قصور
پولیس کی پولیس کے آگے بے بسی
لاہور پولیس کا ملازم قصور کا رہائشی قصور میں لٹ گیا ،ایک ہفتے سے قصور پولیس کی منت سماجت کرکے بھی ایف آئی آر درج نا کروا سکا
تفصیلات کے مطابق قصور موضع گھگڑ کا رہائشی محمد ریاض جو کہ لاہور پولیس میں بطور کانسٹیبل ملازم ہے مورخہ 11 فروری کو اپنی ڈیوٹی کرکے اپنی موٹر سائیکل نمبری LEO 2080 سی جی ون ٹو فائیو ماڈل 2020 پر واپس گھر آرہا تھا کہ جب وہ بوقت 11 بجے رات پکی حویلی مین روڈ فیروز پور پر تھانہ مصطفی آباد سے تھوڑا آگے پہنچا تو نامعلوم ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر روکا اور اس کی موٹر سائیکل ،نقدی 7000 اور موبائل اینڈرائیڈ اوپو لے گئے جس کی اطلاع پولیس تھانہ مصطفی آباد کو دی گئی جنہوں نے جائے وردات کا معائنہ کیا
مگر ہر روز ایف آئی آر کل کاٹنے کا کہہ کر ٹرخا دیا جاتا ہے اور آج دن تک وقوعہ کی ایف آئی آر درج نہیں کی گئی
پولیس کانسٹبیل نے ڈی پی او قصور،آر پی او شیخوپورہ و آئی پنجاب سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے
Author: غنی محمود قصوری
-

پولیس کانسٹبیل کی ایف آئی آر درج کرنے سے پولیس ہی انکاری
-

گورنمنٹ سکول کے بچے و استاد پریشان ڈی سی سے مطالبہ
قصور
گورنمنٹ ہائی سکول کھارا کے بچے و استاد انتہائی پریشان،سکول کے مین گیٹ کے باہر نالے سے پانی اگلنے سے گزرنے میں دشواری جبکہ سکول کی جگہ پر علاقہ مکینوں کے جانور بندھے رہنے لگے
تفصیلات کے مطابق قصور بائی کے قریب گورنمنٹ ہائی سکول فار بوائز قصور کے بچے و استاد سخت پریشانی میں مبتلا ہیں سکول کے مین گیٹ سے گزرنے والا نالہ ہر وقت پانی سے بھرا رہتا ہے جس سے پانی اگل کر گیٹ سے سکول کے اندر داخل ہو جاتا ہے جس سے بچوں و استادوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے نیز سکول کے سامنے پڑی سکول گراؤنڈ کی جگہ پر نزدیکی علاقہ مکینوں نے قبضہ جما رکھا ہے اور اپنے مویشی باندھے رکھتے ہیں جس سے ساری گراؤنڈ کسی چراہ گاہ کا منظر پیش کر رہی ہے نیز بچوں کو کھیلنے نہیں دیا جاتا بھگا دیا جاتا ہے اس ساری صورتحال کی پریشانی یونین کونسل کھارا کو بارہا لکھ کر بھی دی گئی ہے تاہم کوئی کاروائی عمل میں نہیں لائی گئی
سکول کے بچوں و اساتذہ نے سی ای اوبایجوکیشن ،ٹی ایم او قصور،سی ای او ہیلتھ قصور ،اسسٹنٹ کمشنر قصور و ڈپٹی کمشنر قصور سے فوری نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

پتنگ باز بے قابو ،پولیس ناکام
قصور
قصور کے نواحی قصبے مصطفی آباد للیانی میں پتنگ باز بے قابو،پولیس ناکام
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب اور ڈی آئی جی اور سی سی پی او لاہور کے احکامات کو قصور کے نواحی قصبے مصطفے آباد کی پولیس نے ہوا میں اڑا دیے پتنگ بازی زور و شور سے جاری نہ کوئی پوچھنے والا نہ کوئی روکنے والا پتنگ بازی کی وجہ سے کی ماؤں کی گودیں اجڑ گئیں قاتل اور خاموش ڈور نے اب تک نہ جانے کتنی ماؤں کی گود اجڑ دی پولیس پتنگ بازوں کو گرفتار کرنے سے قاصر شہریوں نے وزیراعلی پنجاب آئی جی پنجاب ڈی آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے پتنگ بازی کرنے والوں کو فوری گرفتار کرنا کا مطالبہ کر دیا شہریوں کا کہنا تھا قاتل اور خاموش ڈور کو اور پتنگ بنانے والوں کو فوری گرفتار کیا جائے تاکہ اس قاتل ڈور کی وجہ سے ماؤں کی گود نہ اجڑ سکے مصطفے آباد پولیس نے ایک دو کو گرفتار کرکے firتو درج کرلی لیکن پتنگ بازی کو روکنے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔۔شہریوں نے اعلی حکام سے پرزور اپیل کی ہے کہ فی الفور پتنگ بازی کو روکا جائے -

