Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • تیز آندھی و بارش،درخت گر گئے

    تیز آندھی و بارش،درخت گر گئے

    قصور
    رات دو بجے تیز بارش و آندھی،درخت گر گئے،بجلی تاحال غائب،گندم کی فصل کا نقصان

    تفصیلات کے مطابق پرسوں سے قصور و گردونوتیاح میں وقفے وقفے سے ہلکی بارش کا سلسلہ جاری ہے تاہم آج رات دو بجے قصور و گردونواح میں تیز بارش و آندھی چلی جس سے بیشتر مقامات پر درخت گر گئے اور دکانوں کے فلیکس و تنبوں وغیرہ اڑ گئے اور ساتھ ہی گندم کی فصل بھی لیٹ گئی جس سے گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے اس بابت کسان حضرات سخت پریشان ہیں کیونکہ کھاد و ادویات کا خرچ کافی زیادہ بڑھ چکا ہے
    نیز رات سے ہی بیشتر مقامات پر بجلی بند ہے کئی ایک مقامات پر بجلی کی تاریں بھی جھول رہی ہیں
    نیز ابھی تک گہرے بادل ہیں جس سے بارش کا امکان ابھی باقی ہے

  • وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج معطل کر دیا

    وزیراعلی نے ڈسٹرکٹ ٹریفک انچارج معطل کر دیا

    قصور
    وزیر اعلی پنجاب نے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کو معطل کر دیا
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی کرپشن کے خلاف زیر وٹالرنس کی پالیسی پر عمل درآمد کرتے ہوئے قصور کے ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر کے خلاف کرپشن کی شکایات کا سخت نوٹس لیا گیا اور ڈسٹرکٹ ٹریفک آفیسر قصور ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ معطل کیا گیا ہے اور معطلی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے نیز وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے معطل ڈی ایس پی نعیم احمد چیمہ کے خلاف محکمانہ کارروائی کا بھی حکم دیا ہے
    مذید انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی برانچ کو کرپشن کی شکایات کی مزید انکوائری کرنے کا حکم بھی دیا گیا ہے

  • منشیات فروش بمعہ منشیات گرفتار

    منشیات فروش بمعہ منشیات گرفتار

    قصور
    پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں پولیس کی کاروائی ، منشیات فروش گرفتار

    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے علاقے حبیب آباد میں بدنام زمانہ علی حسن عرف بابا منشیات فروش کو پولیس نے گرفتار کر لیا ہے جس کے قبضے سے 1500گرام منشیات برآمد ہوئی ہے ملزم عرصہ دراز سے پولیس کو مطلوب تھا اور منشیات فروشی کا مکروہ دھندہ کر رہا تھا
    پولیس نے ملزم گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے

  • اہم ریلوے اسٹیشن کی چھت برسات سے ٹپکنے لگی

    اہم ریلوے اسٹیشن کی چھت برسات سے ٹپکنے لگی

    قصور
    کوٹ رادہاکشن ریلوے اسٹیشن کے پلیٹ فارم پر مسافروں کے لئے دھوپ و برسات سے بچاؤ کیلئے لگائی گئی چھت برسات سے ٹپکنے لگی،مسافر سخت پریشان

    تفصیلات کے مطابق انتہائی اہم ریلوے اسٹیشن کوٹ رادہاکشن قصور میں پلیٹ فارم پر مسافروں کے لئے دھوپ و برسات کے بچاؤ کے لئے لگائی گئی چھت ٹپکنے لگی جس سے مسافر حضرات سخت پریشان ہیں اور ریلوے انتظامیہ سے چھٹ مرمت کرنے کا مطالبہ کر رہے ہیں کیونکہ اس ریلوے اسٹیشن سے سینکڑوں لوگ روزانہ آتے جاتے ہیں جن کی سفری پریشانیوں کا ازالہ کرنا محکمہ ریلوے پر لازم ہے

  • ن لیگ کے اجلاس میں شرکت کیلئے کارکنان تیاری

    ن لیگ کے اجلاس میں شرکت کیلئے کارکنان تیاری

    قصور
    ن لیگی کارکنان کی اجلاس میں شرکت کیلئے روانگی بائی پاس قصور سے دن 11 بجے ہوگی

    تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن یوتھ ونگ قصور کے کارکنان آج بائی پاس بھٹی ہسپتال والے گول چکر پر صبح 11 بجے اکھٹے ہونگے اور اجلاس میں شرکت کیلئے روانہ ہونگے
    پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ کے زیر اہتمام 21 مارچ بروز اتوار کو یوتھ کنونشن اڈاپلاٹ رائیونڈ روڈ لاہور میں ہوگا
    جس میں نائب صدر پاکستان مسلم لیگ ن مریم نواز شریف بھی شرکت کریں گی اس اجلاس میں شرکت کرنے کیلئے قصور سے بھی ن لیگی کارکنان جائینگے

  • بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

    بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

    قصور
    چیونیاں و گردونواح میں قصائی بے لگام ہو گئے،بیمار جانوروں کا گوشت فروخت،شہری بیمار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں قصابوں نے شہریوں کو حرام لاخر بیمار اور مردہ جانوروں کے علاوہ مادہ جانوروں کو ذبح کرکے کھلانا شروع کر دیا جس پر چونیاں کے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں جبکہ قصابوں کی طرف سے ریٹ بھی من مانی کے لگائے جا رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر و بیشتر گوشت پر سرکاری مہر بھی ثبت نہیں ہوتی جس پر کئی بار تحصیل انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے مگر کوئی داد رسی نہیں ہو رہی لہذہ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل از خود نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں

  • ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    قصور
    ہفتہ اتورا مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان،گورنمنٹ سے نظر ثانی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح قصور میں بھی ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروباری حضرات سخت پریشان ہوگئے ہیں ان کا کہنا ہے ہے کہ پچھلے سال سے سے اب تک لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ہم میں سے بیشتر چھوٹے کاروباری حضرات کے مکان بھی ذاتی نہیں جس کی بدولت ہم مذید مقروض ہو رہے ہیں لہذہ گورنمنٹ مکمل لاک ڈاؤن پر نظر ثانی کرے اور ہم پر رحم کرے

  • ماشاءاللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا عوامی جذبہ

    ماشاءاللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا عوامی جذبہ

    قصور
    ماشاءاللہ کنگن پور ویلفئیر فاونڈیشن کے تحت مرکزی جنازگاہ کنگن پور ریلوے اسٹیشن والی میں پینٹ کا کام جاری

    تفصیلات کے مطابق ماشاءاللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تحت جنازگاہ کنگن پور ریلوے اسٹیشن پر پہنٹ کاکام جاری ہے جو کہ فاؤنڈیشن کی طرف سے فی سبیل اللہ کروایا جا رہا ہے فاؤنڈیشن کی اس کاوش پر اہلیان علاقہ نے کہ ہے کہ ہم کنگن پور ویلفئیر فاونڈیشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے مشکور ہیں اور دعاگو ہیں اللہ پاک اس کارخیر میں حصہ لینے والوں کو مزید ترقی و کامرانی عطا فرمائے

  • کھلے پیٹرول کی فروخت جاری،حادثے کا خدشہ

    کھلے پیٹرول کی فروخت جاری،حادثے کا خدشہ

    قصور
    الہ آباد کے اربن علاقے میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھلے پٹرول کی فروخت سے کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق آلہ آباد مولانپور روڈ پر کھلے پٹرول کی فروخت سرعام جاری ہے جو کہ کسی وقت بھی بڑے سانحہِ کو دعوت دے سکتی ہے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ نجی اور غیر قانونی طور پر پٹرول بھرنے والی مشین تحصیل انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں کی ملی بھگت سے چلائی جارہی ہیں حالانکہ اس مکروہ غیر قانونی دھندہ کی متعدد بار شکایت بھی کی جا چکی ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے اہل علاقہ نے ڈی سی قصور سے فوری طور پر کھلے پٹرول کی فروخت کو بند کرنے کی استدعا کی ہے اور اس دھندہ کو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پٹاخوں کی فروخت سرعام جاری

    پٹاخوں کی فروخت سرعام جاری

    قصور
    پٹاخوں کے شور سے لوگ پریشان،آئے روز لڑائی جھگڑے،پولیس پٹاخوں کی فروخت نا رکوا سکی

    تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے قصور و گردونواح میں پٹاخوں کا شور پورے زور و شور سے ہر جگہ ہر وقت سنائی دے رہا ہے کم سن بچے و بڑے گلیوں بازاروں میں لوگوں کے پاؤں میں پٹاخے پھینک دیتے ہیں جس سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور اسی بابت آئے روز لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ بھی جاری ہے بعض علاقوں میں سرعام پٹاخوں کی فروخت جاری ہے پٹاخوں کے شور سے امراض قلب،انگزائٹی و دیگر بیماریوں کے لوگ سخت پریشان ہیں تاہم پٹاخوں کی فروخت پر پابندی ہونے کے باوجود پولیس ابھی تک پٹاخوں کی فروخت بند نہیں کروا رہی
    لوگوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے از خود نوٹس لے کر پٹاخے فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے