Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • میونسپل کارپوریشن کی نااہلی سے بدبو کا راج

    میونسپل کارپوریشن کی نااہلی سے بدبو کا راج

    قصور کی یونین کونسل8 سٹی قصور میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ گئے بدبو اور تعفن سے علاقہ مکین سخت پریشان جبکہ داروغہ سرور سمیت خاکروب اپنی ڈیوٹیوں سے غائب،سی او میونسپل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر قصورسے نوٹس لینے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق یونین کونسل نمبر 8 سٹی قصور کے علاقے رکن پورہ گلی۔نمبر 9 میں میونسپل کارپوریشن کے ملازمین کی نااہلی کے باعث جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں جبکہ نالیاں بھی گند سے بھری پڑی ہیں اور گندا پانی گلیوں اور سڑکوں پر پھیل رہا ہے جبکہ سرور نامی داروغہ خاکروبوں سے صفائی کا کام لینے کی بجائے ان سے ذاتی کام کروا کر چھٹی دے دیتا ہے خاکروب علاقہ میں صفائی کرنے کی بجائے اپنے ذاتی کام کاج میں مصروف ہیں گندگی کے ڈھیروں اور نالیوں سے اٹھنے والی بدبو و تعفن کے باعث علاقہ مکینوں کا جینا دشوار ہو چکا ہے اس کے علاوہ علاقہ بھر میں موذی امراض پھیل رہے ہیں۔

    اسی طرح گلیوں اور سڑکوں پر گندا پانی جمع ہونے سے نماز پڑھنے جانے والے نمازیوں سمیت طلباء و طالبات و دیگر علاقہ مکینوں کو بھی سخت پریشانی کا سامنا ھے اھل علاقہ کا۔سی ای او میونسل کارپوریشن اور ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لینے کا مطالںہ کیا ھے

  • اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ، ڈی ایچ کیو قصور کی حالت زار

    اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ، ڈی ایچ کیو قصور کی حالت زار

    اوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں گندگی کا راج جگہ جگہ پانی کھڑا ہے جس کے باعث ڈینگی کی افزائش کا خدشہ
    تفصیلات کے مطابق نصیحت آوروں کو نصیحت خود میاں فضیحت کے مصداق ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور میں جگہ جگہ استعمال شدہ میڈیسن کی ویسٹ پڑی ہے اور ساتھ پانی بھی کھڑا ہے جس کے باعث ڈینگی مچھر کی افزائش کا خدشہ ہے مذید حیرانی کی بات یہ ہے کہ یہ گندگی زیادہ تر ایمرجنسی وارڈ کے باہر پڑی ہے

    گورنمنٹ آف پاکستان ڈینگی سے بچاؤ کے لئے کروڑوں روپیہ خرچ کرکے آگاہی مہم چلاتی ہے اور محکمہ صحت میں ایک خصوصی ڈینگی ٹیم بھی بنائی گئی ہے جس کی ماہانہ کروڑوں روپیہ تنخواہیں اور مراعات ہیں

    مگر چراغ تلے اندھیرا خود محکمہ صحت ہی مچھروں کی افزائش میں پیش پیش ہے

  • بس اڈہ کے نام پر ناجائز پرچی،شہر میدان جنگ بن گیا

    بس اڈہ کے نام پر ناجائز پرچی،شہر میدان جنگ بن گیا

    قصور کی تحصیل چونیاں کا قصبہ الہ آباد میدان جنگ بنا رہا
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کا قصبہ الہ آباد میدان جنگ بنا رہا
    اس قصبے میں تین بس اڈے ہیں جبکہ بس اڈہ مالکان صرف ذاتی گاڑیوں سے پرچی وصول نہیں کرتے اور سڑک پر چلنے والی دیگر گاڑیوں سے پرچی وصول کرتے ہیں جو کہ غیر قانونی ہے
    اور یہ سارا دھندہ الہ آباد پولیس کی سرپرستی میں ہورہا ہے
    اگر کوئی بس والا پرچی نہیں دیتا تو اس کیلئے اڈہ مالکان کے پاس کرائے کے لوگ دستیاب ہوتے ہیں جن کے ذریعے انکار کرنے والوں کی درگت بنائی جاتی ہے ایسا وقوعہ پیش آیا جب بس مالکان نے پرچی نا دی تو غنڈہ صفت عناصر نے ڈنڈوں سوٹوں کے ساتھ یلغار کر دی اور کلاشنکوف کی شدید فائرنگ بھی کی جس سے پورے شہر میں افراتفری پھیل گئی
    لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لے کر ملزمان کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • چونیاں میں ہولیس پارٹی پر فائرنگ دو ڈاکو ہلاک

