قصور
تھانہ اے ڈویژن کے ایریا میں ڈکیتی کی واردات تین کس نامعلوم ڈاکو مسلح بغیر نمبری موٹر سائیکل ہنڈا 125 پر پے درپے وارداتیں سرانجام دیتے ہوئے شہر میں خوف و ہراس کی فضا قائم
تفصیلات کیمطابق تین کس نامعلوم ڈاکو مسلح بغیر نمبری موٹر سائیکل ہنڈا 125 رات 10.30pm پر بسمہ اللہ الیکٹرونکس سکنہ روڑ کوٹ پر آئے شاپ پر موجود طارق محمود وغیرہ چار افراد سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے نقدی اور چار عدد موبائل فون بمعہ سِمز چھین لیے اور جان سے مارنے کی دھمکیاں دیتے ہوئے فرار ہو گئے ڈاکوؤں کے ہتھے چڑھنے والے افراد کے 15 کال کرنے پر تھانہ اے ڈویژن کے ایس ایچ او افتخار جوئیہ صاحب بمعہ ملازمین نے موقعہ واردات پر پہنچ کر نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف شواہد اکھٹے کیے اور لُٹنے والے افراد کو جلد ملزمان گرفتار کرنے اور موبائل فونز و نقد رقم برآمد کروانے کی یقین دہانی کرواتے ہوئے نامعلوم ڈاکوؤں کے خلاف قانونی کارؤائی کرتے ہوئے مصروف کاروائی ہو گئی شہر کے سول سیاسی سماجی تاجر برادری کے حلقوں نے ڈی پی او قصور و دیگر اعلی ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز شہر میں بڑھتی ہوئی ڈکیتی و راہزنی کی وارداتوں کو سر انجام دینے والے ان سماج دشمن عناصر کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے ان عناصر قلع قمع کیا جائے
Author: غنی محمود قصوری
-

وارداتیں نا رک سکیں لوگ لٹنے لگے
-

سیوریج سسٹم ناکام،عوام پریشان
قصور
دو روزہ برسات کے بعد گلیاں تالاب بن گئی دھند پھر شروع
تفصیلات کے مطابق قصور میں پیر کی شام سے منگل تک ہونے والی بارش کے باعث قصور اور گردونواح کی گلیاں تالاب کا منظر پیش کرنے لگیں جس سے ضلعی انتظامیہ کی ناقض سیوریج سسٹم کی قلعی کھل گئی جگہ جگہ گلیوں میں پانی برساتی پانی کے ساتھ نالیوں کا پانی بھی کھڑا ہے جس سے بچے بوڑھے اور عورتیں سخت پریشان ہیں
دو روزہ بارش کے باعث دھند کا موقوف ہونے والا سلسلہ آج سے پھر شروع ہو گیا ہے
لوگوں نے نکاسی آب کے ناقص انتظامات پر ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے -

قبر کی کھدائی کرنے والے گرفتار
قصور
نواحی گاؤں میں سونے کے لالچ میں ملزمان نے دربار بابا غریب شاہ کی قبر کھود ڈالی ،ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصبہ دولے والا کے نواحی گاٶں کوٹلی پٹھاناں والی میں چار افراد نےمزار بابا غریب شاہ کی قبر کھود دی اور دوران کھدائی دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گئے جنہیں تھانہ صدر پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے
دوران تفتیش ملزمان نے بتایا کہ انہوں نے جعلی پیر کے کہنے پرسونا نکالنے کے لالچ میں قبر کھودی اور دوران
کھودائی مقامی دیہاتیوں کے ہتھے چڑھ گٸے
ملزمان میں وقاص،ندیم ،ساجد اور اللہ دتہ شامل ہے جو کہ قصور شہر کے رہائشی ہیں
دیہاتیوں نے چاروں ملزمان کو تھانہ صدرپولیس کے حوالے کر دیا جن سے مذید تفتیش جاری ہے -

انتہائی مطلوب ترین شحض گرفتار
قصور پولیس کی بڑی کاروائی پنجاب پولیس کو 40 سے زائد تھانوں کو انتہائی مطلوب، بین الصوبائی ڈکیت کا سرغنہ اسلم اوڈھ گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس کی بڑی کاروائی میں پنجاب پولیس کو چالیس سے زائد سنگین مقدمات میں مطلوب اور 40 سے زائد تھانوں کا اشتہاری انتہائی خطرناک بین الصوبائی ڈکیت گینگ کے سرغنہ اسلم اوڑھ کو گرفتار کر لیا گیا ہے اسلم اوڑھ پنجاب کے مختلف اضلاع کی پولیس کو 40 سے زائد وارداتوں کے مقدمات میں مطلوب تھا ملزم پولیس کیلئے ایک چیلنج سے کم نہ تھا جو پولیس پارٹی پر فائرنگ کرنے سے بھی دریغ نہیں کرتا تھا اس گینگ کے دیگر ملزمان ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں
ڈی پی او قصور عمران کشور نے اچھی کارکردگی پر تھانہ الہ آباد پولیس کو شاباش دی ہے -

ڈسٹرکٹ بار کے الیکشن کی تیاریاں عروج پر
قصور
ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن قصور کے سالانہ انتخابات کی تیاریاں عروج پر ،نسیم الحسن ایڈووکیٹ اور سردار نبی احمد خان کے درمیان 9 جنوری کو کانٹے دار مقابلہ ہو گا
تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 9 جنوری کو ہو رہے ہیں جس کے باعث امیدواروں میں جوڑ توڑ چل رہی ہے اور اس گہما گہمی کی بدولت ڈسٹرکٹ کورٹس قصور کی رونقیں برھ گئی ہیں 9 جنوری کو ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر کیلئے سردار نبی احمد خان ایڈووکیٹ اور مرزا نسیم الحسن ایڈووکیٹ کے مابین کانٹے دار مقابلہ ہو گا -

وارداتوں سے لوگ سخت پریشان
قصور کے تھانے راجہ جنگ میں وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا جس سے لوگ سخت پریشان ہو گئے ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی تھانہ راجہ جنگ میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتیں ہونا معمول بن گیا جس سے علاقہ مکین سخت پریشان ہو گئے ہیں
کل قصبہ راجہ جنگ میں زبیر نیامت سے ڈکیتی کی وادات ہوئی جبکہ تھانہ راجہ جنگ کے علاقے رم متا میں زبیر نیامت سے ڈکیتی کی وردات ہوئی جس میں ڈکیت اسلحے کے زور پر3 موبائل فونز ایک موٹرسائیکل اورہزاروں روپے نقدی چھین کرفرار ہو گئے
بڑھتی ہوئی وارداتوں کے پیش نظر لوگوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

پولیس کانسٹیبل جلاد بن گیا
قصور
چونیاں کے تھانہ الہٰ آباد کی چوکی تلونڈی میں تعینات کانسٹیبل رانا فاروق کا محنت کش پر تشدد مار مار کر محنت کش کا برا حال کر دیا,محنت کش نے انصاف کی اپیل کر دی
تفصیلات کیمطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے قصبے الہ آباد کی چوکی تلونڈی میں تعینات رانا فاروق نامی کانسٹیبل نے گھریلو معاملہ پر محنت کش عاصم رضا عرف بھولا کو پکڑ لیا اور چوکی لے گیا جہاں چوکی تلونڈی میں مکوں ٹھڈوں اور چھڑی کیساتھ تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور غیر قانونی طور پر چوکی میں بٹھائے رکھا ساتھ بے ہودہ گالم گلوچ کرتا رہا اور اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا عاصم رضا کی DPO قصور IG پنجاب انعام غنی اور وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے -

بچہ اغواء کرنے والی کو چوتھی مرتبہ ضمانت مل گئی
قصور
ساڑھے چار ماہ قبل ہسپتال سے اغواء ہونے والے ایک دن کے بچے کے والدین انصاف کے متلاشی،اغواء کار عورت مقامی عدالت سے پھر ضمانت پر آزاد
تفصیلات کے مطابق قصور 30 اگست 2020 کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور سے ایک دن کا بچہ اغواء کرنے والی شاہدہ بی بی کو 2 جنوری کو قصور کی مقامی عدالت نے ایک بار پھر 11 جنوری تک کے لئے عبوری ضمانت پر آزاد کر دیا ہے واضع رہے کہ پولیس کسٹڈی سے جوڈیشل کسٹڈی میں آنے کے بعد ابتک شاہدہ بی بی کو چوتھی مرتبہ ضمانت دی گئی ہے جبکہ بچے کے والدین اس بار بار کی ضمانت اور پولیس کی جانب سے بچے کو بازیاب نا کروا سکنے پر سخت مایوس ہو گئے ہیں
ںچے کے والدین نے چیف جسٹس آف پاکستان سے انصاف کی استدعا کی ہے -

منشیات فروشوں کی شامت آئی
قصور
پھول نگ میں، ایس ایچ او رانا سہیل احمد کا علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن متعدد ملزمان رنگے ہاتھوں گرفتار 90 لیٹر دیسی شراب بر آمد مقدمات درج
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی ہدایت اور ڈی ایس پی سرکل پتوکی کے حکم پر تھانہ سٹی پھولنگر کے ایس ایچ او رانا سہیل احمد نے علاقہ بھر میں منشیات فروشوں کیخلاف کریک ڈاؤن کیا جس میں بدنام زمانہ منشیات فروشوں شرافت ولد لیاقت علی ، فریاد ولد رمضان قوم بھٹی ، اقبال مسیح ، نذیر احمد ولد رمضان قوم ماچھی اور شیراز ولد یونس کو مختلف علاقوں سے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے انکے قبضہ سے 90 لیٹر شراب بر آمد کر لی تمام ملزمان کیخلاف الگ الگ مقدمات درج کر کے انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور مزید تفتیش شروع کر دی ، اہل علاقہ نے پولیس کی ان کاروائیوں کو خوب سراہا اور پولیس کو داد پیش کی -

705310 کالز موصول ہوئیں
قصور
سال 2020 میں 22101ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا،انجینئر سلطان محمود
قصور
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسرانجینئر سلطان محمودنے ریسکیو 1122قصور کی سالانہ کارگردگی رپورٹ جاری کرتے ہوئے میڈیا نمائندگان کوبتایاکہ گزشتہ سال ریسکیو کنٹرول روم کو 705310 کالز موصول ہوئیں جن میں سے 20713 ایمر جنسی کالز تھیں جبکہ غیر ضروری اور غیر متعلقہ کالز کی تعداد 619763 تھی معلومات کے حصول کے لیے31443 کال موصول ہوئیں رانگ کالز14847کی گئیں 2428 جھوٹی کالز کی گئی جبکہ کسی بھی جھوٹی کال پر ریسپانس نہیں کیا گیا ریسکیو1122قصور نے سال2020میں 20713 ریسکیوآپریشن سرانجام دیئے جس میں روڈٹریفک حادثات کی تعداد8256رہی،میڈیکل ایمرجنسی کی تعداد 9094رہی،آگ لگنے کے414واقعات رونماہوئے،لڑائی جھگڑے کے653واقعات ہوئے،عمارتیں گرنے کے45واقعات ہوئے،پانی میں ڈوبنے کے 27واقعات ہوئے ہوا اس کے علاوہ2124مختلف قسم کے واقعات ہوئے ان حادثات میں میں 22101ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا گیا گزشتہ سال18099مریضوں کواسپتال منتقل کیا۔3359افرادکو موقع پر طبی امداد دی گئی جبکہ643افراد مختلف حادثات میں جابحق ہوئے اس دوران ریسکیو1122قصور کا اوسط ریسپانس ٹائم سات منٹ رہا