Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • پولیس کانسٹیبل جلاد بن گیا

    پولیس کانسٹیبل جلاد بن گیا

    قصور
    چونیاں کے تھانہ الہٰ آباد کی چوکی تلونڈی میں تعینات کانسٹیبل رانا فاروق کا محنت کش پر تشدد مار مار کر محنت کش کا برا حال کر دیا,محنت کش نے انصاف کی اپیل کر دی
    تفصیلات کیمطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کی چوکی تلونڈی میں تعینات رانا فاروق نامی کانسٹیبل نے گھریلو معاملہ پر محنت کش عاصم رضا عرف بھولا کو پکڑ لیا اور چوکی لے گیا جہاں چوکی تلونڈی میں مکوں ٹھڈوں اور چھڑی کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیر قانونی طور پر چوکی میں بٹھائے رکھا ساتھ بے ہودہ گالم گلوچ کرتا رہا اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا عاصم رضا کی DPO قصور IG پنجاب انعام غنی اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • بچہ اغواء کرنے والی کو چوتھی مرتبہ ضمانت مل گئی

    بچہ اغواء کرنے والی کو چوتھی مرتبہ ضمانت مل گئی

    قصور
    ساڑھے چار ماہ قبل ہسپتال سے اغواء ہونے والے ایک دن کے بچے کے والدین انصاف کے متلاشی،اغواء کار عورت مقامی عدالت سے پھر ضمانت پر آزاد
    تفصیلات کے مطابق قصور 30 اگست 2020 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور سے ایک دن کا بچہ اغواء کرنے والی شاہدہ بی بی کو 2 جنوری کو قصور کی مقامی عدالت نے ایک بار پھر 11 جنوری تک کے لئے عبوری ضمانت پر آزاد کر دیا ہے واضع رہے کہ پولیس کسٹڈی سے جوڈیشل کسٹڈی میں آنے کے بعد ابتک شاہدہ بی بی کو چوتھی مرتبہ ضمانت دی گئی ہے جبکہ بچے کے والدین اس بار بار کی ضمانت اور پولیس کی جانب سے بچے کو بازیاب نا کروا سکنے پر سخت مایوس ہو گئے ہیں
    ںچے کے والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی استدعا کی ہے

  • منشیات فروشوں کی شامت آئی

    منشیات فروشوں کی شامت آئی

    قصور
    پھول نگ میں، ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن متعدد ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار 90 لیٹر دیسی شراب بر آمد مقدمات درج
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے حکم پر تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں شرافت ولد لیاقت علی ، فریاد ولد رمضان قوم بھٹی ، اقبال مسیح ، نذیر احمد ولد رمضان قوم ماچھی اور شیراز ولد یونس کو مختلف علاقوں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 90 لیٹر شراب بر آمد کر لی تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ، اہل علاقہ نے پولیس کی ان کاروائیوں کو خوب سراہا اور پولیس کو داد پیش کی

  • 705310  کالز موصول ہوئیں

    705310 کالز موصول ہوئیں

    قصور
    سال 2020 میں 22101ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،انجینئر سلطان محمود
    قصور
    تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر سلطان محمودنے ریسکیو 1122قصور کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کوبتایاکہ گزشتہ سال ریسکیو کنٹرول روم کو 705310 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 20713 ایمر جنسی کالز تھیں جبکہ غیر ضروری اور غیر متعلقہ کالز کی تعداد 619763 تھی معلومات کے حصول کے لیے31443 کال موصول ہوئیں رانگ کالز14847کی گئیں 2428  جھوٹی کالز کی گئی جبکہ کسی بھی جھوٹی کال پر ریسپانس نہیں کیا گیا ریسکیو1122قصور نے سال2020میں 20713 ریسکیوآپریشن سرانجام دیئے جس میں روڈٹریفک حادثات کی تعداد8256رہی،میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 9094رہی،آگ لگنے کے414واقعات رونماہوئے،لڑائی جھگڑے کے653واقعات ہوئے،عمارتیں گرنے کے45واقعات ہوئے،پانی میں ڈوبنے کے 27واقعات ہوئے ہوا اس کے علاوہ2124مختلف قسم کے واقعات ہوئے ان حادثات میں میں 22101ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا گزشتہ سال18099مریضوں کواسپتال منتقل کیا۔3359افرادکو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ643افراد مختلف حادثات میں جابحق ہوئے اس دوران ریسکیو1122قصور کا اوسط ریسپانس ٹائم سات منٹ رہا

  • ابلے انڈے بیچنے والے پریشان

    ابلے انڈے بیچنے والے پریشان

    قصور
    انڈوں کی قیمت میں اضافے سے ابلے انڈے بیچنے والے غریب محنت کش پریشان، کچہ انڈہ 17 روپیہ
    تفصیلات کے مطابق قصور میں انڈوں کی قیمت بڑھ گئی ہے 510 روپیہ ٹرے کی قیمت ہو گئی ہے اس حساب سے ایک انڈہ کچہ 17 روپیہ کا ہو گیا ہے جس سے غریب محنت کش ابلے انڈے بیچنے والے پریشان ہو گئے ہیں کیونکہ چند دن قبل تک انڈے کی قیمت کم ہونے کی بدولت ابلا انڈہ 20 روپیہ میں فروخت کیا جاتا تھا تاہم لوگ 20 روپیہ سے اوپر ابلا انڈہ نہیں خرید رہے
    ابلے انڈے فروشوں کا کہنا ہے کہ فی انڈہ ابالنے پر کم سے کم خرچ 3 روپیہ ہے اس حساب سے ہمیں کچہ انڈہ ابال کر 20 روپیہ میں پڑ رہا ہے لہذہ گورنمنٹ مہربانی کرتے ہوئے انڈے کی قیمت کنٹرول کرے تاکہ ہمارے گھر کا چولہا جل سکے اور غرباء بھی انڈے کھا سکیں

  • سیوریج سسٹم لوگوں کے لئے سر درد

    سیوریج سسٹم لوگوں کے لئے سر درد

    قصور
    پتوکی شہر اور مضافات میں سیوریج سسٹم لوگوں کے لئے سر درد
    تفصیلات کے مطابق ھلہ روڑ حیب ٹاؤن پتوکی گلی بسم اللہ ماربل والی میں سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے سے گندہ پانی علاقہ مکینوں کیلئے درد سر بن چکا ہے سیوریج کے پانی کے باعث علاقہ مکین اپنے گھروں میں محدود ہوکر رہ چکے ہیں بچوں بزرگوں اور خواتین کو گھروں سے نکلنا محال ہوگیا ہے جسکی وجہ سے خواتین سمیت بچے بھی شدید مشکلات سے دوچار ہیں علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ عرصہ دراز سے سیوریج کے ناقص انتظامات ہیں جسکی وجہ سے بدبو اور تعفن پھیلنے سے سانس لینا بھی مشکل ہو چکا ہے علاقہ مکینوں کا کہنا ہے اعلی حکام سے فوری نوٹس لے کر سیوریج کا نظام بحال کروانے کا مطالبہ کیا ہے

  • ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ لینے لگے،انتظامیہ بے خبر

    ٹرانسپورٹرز زائد کرایہ لینے لگے،انتظامیہ بے خبر

    قصور
    ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں جاری،رائیونڈ قصور کا کرایہ 50 روپیہ وصول کیا جانے لگا نان سٹاپ ٹویوٹا ہائی ایس کے نام پر لوگوں کو ذلیل و خوار کیا جانے لگا
    تفصیلات کے مطابق قصور میں ٹرانسپورٹروں کی من مانیاں جاری ہیں ہر روٹ پر زائد کرایہ وصول کیا جا رہا ہے عوام کا کوئی پرسان حال نہیں اے سی ،آر ڈی سیکریٹری اور ٹریفک پولیس اہلکاران خواب خرگوش کے مزے لوٹ رہے ہیں ٹویوٹا ہائی ایس گاڑی میں بیٹھنے والوں کو خوب ذلیل کیا جاتا ہے 16 افراد کے بیٹھنے والی گاڑی میں 22 مسافر بٹھائے جاتے ہیں جبکہ قصور رائیونڈ کا کرایہ 35 کے بجائے 50 روپیہ وصول کیا جاتا ہے
    شہریوں نے اس زیادتی کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • 6 جنوری کو لیسکو شکایات سنی جائینگی

    6 جنوری کو لیسکو شکایات سنی جائینگی

    قصور کی عوام کے الیکٹرک سٹی مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کروائیں گے سردار راشد طفیل ٹکٹ ہولڈر حلقہ این اے 137

