نظر نہیں آ رہی کیا کرونا کرونا چیخنے سے ہی کرونا بھاگ جائے گا ہمارا ایک زمہ دار شہری ہونے کے ناطے اپنے بچوں اپنے بڑوں اور خود کو اس وباء سے محفوظ رکھنے کے لئے کرادر ادا کرنا ہو گا ۔انتظامیہ سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بنکوں کے باہر کرونا ایس او پیز پر عمل کروائیں ۔دکانوں میں رش کو چیک کریں۔سکولوں میں فوری ٹیسٹ سیمپلنگ شروع کی جائے تاکہ چونیاں کے ساتھ ساتھ پورے ملک میں اس بڑھتی وباء سے محفوظ ہونے میں کامیاب رہ سکیں۔چونیاں کے تمام عوامی مقامات اور سکولوں کو فوری چیک کیا جائے