Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • قصور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

    قصور میں آٹے کا بحران شدت اختیار کر گیا

    قصور
    ریاست مدینہ کے دعویداروں کے وعدے دھرئے کے دھرئے رہ گئے زمیں نگل گئی یا آسماں کھا گیا آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر حکمرانوں نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا ضلع قصور میں آٹا بحران شدت اختیار کر گیا غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے دھکے کھائیں بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ، کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں۔
    تفصیلات کے مطابق ملک چلانا موجودہ حکومت کے بس کی بات نہیں کیونکہ آٹا بحران کا جن بوتل سے باہر ریاست مدینہ کے دعویداروں کے لئے کھلا چیلنج بن گیا ہے حکمرانوں  نے پھر سے غریب عوام کو آٹے کا گداگر بنا دیا آٹا بحران پھر سے شدد اختیار کر گیا ہے غریب یومیہ مزدوری کرنے والی عوام بچوں کا پیٹ پالنے کیلئے مزدوری ڈھونڈیں یا پھر پورا پورا دن لائنوں میں لگ کر بلیک میں آٹا حاصل کرنے کیلئے دھکے کھائیں بے یارو مددگار، بے آسرا غریب عوام کی زندگی عذاب میں مبتلا ہو چکی ہے اور کوئی پرسان حال نہیں جائیں تو جائیں کہاں علاوہ ازیں دیگر ضروریات زندگی کے زیر استمال ادویات، کھانے پینے کی تمام تر اشیاء سبزی، دالیں، دودھ دہی، چینی، چائے پتی، پھلوں میں آئے دن قیمتوں میں عدم استحکام اور مسلسل اضافے کے باعث راتوں رات قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں پیاز، ٹماٹر، لہسن ، ادرک، لیمن دیگر مثالہ جات، کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ سے غریب کی کمر ٹوٹ گئ یومیہ دیہاری دار مزدور اپنے بچوں کو دال روٹی مہیا کرنے میں ناکام نظر آتے ہیں یہی وجہ ہے کہ غریب عوام کے مسائل دن بدن بڑھ رہے ہیں شہر کے مختلف علاقوں، کوٹ فتح دین، کوٹ اعظم خان، شہباز روڈ، جناح کالونی، غوثیہ کالونی، روڈ کوٹ، پرانا لاری اڈا،قادر آباد، ڈنگی پورہ، بستی چپ شاہ،کالج روڈ، کوٹ عثمان خان،کوٹ رکن دین خان، دوسہرا گراؤنڈ، موری گیٹ،کوٹ غلام محمد خان،کوٹ علی گڑھ، کوٹ قتل گڑھی،بھسرپورہ، بستی صابری، کوٹ مراد خان، بستی چراغشاہ،بستی برات شاہ۔سلامت پورہ۔روڈ کوٹ دیگر علاقوں میں آٹے کی عدم دستیابی سے عوام شدید ذہنی و جسمانی پریشان میں مبتلا ہو چکی ہے متاثرہ شہریوں، عوامی، فلاحی، سماجی سربراہان، سول سوسائٹی حلقوں، ڈسڑکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا، ڈپٹی کمشنر، اسسٹنٹ کمشنرز، ڈیوٹی مجسٹریٹس سے مطالبہ کیا ہے کہ آٹے کی بحران پر قابو پایا جائے یہ ریاست کی زمہ داری ہے کہ عوام کو فوری ریلیف دیتے ہوئے خود ساختہ مہنگائی کو روکا جائے اور سرکاری نرخوں پر آٹا اور سبزیاں فروخت نہ کرنے والے دوکانداروں کے خلاف سخت سے کاروائی عمل میں لائی جائے ریاست کیطرف سے غریب عوام کو بھی جینے کا بنیادی حق میسر ہو سکے

  • پورے سرکل کو ریڈ الرٹ جاری

    پورے سرکل کو ریڈ الرٹ جاری

    قصور
    چونیاں میں سرکل بھر کے تمام تھانوں میں الرٹ جاری کردیا گیا پانچوں تھانوں سمیت پولیس چوکیوں میں تعینات پولیس ملازمین اپنا قبلہ درست کرلیں ڈی ایس پی چونیاں خالد اسلم کی میڈیا سے گفتگو
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈی ایس پی خالد اسلم نے میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحصیل بھر میں گشت کے نظام کو مزید وسیع کر رہے ہیں علاقہ کو امن کا گہوارہ بنا کر ہی دم لیں گے پولیس کے جوان چوبیس گھنٹے عوام کی حفاظت کے لئے کوشاں ہیں کسی قسم کی بھی غفلت و لاپرواہی برداشت نہیں کیجائے گی ان کا کہنا تھا کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف اب گھیرا تنگ کردیا جائے گاجرائم کی بنیاد بننے والے عناصر کو ہمارے سرکل میں رہنے کی کوئی گنجائش نہیں ہماری عوام سے بھی اپیل ہے کہ اداروں کے ساتھ اپنے تعاون کو یقینی بنائیں تاکہ امن کے دشمن عناصر کا قلع قمع کیا جا سکے

  • مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر

    مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر

    قصور اور گردونواح میں زہریلے دودھ کے استعمال سے بچوں اور بڑوں میں مہلک بیماریاں پھیلنے کا خدشہ ، دودھ کے نام پر خاموش زہر دوسرے بڑے شہروں میں بھی سپلائی کیا جانے لگا
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں مصنوعی دودھ کا کاروبار عروج پر ہے اس لوگوں کا کہنا ہے کہ اس گھناؤنے کاروبار کو روکنے کے لئے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں جو ہر شہر میں دودھ کو چیک کر کے فروخت ہونے دیں ،قومی اخبارات پر خبر یں نشر کرنے پر انتظامیہ دانستہ طور پر خاموش نظر آتی ہے سیاسی و سماجی تنظیموں کا مطالبہ زور پکڑ گیا
    اس زہریلے دودھ سے لوگوں کی ہڈیاں کمزور ہو رہی ہیں جبکہ بچوں میں نشوونما صحیح نہیں ہوتی جس سے آنے والی نسلوں کا خانہ خراب ہو رہا ہے جبکہ اس دودھ میں سرف،کوکنگ آئل،نیل اور دیگر کیمیکل استعمال ہوتے ہیں جو کہ انتہائی مضر صحت ہیں

  • ٹیچر کو کہا تم حرامی ہو، محکمے نے ٹیچر کو معطل

    ٹیچر کو کہا تم حرامی ہو، محکمے نے ٹیچر کو معطل

    قصور
    پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کو معطل کرنے کی اصل وجہ سامنے آ گئی، مار کھانے والے بچے نے کہا کہ یہ ٹیچر حرامی ہے جس پر دکھ میں طاہر امین نے طالب علم کو چار سٹکس ماری تھیں ،بچے کے والدین نے صلح کر لی مگر مخالف اساتذہ نے فائدہ اٹھایا
    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول میں تعینات پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کو معطل کیا گیا ہے جس کی اصل وجہ سامنے آگئی ہے وجہ عناد سکول کے آخری پیریڈ میں یہ بنی کہ ایک طالب علم نے پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کو کہا کہ میں اسے حرامی سمجھتا ہوں یہ بات طالب علموں نے ٹیچر کو بتائی جس پر ٹیچر طاہر امین نے طالب علم کو چار سٹکس ماریں اس سے اگلے دن طالب علم کے باپ نے تھانہ میں درخواست دے دی جس پر معززین علاقہ نے طاہر امین اور طالب علم کے والد کے مابین صلح کروا دی مگر اس سے قبل ہی طاہر امین کے مخالف سکول ٹیچروں نے سٹیزن پورٹل پر ساری صورتحال شکایت کر دی تھی جس پر کاروائی کرتے ہوئے محکمے نے اسے معطل کر دیا چونکہ طالب علم اور پی ای ٹی ٹیچر طاہر امین کے مابین راضی نامہ محکمے تک نہیں پہنچا اس لئے محکمے نے اسے معطل کیا ہے جبکہ واقعے کے چشم دید گواہ طالب علم بھی موجود ہیں جو طالب علم اور پی ای ٹی ٹیچر کے علاوہ دوسرے ٹیچرز کا طاہر امین کیساتھ آپسی تنازعہ جانتے ہیں

  • بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

    بچے سے بدفعلی کا ملزم گرفتار

    قصور
    پتوکی کے نواحی علاقے تھانہ سرائے مغل کی حدود میں ایک اور بچے سے جنسی زیادتی،پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزم کو گرفتار کر لیا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی تھانہ سرائے مغل کے علاقہ بلیر چک نمبر 46 میں پانچ سالہ بچے سے اوباش ملزم نے بدفعلی کر ڈالی جس پر بچے نے شور مچایا تو ملزم بھاگ گیا
    پولیس نے فوری طورپر کاروائی کرکے مرکزی ملزم بشارت کو گرفتار کر لیا ہے جبکہ پولیس نے بچے کو میڈیکل کیلئے ہسپتال منتقل کردیا ہے

  • وکیل ایک ماہ سے لاپتہ،اغوا ہونے کا خدشہ

    وکیل ایک ماہ سے لاپتہ،اغوا ہونے کا خدشہ

    قصور
    حبیب آباد کا رہائشی وکیل ایک ماہ سے غائب اغواء ہونے کا خدشہ
    تفصیلات کے مطابق حبیب آباد کے رہائشی سینئر ایڈووکیٹ چوہدری امین مزمل 25 ستمبر کی رات سے لاپتہ ہیں اور ان کا موبائل مسلسل بند ہے قوی امکان ہے انہیں اغواء کیا گیا ہے جس پر ان کے اہلخانہ اور حلقہ احباب غم اور تشویش میں مبتلاء ہیں کیونکہ اتنے دنوں سے غائب ہونے کی بدولت ان حالات میں انکی جان کو خطرہ لاحق ہے اس نا گہانی صورتحال میں وکلاء برادری,اہل خانہ, اہل علاقہ اور انسانی حقوق کے نمائندگان شدید پریشان ہیں تھانہ صدر پتوکی نے اہل خانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر لیا
    اہل خانہ, وکلا برادری, نے وزیر اعظم پاکستان ,وزیر اعلی پنجاب اور آئی جی پنجاب سے فی الفور نوٹس لیتے ہوئے چوہدری امین مزمل ایڈووکیٹ کی بازیابی کا مطالبہ کیا ہے

  • ایک ماہ بعد بھی بچہ بازیاب نا ہو سکا

    ایک ماہ بعد بھی بچہ بازیاب نا ہو سکا

    قصور
    ایک ماہ ایک دن گزرنے اور اغواء کار ملزمہ گرفتار ہونے کے باوجود بھی ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور سے اغواء ہونے والے بچے کا سراغ نا مل سکا،والدین سخت پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال سے 30 اگست کو دن کے اجالے میں نامعلوم اغواء کار عورت عبدالرحمان ولد قاری حفیظ اللہ سکنہ کوٹ فتح دین کا شادی کے سال 15 سال بعد پیدا ہونے والا ایک دن کا بچہ اغواء کرکے لے گئے جسے قصور تھانہ صدر پولیس نے دن رات ایک کرکے دو ہفتوں بعد گرفتار کر لیا جو کہ ابھی بھی قصور پولیس کی تحویل میں ہے تاہم تشویشناک بات یہ ہے کہ بچے کو اغوا ہوئے ایک ماہ ہو چکا جبکہ ملزمہ کو گرفتار ہوئے دو ہفتے مگر ابھی تک پولیس بچے کو بازیاب کروانے میں مکمل ناکام ہے جس پر اہلیان قصور اور بچے کے والدین سخت پریشان ہیں کہ ملزمہ پولیس کے ہتھے چڑھنے کے باوجود بھی خاموش کیوں ہے اور بار بار اپنے بیان کیوں بدل رہی ہے واضع رہے قصور شہر سے اس طرح ہسپتال سے اغواء ہونے والے بچے کا یہ اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے اگر یہ حل نا ہوا تو بچوں کے اغواء ہونے کا ایک خطرناک سلسلہ چل نکلنے کا خدشہ ہے

  • گورنمنٹ کا بھٹہ خشت بند کرنے کا فیصلہ

    گورنمنٹ کا بھٹہ خشت بند کرنے کا فیصلہ

    قصور
    محکمہ ماحولیات کی طرف سے 7 اکتوبر سے بھٹہ خشت بند کرنے کی ہدایت،دو ماہ بھٹہ خشت بند رکھے جائینگے تاکہ سموگ میں کمی واقع ہو سکے
    بھٹہ مالکان کی عوام کو چھری پھیرنے کی تیاری
    تفصیلات کے مطابق سابقہ سالوں کی طرح اس سال بھی سموگ سے بچنے کیلئے محکمہ ماحولیات پنجاب نے بھٹہ مالکان کو نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے جس کی رو سے 7 اکتوبر سے 7 دسمبر تک بھٹہ خشت بند رکھے جائینگے تاکہ سموگ کم سے کم پیدا ہو اور لوگوں کی صحت متاثر نا ہو مگر دوسری طرف بھٹہ خشت مالکان جو کہ پہلے ہی لوگوں کو چھری پھیر رہے ہیں،نے لوگوں کو مذید چھری پھیرنے کا عہد کر لیا ہے واضع رہے اینٹ اول کا سرکاری ریٹ 7500 روپیہ مقرر ہے مگر بھٹہ خشت مالکان 10500 روپیہ دے رہے ہیں جبکہ اینٹ کا کرایہ الگ سے ہے
    اس بابت لوگ سخت پریشان ہیں کہ اب چلتے بھٹوں سے اینٹ 3 ہزار روپیہ مہنگی مل رہی ہے جب بھٹے بند ہو گئے تو بھٹہ خشت مالکان مذید مہنگی کر دینگے جسے کنٹرول کرنا گورنمنٹ کے بس کی بات نہیں

  • کار سرکار میں مداخلت،انتظامیہ بے خبر

    کار سرکار میں مداخلت،انتظامیہ بے خبر

    قصور
    کار خیر میں مداخلت،نالیاں مٹی ڈال کر بند کر دیں ،لوگ سخت پریشان انتظامیہ سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقے تلونڈی میں با اثر افراد نے محلے کی نکاسی آب کے لئے گورنمنٹ کی جانب سے بنائی جانے والی نالیاں زبردستی مٹی ڈال کر بند کر دیں جس سے اہل محلہ شدید پریشانی میں مبتلا ہو گئے ہیں موضع تلونڈی بالمقابل ٹیلی فون ایکسچینج محلہ میں گورنمنٹ کی جانب سے تین سال پہلے لاکھوں روپے کی لاگت سے نکاسی آب کے لئے بنائی گئی نالیاں گن پوائنٹ پر زبردستی مٹی ڈال کر بند کر دیں گئی ہیں جس پر اہل محلہ سراپا احتجاج ہیں
    لوگوں نے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر اور سیاسی شخصیات سے نالیاں کھلوانے کی اپیل کرتے ہوئے اہل محلہ ظفر شاہ ۔مستری دانش ۔منشاء گاڈی ۔معراج دین ۔صدیق رحمانی اور ماسٹر سلیم وغیرہ نے ارباب اختیار اور ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی کہ اگر یہ کھالیاں نہ کھلوائی گئیں تو ھم احتجاج کرنے پر مجبور ہو جائینگے لوگوں نے اپنے گھروں اور گلیوں میں گندے پانی کی نکاسی نہ ہونے پر بورنگ کر کے نیچے زمین میں گندا پانی ڈالنا شروع کردیا ہے جس سے عوام کو زمینی پانی کے گندا ہونے سے ہپاٹائٹس سمیت دیگر بیماریوں میں مبتلا ہونے کے شدید خدشات پیدا ہو گئے ہیں

  • سیمنٹ کی بھی بلیک مارکیٹنگ

    سیمنٹ کی بھی بلیک مارکیٹنگ

    قصور
    تحصیل پتوکی میں سیمنٹ کی بلیک میں فروخت جاری شہری پریشان،انتظامیہ بے بس
    تفصیلات کے مطابق پتوکی شہر اور گردونواح میں سمینٹ کے دوکان داروں نے مصنوعی قلت پیدا کر کے سمینٹ کی بوریوں کی قیمت میں خود ساختہ اضافہ کر دیا ہے جس سے پورے شہر میں سمینٹ نایاب ھو گیا جس سے لوگوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے لوگوں نے اسٹنٹ کمشنر پتوکی آصف علی ڈوگر سے فوری نوٹس لیکر زمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے