Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • آٹے کی قیمت میں اضافہ،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    آٹے کی قیمت میں اضافہ،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    آٹے کی قیمتوں میں اضافہ،شہری سخت پریشان،نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں گزشتہ 1 ماہ کے دوران آٹے کی قیمت میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے
    سرکاری ریٹس کے مطابق مارکیٹ میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1,400 روپیہ سے بڑھ کر 1,810 روپیہ تک جا پہنچا ہے یعنی صرف ایک ماہ میں 410 روپیہ کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم یہ سرکاری ریٹس ہیں جس پر فراہمی بہت کم ہے 10 کلو آٹے کا تھیلا سرکاری طور پر 905 روپیہ کا ہے جبکہ آٹا چکیوں اور دیگر دکانوں سے 1100 تک فی 10 کلو فروخت ہو رہا ہے

    ضلعی انتظامیہ کے مطابق مہنگائی کی بڑی وجہ ذخیرہ اندوزی اور فلڈ کے باعث سپلائی میں کمی ہے
    اسی دوران ضلع قصور میں کارروائی کرتے ہوئے 18,700 آٹے کے تھیلے ضبط کئے گئے ہیں تاکہ مصنوعی بحران پر قابو پایا جا سکے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری نرخ اور مارکیٹ ریٹ میں فرق کے باعث انہیں مہنگا آٹا خریدنا پڑ رہا ہے اور اگر بروقت اقدامات نہ کئے گئے تو آنے والے دنوں میں صورتحال مذید خراب ہو سکتی ہے پیرا فورس اپنا کردار ادا کرے اور فلور ملوں کے خلاف بھی کاروائی کرے تاکہ اصل قیمت تک تاجروں تک پہنچے اور وہ اصل قیمت پر فروخت کر سکیں

  • دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور مستحکم

    دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور مستحکم

    قصور
    دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور مستحکم،

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح بدستور بلند ہے تاہم آج صبح 9 بجے پاک رینجرز اور محکمہ آبپاشی کی مشترکہ پیمائش کے مطابق صورتحال نسبتاً مستحکم دیکھی گئی ہے
    تلور پوسٹ پر سطح آب 11.30 فٹ ریکارڈ ہوئی ہے اور
    ڈاؤن اسٹریم فیروزپور ہیڈ ورکس کیکر پوسٹ پر 23.00 فٹ پانی کی پیمائش کی گئی جبکہ کل اخراج 2,61,053 کیوسک نوٹ کیا گیا ہے
    بکارکے پوسٹ پر ریڈیوس لیول
    626.90 رہا جبکہ
    فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 15.10 فٹ ریکارڈ ہوئی

    محکمہ آبپاشی اور ریسکیو ذرائع کے مطابق ستلج اور دیگر دریاؤں میں مسلسل بلند سطحوں کے باعث پنجاب کے مختلف نشیبی علاقے خطرے کی زد میں ہیں
    حکام کا کہنا ہے کہ اب تک لاکھوں افراد نقل مکانی کر چکے ہیں جبکہ امدادی کارروائیاں فوج، ریسکیو ادارے اور رضاکاروں کے تعاون سے جاری ہیں
    بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارت کی جانب سے پانی کے مسلسل اخراج نے سیلابی خطرات میں اضافہ کر دیا ہے جس کے نتیجے میں پنجاب میں لاکھوں افراد متاثر ہوئے اور کئی اضلاع میں کھیت کھلیان زیر آب آ گئے

    ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر پانی کے بہاؤ میں مذید اضافہ ہوا تو نشیبی علاقوں میں مذید نقصان کا خدشہ ہے تاہم موجودہ اعداد و شمار مستحکم مگر نازک صورتحال کو ظاہر کرتے ہیں

  • قصور شہر میں سائیکل و موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں سے شہریوں کا جینا حرام،غریب طالبعلم کی سائیکل چوری

    قصور
    موٹر سائیکل و سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نا رک سکا،غیر طالب علم کی سائیکل چور باآسانی لے اڑا،اس سے قبل بھی سائیکل چوری ہوئی تاہم چور پکڑا نا جا سکا

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سائیکل و موٹر سائیکل چور گینگ متحرک ہے جس نے عوام کا جینا حرام کیا ہوا ہے جو باآسانی بغیر کسی خوف کےلوگوں کی سائیکل،موٹرسائیکل چرا کر لیجاتے ہیں اور ان کی سی سی ٹی وی فوٹیجز منظر عام پر لانے کے باوجود بھی پولیس اس گینگ کو پکڑنے میں ناکام ہے
    کل بروز 5 ستمبر 2025 بوقت 3:52 دوپہر گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج قصور کے نزدیک
    الادب اکیڈمی سے ایک چور غریب طالب علم کی سائیکل باآسانی بغیر کسی خوف کے چرا کر لے گیا جسے سی سی ٹی وی فویٹج میں واضع دیکھا جس سکتا ہے
    سائیکل چوری ہونے کا انکشاف اس وقت ہوا جب طالب علم بوقت چھٹی کے بعد اپنی سائیکل لینے گیا
    اس سے قبل بھی اسی اکیڈمی سے ایک چور سائیکل چرا کر لے گیا تھا جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج کے باوجود پولیس چور پکڑنے میں ناکام رہی
    اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ سٹی اے ڈویژن سے چور کو جلد سے جلد پکڑنے اور سائیکل برآمد کرنے کی استدعا کی ہے

  • سیلاب متاثرین کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر قیمتیں بڑھا دیں

    سیلاب متاثرین کی مجبوری کا فائدہ اٹھا کر قیمتیں بڑھا دیں

    قصور
    سیلاب متاثرین کی مجبوری پر منافع خور سرگرم،اشیاء کے ریٹ بڑھا دیئے

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کے بیشتر علاقے سیلاب کے باعث پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں، جہاں متاثرہ عوام کو اس وقت سب سے زیادہ خوراک اور مویشیوں کے چارے کی ضرورت ہے
    درد دل رکھنے والے شہری اور فلاحی تنظیمیں اپنی حیثیت کے مطابق سیلاب زدگان کی خدمت میں مصروف ہیں اور ان کی کاوشیں لائق تحسین ہیں

    جبکہ دوسری جانب کچھ منافع خوروں نے صورتحال کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کر دیا ہے
    مکئی کے چارے کی قیمت 200 تا 250 روپے سے بڑھا کر 700 تا 800 روپے، بھوسہ (توڑی) 600 تا 650 روپے سے 1700 تا 1800 روپیہ ، ٹماٹر 160 تا 170 روپیہ سے بڑھا کر 370 تا 380 روپیہ فی کلو تک پہنچا دیا گیا ہے
    دیگر سبزیوں اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی اسی نوعیت کا اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے
    عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ سرکاری مشینری کو فوری حرکت میں آنا چاہیے تاکہ اس منافع خوری کو روکا جا سکے

    شہریوں نے منافع خوروں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے وقت میں ناجائز منافع خوری انسانیت سوز عمل ہے ایسے لوگوں پر اللہ کا عذاب ضرور نازل ہو گا جو پہلے سے ڈوبے ہوؤں کو ڈبو رہے ہیں

  • ستلج میں پانی کی سطح برقرار ،کئی سکول بھی زیر آب،پناہ گزین کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    ستلج میں پانی کی سطح برقرار ،کئی سکول بھی زیر آب،پناہ گزین کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    قصور
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافہ برقرار، کنگن پور اور گنڈہ سنگھ کے دیہات زیرِ آب، سکول بھی متاثر،ریلیف کیمپوں میں عارضی سکول قائم

    تفصیلات کے مطابق قصور کے دریائے ستلج میں طغیانی کی صورتحال بدستور برقرار ہے تازہ اعداد و شمار کے مظابق تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 12.80 فٹ، ککر پوسٹ پر 23.70 فٹ اور فتح محمد پوسٹ پر 14.80 فٹ ریکارڈ کی گئی ہے دریا میں اس وقت اخراج 3,19,295 کیوسک ہے

    سیلابی پانی کے پھیلاؤ کے باعث قصور کے متعدد علاقے زیرِ آب ہیں جن میں تحصیل چونیاں کا شہر کنگن پور اور اس کے دیہات و قصور شہر کے قریب واقعہ انٹرنیشنل بارڈر گنڈہ سنگھ کے دیہات سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں
    سینکڑوں خاندان متاثر ہوئے ہیں جن میں سے بیشتر کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا گیا ہے جبکہ کئی خاندان ابھی بھی گھروں میں محصور ہیں
    گھروں، کھیتوں اور رابطہ سڑکوں کو شدید نقصان پہنچا ہے جبکہ کئی تعلیمی ادارے بھی ڈوب جانے کے بعد بند کر دیئے گئے ہیں
    گنڈہ سنگھ بارڈر کے قریبی دیہات میں آمدورفت کے راستے سیلابی پانی سے بند ہو گئے ہیں جس کے باعث نقل مکانی اور امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں
    مقامی افراد کے مطابق بعض خاندان پانی میں گھرے ہوئے ہیں اور کشتیوں کے ذریعے انہیں محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا رہا ہے
    ضلعی انتظامیہ نے متاثرہ طالب علموں کی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھنے کے لئے ریلیف کیمپوں میں عارضی سکول قائم کر دیے ہیں تاکہ بچے اپنی تعلیم سے محروم نہ ہوں انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پانی کی سطح پر مسلسل نظر رکھی جا رہی ہے اور متاثرین کو ریلیف فراہم کرنے کے لئے مذید اقدامات کئے جا رہے ہیں

  • پرچی فیس مافیا کے ہاتھوں صحافی کا بھائی قتل،فوری انصاف کا مطالبہ

    پرچی فیس مافیا کے ہاتھوں صحافی کا بھائی قتل،فوری انصاف کا مطالبہ

    قصور
    مصطفیٰ آباد للیانی میں غنڈہ صفت پرچی ٹھیکیداروں کے تشدد سے ڈرائیور جاں بحق، صحافتی برادری کا شدید احتجاج،وزیر آعلی پنجاب و آئی جی سے فوری انصاف کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ مصطفیٰ آباد المعروف للیانی میں ٹاؤن کمیٹی کے درندہ صفت جانور نما پرچی ٹھیکیداروں نے صحافی پرویز وکی کے بڑے بھائی خلیل پر بہیمانہ تشدد کیا جس کے نتیجے میں وہ زندگی کی بازی ہار گئے
    اس واقعہ نے علاقے میں شدید غم و غصہ پھیلا دیا ہے
    اس المناک سانحہ پر ضلع بھر کی تمام صحافتی تنظیموں اور شہریوں سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ انسانی حقوق اور قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے حکومت اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا جاتا ہے کی واقعہ میں ملوث عناصر کو فوری طور پر گرفتار کر کے عبرتناک سزا دی جائے تاکہ آئندہ کسی بے گناہ کی جان کسی درندہ صفت کے ہاتھوں ضائع نا ہو
    مرحوم خلیل کے اہل خانہ سے صحافتی برادری نے اس دکھ کی گھڑی میں یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ انصاف کے لئے جدو جہد جاری رکھی جائے گی
    قصور کی صحافی برادری نے وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی فوری انصاف کی اہیل کی ہے

  • ستلج میں مختلف مقامات پر پانی کی سطح مختلف،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن جاری

    ستلج میں مختلف مقامات پر پانی کی سطح مختلف،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑا ریلیف آپریشن جاری

    قصور
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح مختلف مقامات پر مختلف،اگلے گھنٹوں میں مذید تبدیلی کا امکان،پاکستان مرکزی مسلم لیگ کا سب سے بڑا فلڈ ریلیف ریسکیو آپریشن جاری

    تفصیلات کے مطابق تازہ رپورٹس کے مطابق دریائے ستلج کے مختلف مقامات پر پانی کی سطح میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے آج 2 ستمبر 2025 صبح 09:00 بجے تک تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 12.30 فٹ
    فتح محمد پوسٹ پر 14.50 فٹ جبکہ بکارکے پوسٹ پر ریڈیوس لیول 628.00 ہے

    ماہرین کے مطابق آئندہ 24 سے 48 گھنٹے کے دوران پانی کی سطح میں مذید تبدیلی کا امکان موجود ہے
    فلڈ فارکاسٹنگ ڈویژن کی رپورٹس کے مطابق گنڈا سنگھ والا پر پانی کا اخراج تقریباً 2,53,000 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے جبکہ سلیمانکی ہیڈ ورکس پر پانی کی صورتحال کو ہائی فلڈ قرار دیا گیا ہے

    دریائے ستلج کے کنارے بسنے والے قصور کے دیہات براہِ راست متاثر ہو رہے ہیں اور متاثرہ دیہات کی تعداد 148 سے تجاوز کر چکی ہے

    ضلعی و صوبائی انتظامیہ کی جانب سے ریسکیو 1122 اور دیگر ادارے ریلیف کیمپوں کے ذریعے متاثرین کو خوراک، پانی اور طبی امداد فراہم کر رہے ہیں کئی مقامات سے لوگوں کا بروقت انخلاء مکمل کیا گیا ہے تاہم کچھ دیہات اب بھی شدید خطرے کی زد میں ہیں
    پاکستان مرکزی مسلم لیگ قصور اس وقت ان علاقوں میں سب سے زیادہ ریلیف ورک کر رہی ہے اور لوگوں کو ریسکیو کرنے کے ساتھ ساتھ لوگوں تک پکی پکائی خوراک،جانوروں کو چارہ اور انسانوں و جانوروں کو ادویات و صاف پانی کی فراہمی بھی جاری ہے

  • ستلج میں ایک بار پھر سے پانی کی سطح میں اضافہ،الرٹ جاری

    ستلج میں ایک بار پھر سے پانی کی سطح میں اضافہ،الرٹ جاری

    قصور
    دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں پھر سے اضافہ، قصور کے نچلے علاقے الرٹ پر رہیں،ضلعی انتظامیہ کا اعلان

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں قصور میں آج یکم ستمبر 2025 کو صبح 9 بجے
    تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 12.40 فٹ،بکارکے پوسٹ پر R.L. 627.90 اور فتح محمد پوسٹ لر 14.30 فٹ ہے
    محکمہ آبپاشی اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق موجودہ صورتحال درمیانی درجے کے سیلابی خدشات کی نشاندہی کرتی ہے
    اگر پانی کے بہاؤ میں مزید اضافہ ہوتا ہے تو قصور کے نچلے علاقے زیرِ آب آ سکتے ہیں
    ضلعی انتظامیہ نے مقامی آبادی کو ہدایت کی ہے کہ وہ دریائی علاقوں کے قریب رہائش یا غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کریں اور کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری طور پر ریسکیو حکام سے رابطہ کریں
    ابتک 72 دیہات اور تقریباً اڑھائی لاکھ لوگ متاثر ہوئے ہیں

  • سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

    سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں کا سیلاب زدہ علاقوں کا دورہ

    قصور کی معروف سیاسی شخصیت اور سابق اسپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خان نے سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا
    انہوں نے ہیڈ بلوکی، ننتھے جاگیر، ننتھے خالصہ اور دیگر دیہی علاقوں میں سیلاب سے متاثرہ خاندانوں سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے

    رانا محمد اقبال خان نے ریلیف ورکس کا تفصیلی جائزہ لیتے ہوئے حکومت سے مطالبہ کیا کہ متاثرین کو جلد اور مکمل ریلیف فراہم کیا جائے
    انہوں نے زور دیا کہ ریلیف کے عمل کو مذید تیز کیا جائے تاکہ متاثرہ عوام مشکلات سے نکل سکیں اور جلد سے جلد اپنی سابقہ زندگیوں کی طرف واپس آئیں

    انہوں نے مقامی انتظامیہ پر بھی زور دیا کہ متاثرہ خاندانوں کو خوراک، ادویات اور رہائش سمیت بنیادی سہولیات کی فوری فراہمی یقینی بنائی جائے

  • 1995 کے بعد ستلج میں سب سے زیادہ بہاؤ،قصور شہر محفوظ

    1995 کے بعد ستلج میں سب سے زیادہ بہاؤ،قصور شہر محفوظ

    قصور
    قصور میں سیلابی کیفیت سے ستلج میں 1955 کے بعد سب سے زیادہ بہاؤ،شہر قصور محفوظ ہے تاہم حفاظتی طور پر ہچھ دیہات خالی کروائے گئے

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج قصور میں 1995 کے بعد سب سے زیادہ پانی کا بہاؤ ہے
    دریائے ستلج میں گنڈا سنگھ والا کے مقام پر 350,000 cusecs سے زائد بہاؤ ریکارڈ کیا ہے جو 1955 کے بعد تاریخ کا سب سے بڑا پانی ہے
    اس غیر معمولی صورت حال نے انتظامیہ کے لیے قصور شہر کو محفوظ رکھنے کا بڑا چیلنج پیدا کر دیا ہے تاہم الحمدللہ بروقت اقدامات سے قصور شہر محفوظ ہے

    آر آر اے ون بند
    (RR-One Bund)
    میں شگاف ڈال کر سیلابی پانی کو ان علاقوں سے ہٹایا گیا تاکہ قصور اور آس پاس کی بستیاں محفوظ رہ سکیں
    صوبائی انتظامیہ نے قصور اور ملحقہ دیہات میں بڑے پیمانے پر انخلا اور ریلیف آپریشنز شروع کر دیئے جن میں فوج، پولیس، ریسکیو 1122، اور امدادی ادارے شامل ہیں

    اب تک تقریباً 72 دیہات متاثر ہو چکے ہیں، اور 1,686 افراد اور 967 مویشیوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا ہے

    تازہ ترین اطلاعات کے مطابق، 127,000 افراد صرف ستلج کے اطراف سے منتقل کئے جا چکے ہیں

    گنڈا سنگھ والا پر ستلج کا بہاؤ اس وقت 3 لاکھ 3 ہزار سے 3 لاکھ 85 ہزار کیوسک تک پہنچ چکا ہے جو کہ ایک خطرناک اور غیر معمولی سطح ہے
    ہیڈ سلیمانکی اور ہیڈ اسلام پر پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے جبکہ بلوکی کے نشیبی علاقے مذید سیلاب کے زیرِ اثر آ سکتے ہیں
    پی ڈی ایم اے کے مطابق بھارت کے ساتھ مؤثر اطلاعات کا تبادلہ نہیں ہو رہا جس کی وجہ سے آئندہ چند روز میں مزید 70,000 کیوسک یا زائد پانی آنے کا خدشہ ہے
    ریلیف کیمپ قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں سیلاب سے متاثرہ خواتین، بچے اور بزرگ رہائش پذیر ہیں
    ریلیف کمشنر پنجاب نے کہا ہے کہ یہ ملک کے سب سے بڑے ریلیف آپریشنز میں سے ایک ہے، جس میں تینوں انتظامیہ اور ادارے شریک ہیں
    اس وقت صورتحال نہایت سنگین ہے اس لئے مقامی انتظامیہ, امدادی اداروں، اور عوام کو یکجا ہو کر کام کرنے کی اشد ضرورت ہے تاکہ کسی بڑے سانحے سے پہلے ہی قوم کو محفوظ رکھا جا سکے
    اللّہ تعالیٰ کے حکم سے اب بڑی حد تک قصور شہر محفوظ ہے احتیاطی طور پر قادی ونڈ سمیت کچھ دیہات خالی کروائے گئے تھے کیونکہ سیلاب کے پانی کی سطح مذید بلند ہو رہی تھی اور بند ٹوٹنے کا خطرہ تھا مگر الحمدلله پانی نے جے سی پی انڈین حدود میں اپنا راستہ بناتے ہوئے جے سی پی پر واقع انڈین وی آئی پیز روم اپنے ساتھ بہا لے گیا ہے جس سے بند ٹوٹنے کا خطرہ ختم ہو گیا ہے
    حالات کنٹرول میں ہیں جبکہ ڈی سی، ڈی پی او اور اُنکی ٹیمیں دن رات محنت کر رہے ہیں
    گزشتہ رات کچھ دیہاتیوں نے بند کو توڑنے کی کوشش کی تھی مگر ڈی سی اور ڈی پی او نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے بند کو توڑنے نہیں دیا اور ساری رات بند کی نگرانی کی
    برسات کا سلسلہ وقفے وقفے سے تاحال جاری ہے