قصور
جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لئے پولیس اپنا کردار ادا کر رہی ہے نئے تعینات ہونے والے RPO شیچوپورہ رینج انعام وحید کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے ان تفصیلات کے مطابق DSP چونیاں خالد اسلم نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس بات میں کوئی شک نہیں کہ محکمہ میں کالی بھیڑیں موجود ہیں لوگوں کا خیال ہے کہ پولیس کی سرپرستی کے بغیر کوئی جرم نہیں ہوتا لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے آج کے جدید دور میں ملزم بہت شاطر ہیں اور اپنی وارداتوں کے ثبوت مٹانے کی کوشش کرتے ہیں لیکن ایک اچھا پولیس آفیسر اس کو ناکام بنا دیتا ہے پولیس جرائم کے خاتمے اور انصاف کی فراہمی کے لئے اپنا کردار ادا کر رہی ہے لیکن اس سے مزید بہتر طریقہ سے کام کرنے کی ضرورت ہے شیچوپورہ رینج میں نئے تعینات ہونے والے RPO انعام وحید صاحب کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور مظلوم کو اس کی دہلیز پر انصاف فراہم کرنے کی کوشش کریں گے اور ظالم کا ہاتھ زبردستی روکیں گے
Author: غنی محمود قصوری
-

جرائم کا خاتمہ کرکے دم لینگے
-

سینکڑوں پتنگیں درجنوں چرخیاں برآمد
قصور
قصور تھانہ اے ڈویژن پولیس کا پتنگ بازی کے خلاف کریک ڈاؤن، متعدد پتنگیں، چرخیاں اور پتنگ باز گرفتار
تفصیلات کے مطابق ڈی پی اوقصور عمران کشور اور ڈی ایس پی سٹی کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن افتخار جوئیہ کی زیرنگرانی پتنگ بازی کے خلاف شہر بھر میں بھرپور کریک ڈاؤن شروع کر رکھا ہے جس میں گزشتہ روز خفیہ اطلاع پر چھاپہ مارتے ہوئے للیانی اڈا چوک سے ایک پتنگ باز ملزم محمد تنویر سے 200 عدد پتنگیں اور 14عدد چرخیاں برآمد کر لیں جبکہ ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے گرفتار کرلیا گیا، ایس ایچ او تھانہ اے ڈویژن افتخار جوئیہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پتنگ بازی ایک خونی کھیل ہے جوکہ غیرقانونی ہے، اس میں ملوث افراد کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا -

انتہائی قدیم چوک میں ٹریفک کا رش
قصور
انتہائی قدیم چوک نور مسجد میں چار اطراف راستہ ہونے کے باوجود کوئی ٹریفک اہلکار تعینات نہیں جس کے باعث آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں
تفصیلات کے مطابق قصور شہر کے انتہائی قدیم چوک نور مسجد چوک میں چار اطراف سے راستہ ہے شہباز خان روڈ، ختم نبوت چوک،بلدیہ چوک اور اڈہ کھیم کرن روڈ سے گزرنے والی ٹریفک اسی چوک سے آمنے سامنے سے گزرتی ہے جس کے باعث ہر وقت رش رہتا ہے اور اس رش کے باعث آئے روز حادثات ہوتے رہتے ہیں تاہم افسوس کی بات ہے کہ سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے اس چوک کی ٹریفک کو کنٹرول کرنے کیلئے کوئی ٹریفک اہلکار تعینات نہیں کیا گیا
شہریوں نے ڈی پی او قصور اور ڈی سی قصور سے نوٹس لے کر ٹریفک اہلکار تعینات کرنے کی درخواست کی ہے -

سوشل میڈیا پر اسلحہ کی تصاویر لگانے والے خبردار
قصور
پولیس قانون شکنوں کے خلاف ڈٹ گئی،دو ملزمان گرفتار
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس قانون شکنوں کے تعاقب میں ڈٹ گئی تھانہ کھڈیاں پولیس کی کاروائی میں سوشل میڈیا پر اسلحہ کی نمائش کرنے والوں کو گرفتار کر کے ملزمان شوکت اور زمان کے قبضہ سے جدید ناجائز اسلحہ برآمد کرکے مقدمات درج کر لئے گئے ہیں
ملزمان نے جدید ناجائز اسلحہ کیساتھ اپنی تصاویر سوشل پر وائرل کیں تھیں
ڈی پی او قصور عمران کشور نے ملزمان کی گرفتاری کیلئے تھانہ کھڈیاں پولیس کو سپیشل ٹاسک دیا تھا -

دوران ڈرائیونگ محتاط رہیں،انچارج ٹریفک
قصور الہ آباد
دھند میں ٹرانسپورٹر دورانِ سفر احتیاطی تدابیر پر عمل کو یقینی بنائیں۔ گاڑیوں کی بیک لائٹس انڈیکیٹرز اور ریفلیکٹرز کی چیکنگ روزانہ کی بنیاد پر کریں دورانِ ڈرائیونگ بے دھیانی اور کھانے پینے کی اشیاء سے دریغ کریں
ان خیالات کا اظہار انچارج ٹریفک پولیس میڈم شہناز اختر نے میڈیا سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ موٹر ویز یا شہر سے باہر جانے والے شہری انتہائی احتیاط اور مناسب رفتار سے گاڑی چلائیں اور دھند میں ہیڈ لائٹس، بیک لائٹ کے علاوہ ڈبل اشارے لگا کر گاڑی چلائیں اور شدید دھند میں فوگ لائٹ کا استعمال ضرور کریں گاڑی خراب ہونے یا پارکنگ کے لئے سڑک کے انتہائی بائیں لائن میں چاروں انڈیکیٹرز آن کر کے گاڑی پارک کریں -

بادلوں کیساتھ دھند کا سلسلہ جاری
قصور
شدید دھند و بادلوں کا سلسلہ جاری،سردی کی شدت میں اضافہ،واپڈا کی طرف سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری
تفصیلات کے مطابق قصور میں شدید دھند کیساتھ بادلوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے جس سے سردی کی شدت میں سخت اضافہ ہو گیا ہے دھند کے باعث گرڈ اسٹیشن ٹرپ کرنے سے بجلی کی آنکھ مچولی جاری ہے
ساتھ ہی گیس صارفین بھی پریشر کم ہونے کے باعث پریشان ہیں اور مجبورا ایل پی جی گیس استعمال کرنے پر مجبور ہیں -

گیس پریشر انتہائی کم،لوگ کمپریسر لگانے لگے
قصور
سوئی گیس کا پریشر نا ہونے کے باعث شہری گیس کیلئے کمپریسر کا استعمال کرنے لگے جس سے حادثات کا خدشہ ہے،گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ کمپریسر لگانے کی ضرورت نا پڑے
تفصیلات کے مطابق قصور میں سوئی گیس کا پریشر انتہائی کم ہے جسے پورا کرنے کیلئے شہری فریج کمپریسر کا استعمال کر رہے ہیں جس کے باعث کمپریسر نا استعمال کرنے والوں کو گیس کا پریشر مذید کم مل رہا ہے حالانکہ کہ سوئی نادرن گیس کی طرف سے کمپریسر لگانے پر پابندی ہے اور کنکشن کاٹ کر قانونی کاروائی کرنے کا حکم نامہ بھی جاری کیا گیا ہے تاہم صادفین کا کہنا ہے کہ گورنمنٹ گیس کا پریشر پورا کرے تاکہ ہمیں کمپریسر لگانے کی ضرورت ہی نا پڑے گورنمنٹ انڈسٹری کو گیس دے رہی ہے اور صارفین کو کم پریشر کے باعث کمپریسر لگانے پر مجبور کیا جا رہا ہے -

شوہر نے بیوی کو نائیکہ کے ہاتھ بیچا ،بیوی انصاف کی متلاشی
قصور
قصور کی رہائشی سونیا بی بی نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب اور ڈی پی او قصور عمران کشور سے انصاف لینے کے لیے نوٹس کا مطالبہ کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور میں ایک اور حوا کی بیٹی بنی اپنوں کے ظلم کا شکار نا زمین پھٹی نہ آسمان
اپنے ہی شوہر نے روپے لے کر کوٹھی خانے ٹھوکر نیاز بیگ لاہور میں فروخت کر ڈالا جہاں پر نہ جانے کتنے لوگ اس کے ساتھ اجتماعی زیادتی کرتے رہے اور اپنی ہوس کا نشانہ بناتے رہے بستی شدرہ قصور کی رہائشی سونیا بی بی کا شوہر اللہ دتہ مسیع جس نے اپنے ہی رشتہ داروں کے ساتھ مل کر اپنی بیوی سونیا بی بی اور چار سالہ بیٹی شیرل کو اغوا کروایا
معصوم بچی کے سامنے ہی ماں زیادتی کا نشانہ بنتی رہی سونیا بی بی نے تقریبا ڈیڑھ سے دو ماہ پہلے کی درخواست تھانہ بی ڈویژن میں دے رکھی ہے پر پولس نے کوئی کارروائی نہ کی ہے سونیا بی بی لوگوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہی پر شوہر نے ظلم کی انتہا کردی ثبوت کے طور پر سونیا کے پاس لاہور ٹھوکر نیاز بیگ والی نائیکہ کی تمام واٹس ایپ وائس میسج ریکارڈنگ موجود ہونے کے باوجود بھی پولیس ملزمان کو گرفتار نا کرسکی بلکہ ملزمان سے روپے لے کر ان کی پشت پناہی کرنے لگے انصاف لینے کے لیے سونیا بی بی نے عدالت سے رجوع کرلیا اور پٹیشن دائر کردی آخر کب تک ہوا کی بیٹیاں ظلم برداشت کرتی رہے گی اور درندوں کی ہوس کا نشانہ بنتی رہے گی سونیا بی بی نے چیف جسٹس آف پاکستان وزیراعظم پاکستان وزیر اعلی پنجاب ڈی پی او قصور عمران کشور اور تمام افسران بالا سے نوٹس اور ملزمان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے -

جرائم کا خاتمہ کرکے ہی دم لینگے
قصور
چونیاں علاقے سے جرائم کا قلع قمع کرنا اولین ترجیح ہے۔منشیات فروشوں اور چور وں،ڈاکوؤں کے دن گنے جا چکے ہیں۔ تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کردیں گے۔معاشرے کے ایسے ناسوروں کا ٹھکانہ جیل ہے۔ عوام کی جان و مال کا تحفظ کے لئے تمام وسائل برؤے کار لائے جا رہے ہیں
ان خیالات کا اظہارایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں عمران سعید نے چونیاں کے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ پولیس کے جوان اپنی جان داؤپر لگاکرشہریوں کی حفاظت کو یقینی بنا رہے ہیں۔ تمام اہلکار اپنی ڈیوٹی سخت سردی میں سرانجام دے رہے ہیں۔بعض اہلکار مسلسل بیس بیس گھنٹے ڈیوٹی سرانجام دے رہے ہیں۔نفری کی کمی کے باوجود بہتر نتائج دینے کی بھرپور کوشش کر رہے ہیں۔پولیس کے جوان عوام کے خیر خواہ ہیں لوگوں کو بھی قومی مفاد اور اپنی جانوں کے تحفظ کیلئے پولیس کیساتھ تعاون کرنا چاہئے۔ حکومتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے شہریوں کیساتھ بالکل بھی نرمی نہیں برتی جائے گی اور ان کو جیل کی ہوا کھانی پڑسکتی ہے۔گھروں پر رہ ہی کرونا وائرس سے محفوظ رہا جا سکتا ہے۔ انتہائی مجبوری کی حالت میں ہی گھروں سے نکلیں۔ سماجی فاصلہ بڑھا کر ہی کرونا وائرس کا خاتمہ کر کے انسانی جانوں کو بچایا جا سکتا ہے -

کرسمس کیلئے فوف پرول سیکیورٹی
قصور میں کر سمس ڈے کے مو قع پرفول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی پلان جاری کردیا گیا ہے ،ڈی پی اوقصور
تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے کرسمس کے موقع پرسکیورٹی کے فول پروف انتظامات مکمل کرکے سکیورٹی پلان جاری کردیاہے،ضلع بھر میں1100سے زائد پولیس افسران و اہلکاران، وولنٹیرز اور پولیس قومی رضاکار ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور عمران کشور نے کہا کہ ضلعی پولیس نے کرسمس ڈے کے موقع پر مسیحی برادری کے180چرچز کی فول پروف سکیو رٹی کے انتظا ما ت مکمل کر لیے ہیں ،جہاں پر02ایس پی ،05 ڈی ایس پی ،20انسپکٹر ،163اپرسپارڈیننٹ، 47ہیڈکانسٹیبل ، 700کانسٹیبل ،240پولیس قومی رضاکار اور 250کرسچن کمیونٹی سے تعلق رکھنے والے وولنٹیرز ڈیوٹی کے فرائض سرانجام دیں گے،چرچ میں داخل ہونے والے ہر شخص کی بذریعہ واک تھرو گیٹ اور میٹل ڈیٹکٹر چیکنگ کی جائےگی اسی طرح گرجا گھروں پر روف ڈیوٹی بھی لگائی گئی ہے اور اے کیٹگری کے چرچز پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کر دئیے گئے ہیں ،سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تھانہ اور ضلعی لیول پر چرچ آرگنائزر سے میٹنگ بھی ہو چکی ہیں۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکل آفیسر زاور ایس ایچ اوز اپنے اپنے علاقوں میں مشکوک افراد کی نقل و حرکت کی کڑی نگرانی کریں گے اورموجود ہ ملکی صورتحال کے پیش نظر گرجا گھروں کے اردگرد اور مسیحی بستیوں میں بھی سکیورٹی سخت کر دی گئی ہے ۔علا وہ ازیں با زاروں ، شا ہر اہو ں اورتفریحی مقاما ت پارکوں پر بھی سکیورٹی کے سخت انتظا ما ت کیے گئے ہیں۔ڈی پی اوقصور نے مزید کہا کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کارلایا جارہا ہے اور چرچز کے قریبی علاقوں میں سرچ آپریشن بھی کیے جارہے ہیں.