    سردار راشد طفیل کی قیادت میں مہر شکیل شریف ایڈوکیٹ سردار صفوان اشرف کی چیف لیسکو سے ملاقات جس میں قصور کی عوام کے کے بجلی کے مسائل کو کو جلد از جلد حل کروانے کے لیے چیف لیسکو سے متعلقہ اداروں کو ہدایات کروائیں گی اور عرصہ دراز سے روکے ہوئے ترقیاتی کام کام جلد مکمل کروانے کی یقین دہانی بھی کروائی گئی عوام کو واپڈا آفس کے بار بار چکر لگانے کے حوالے سے سے چیف لیسکو نے احکامات جاری کیے کہ کہ عوام کو ان کی ہدایات کے مطابق فوری اور بہترین مسائل کا حل فراہم کیا جائے آئے اور اس حوالے سے چیف لیسکو چھ جنوری کو کوٹ رادھا کیشن میں میں سردار راشد طفیل کے ڈیرے پر پر عوام کے مسائل سنیں گے اور کھلی کچہری کا انعقاد کریں گے اور اس موقع پر قصور میں میں مختلف بجلی کے متعلق منصوبہ جات کا افتتاح بھی کریں گے۔

  • دو گھنٹوں میں قتل کا ملزم گرفتار

    دو گھنٹوں میں قتل کا ملزم گرفتار

    قصور
    پولیس نے اندھے قتل کا ملزم دو گھنٹوں میں گرفتار کر لیا ،ڈی پی او کی شاباش
    تفصیلات کے مطابق کل قصور میں خاتون کے اندھے قتل کا معمہ حل کرنے پر ڈی پی او عمران کشور نے شاباش دی
    تھانہ اے ڈویژن پولیس کو کل صبح قبرستان کوٹ غلام محمد سے نامعلوم خاتون کی نعش ملی
    جس کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش پھینک دی تھی
    واقعہ کی اطلاع پا کر ڈی ایس پی سٹی اور مقامی پولیس فوری موقعہ پر پہنچے اور حالات و واقعات کا جائزہ لینے کیسات فرانزک ٹیموںاور کرائم سین یونٹ کو طلب کرکے شواہد کو اکٹھا کیا گیا اور دو گھنٹوں پولیس کی محنت کے بعد خاتون کی شناخت ثناءبی بی زوجہ آصف سکنہ بستی نور شاہ ولی کے نام سے ہوئی اور کو قتل کرنے والے ملزم آصف کو گرفتار کرلیا
    ملزم آصف کے مقتولہ کیساتھ ناجائز تعلقات تھے جس نے رات کے وقت قتل کرکے نعش قبرستان خواجہ دائم الحضوری پھینک دی تھی
    تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم آصف کو حراست میں لیکر مزید تفتیش شروع کردی
    ڈی پی اوقصور عمران کشور نے دو گھنٹوں کے انتہائی قلیل وقت میں اندھے قتل کو ٹریس کرنے پر ایس ایچ او اے ڈویژن اور انکی ٹیم کو شاباش دی۔

  • رات گئے ہوائی فائرنگ موٹر سائیکل ریسیں

    رات گئے ہوائی فائرنگ موٹر سائیکل ریسیں

    قصور
    رات گئے قصور کی سڑکوں پر منچلوں کا موٹر سائیکل کا سائلنسر نکال کر ریسیں ،گلی محلوں میں نیو ائیر نائٹ کی خوشی میں محفلیں اور ہوائی فائرنگ تاہم پچھلے سال کی نسبت سلسلہ کم رہا
    تفصیلات کے مطابق کل رات نیو ائیر نائٹ کی خوشی میں منچلوں نے رات قصور کی سڑکوں پر موٹرسائیکلوں کے سائلنسر نکال کر ریسیں لگائیں جبکہ گلی محلوں میں لوگوں نے اونچی آواز میں گانوں کے ساتھ ڈانس پارٹیاں کیں اور ہوائی فائرنگ بھی کی
    رات گئے تک بیکریاں کھلی رہی اور کیک خریدنے والے گاہکوں کا رش رہا تاہم پچھلے سال کی نسبت اس سال ہوائی فائرنگ اور موٹر سائیکل ون ویلنگ کم ہوئی