Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • کروڑوں کی مشینری ضائع،بارش نے پول کھول دیا

    قصور
    نئے سال کی پہلی بارش نے میونسپل انتظامیہ الہ آباد کا پول کھول کر رکھ دیا کروڑوں روپے کی مشینری بھی کسی کام نہ آ سکی۔ شہر دریا کا منظر پیش کرنے لگا ۔تمام داخلی و خارجی سڑکوں پر پانی ہی پانی ۔گاڑی اور موٹر سائیکل سواروں کو شدید پریشانی
    تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی الہ آباد میں نئے سال کی پہلی بارش نے پورے شہر کو پانی پانی کر دیا ۔لاکھوں کی آبادی والے شہر میں نکاسی آب کا نظام فیل ہو کر رہ گیا کروڑوں روپے کی مشینری بھی کسی کام نہ آسکی۔ شہر کی چاروں داخلہ اور خارجی سڑکیں پانی میں ڈوب گئیں گزرنے والے موٹر سائیکلیں اور گاڑی سوار خوار ہو کر رہ گئے پانی میں ڈوبی سڑکوں میں پڑے گڑھے اور تین چار فٹ تک کھڑا پانی عوام کے لئے وبال جان بن گئے ہیں۔ کئی گاڑیاں ناکارہ ہو چکی۔اور کئی جانیں ان ٹوٹی سڑکوں نے لے لی ہےعوامی سماجی اور تاجر برادری نے ڈی سی قصور سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے

  • قصور کی تحصیل کو لاہور میں  شامل کرنے کی تیاری

    قصور کی تحصیل کو لاہور میں شامل کرنے کی تیاری

    قصور کی تحصیل کوٹ رادھا کشن کو محصولات کے حوالے سے لاہور میں شامل کرنے کی تیاریاں سماجی حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گی تفصیلات کے مطابق انتظامی معاملات کی وجہ سے لاہور کے دو اضلاع بنانے کی بازگشت پورے زور سے سنائی دے رہی ہے اور یہ بات بھی زیر گردش ہے کہ نئے ضلع میں تحصیل کوٹ رادھا کشن فیکٹری ایریا کو شامل کیا جائے گا

    موجودہ لوکل گورئمنٹ نظام میں تحصیلوں کو اپنے ذرائع آمدنی خود پیدا کرنے ہوتے ہیں اگر تحصیل کوٹ رادھا کشن کی وہ یونین کونسلز جو اس کی آمدنی میں محصولات کی مد میں خاطر خواہ اضافہ کا باعث ہیں ان کو نئے ضلع میں شامل کر دیا گیا تو یہ عمل اس تحصیل کے باسیوں پر ظلم کے مترادف ہو گا

    شہر کی مختلف سماجی تنظیموں کوٹ رادھا کشن ڈویلپمنٹ ٹرسٹ بہود شہریاں و مختلف سیاسی جماعتوں کے مقامی سربرہان و سیاسی راہ نماوں سردار امجد طفیل خاں ملک محمد فرزند روف نواب چوہدری تنویر حیات جوئیہ چوہدری عزیزالرحمان ناصر کمال بھٹی حافظ مہر اشتیاق شاھد منصور و انجمن تاجرآن نے وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار سے مطالبہ کیا ہے کہ یا تو نئے ضلع میں پوری تحصیل کو شامل کیاجائے یا ان ایریاز کو شامل نہ کیا جائے جن کے محصولات سے تحصیل کا نظام چلانے میں آسانی پیدا ہوتی ہے

  • ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ

    قصور
    ایل پی جی کی قیمت میں اضافہ لوگ پریشان،شہر سے ملحقہ گاؤں دیہات میں ابھی تک سوئی گیس کی سہولت مہیا نہیں کی گئی
    تفصیلات کے مطابق ایل پی جی لیکوئیڈ پیٹرول گیس کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے چند دن قبل تک 4500 روپیہ میں ملنے والا 45 کلوگرام والا گھریلو سلنڈر اب 6000 روپیہ کا کر دیا گیا جس کے باعث گلی محلے میں بیٹھے ایل پی جی بیچنے والے 130 روپیہ فی کل کی بجائے 150 روپیہ فی کلو فروخت کر رہے ہیں جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
    نیز قصور کے تمام نزدیکی دیہات میں ابھی تک سوئی گیس کی سہولت مہیا نہیں کی گئی جس کے باعث لوگ مجبوراً ایل پی جی استعمال کرتے ہیں

  • ڈی پی او نے پولیس کی رپورٹ جاری کر دی

    ڈی پی او نے پولیس کی رپورٹ جاری کر دی

    قصور
    ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر پولیس کے ماہ دسمبر کے دوران درجنوں سنگین وارداتوں میں ملوث ڈکیت 13گینگ اشتہاری 125 مجرمان سمیت 500 جرائم پیشہ عناصر گرفتار 68 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد 160 ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشکوف، 10 رائفل 16 بندوق 129 پسٹل برآمد 42 قمار باز گرفتار 956 پتنگیں ڈور چرخیاں برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور کی خصوصی ہدایات پر پولیس نے ماہ دسمبر کے دوران سنگین جرائم پر قابو پانے کے لیے امن و امان برقرار رکھنے کے لئے پولیس کو خصوصی ٹارگٹ دیا جس کا پولیس نے عمل کرتے ہوئے فوری ایکشن لیا ضلع بھر کے تمام تھانے متحرک ہوگئے نے اپنی کارروائی کرتے ہوئےاور اپنے اپنے علاقے کے جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کیا اور ان سے اسلحہ وغیرہ بھی برآمد کیا جن قمار بار ، ڈکیت گینگ اشتہاری مجرمان سمیت جرائم پیشہ عناصر گرفتار جن میں44 کلو گرام چرس 2599 لیٹر شراب 140 لیٹر لاہن 05 چالو بھٹیاں برآمد ڈکیت 13گینگ اشتہاری 125 مجرمان سمیت 500 جرائم پیشہ عناصر گرفتار 68 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد 160 ملزمان کے قبضہ سے ایک کلاشکوف، 10 رائفل 16 بندوق 129 پسٹل برآمد 42 قمار باز گرفتار 956 پتنگیں ڈور چرخیاں برآمد ڈی پی او قصور عمران کشور کا کہنا تھا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں جاری رہیں گی

  • وارداتیں نا رک سکیں لوگ لٹنے لگے

    وارداتیں نا رک سکیں لوگ لٹنے لگے

    قصور
    تھانہ اے ڈویژن کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات تین کس نامعلوم ڈاکو مسلح بغیر نمبری موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر پے درپے وارداتیں سرانجام دیتے ہوئے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم
    تفصیلات کیمطابق تین کس نامعلوم ڈاکو مسلح بغیر نمبری موٹر سائیکل ہنڈا 125 رات 10.30pm پر بسمہ اللہ الیکٹرونکس سکنہ روڑ کوٹ پر آئے شاپ پر موجود طارق محمود وغیرہ چار افراد سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور چار عدد موبائل فون بمعہ سِمز چھین لیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والے افراد کے 15 کال کرنے پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او افتخار جوئیہ صاحب بمعہ ملازمین نے موقعہ واردات پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف شواہد اکھٹے کیے اور لُٹنے والے افراد کو جلد ملزمان گرفتار کرنے اور موبائل فونز و نقد رقم برآمد کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارؤائی کرتے ہوئے مصروف کاروائی ہو گئی شہر کے سول سیاسی سماجی تاجر برادری کے حلقوں نے ڈی پی او قصور و دیگر اعلی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کو سر انجام دینے والے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان عناصر قلع قمع کیا جائے

  • سیوریج سسٹم ناکام،عوام پریشان

    سیوریج سسٹم ناکام،عوام پریشان

    قصور
    دو روزہ برسات کے بعد گلیاں تالاب بن گئی دھند پھر شروع
    تفصیلات کے مطابق قصور میں پیر کی شام سے منگل تک ہونے والی بارش کے باعث قصور اور گردونواح کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے ضلعی انتظامیہ کی ناقض سیوریج سسٹم کی قلعی کھل گئی جگہ جگہ گلیوں میں پانی برساتی پانی کے ساتھ نالیوں کا پانی بھی کھڑا ہے جس سے بچے بوڑھے اور عورتیں سخت پریشان ہیں
    دو روزہ بارش کے باعث دھند کا موقوف ہونے والا سلسلہ آج سے پھر شروع ہو گیا ہے
    لوگوں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے

  • قبر کی کھدائی کرنے والے گرفتار

    قبر کی کھدائی کرنے والے گرفتار

    قصور
    نواحی گاؤں میں سونے کے لالچ میں ملزمان نے دربار بابا غریب شاہ کی قبر کھود ڈالی ،ملزمان گرفتار
    تفصیلات کے مطابق قصبہ دولے والا کے نواحی گاٶں کوٹلی پٹھاناں والی میں چار افراد نےمزار بابا غریب شاہ کی قبر کھود دی اور دوران کھدائی دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے
    دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے جعلی پیر کے کہنے پرسونا نکالنے کے لالچ میں قبر کھودی اور دوران
    کھودائی مقامی دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گٸے
    ملزمان میں وقاص،ندیم ،ساجد اور اللہ دتہ شامل ہے جو کہ قصور شہر کے رہائشی ہیں
    دیہاتیوں نے چاروں ملزمان کو تھانہ صدرپولیس کے حوالے کر دیا جن سے مذید تفتیش جاری ہے

  • انتہائی مطلوب ترین شحض گرفتار

    انتہائی مطلوب ترین شحض گرفتار

    قصور پولیس کی بڑی کاروائی پنجاب پولیس کو 40 سے زائد تھانوں کو انتہائی مطلوب، بین الصوبائی ڈکیت کا سرغنہ اسلم اوڈھ گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی میں پنجاب پولیس کو چالیس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب اور 40 سے زائد تھانوں کا اشتہاری انتہائی خطرناک بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ اسلم اوڑھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اسلم اوڑھ پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو 40 سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا ملزم پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا اس گینگ کے دیگر ملزمان ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
    ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر تھانہ الہ آباد پولیس کو شاباش دی ہے

  • ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر

    ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر

    قصور
    ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں عروج پر ،نسیم الحسن ایڈووکیٹ اور سردار نبی احمد خان کے درمیان 9 جنوری کو کانٹے دار مقابلہ ہو گا
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 9 جنوری کو ہو رہے ہیں جس کے باعث امیدواروں میں جوڑ توڑ چل رہی ہے اور اس گہما گہمی کی بدولت ڈسٹرکٹ کورٹس قصور کی رونقیں برھ گئی ہیں 9 جنوری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کیلئے سردار نبی احمد خان ایڈووکیٹ اور مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا

  • وارداتوں سے لوگ سخت پریشان

    وارداتوں سے لوگ سخت پریشان

    قصور کے تھانے راجہ جنگ میں وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی تھانہ راجہ جنگ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول بن گیا جس سے علاقہ مکین سخت پریشان ہو گئے ہیں
    کل قصبہ راجہ جنگ میں زبیر نیامت سے ڈکیتی کی وادات ہوئی جبکہ تھانہ راجہ جنگ کے علاقے رم متا میں زبیر نیامت سے ڈکیتی کی وردات ہوئی جس میں ڈکیت اسلحے کے زور پر3 موبائل فونز ایک موٹرسائیکل اورہزاروں روپے نقدی چھین کرفرار ہو گئے
    بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے