Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • خوفناک حادتہ، 3 افراد جانبحق

    خوفناک حادتہ، 3 افراد جانبحق

    قصور
    جی ٹی روڈ پتوکی جمبر میں خوفناک ٹریفک حادثہ اس کے نتیجے میں 2 بچے سمیت 1 خاتون جانبحق ، جبکہ 4 افراد شدید زخمی زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کردیا گیا حادثہ رکشہ اور کنٹینر میں پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق جی ٹی روڈ پتوکی جمبر میں خوفناک حادثہ پیش آیا لاہور سے جمبر آتی ہوئی رکشہ سوار فیملی کو تیز رفتار کنٹینر کی ٹکر ۔ خوفناک حادثے کے نتیجے میں 2 بچے ایک خاتون موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ 2 خواتین 1 بچہ اور ایک رکشہ ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا ریسکیو 1122 نے فوراً موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد قریبی ہسپتال منتقل کر دیا اطلاع ملتے ہی ڈی ایس پی موٹروے پولیس تنویر اصغر کھوکھر اور پولیس چوکی جمبر کا عملہ موقع پر پہنچ گیا کنٹینر ڈرائیور جائے وقوع سے فرار ہونے میں کامیاب حادثے کے باعث ملتان روڈ پر ٹریفک بری طرح جام ہو گئی جسے موٹروے پولیس اور اہل علاقہ نے بحال کروا دیا

  • پوری تحصیل میں منشیات فروشی عروج پر

    قصور
    تحصیل پتوکی میں منشیات فروشی کا دھندا عروج پر پہنچ گیا.متعدد میڈیکل اسٹورز اور ہوٹلز پر نشے کی صورت میں موت بکنے لگی۔انتظامیہ دیکھ جان کر خاموش
    تفصیلات کے مطابق منشیات فروشی کا مکرو دھندا سرعام کیا جارہا ھے۔لاری اڈا بدر کالونی۔متعدد مزار گاہوں اور پرانی منڈی منشیات فروشی کا گڑھ بن گئی 24 گھنٹے منشیات کے عادی لوگ کھلے آسمان تلے بے خوف خطر کوٸی منشیات کا استعمال کرنے لگے۔نشہ آور افراد جان لیوا انجیکشن لگانے لگےجن کا کوٸی پرسانے حال نہیں ھے جبکہ متعلقہ انتظامیہ کا عملہ اپنی جیبیں گرم کرکے شہریوں میں موت بانٹنے میں معاون بن چکا ہے۔عوامی اور سماجی حلقوں کا کہنا ہے کہ متعدد بارانتظامیہ کو درخواستیں دے چکے ہیں مگرانتظامیہ کے کان پر جوں تک نہیں رینگتی۔ہمارے بچوں کا مستقبل داو پر لگ رہا ہے ہماری نوجوان نسل بہت تیزی سے بے راہ روی کا شکار ہو رہی بے.حکام بالا بروقت نوٹس لے کر موت کے اس گھناونےکھیل کو بند کرواٸے اور معصوم شہریوں کی زندگیوں سے کھیلنے والے ذمہ داروں کو گرفتار کر کے کیفر کردار تک پہنچایا جاٸے۔

  • اہم سڑک پر ریڑھیوں کا ازژدھام

    اہم سڑک پر ریڑھیوں کا ازژدھام

    قصور
    دیپال پور قصور روڈ پر جگہ ہونے کے باوجود پیلی پٹی (ٹھوس لین)سے بھی آگے ریڑھی والوں کا راج، سڑک پر گزرنے والے سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور دیپالپور روڈ پر پیلی پٹی سے بھی آگے ریڑھی والوں،پھل فروشوں نے ڈیڑے جما رکھے ہیں جس سے ہر وقت حادثات کا خدشہ رہتا ہے اور کئی حادثات ہوئے بھی ہیں
    حالانکہ پیلی پٹی سے پیچھے کافی جگہ کھلی بھی موجود ہے مگر پھر بھی ریڑھی بانوں نے ریڑھیاں آگے لگا رکھی ہیں جس سے تیز رفتار گاڑیوں کے گزرنے سے ہر وقت حادثات کا خدشہ رہتا ہے نیز لوگ پھل کھا کر پھلوں کے چھلے بھی سڑک پر پھینک دیتے ہیں
    واضع رہے کہ یہ سلسلہ سارے قصور دیپالپور روڈ پر چل رہا ہے اور انتظامیہ کی کاروائی پر چند دن ریڑھیاں پیچھے کر لی جاتی ہیں تاہم وقت گزرنے کے ساتھ پھر وہی سلسلہ شروع ہو جاتا ہے
    لوگوں نے ڈی سی قصور سے نوٹس لینے کی استدعا کی ہے تاکہ حادثات سے بچا جا سکے

  • ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز معطل

    ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز معطل

    قصور
    ڈی پی او نے ناقص کارکردگی پر ایس ایچ اوز معطل کر دیئے
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور نے ناقص کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے ایس ایچ اوز معطل کر دیے جن میں کامران شہزاد اور شیخ اعجاز کو معطل کر کے لائن حاضر کر دیا گیا ہے جبکہ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران کشور نے کہا کہ کام چور افسران کیلئے محکمہ پولیس میں کوئی گنجائش نہیں ہے سائلین کو انصاف کی سوفیصد فراہمی تک چین سے نہیں بیٹھونگا ضلع کو جرائم فری بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائینگے منشیات کے مکمل خاتمے کیلئے افسران محنت کو شعار بنائیں اور مضبوط ذرائع سے منشیات فروشوں کو قانون کی گرفت میں لائیں انہوں نے مزید کہا کہ صحافت مقدس پیشہ ہے مثبت صحافت کرنے والے صحافیوں کو محکمہ پولیس قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے شہری جرائم پیشہ افراد پر کڑی نظر رکھیں اور پولیس کو اطلاع دیں کر ذمہ داری کا ثبوت دیں اورکرایہ داری ایکٹ کی پاسداری کو یقینی بنائیں تا کہ جرائم کومکمل طورپر جڑ سے ختم کیا جا سکے

  • وارداتوں کا سلسلہ تاحال جاری،لوگ پریشان

    وارداتوں کا سلسلہ تاحال جاری،لوگ پریشان

    قصور
    وارداتوں کا سلسلہ تاحال جاری،کوگ سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق ضلع بھر میں چوری ڈکیتی کی وارداتیں تاحال جاری ہیں
    راؤخانوالہ کا رہائشی اصغر علی مانوالا سے اپنے گھر کو جارہا تھا کہ بستی رحمان پورہ کے قریب دوکس نے اسلحہ کے زورپر زبردستی نقدی اور دیگر قیمتی سامان چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح سے جبومیل کا رہائشی محمد کاشف اوراڑہ سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ بحد رقبہ اوراڑہ کے قریب پہنچاتو دوکس نے گن پوائنٹ پر روکا اور زبردستی نقدی چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ڈکیتی کی ایک واردات میں رسولپور قصور کے رہائشی محمد اعظم کے گھر چھ کس نامعلوم دیوار پھلانگ کر داخل ہوئے سب گھر والوں کو یرغمال بنا کر گھر سے ایک لاکھ پچاس ہزار ورپے نقدی دوتولہ طلائی زیوارات و دیگر گھریلو قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے غائب ہوگئے راہزنی کی ایک اور واردات میں حویلی ترکھانانوالی کا رہائشی محمد اشفاق چندروز قبل موٹر سائیکل پر ملوکی سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ روہی ملوکی کے قریب تین کس نے گن پوائینٹ پر روکا نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر موقع سے چلتے بنے اسی طرح سے تھہ روسہ کا رہائشی محمد احمد راؤخانوالہ سے اپنے گھر کو جارہا تھاکہ بستی عیسیٰ نگر راجہ کے قریب دوکس نے روکا اور اسلحہ کے زورپر زبردستی نقدی،دو عدد چیک مالیت پچاس ہزارروپے اور ایک عدد موبائل فون چھین لیا ایسی ہی ایک اور واردات میں محمد ریا ض نے پولیس تھانہ مصطفے آباد میں درخواست دی ہے کہ میں گیارہ فروری کو لاہور سے گھر آرہا تھاکہ پکی حویلی کے قریب تین کس نامعلوم نے اسلحہ کے زور پر روکا نقدی،موبائل فون اور موٹر سائیکل چھین کر موقع سے فرار ہوگئے اسی طرح ہی برج کلاں کا رہائشی ذوالفقارموٹر سائیکل پر قصور شہر سے گھر کو آرہا تھاکہ واپڈا گرڈ اسٹیشن کے قریب دوکس نامعلوم مسلح نے روکا اور زبردستی دولاکھ روپے چھین کر موقع سے رفوچکر ہوگئے اور گہلن ہٹھاڑ کا رہائشی چندر وز قبل الہ آباد سے پتوکی آرہا تھاکہ نزد چونیاں انڈسٹریل اسٹیٹ کے قریب دو کس مسلح نامعلوم نے روکا نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے فر ار ہوگئے جبکہ راجہ جنگ کا رہائشی حسین احمد اپنی جیولر شاپ پر موجود تھاکہ ایک نامعلو م مرد اور عورت آئے اور نوسر بازی کرکے ایک لاکھ روپے نقدی لیکر فرار ہوگئے
    مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرکے مصروف کاروائی ہے

  • قمیت پنجاب ایپلیکیشن پر قیمتوں میں غیر استحکام

    قمیت پنجاب ایپلیکیشن پر قیمتوں میں غیر استحکام

    قصور
    سرکاری آن لائن ایپ قیمت پنجاب پر تحصیل واعظ قیمتوں میں انتائی فرق ،تحصیل قصور میں مٹر 36 روپیہ جبکہ تحصیل چونیاں میں مٹر 78 روپیہ فی کلو،لوٹ مار کرنے والوں کی موجیں،فرق روزانہ کی بنیاد پر

    تفصیلات کے مطابق پنجاب گورنمنٹ کی جاری کردہ سرکاری ایپ قیمت پنجاب پر قیمتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے ضلع قصور کی چار تحصیلوں میں سے ایک میں سبزیوں کے ریٹ زیادہ ہیں جبکہ باقی تین میں کوئی فرق نہیں جبکہ تمام تحصیلوں کے درمیان فاصلہ بھی اتنا زیادہ نہیں آج 19 فروری کو تحصیل قصور میں مٹر کی فی کلو قیمت 36 روپیہ ہے جبکہ تحصیل چونیاں میں مٹر کی فی کلو قیمت 78 روپیہ فی کلو ہے جبکہ گزشتہ دنوں بھی یہی صورتحال رہی ہے
    واضع رہے کہ اکثر لوگ اسی آن لائن ایپلیکیشن قیمت پنجاب سے قیمتیں دیکھتے ہیں جبکہ پرائس کنٹرولر بھی اسی ایپ سے قیمتیں جاری کرتے ہیں تاہم ایک ہی ضلع میں قیمتوں کا اس قدر عدم توازن سمجھ سے باہر ہے حالانکہ تحصیل چونیاں میں سبزیاں زیادہ کاشت کی جاتی ہیں نیز ضلع اوکاڑہ سے بھی کاشتکار اس منڈی میں سبزیاں فروخت کرنے آتے ہیں قیمتوں کے اس قدر عدم توازن سے لوٹ مار کرنے والوں کو پورا پورا موقع مل رہا ہے

    لوگوں نے ڈی سی قصور ،کمشنر لاہور ڈویژن اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈی پی او قصور عمران کشور کی کوٹ رادہاکشن آمد

    ڈی پی او قصور عمران کشور کی کوٹ رادہاکشن آمد

    قصور
    آج مورخہ18 فروری بروز جمعرات بوقت 3 بجے ڈی پی او قصور عمران کشور صاحب تھانہ کوٹرادھاکشن میں پریس بریفنگ دے گے
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادہاکشن قصور میں وارداتیں انتہاہ کو پہنچ چکی ہیں جس پر سول سوسائٹی،وکلاء برادری،تاجر برادری و دیگر شعبہ کے لوگوں نے ناراضگی کا اظہار کیا ہے اس بابت عوامی شکایات سننے اور ان کا ازالہ کرنے کیلئے ڈی پی او قصور عمران کشور آج مورخہ 18 فروری کو 3 بجے دوپہر کوٹ رادھا کشن تھانہ میں پریس کانفرنس کریں گے اور عوامی شکایات کا ازالہ کرتے ہوئے فوری احکامات جاری کریں گے

  • اے سی کا اچانک دورہ،اصلاحات کو سراہا

    اے سی کا اچانک دورہ،اصلاحات کو سراہا

    قصور
    چونیاں میں اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ ہسپتال کی ایمرجنسی بلاک، میڈیکل سٹور، میڈیکل وارڈز سمیت دیگر دفاترز کا بھی وزٹ کیا بہتر انتظامات پر ایم ایس کی کارکردگی کو سراہا
    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں کا اچانک دورہ کیا اس موقع پر ایم ایس ڈاکٹر اکرم ریحان بھی موجود تھے اسسٹنٹ کمشنر نے میڈیکل وارڈز، میڈیکل سٹور، لیبارٹری، ایکسرے روم، نئے ایمرجنسی بلاک کا وزٹ کیا اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر نے ہسپتال کی صفائی ستھرائی اور دیگر انتظامات پر ڈاکٹر اکرم ریحان کی کارکردگی کو سراہا ڈاکٹر اکرم ریحان نے میڈیا کو بتایا کہ نئے تعمیر ہونے والے ایمرجنسی بلاک کا کریڈیٹ اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر کو جاتا ہے جنہوں نے درجنوں مخیر حضرات سے لاکھوں روپے اکھٹے کر کے ایمرجنسی بلاک کی تعمیر کو یقینی بنایا بلکہ ابھی تک بلاک میں مزید بہتری لائی جا رہی ہے انہوں نے مزید کہا مخیر حضرات کی مدد اور خدمات کو ہم کبھی بھی فراموش نہیں کر سکیں گے

  • باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ڈی پی او کا از خود نوٹس

    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن،ڈی پی او کا از خود نوٹس

    قصور
    باغی ٹی وی کی خبر پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی پی او قصور عمران کشور نے لاہور پولیس کے کانسٹیبل محمد ریاض کے ساتھ ہونے والی واردات کی ایف آئی آر درج کروا دی
    تفصیلات کے مطابق لاہور پولیس میں کانسٹیبل اور قصور سکنہ گگھڑ گاؤں کے رہائشی محمد ریاض کو 11 جنوری کو لاہور سے ڈیوٹی کرکے واپسی پر نامعلوم ڈاکوؤں نے پکی حویلی فیروز پور روڈ پر لوٹ لیا تھا اور جاتے ہوئے اس کی موٹر سائیکل،نقدی و موبائل فون بھی لے گئے تھے جس کی ایف آئی آر درج کرنے سے تھانہ مصطفیٰ آباد پولیس انکاری تھی تاہم کل سارے واقعے کی خبر باغی ٹی وی قصور نے چلائی تو ڈی پی او قصور عمران کشور نے از خود نوٹس لیتے ہوئے وقوعہ کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیا جس پر تھانہ مصطفی آباد للیانی میں مقدمہ نمبر 138/21 درج کر لیا گیا ہے
    نیز ڈی پی او قصور عمران کشور نے آرڈر جاری کئے ہیں کہ ملزمان کو جلد سے جلد گرفتار کرکے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے اور امن امان کی صورتحال کو یقینی بنایا جائے
    پولیس کانسٹیبل و اہل علاقہ نے ڈی پی او قصور عمران کشور و نمائندہ باغی ٹی وی قصور کا شکریہ ادا کیا ہے

  • قصور میں ڈاکو راج ،ڈی پی او قصور سب اچھا کی ٹویٹ کرنے میں مگن

    قصور میں ڈاکو راج ،ڈی پی او قصور سب اچھا کی ٹویٹ کرنے میں مگن

    قصور بھر میں ڈاکو راج قائم پولیس بے بس،ڈکیتی،چوری اور راہزنی کی مختلف وارداتوں میں ڈاکو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون،مال مویشی،اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر موقع سے فرار جبکہ مزاحت پر ایک شخص کو فائرنگ سے زخمی کردیا۔کوٹ میر باز خاں قصور کا رہائشی محمد سیف نجی بینک میں رقم جمع کروانے کے لیے جارہا تھا کہ سبزی منڈی موڑ کے قریب دوکس نامعلو مسلح آئے گن پوائینٹ پر زبردستی سات لاکھ بائیس ہزار روپے چھین لیے اور مزاحمت پر فائر مار کر مضروب کردیا جسے علاج کے لیے ڈسٹرکٹ ہپستال قصور منتقل کردیا گیا ہے۔اسی طرح نظام پورہ چک نمبر2کے رہائشی شکیل احمد نے پولیس تھانہ صدر پتوکی میں درخواست دی ہے کہ میں گھر سے پتوکی جارہا تھا حبیب آباد کدانی والا چوک کے قریب چارکس نے اسلحہ زور پر روکا اور نقدی ایک لاکھ پچاس ہزار روپے چھین کر موقع سے فرار ہوگئے ڈکیتی کی ایک اور واردات میں بلال احمد نے بلمقابل تھانہ مصطفے آباد کے ایک جنرل سٹور بنایا ہوا ہے جہاں پر دو نامعلوم مسلح افراد آئے گن پوائینٹ پر نقدی چھین کر موقع سے غائب ہوگئے۔اسی طرح سے بھسر پورہ کا رہائشی وسیم قادری ایڈووکیٹ اپنے آفس میں موجو د تھا کہ تین کس نامعلوم آئے اور زبردستی گن پوائینٹ پر نقدی چھین کر فرار ہوگئے۔ کھارا کا رہائشی محمد عرفان قصور سے گھر کو جارہا تھاکہ بائی پاس کٹ کے قریب تین کس مسلح نے روکا زبردستی نقدی اور موبائل فون چھین کر موقع سے چلتے بنے۔جبکہ قادی ونڈ کے رہائشی عبدالغفار کی حویلی سے نامعلوم چور آٹھ عدد شاخ بکریاں مالیت پچاس ہزار وپے چوری کرکے لے گئے ہیں۔مقامی پولیس الگ الگ مقدمات درج کرے مصروف کاروائی ہے