    چونیاں میں ہولیس پارٹی پر فائرنگ دو ڈاکو ہلاک

    قصور
    تحصیل چونیاں میں ڈاکوؤں کا پولیس پارٹی پر حملہ،جوابی فائرنگ سے انہی کے ساتھی مارے گئے
    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں ملزموں کو چھڑانے کے لئے پولیس پارٹی پر ڈاکوؤں نے حملہ کر دیا جس سے پولیس اور ڈاکووں کے مابین مقابلہ جاری ہوا تو دو ڈاکو ہلاک ہوگئے
    ہلاک ہونے والے دونوں ڈاکو پولیس کانسٹیبل سید صغیر عباس کے مقدمہ قتل میں گرفتار تھے اور پولیس ان کو برآمدگی کے لئے لے کر جارہی تھی کہ ملزموں کے ساتھی ڈاکوؤں نے ان کو چھڑانے کے لئے حملہ کریا ۔شدید دھند کی وجہ سے ایک گھنٹے تک فائرنگ ہوتی رہی اور اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے پولیس ٹیمیں تشکیل دیدی ہیں

  • شہر اور گردونواح میں کتوں کا راج

    شہر اور گردونواح میں کتوں کا راج

    قصور شہر کے مختلف علاقوں میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھر مار،شہر کی ہر سڑک اور گلی میں آوارہ کتوں کا راج، ٹولیوں کی شکل میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے۔ بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت کئی افراد کتوں کے کاٹنے کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ تفصیل کے مطابق قصور شہر کے مختلف علاقوں کوٹ عثمان خان، اردو بازار، گندم منڈی، ریلوے روڈ، کوٹ اعظم خاں، کوٹ مراد خاں، کوٹ میر باز خاں، کوٹ سلامت پورہ، کوٹ غلام محمد خاں، بھسرپورہ، رکن پورہ، جماعت پورہ ۔نور شاہ ولی۔ صدر دور روڈ پٹا گورے والا ۔اور دیگر علاقوں میں آوارہ اور باؤلے کتوں کی بھرمار ہو چکی ہے جو شہر بھر کی شاہراہوں پر ٹولیوں کی شکل میں مٹر گشت کرتے نظر آتے ہیں۔موقع پاتے ہی راہگیروں کو کاٹ لیتے ہیں۔بچوں، بوڑھوں اور خواتین سمیت کئی افراد کتوں کے کاٹنے کے باعث ہسپتال پہنچ چکے ہیں۔ ستم ظریفی یہ ہے کہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں کتے کاٹنے کے بعد لگنے والے انجکشن بھی نایاب ہیں جو مریض کو اپنی جیب سے خرید کر لگوانے پڑتے ہیں۔ اس ضمن میں ضلعی انتظامیہ کئی دعوے کر چکی ہے مگر ضلعی انتظامیہ اور میونسپل کمیٹی کے دعوے دھرے کے دھرے رہ گئے ہیں۔ قصور کے شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے فوری طور پر آوارہ کتوں کو تلف کرنے کا مطالبہ کیا ہے

  • 12 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا

    12 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا

    قصور
    پولیس کی بڑی کاروائی 12 سالہ بچی کو بازیاب کروا لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ چھانگا مانگا پولیس کی نے کاروائیکرکے جنسی زیادتی اور اغواء ہونے والی 12 سالہ بچی کو بازیاب کرا لیا ہے
    12سالہ ثانیہ کو گزشتہ روز ملزمان نے گھر سے اغواہ کرکے چھانگا مانگا جنگل میں زیادتی کا نشانہ بنایا تھا پولیس ٹیم نے 24 گھنٹے میں ملزمان گرفتار کرکے بچی کو بازیاب کرا لیا ڈی پی او قصور عمران کشور صاحب کی تھانہ چھانگا مانگا آمد صوبائی وزیر پاپولیشن کرنل ریٹائرڈ سردار ہاشم ڈوگر کے ہمراہ پریس کانفرنس ایس ایچ او چھانگا مانگا اور انکی ٹیم کو شاباش اور نقد انعامات میں 50 ہزار روپے کا اعلان عوامی و سماجی حلقوں کی جانب سے ڈی پی او قصور اور صوبائی وزیر پاپولیشن کا پرتپاک استقبال اور چھانگا مانگا پولیس کی کاوشوں کو سراہا گیا

  • دیہات میں بجلی کی بندش اب بھی جاری

    دیہات میں بجلی کی بندش اب بھی جاری

    قصور
    پورے ملک میں بجلی کی بندش سے گاؤں دیہات میں اب بھی بجلی کا شدید بریک ڈاؤن 24 گھنٹوں میں وقفے وقفے سے چار سے پانچ گھنٹے بجلی مل رہی ہے
    تفصیلات کے مطابق نیشنل پاور پلانٹ میں خرابی کے باعث پورے ملک میں بجلی بجلی کا بریک ڈاؤن تھا جو کہ اب بہت حد تک ختم ہو گیا ہے اور شہروں کو بجلی کی ترسیل ہو رہی ہے مگر قصور کے دیہات کو اب بھی خوبیس گھنٹوں میں چار سے پانچ گھنٹے وقفے وقفے سے بجلی دی جا رہی ہے جس کے باعث پو پی ایس و سولر سسٹم نا رکھنے والے غریب دیہاتی موم بتیاں خرید کر روشنی کر رہے ہیں
    بجلی کی بندش سے زیادہ مسئلہ مویشی پال لوگوں کو ہے جنہوں نے مویشیوں کو کھلانے کے لئے بجلی کے ساتھ چارہ تیار کرنا ہوتا ہے

  • تحصیل و ڈسٹرکٹ بار کونسل کے انتخابات ملتوی

    تحصیل و ڈسٹرکٹ بار کونسل کے انتخابات ملتوی

    قصور
    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور اور تحصیل بار کونسل کوٹ رادھا کشن کے الیکشن معطل ہو گئے،الیکشن دوبارہ ہونگے
    تفصیلات کے مطابق کل ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کا الیکشن تھا اور پولنگ کا عمل جاری تھا مگر امیدواران کے مابین تلخ کلام کے باعث معطل کر دیا گیا
    اب ڈسٹرکٹ بار ایسوی ایشن قصور کا الیکشن 23 جنوری کو ہو گا
    اسی طرح کل تحصیل بار کونسل کوٹ رادھا کشن کا بھی الیکشن تھا جسے پولنگ سے قبل ہی معطل کرنے کا اعلان کر دیا گیا تھا اب تحصیل بار کونسل کا الیکشن 16 جنوری کو ہوگا

  • کرونا کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ ناجائز تنگ کرنے لگی

    کرونا کی آڑ میں ضلعی انتظامیہ ناجائز تنگ کرنے لگی

    قصور
    ضلعی انتظامیہ کرونا ایس او پیز کی آڑ میں دکانداروں کو بھاری جرمانے کرنے لگی,معاشی بدحالی کے شکار تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کو بلاوجہ بھاری جرمانے کرکے ان کی کمر توڑی جارہی ہے
    نائب تحصیلدار ایڈیشنل سپیشل مجسٹریٹ میاں امجد نے دودھ دہی اور سبزی فروشوں کو بھی بھاری جرمانے کیے تو تاجر اور چھوٹے دکاندار سراپا احتجاج بن گئے اور ضلعی انتظامیہ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے زبردست نعرے بازی بھی کی
    تفصیلات کے مطابق مہنگائی کنٹرول کرنے میں ناکام ضلعی انتظامیہ نے اعلیٰ کارکردگی ظاہر کرنے کیلئے کرونا ایس او پیز کی آڑ میں تاجروں اور چھوٹے دکانداروں کا استحصال شروع کر دیا ہے اور انہیں ہراساں کرتے ہوئے بلاوجہ بھاری جرمانے کیے جارہے ہیں حتیٰ کہ دودھ دہی اور سبزی فروشوں کو بھی معافی نہیں دی جارہی دکانداروں اور تاجر رہنما مہر شان الٰہی کا کہنا ہے ہم پہلے ہی معاشی بدحالی کا شکار ہیں اور اوپر سے ضلعی انتظامیہ بلا وجہ بھاری جرمانے کرکے ہماری مزید کمر توڑ رہی ہے۔کاروباری سرگرمیاں نہ ہونے کے باعث ہم پہلے ہی ہمارے معاشی حالات اتنے خرا ب ہو چکے ہیں کہ ہم بجلی کے بلز اور دکانوں کے کرائے دینے سے بھی قاصر ہو چکے ہیں۔نائب تحصیلدار ایڈیشنل سپیشل مجسٹریٹ میاں امجدنے بلاوجہ کرونا ایس او پیز کی آڑ میں اپنی اعلیٰ کارکردگی دکھانے کیلئے دکانداروں کو بھاری جرمانے کیے ہیں، ہم ان کی مذمت کرتے ہیں اور سراپا احتجاج ہیں۔ سرکاری دفاتر میں کہیں بھی کرونا ایس او پیز کی پابندی نہیں کی جارہی حتیٰ کہ ضلعی انتظامیہ کے دفاترمیں بھی خلاف ورزی ہو رہی ہے۔دکانداروں اور تاجر رہنماؤں کا کہنا تھا کہ بلا وجہ جرمانوں کی زیادتی کا سلسلہ بند نہ کیا گیا تو ہم ضلعی انتظامیہ کیخلاف شٹر ڈاؤن ہڑتال اور احتجاج کرینگے۔ اس موقع پر ضلعی انتظامیہ کے خلاف دکانداروں اور تاجروں نے زبردست نعرے بازی بھی کی

  • سی سی ٹی فوٹیج کے باوجود پولیس ناکام

    سی سی ٹی فوٹیج کے باوجود پولیس ناکام

    قصور
    رائیونڈ روڈ چوک نور محل سینما میں دن دیہاڑے ڈکیتی کی واردات میں نقدی موٹر سائیکل چھین لی سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈاکو کی شناخت ہو رہی ہے مگر تاحال پولیس ناکام
    تفصیلات کے مطابق پولیس تھانہ صدر قصور کے علاقے رائیونڈ روڈ نور محل سینما چوک میں دن دہاڑے ڈاکوؤں نے یونین فارمیسی میں داخل ہو کر مالک کو گن پوائنٹ پر یرغمال بنا کر فارمیسی سے دس ہزار روپیہ اور اندر کھڑے سیل مین محمد بن ثاقب سے 35 ہزار روپے نقدی اور ایک عدد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہو گئے
    تاہم دکان میں لگے سی سی ٹی وی کیمروں میں ڈاکوؤں کی شناخت ہو رہی ہے ڈی ایس پی صدر سرکل سید اشفاق حسین کاظمی ایس ایچ طاہر محمود خان محمد افتخار جویان سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج حاصل کرلی اور انجمن تاجران کے صدر پیرزادہ مدثر گیلانی ، چیئرمین حاجی محمد افضال سمیت دیگر تاجروں کو یقین دہانی کروائی کہ دو دن میں ملزمان گرفتار کرلیے جائیں گے مگر چار گزرنے کے باوجود ڈاکوؤں کو گرفتار نہیں کیا جا سکا