Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

    بیمار جانوروں کا گوشت فروخت

    قصور
    چیونیاں و گردونواح میں قصائی بے لگام ہو گئے،بیمار جانوروں کا گوشت فروخت،شہری بیمار

    تفصیلات کے مطابق چونیاں شہر میں قصابوں نے شہریوں کو حرام لاخر بیمار اور مردہ جانوروں کے علاوہ مادہ جانوروں کو ذبح کرکے کھلانا شروع کر دیا جس پر چونیاں کے شہری مختلف بیماریوں کا شکار ہونے لگے ہیں جبکہ قصابوں کی طرف سے ریٹ بھی من مانی کے لگائے جا رہے ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ اکثر و بیشتر گوشت پر سرکاری مہر بھی ثبت نہیں ہوتی جس پر کئی بار تحصیل انتظامیہ کو مطلع کیا گیا ہے مگر کوئی داد رسی نہیں ہو رہی لہذہ ڈپٹی کمشنر آسیہ گل از خود نوٹس لیتے ہوئے کاروائی کریں

  • ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    ہفتہ اتوار مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان

    قصور
    ہفتہ اتورا مکمل لاک ڈاؤن سے کاروباری حضرات سخت پریشان،گورنمنٹ سے نظر ثانی کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ملک کے دیگر حصوں کی طرح قصور میں بھی ہفتہ اتوار کو مکمل لاک ڈاؤن ہے جس سے کاروباری حضرات سخت پریشان ہوگئے ہیں ان کا کہنا ہے ہے کہ پچھلے سال سے سے اب تک لاک ڈاؤن چل رہا ہے جس سے کاروبار تباہ ہو کر رہ گئے ہیں اور ہمیں شدید مالی مشکلات کا سامنا ہے ہم میں سے بیشتر چھوٹے کاروباری حضرات کے مکان بھی ذاتی نہیں جس کی بدولت ہم مذید مقروض ہو رہے ہیں لہذہ گورنمنٹ مکمل لاک ڈاؤن پر نظر ثانی کرے اور ہم پر رحم کرے

  • ماشاءاللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا عوامی جذبہ

    ماشاءاللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کا عوامی جذبہ

    قصور
    ماشاءاللہ کنگن پور ویلفئیر فاونڈیشن کے تحت مرکزی جنازگاہ کنگن پور ریلوے اسٹیشن والی میں پینٹ کا کام جاری

    تفصیلات کے مطابق ماشاءاللہ ویلفئیر فاؤنڈیشن کے تحت جنازگاہ کنگن پور ریلوے اسٹیشن پر پہنٹ کاکام جاری ہے جو کہ فاؤنڈیشن کی طرف سے فی سبیل اللہ کروایا جا رہا ہے فاؤنڈیشن کی اس کاوش پر اہلیان علاقہ نے کہ ہے کہ ہم کنگن پور ویلفئیر فاونڈیشن کے تمام عہدیداران و ممبران کے مشکور ہیں اور دعاگو ہیں اللہ پاک اس کارخیر میں حصہ لینے والوں کو مزید ترقی و کامرانی عطا فرمائے

  • کھلے پیٹرول کی فروخت جاری،حادثے کا خدشہ

    کھلے پیٹرول کی فروخت جاری،حادثے کا خدشہ

    قصور
    الہ آباد کے اربن علاقے میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے کھلے پٹرول کی فروخت سے کسی بھی وقت بڑا سانحہ رونما ہوسکتا ہے

    تفصیلات کے مطابق آلہ آباد مولانپور روڈ پر کھلے پٹرول کی فروخت سرعام جاری ہے جو کہ کسی وقت بھی بڑے سانحہِ کو دعوت دے سکتی ہے ذرائع سے پتہ چلا ہے کہ نجی اور غیر قانونی طور پر پٹرول بھرنے والی مشین تحصیل انتظامیہ کے کچھ اہلکاروں کی ملی بھگت سے چلائی جارہی ہیں حالانکہ اس مکروہ غیر قانونی دھندہ کی متعدد بار شکایت بھی کی جا چکی ہے مگر کسی کے کان پر جوں تک نہیں رینگی ہے اہل علاقہ نے ڈی سی قصور سے فوری طور پر کھلے پٹرول کی فروخت کو بند کرنے کی استدعا کی ہے اور اس دھندہ کو چلانے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • پٹاخوں کی فروخت سرعام جاری

    پٹاخوں کی فروخت سرعام جاری

    قصور
    پٹاخوں کے شور سے لوگ پریشان،آئے روز لڑائی جھگڑے،پولیس پٹاخوں کی فروخت نا رکوا سکی

    تفصیلات کے مطابق کئی دنوں سے قصور و گردونواح میں پٹاخوں کا شور پورے زور و شور سے ہر جگہ ہر وقت سنائی دے رہا ہے کم سن بچے و بڑے گلیوں بازاروں میں لوگوں کے پاؤں میں پٹاخے پھینک دیتے ہیں جس سے لوگ ڈر جاتے ہیں اور اسی بابت آئے روز لڑائی جھگڑوں کا سلسلہ بھی جاری ہے بعض علاقوں میں سرعام پٹاخوں کی فروخت جاری ہے پٹاخوں کے شور سے امراض قلب،انگزائٹی و دیگر بیماریوں کے لوگ سخت پریشان ہیں تاہم پٹاخوں کی فروخت پر پابندی ہونے کے باوجود پولیس ابھی تک پٹاخوں کی فروخت بند نہیں کروا رہی
    لوگوں نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے از خود نوٹس لے کر پٹاخے فروخت کرنے والوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چوروں نے میڈیکل سٹور کے تالے توڑ ڈالے

    چوروں نے میڈیکل سٹور کے تالے توڑ ڈالے

    قصور
    کھڈیاں میں چوروں نے میڈیکل سٹور کے تالے توڑ کر نقدی اور دیگر سامان لوٹ لیا
    تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں میڈیکل سٹور کی رات گئے تک ڈکیتی ہوئی جس میں چوروں نے نقدی، ایل سی ڈی، یو پی ایس، بیٹری اور دیگر سازوسامان لوٹ لیا
    تفصیلات کے مطابق جناز گاہ روڈ کھڈیاں میں واقع کرامت میڈیکل سٹور پر چوروں نے رات کے چار بجے کے قریب دوکان کے تالے توڑ کر چوری کی واردات کی، میڈیکل سٹور کے مالک کرامت اللہ نے ڈی پی او قصور عمران کشور سے اپیل کی ہے کہ چوروں کو جلد گرفتار کر کے اس کے نقصان کا ازالہ کیا جائے کیا جائے
    متعلقہ پولیس تھانہ نے موقع پر پہنچ کر مقدمہ درج کر لیا اور تفتیش شروع کر دی ہے
    جبکہ متعلقہ پولیس نے یقین دہانی کروائی ہے کہ ہم جلد ہی چوروں کو گرفتار کر لیں گے

  • نئے ایس ایچ او کو چوروں کی طرف سے سلامی

    نئے ایس ایچ او کو چوروں کی طرف سے سلامی

    قصور
    شہر چونیاں میں ڈاکوؤں اور منشیات فروش چھا گئے تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں چور، ڈاکو بے لگام، نئے تعینات ہونے والے ایس ایچ او کو چوروں کی طرف سے ساڑھے چار لاکھ روپیہ واردات کی سلامی نواحی گاؤں میانوالہ گھاٹ پر صبح سویرے چوری کی واردات نامعلوم چور تالے توڑکرنقدی اور ساڑھے چار لاکھ مالیت کی بیٹریاں لے اڑے

    تفصیلات کیمطابق میانوالہ گھاٹ میں نامعلوم چور جی ایل آئی گاڑی میں سوار ہو کر آئے اور انصاری بیٹری سروس دوکان کے تالے توڑ کر اندر داخل ہوگئے اور بڑے اطمینان سے کاؤنٹر سے نقد کیش نکالا اور دوکان میں موجود بیڑیوں سمیت ساڑھے چار لاکھ کا سامان چوری کیا اور بڑے اطمینان سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے
    ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں کے پاس سی سی ٹی فوٹج ہو نے کے باوجود تھانہ سٹی چونیاں پولیس نے تا حال مقدمہ درج نہیں کیا جبکہ متاثرہ دوکاندار نے شدید احتجاج کرتے ہوئے چوروں کی گرفتاری اور چوری شدہ سامان کی برآمدگی کا مطالبہ کیا ہے

  • وفات پانے والے ڈولفن اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    وفات پانے والے ڈولفن اہلکار کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

    قصور
    کل دوران ڈیوٹی ڈولفن فورس لاہور کے اہلکار قصور کے رہائشی کی دوران ڈیوٹی ایکسیڈنٹ ہونے پر وفات ہو گئی تھی جس کی نماز جنازہ رات 10 بے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی، علاقہ میں ہر آنکھ اشکبار

    تفصیلات کے مطابق کل صوا آصل میں دوران ڈیوٹی سرکاری موٹر سائیکل پر ایکسیڈنٹ سے وفات پانے والے قصور کے رہائشی نوجوان کی نماز جنازہ رات 10 بجے آبائی گاؤں میں ادا کر دی گئی
    وفات پانے والا نوجوانوں محمد توصیف ولد طاہر خان میئو بستی قاضی والی کھارا کا رہائشی تھا جو کہ دو اہلکار کل دوپہر 3 بجے صوا آصل رائیونڈ روڈ پر ڈیوٹی کے دوران پیٹرولنگ کر رہے تھے کہ دو موٹر سائیکل سوار نوجوان ان کی موٹر سائیکل سے ٹکرا گئے جس سے ٹکرانے والے دونوں موٹر سائیکل نوجوان بھی فوت ہوگئے تھے جبکہ توصیف کا ڈولفن اہلکار ساتھی شدید زخمی ہوا جو کہ ہسپتال میں زیر علاج ہے
    نوجوان توصیف انتہائی محنتی اور ہمدرد انسان تھا جس کی ایک معصوم تین سالہ بیٹی ہے
    توصیف کا جسد خاکی گھر پہنچنے پر پورے علاقے میں کہرام مچ گیا اور ہر آنکھ اشک بار ہو گئی نماز جنازہ میں علاقہ کی سیاسی،صحافی،مذہبی و دیگر مکتبہ فکر کے سینکڑوں لوگوں نے شرکت کی اور مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے دعا کی گئی

  • صحافی و عوام میرے ساتھ تعاون کریں،ایس ایچ او

    صحافی و عوام میرے ساتھ تعاون کریں،ایس ایچ او

    قصور
    قصور کی عوام کے جان و مال کا تحفظ اولین ترجیح ہے۔ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام اور صحافیوں کا تعاون از حد ضروری ہے، جرائم پیشہ افراد کو علاقہ میں کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا،ایس ایچ او تھانہ بی ڈویژن قصور

    تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او بی ڈویژن قصور رانا سہیل احمد نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کہا کہ علاقہ میں امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کر رہے ہیں۔ڈی پی او قصور عمران کشور کی جرائم کے خاتمہ کیلئے خصوصی ہدایات پر مؤثر گشت کے نظام سمیت جرائم کے خاتمہ کیلئے سخت ایکشن پلان تیار کر لیا ہے شہری بھی ذمہ دارانہ کردار ادا کرتے ہوئے کسی بھی غیر قانونی سرگرمی کی فوری اطلاع پولیس کے ایمرجنسی نمبر 15 پر دیں نیز صحافی بھائی غیر قانونی سرگرمیوں اور جرائم پیشہ افراد کی نشاندہی کریں،بلا تفریق جرائم پیشہ افراد کے خلاف فوری کارروائی کرکے انہیں منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ میری پوری ٹیم جرائم کے خاتمہ کیلئے ہمہ وقت تیار اور برسرپیکار ہے،جرائم پیشہ افراد یا تو جرائم چھوڑ دیں یا تو میرا علاقہ چھوڑدیں کیونکہ میرے علاقہ میں کسی بھی جرائم پیشہ افراد اور ان کے جرائم کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اس سلسلے میں کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔ میرے دفتر کے دروازے ہرسائل اور مظلوم کیلئے 24 گھنٹے کھلے ہیں، جائز شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے گا۔ ٹاؤٹ مافیا اور شریف شہریوں کو تنگ کرنے والے عناصر کا داخلہ تھانے میں بند کر دیا گیا ہے اور ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائیں گے۔ ان شاء اللہ بہت جلد علاقہ میں جرائم کی شرح نہ ہونے کے برابر ہوگی۔ماتحت عملہ کو سختی سے ہدایات جاری کر دی ہیں کہ سائلین کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آئیں اور کسی قسم کی غفلت، کوتاہی اور کرپشن برداشت نہیں کی جائیگی۔ شکایت کی صورت میں سخت محکمانہ کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

  • صحافی و ایس ایچ او منشیات فروشوں کو تحفظ دینے لگے

    صحافی و ایس ایچ او منشیات فروشوں کو تحفظ دینے لگے

    قصور
    چونیاں کا ایس ایچ او و صحافی اللہ کو بھول گئے،منشیات فروشوں کو تحفظ
    تفصیلات کے مطابق چونیاں تھانہ سٹی کے ایس ایچ او عابد محمود چیھنہ منشیات فروشوں کو تحفظ دینے لگا شام ہوتے ہی نشئی چونیاں کے گلی کوچوں میں شراب نوشی کرتے اور غل غپاڑہ کرتے نظر آتے ہیں لیکن مجال ہے پولیس سٹی چونیاں کے ایس ایچ او نے ایکشن لیا ہو غریبوں کو پکڑ کر سب اچھا کی رپورٹ دینے میں مصروف ایس ایچ او فرعون بنا ہوا ہے چند زرد صحافی اپنے تحفظ کے لیے رکھے ہوئے ہیں جو ہر وقت سب اچھا کی نیوز شوشل میڈیا پر چلا کر ڈسٹرکٹ افسران کی آنکھوں میں دھول جھونکنے میں کامیاب نظر آتے ہیں غریبوں کی آواز زرد صحافی دبانے میں پیش پیش ہیں عرصہ دراز سے یہی لوگ منشیات کا کاروبار کرانے میں پیش ہیں کئی بار انکے خلاف سپیشل برانچ والوں نے قانون کی آنکھیں کھولنے کی کوشش کی ہے لیکن مقامی سطح پر یہ مضبوط اور بااثر ہیں ہر آنے والے ایس ایچ او اور ڈی ایس پی کیساتھ اپنے مفادات حاصل کرنے میں کامیاب ہیں لوگوں کا کہنا ہے کہ ان لوگوں کو کون پوچھے گا شعبہ صحافت جیسے مقدس پیشہ سے منسلک ہو کر مقررہ دھندا کرنے میں مصروف ہیں
    چونیاں کے شہریوں کی آئی جی پنجاب سے خفیہ انکوائری کرانے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ یہ نام نہاد لٹیرے قانون کی گرفت میں آ سکیں