Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • بہترین صحافتی خدمات پر غنی محمود قصوری کو حسن کارکردگی کی سند،نیک تمناؤں کا اظہار

    بہترین صحافتی خدمات پر غنی محمود قصوری کو حسن کارکردگی کی سند،نیک تمناؤں کا اظہار

    قصور
    دعا آن لائن نیوز پاکستان کی جانب سے بطور بیورو چیف قصور حسن کارکردگی پر حوصلہ افزائی

    تفصیلات کے مطابق دعا آن لائن نیوز پاکستان کے بیورو چیف ڈاکٹر محمد ادریس نے بیورو چیف قصور غنی محمود قصوری کی بہترین صحافتی خدمات اور پیشہ ورانہ کارکردگی کو سراہتے ہوئے خصوصی حوصلہ افزائی کی ہے
    صحافتی ذمہ داریوں کو احسن انداز میں نبھانے اور بروقت خبریں فراہم کرنے پر ادارے کی جانب سے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا گیا

    اس موقع پر دعا نیوز پاکستان کی انتظامیہ نے کہا کہ غنی محمود قصوری جیسے محنتی اور دیانتدار صحافی ادارے کا اثاثہ ہیں ان کی کاوشوں سے قصور سمیت پنجاب کے مختلف علاقوں کی حقیقی صورتحال اجاگر کرنے میں مدد ملی ہے

    صحافتی حلقوں نے بھی اس اقدام کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ صحافیوں کی محنت کو سراہنا ان کے حوصلے مزید بلند کرنے کا ذریعہ بنتا ہے
    غنی محمود قصوری نے دعا آن لائن نیوز پاکستان کے سی ای او جناب ڈاکٹر محمد ادریس صاحب کیلئے نیک تمناؤں اور ادارے کی دن دگنی رات چگنی ترقی کیلئے دعائیں کیں

  • قصور شہر کو زیر آب آنے کا خدشہ،انتظامیہ جلد سے جلد اقدمات کرے

    قصور شہر کو زیر آب آنے کا خدشہ،انتظامیہ جلد سے جلد اقدمات کرے

    قصور
    دریائے ستّلج میں بڑھتے ریلے سے قصور شہر کو خطرہ،انتظامیہ
    جلد۔اقدامات کرے

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج گنڈہ سنگھ والا قصور میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بڑھ گئی ہے جس سے قصور شہر اور نواحی دیہات کو شدید خطرات لاحق ہو گئے ہیں
    سرکاری اعداد و شمار کے مطابق پانی کا بہاؤ 3 لاکھ 80 ہزار کیوسک سے تجاوز کر گیا ہے جو گزشتہ کئی دہائیوں میں سب سے زیادہ ہے

    گنڈہ سنگھ و قریبی دیہات سے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے فوری اقدامات کرتے ہوئے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا ابتک 14 ہزار سے زائد افراد کو نکالا جا چکا ہے جبکہ مجموعی طور پر مشرقی پنجاب کے علاقوں سے لاکھوں افراد متاثر ہوئے ہیں

    زرائع کے مطابق انتظامیہ نے قصور شہر کو بچانے کے لئے حفاظتی بندوں پر دباؤ کم کرنے کی غرض سے رحیم یار کے مقام پر بند کاٹنے کا فیصلہ کیا تاکہ بڑے پیمانے پر جانی نقصان اور شہر کو زیرِ آب آنے سے بچایا جا سکے
    ریسکیو 1122، ضلعی انتظامیہ قصوراور پاک فوج کی مشترکہ کوششوں سے ریلیف کیمپس قائم کر دیئے گئے ہیں جہاں بے گھر ہونے والے افراد کو عارضی رہائش، کھانے پینے کی اشیاء اور طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے

    گورنمنٹ ہائی اسکول کھڈیاں خاص،ڈگری کالج چونیاں،گورنمنٹ ہائی سکول پتوکی،گورنمنٹ گرلز ہائی سکول مصطفی آباد للیانی اور
    ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور کے قریب ریلیف سنٹرز قائم کئے گئے ہیں جن کے رابطہ نمبرز
    ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن 1122،ضلعی کنٹرول روم قصور 049-9200123
    ،ڈپٹی کمشنر آفس قصور (ایمرجنسی ڈیسک) 049-9200200 ہیں

    محکمہ موسمیات اور پی ڈی ایم اے نے خبردار کیا ہے کہ اگلے 24 سے 48 گھنٹوں میں دریائے ستلج اور اس سے جڑے ندی نالوں میں پانی کا مذید اضافہ ہو سکتا ہے جس سے قصور کے نشیبی علاقے مکمل طور پر زیرِ آب آ سکتے ہیں
    اہلِیان قصور نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ متاثرین کی فوری بحالی اور نقصانات کے ازالے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر اقدامات کیے جائیں اور قصور شہر کو زیر آب آنے سے بچانے کے لئے جلد سے جلد عملی اقدامات کئے جائیں
    واضع رہے کہ دریائے ستلج کے مختلف مقامات سے قصور شہر کا فاصلہ 8 سے 12 کلومیٹر ہے
    جبکہ ارگرد سینکڑوں دیہات آباد ہیں

  • بل ڈسٹری بیوٹر ایک جگہ بل پھینک کر فرار،اہلیان علاقہ کا احتجاج ،نوٹس کی اپیل

    قصور
    لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ میں بل تقسیم کا غیر ذمہ دارانہ رویہ، گاؤں اوراڑہ نو کے شہری سراپا احتجاج

    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور کی لیسکو سب ڈویژن راجہ جنگ کی غفلت اور نااہلی نے عوام کو شدید مشکلات میں ڈال رکھا ہے
    گاؤں اوراڑہ نو کے مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بتایا ہے کہ بجلی کے بل گھر گھر تقسیم کرنے کے بجائے بل ڈسٹری بیوٹر ایک جگہ بل پھینک کر غائب ہو جاتا ہے
    اس غیر ذمہ دارانہ رویہ
    نے عوام کی زندگی اجیرن بنا دی ہے
    اہلیانِ علاقہ کے مطابق گاؤں میں بجلی آنے کے آغاز سے ہی یہ سلسلہ جاری ہے لیکن افسوسناک امر یہ ہے کہ آج تک کسی افسر نے اس سنگین مسئلہ پر توجہ دینا گوارا نہیں کی جس کا نتیجہ یہ ہے کہ اس بار بھی بیشتر گھروں کو بل نہیں ملے اور لوگ بل ڈھونڈنے کے لیے دفاتر اور بینکوں کے دھکے کھا رہے ہیں

    اہلِ علاقہ نے کہا کہ لیسکو کے ذمہ داران کی یہ غفلت صرف سستی نہیں بلکہ عوام کے ساتھ کھلی زیادتی ہے
    بجلی کے بل نہ ملنے کے باعث صارفین تاخیر سے ادائیگی پر جرمانوں کا شکار ہو جاتے ہیں جبکہ قصور صرف بل ڈسٹری بیوٹر کی لاپرواہی اور افسران کی خاموشی ہے
    اہلیان علاقہ نے چیئرمین واپڈا اور اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ راجہ جنگ سب ڈویژن میں فوری طور پر شفاف انکوائری کی جائے، غفلت برتنے والے اہلکار کے خلاف کارروائی کی جائے اور ہر صارف کو وقت پر بل کی فراہمی یقینی بنائی جائے بصورت دیگر لوگ اجتماعی احتجاج پر مجبور ہوں گے

  • قصور کے درجنوں دیہات زیر آب ،مذید 70 دیہات سیلاب میں آنے کا خدشہ،پاک فوج و دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف

    قصور کے درجنوں دیہات زیر آب ،مذید 70 دیہات سیلاب میں آنے کا خدشہ،پاک فوج و دیگر ادارے ریسکیو آپریشن میں مصروف

    قصور
    دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب، درجنوں دیہات زیر آب،ہزاروں افراد محفوظ مقامات پر منتقل

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج قصور میں پانی کی سطح خطرناک حد تک بلند ہونے کے بعد قصور کے نشیبی علاقے شدید سیلابی صورتحال کی لپیٹ میں آ گئے ہیں ہیڈ گنڈا سنگھ والا پر پانی کی سطح 22 فٹ تک پہنچ گئی جبکہ بہاؤ 1 لاکھ 90 ہزار کیوسیک ریکارڈ کیا گیا جس کے باعث قصور کے درجنوں دیہات زیر آپ آگئے ہیں

    این ڈی ایم اے اور ضلعی انتظامیہ کے مطابق قصور سے اب تک تقریباً 14 ہزار 140 افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا جا چکا ہے جبکہ خدشہ ہے کہ مزید 72 دیہات زیرِ آب آ سکتے ہیں
    سیلابی ریلوں نے زرعی اراضی کو بری طرح متاثر کیا ہے اور کئی بستیاں پانی میں ڈوب گئی ہیں جس کے باعث مقامی افراد کو اپنی رہائش گاہیں چھوڑنے پر مجبور ہونا پڑا ہے

    ریسکیو 1122 اور ضلعی انتظامیہ نے فوج، رینجرز اور پولیس کی مدد سے بڑے پیمانے پر ریلیف آپریشن شروع کر دیا ہے
    ریسکیو حکام کے مطابق اب تک 30 کشتیوں کے ذریعے 444 افراد اور 470 مویشی محفوظ مقامات پر منتقل کئے جا چکے ہیں
    روزانہ کی بنیاد پر چار ہزار سے زائد افراد کو کشتیوں کے ذریعے نقل و حمل کی سہولت فراہم کی جارہی ہے
    قصور پولیس بھی امدادی سرگرمیوں میں حصہ لے رہی ہے
    نیز پاکستان مرکزی مسلم لیگ،جماعت اسلامی و دیگر مذہبی جماعتیں بھی سیلاب زدگان کی خدمت میں پیش پیش ہیں

  • دریائے ستلج میں پانی میں اضافہ،سیلاب کا الرٹ جاری

    دریائے ستلج میں پانی میں اضافہ،سیلاب کا الرٹ جاری

    قصور
    دریائے ستلج میں سیلاب، ضلعی انتظامیہ نے الرٹ جاری کر دیا

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی سطح تیزی سے بلند ہو رہی ہے اور سیلاب کی صورتحال برقرار ہے
    گنڈا سنگھ والا (ڈی/ایس فیروز پور) میں پانی کی سطح 21.10 فٹ جبکہ اخراج 1,33,770 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے

    تلوار پوسٹ پر پانی کی سطح 9.20 فٹ،بکارکے پوسٹ پر ریڈنگ لیول 625.40 اور
    فتح محمد پوسٹ پر پانی کی سطح 11.70 فٹ ہے

    انتظامیہ کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی آمد کے باعث نچلے درجے کے علاقوں میں خطرہ بڑھ گیا ہے
    ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عوام کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ
    دریا کے کنارے اور نچلے علاقوں میں رہائش پذیر افراد فوری طور پر محفوظ مقامات کی طرف منتقل ہو جائیں اور
    کسان حضرات اپنی فصلیں اور مال مویشی اونچے مقامات پر منتقل کریں
    عوام الناس غیر ضروری طور پر دریائی علاقوں کا رخ نہ کریں نیز کسی بھی ہنگامی صورتحال کی صورت میں فوری طور پر ریسکیو 1122 سے رابطہ کریں

    ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں نے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے نمٹنے کے لئے تیار ہے

  • کھیت میں داخل ہونے پر گدھے کی ٹانگ کاٹ دی،سخت غم و غصہ

    قصور
    نواحی قصبہ مصطفی آباد للیانی میں بے رحم زمیندار نے گدھے کی ٹانگ کاٹ دی، علاقہ سراپا احتجاج،کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی قصبہ مصطفی آباد للیانی کے نواحی گاؤں کتلوہی کلاں میں انسانیت سوز واقعہ پیش آیا ہے جہاں اخلاق نامی زمیندار نے مبینہ طور پر ایک بے زبان گدھے کی ٹانگ کاٹ دی عینی شاہدین کے مطابق گدھا کھیت میں داخل ہو گیا تھا جس پر زمیندار نے انتہائی بے رحمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے اس پر ظلم ڈھایا اور اسے خون میں لت پت کر دیا

    اس دلخراش منظر نے اہل علاقہ کو رنجیدہ کر دیا
    لوگوں کا کہنا ہے کہ کھیت کا نقصان پورا ہو سکتا ہے لیکن ایک جان دار مخلوق کی زندگی دوبارہ واپس نہیں آ سکتی مقامی لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ اخلاق نامی شخص کے خلاف فوری اور سخت قانونی کارروائی کی جائے تاکہ مستقبل میں کوئی اور جانور ایسی بربریت کا نشانہ نہ بن سکے واضع رہے کہ جانوروں پر ظلم و تشدد کے خلاف پاکستان میں قوانین موجود ہیں مگر ان پر عملدرآمد نہ ہونے کے باعث آئے روز ایسے افسوسناک واقعات پیش آتے رہتے ہیں

  • بابا بلہے شاہ کا 268 واں عرس جاری،سخت سیکیورٹی

    بابا بلہے شاہ کا 268 واں عرس جاری،سخت سیکیورٹی

    قصور
    حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 268ویں عرس پر فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں حضرت بابا بلھے شاہؒ کے 268 ویں سالانہ عرس کے موقع پر ڈسٹرکٹ پولیس قصور کی جانب سے فول پروف سکیورٹی انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔ ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے مزار پر حاضری دی اور سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا
    ڈی پی او قصور کے مطابق زائرین کو احاطہ دربار میں داخلے کے لیے تحصیلدار چوک والا گیٹ استعمال کرنا ہوگا جبکہ ایگزٹ کے لیے ریلوے روڈ گیٹ مختص کیا گیا ہے۔ دربار کے احاطہ میں 120 کلوز سرکٹ کیمرے نصب کر کے سکیورٹی مانیٹرنگ کو یقینی بنایا گیا ہے

    عرس کے موقع پر 2 ہزار پولیس اہلکار تین شفٹوں میں سکیورٹی کے فرائض سرانجام دیں گے۔ زائرین کی چیکنگ واک تھرو گیٹس اور میٹل ڈیٹکٹر کے ذریعے کی جائے گی جبکہ مزار میں داخلے کے لیے تین لیئر پر مشتمل سکیورٹی ڈیوٹی لگائی گئی ہے

    ڈی پی او نے مزید بتایا کہ دربار کے گردونواح کو 25 پکٹس کے ذریعے کارڈن آف کیا گیا ہے اور احاطہ کو جدید آلات سے سرچ اینڈ سویپ جبکہ اطراف کو سنیفر ڈاگز سے چیک کیا گیا ہے۔ شہر بھر کی مانیٹرنگ کے لیے سیف سٹی کیمروں کی مدد سے کنٹرول روم قائم کیا گیا ہے

    زائرین کی سہولت کے لیے گاڑیوں اور موٹرسائیکلوں کی پارکنگ کے 8 مقامات مخصوص کیے گئے ہیں جن پر پولیس سکیورٹی کے ساتھ ساتھ کلوز سرکٹ کیمرے بھی نصب ہیں۔ موٹرسائیکل چوری کی روک تھام کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں جبکہ ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے کے لیے 300 سے زائد ٹریفک اہلکار تعینات ہوں گے۔

    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے زائرین سے اپیل کی ہے کہ سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کو کامیاب بنانے میں پولیس کے ساتھ تعاون کریں

  • 2 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپیہ کی منشیات پکڑی گئی

    2 منشیات فروش گرفتار،لاکھوں روپیہ کی منشیات پکڑی گئی

    قصور
    بدنام زمانہ 02 منشیات فروش گرفتار، لاکھوں روپے مالیت کی منشیات برآمد
    تفصیلات کے مطابق ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ الہ آباد پولیس کی کاروائی ایس ایچ او غلام صابر چھینہ کی سربراہی میں پولیس ٹیم نے بدنام زمانہ 02 منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی ایک کلوگرام سے زائد آئس اور ڈیڑھ کلوگرام چرس برآمد ملزمان قصبہ الہ آباد اور گردونواح میں منشیات کے مکروہ دھندے سے نوجوان نسل کو تباہ کر رہے تھے ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں

  • چھریوں کے وار کرکے شہہ رگ کاٹ کر ایک شحض قتل،علاقہ میں خوف و ہراس

    چھریوں کے وار کرکے شہہ رگ کاٹ کر ایک شحض قتل،علاقہ میں خوف و ہراس

    قصور
    نواحی گاؤں میں ایک شحض کو چھریوں کے وار کرکے قتل کر دیا،علاقہ بھر میں خوف و ہراس،ڈی او سی سی ڈی قصور سے فوری نوٹس کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں موضع مان کی نزدیکی بستی میں آج ایک خوفناک ترین واقعہ پیش آیا ہے جس میں ایک شخص نے چھریوں کے وار کرکے دوسرے آدمی سکنہ گاؤں نئی بستی موضع مان کو چھریوں کے وار کر کے شہ رگ کاٹ کر قتل کر دیا ہے
    اس واقعے کے بعد پورے علاقے میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے
    پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال منتقل کیا جبکہ ملزم کی گرفتاری کے لئے چھاپے مارے جا رہے ہیں
    مقتول کے ورثاء اور اہلیان علاقہ نے ڈی او سی سی ڈی قصور سے فوری نوٹس لے کر فوری انصاف کا مطالبہ کیا ہے

  • نچلے درجے کا سیلاب ،نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    نچلے درجے کا سیلاب ،نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    قصور
    دریائے ستلج میں نچلے درجے کا سیلاب،نشیبی علاقوں میں رہنے والوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت

    تفصیلات کے مطابق دریائے ستلج میں پانی کی سطح میں اضافے کے بعد فیروزپور ،گنڈہ سنگھ والا کے مقام پر گیج 19.10 فٹ اور پانی کا اخراج 64 ہزار 554 کیوسک ریکارڈ کیا گیا ہے
    فلڈ کنٹرول حکام کے مطابق اس وقت دریا میں نچلا سیلاب جاری ہے
    فلڈ رپورٹ کے مطابق دیگر مقامات پر بھی پانی کی سطح کی پیمائش کی گئی ہے جس میں تلوار پوسٹ پر 7.30 فٹ، بکارکے پوسٹ پر 624.20 جبکہ فتح محمد پوسٹ پر 10.90 فٹ پانی ریکارڈ کیا گیا ہے
    ریسکیو اور فلڈ کنٹرول حکام نے نشیبی علاقوں کے رہائشیوں کو الرٹ رہنے کی ہدایت کی ہے