ون وے کی خلاف ورزی سے حادثات کا خدشہ بڑھ گیا
قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں لوڈر ٹرالیوں کی ون وے کی خلاف ورزی،حادثادت کا خدشہ بڑھ گیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص سر شام ہی لوڈر ٹرک اور ٹریکٹر ٹرالیاں ریلوے پھاٹک سے ہی رونگ وے پر چلنا شروع ہو جاتے ہیں جو کسی بھی وقت حادثے کا باعث بن سکتے ہیں جبکہ ٹریفک پولیس اہلکار ڈیوٹی پر معمور ہونے کے باوجود اپنی ڈیوٹی احسن طریقے سے سر انجام نہیں دیتے بلکہ ٹول پلازہ پر اپنا حصہ لینے کے لئے کھڑے ہوتے ہیں عموماً پرانا لاری اڈا پر شام کے اوقات اور رات گئے تک ٹریفک کا رش ہوتا ہے۔ ایمرجنسی کی صورت میں گزرنا دشوار ہو جاتا ہے لہذا ڈی پی او قصور اور اعلی احکام سے پر زور اپیل ہے کہ اس مسلئے کو فوری حل کیا جائے اور ٹریفک پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹی پرانا لاری اڈا اور ریلوئے پھاٹک پر لگائی جائے۔ اور بہتر اقدامات کئے جائیں تاکہ کوئی جانی نقصان نہ ہو -

توہین قرآن کی ملزمہ پولیس کسٹڈی میں
قصور
کل شام بستی عل- ی پارک قصور میں توہین قرآن کرنے والی عورت تاحال پولیس کسٹڈی میں ،ابتدائی معلومات سے ملزمہ ذہنی مریض لگتی ہے
تفصیلات کے مطابق کل شام پیرو والا روڈ علی پارک مائی برکتے والے قبرستان کے نزدیک لال مسجد سے ملحقہ آبادی میں 32 سالہ عورت نے قرآن مجید کے نسخوں کو آگ لگائی جس کی اطلاع مقامی لوگوں کو ہوئی تو قصور پولیس کو اطلاع دی گئی جنہوں نے آکر عورت کو گرفتار کر لیا جو کہ پولیس کی تحویل میں ہے ابتدائی طور پر پتہ چلا ہے کہ عورت ذہنی مریضہ ہے تاہم معاملہ کچھ اور ہے یا نہیں پولیس اس پر تفتیش کر رہی ہے - ی پارک قصور میں توہین قرآن کرنے والی عورت تاحال پولیس کسٹڈی میں ،ابتدائی معلومات سے ملزمہ ذہنی مریض لگتی ہے
-

لوگوں نے واپڈا اہلکاران کا شکریہ ادا کیا
قصور
نواحی گاؤں شیخ بھاگو میں لوگوں نے واپڈا اہلکاران کا شکریہ ادا کیا
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں شیخ بھاگو میں دو سو کے وی کا ٹرانسفارمر لگانے پر اہل علاقہ نے ایسی ای واپڈا ایکسئین سٹی ایس ڈی او سٹی سب ڈویژن ایل ایس محمد خالد کا شکریہ ادا کیا ہے شیخ بھاگو کے عوام کا درینہ مسلہ تھا جس کو سٹی سب ڈویژن نے حل کر کے اہل علاقہ کے دل جیت لئے ہیں ان کے دلوں میں محبت کا جذبہ قاٸم کیا عوام کی دعائیں لیں ان کو اہل علاقہ نے اس خوشی میں ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا ھے جس میں ایل ایس خالد چیئرمین واپڈا اور ایس ڈی او واپڈا کو پھولوں کے ہار پہنائے جائیں گے اہل علاقہ نے واپڈا کے ان افسران کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے -

ڈی پی او نے ٹاؤٹ مافیا کے خلاف کمر کس لی
ڈی پی او قصور ضلع بھر سے ٹاؤٹ مافیا کے خاتمے کیلئے متحرک۔ایس ایچ اوز فرائض ایمانداری سے اداکریں منشیات کے خاتمے میں سستی بالکل بھی برداشت نہیں۔تھانے آنے والے سائلین سے حسنِ سلوک سے پیش آئیں مقدمات کی تفتیش میں انصاف کے تمام تقاضے پورے کریں ان خیالات کا اظہار ڈی پی او قصور عمران کشور نے میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ محکمہ پولیس میں نیک نیتی سے کام کرنے والے پولیس افسران قابلِ فخر ہیں اور کالی بھیڑوں کیلئے اس محکمہ میں بالکل بھی گنجائش نہیں ہے خدا کا خوف دل میں رکھیں کسی کے ساتھ نا انصافی ہرگز برداشت نہیں کی جائے گی شہریوں کے مال و جان کے تحفظ کیلئے مٹر گشت بڑھاکر جرائم پیشہ عناصر کیلئے جگہ تنگ کر دی جائے گی سائلین کے مسائل کے حل کیلئے میرا دفتر چوبیس گھنٹے کھلا ہے
-

چکن کی قیمت بلند ترین سطح پر
قصور
چکن کی قیمت بلند ترین سطح پر ،انڈے بھی پھر مہنگے ہو گئے ،سرکاری و کاروباری قیمتوں میں فرق،لوگ پریشان،انتظامیہ مدہوشتفصیلات کے مطابق قصور میں چکن کی قیمتیں بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہیں سرکاری طور پر چکن کی فی کلو قیمت 310 روپیہ ہے جبکہ مین مارکیٹوں سے ہٹ کر دکاندار 330 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں نیز انڈے بھی مہنگے ہو کر 150 روپیہ درجن ہو گئے ہیں جبکہ چند دن قبل انڈوں کی قیمت کم ہو کر 125 روپیہ فی درجن ہو گئی تھی اس کے علاوہ دیگر اشیاء ضروریہ کی قیمتیں بھی بڑھ گئی ہیں مگر دکاندار پھر بھی سرکاری قیمتوں سے زائد پر فروخت کر رہے ہیں جس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ پرائس کنٹرول و ضلعی انتظامیہ کہاں سو رہی ہیں ایک تو مہنگائی ہے جبکہ اوپر کی تاجروں کی اپنی من مانیاں بھی جاری ہے
-

شہری کی درخواست پر اے سی سے جواب طلبی
قصور
شہری کی درخواست پر وزیراعظم نے قبضہ مافیا اور جعلسازوں کے خلاف اے سی چونیاں سے رپورٹ طلب کر لی جعل ساز گلیوں بازاروں کا جعلی انتقال دیکر پیسے بٹورتے اور لڑائی جھگڑوں کا سبب بنتے ہیں مقامی شہری نے وزیراعظم سٹیزن پورٹر پر درخواست دی تھی
تفصیلات کے مطابق مقامی شہری نے الہ آباد میں قبضہ گروپوں اور جعل سازوں کے خلاف ایک درخواست وزیراعظم سٹیزن پورٹر پر درج کروائی کہ الہ آباد میونسپل کمیٹی کی حدود میں زمین کے ریٹ بہت زیادہ ہیں اور چند فراڈیے قسم کے لوگ جو اپنی تمام زمین فروخت کر چکے ہیں اور جو گلیوں اور بازاروں کا راستہ چھوڑا ہوا ہے ان کا انتقال ابھی بھی ان کے نام ہے وہ کسی فراڈیے یا قبضہ گروپ کو انتقال دیکر کر لڑائی جھگڑوں کا سبب بن رہے ہیں یا مزید پیسے بٹورنے کے لئے اسٹے آرڈر لے لیتے ہیں مقامی شہری نے وزیراعظم کو درخواست دی ہے کہ الہ آباد کی تمام گلیوں اور بازاروں کا رقبہ میونسپل کمیٹی کے نام انتقال اور عمل کیا جائے تاکہ شہری مزید فراڈ سے بچ سکیں وزیراعظم نے بذریعہ ڈی سی قصور اے سی چونیاں سے رپورٹ طلب کرلی ہے -

ہسپتال سیکیورٹی سپروائزر رمضان جانی کا مؤقف
قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال کے گارڈذ جلاد بن گئے ایمرجنسی وارڈ میں آنیوالے بیمار مریض کو محض ماسک نہ پہننے پر تھپڑ رسید کرتے ہوئے دھکے مار کر وارڈ سے نکال دیا
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز سیکیورٹی گارڈ نے ایک مریض کو تھپڑ مارے اور اس کو دھکے دیئے جس پر لوگ سراپا احتجاج بن گئے تاہم ہسپتال سیکیورٹی کے سپروائزر رمضان جانی نے بتایا کہ بدتمیزی کرنے والے گارڈ کو نوکری سے نکال دیا گیا اور آئندہ سے تمام گارڈز کو تںبیہہ کی گئی ہے کہ اگر کوئی بھی گارڈ کسی مریض یا لواحق سے بدتمیزی کرتے پایا گیا تو اسے فوری نوکری سے نکال دیا جائے گا