Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ایک ایکڑ کیلئے 5 افراد قتل

    ایک ایکڑ کیلئے 5 افراد قتل

    قصور
    چونیاں کے نواحی گاؤں میں زمین کے تنازعہ پر 5 افراد قتل
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں بونگی کلیاں میں زمین کے تنازعہ پر فائرنگ 5 افراد قتل کر دیئے گئے ہیں جس کی وجہ ایک ایکڑ زمین کا تنازع ہے اس تنازع پر چھوٹے بھائی نے فائرنگ کر کے بڑے بھائی اور چار بھتیجوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا،جاں بحق افراد میں کلیم، ندیم، زاہد، شاہد اور والد آمین شامل ہیں،تھانہ الہ آباد پولیس، ریسکیو، اور دیگر تحقیقاتی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں,پولیس نے لاشوں کو تحویل میں لے لیا ہے جنہیں تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال چونیاں منتقل کیا جا رہا ہے

    .

  • مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش

    مدرسے کی طالبہ سے زیادتی کی کوشش

    قصور
    مدرسہ جانے والی معصوم بچی سے زیادتی کی کوشش اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں
    تفصیلات کے مطابق ارسلان خالد ولد خالد محمود سکنہ موضع تلونڈی تھانہ آلہ آباد قصور نے ایس ایچ او تھانہ آلہ آباد کو درخواست دی کہ اس کی 8 سالہ بہن ماہ نور صبح سویرے سپارہ پڑھنے گئی تو راستے میں اسے اشفاق ولد رحمت سکنہ تلونڈی نے روکا اور زیادتی کی کوشش کی جس پر ماہ نور روتی ہے بھاگ گئی جہاں اس نے اپنی استاد کو بتایا کہ اسے اشفاق نے دھمکی دی ہے کہ واپسی گیاراں بجے وہ مجھے جان سے مار دے گا
    پولیس تھانہ آلہ آباد نے درخواست درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے

  • سگے باپ کی بیٹی سے زنا کی کوشش

    سگے باپ کی بیٹی سے زنا کی کوشش

    قصور
    قیامت کی نشانی سگا باپ ہی سگی بیٹی کی عزت کا دشمن بن گیا ،والدہ نے ایف آئی آر درج کروا دی تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں کھارا میں شکیلہ بی بی زوجہ سلیم ولد رحمت انصاری محلہ میانوالہ نے تھانہ صدر قصور کو درخواست دی کہ 18 تاریخ کو اس کی بیٹی علیشباہ سے اس کے حقیقی والد نے زنا بالجبر کی کوشش کی جس پر 14 سالہ علیشباہ نے شور مچایا تو ملزم فرار ہو گیا اور تاحال فرار ہے سائلہ نے درخواست میں موقف اختیار کیا کہ درندہ صفت باپ کو پکڑ کر عبرتناک سزا دی جائے تاکہ کو دوبارہ کو ایسی قبیح حرکت نا کر سکے

  • بھیک نا دینے پر بددعائیں اور بدتمیزی

    بھیک نا دینے پر بددعائیں اور بدتمیزی

    قصور میں گداگروں کا راج
    ضلع کچہری، آفس ٹائم اور بعد میں شہر، بس سٹینڈوں پر گداگروں کی بھرمار وکلاء چیمبرز اور باقی سرکاری ،پرائیویٹ دفاتروں اور  دکاندارں سے کم بھیک ملنے پر بدتمیزی اور بدعاوں پر اتر آتے ہیں گداگری کی آڑ میں منشیات فروشی، جسم فروشی، چوری،ڈکیتیوں میں اضافہ
    تفصیلات کے مطابق ضلعی کچہری میں گداگروں کی بھرمار وکلاء چیمبرز اور باقی سرکاری،پرائیویٹ دفاترز،بس سٹینڈوں اور دوکانداروں سے کم بھیک ملنے پر آپے سے باہر ہو کر بدتمیزی اور بدعاوں پر اتر آتے ہیں
    گداگری کی آڑ میں منشیات فروشی، جسم فروشی، چوریوں ،ڈکئتیوں میں اضافے  سے شہری غیر محفوظ آفس ٹائم کے بعد رات گئے تک پیشہ ور جرائم پیشہ گداگر شہر کا رخ کر لیتے ہیں کچہری میں پریشان سائلان، ملازمین، دوکاندارں اور خریداری کے لیے آئے شہریوں کے لئے عذاب بن گئے پولیس اور دیگر متعلقہ محکمے خاموش تماشائی، یہ گداگر زبردستی شہریوں سے بھیک لیتے نہیں بلکہ جبرا وصول کرتے نظر آتے ہیں جبکہ شہر میں پہلے ہی بیشمار بھیک مانگنے والے موجود ہیں اور پچھلے کئی روز سے درجنوں کی تعداد میں بچوں، بوڑھوں، عورتوں اور نوجوان لڑکیوں نے بھیک مانگنے والوں کے لبادے اوڑھے پہلےکچہری اور بعد میں شہر کا رخ کر لیتے ہیں مذکورہ گداگروں نے شہریوں کی ناک میں دم کر رکھا ہے سرکاری اور غیر سرکاری دفاتروں اور دوکانوں میں گھس کر دکاندار اور خریداروں کے لیئے شہریوں سے زبردستی بھیک مانگ کر انہیں پریشان کرتے ہیں انجمن تاجران،عوامی، سیاسی و سماجی حلقوں کی تنظیموں کے عہدیداروں اراکین اعلیٰ حکام نے فوری کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • ہائی وولٹیج سے کروڑوں کا نقصان

    ہائی وولٹیج سے کروڑوں کا نقصان

    قصور
    لیسکو واپڈا سول ایریا کی نا اہلی 2 ہفتوں کے دوران 3 بار 500 سے 700 سے بھی زائد وولٹیج آنے پر تحصیل آفس، تھانہ صدر، اراضی ریکارڈ کمپیوٹر سروس سنٹر، گارڈین و فیملی کورٹس، اور تحصیل روڈ پر وکلاء چیمبرز، فوٹو کاپی شاپس، اشٹامپ فروش، وثیقہ نویس کے دفاترز کی الیکٹرونکس اشیاء کمپیوٹرز، پنکھے، ٹیوب لائٹس، یو پی ایس جل کر تباہ ہوگئیں متاثرین کا حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق واپڈا آفس روڈ اور تحصیل روڈ کے سنگم چوک میں نصب شدہ ٹرانسفارمر جس سے تحصیل آفس، تھانہ صدر، اراضی رکارڈ کمپیوٹر سروس سنٹر، گارڈین و فیملی کورٹس، فوٹو کاپی شاپس، وکلاء چیمبرز، اشٹامپ فروش، وثیقہ نویس کے دفاترز و دیگر دوکانداروں کو بجلی سپلائی ہوتی ہے سے گزشتہ 2 ہفتوں کے دوران لیسکو واپڈا کی بار بار نا اہلی سے 224 وولٹیج کی بجائے 500 سے 700 وولٹیج آنے سے الیکٹرونکس آشیاء کمپیوٹرز، پنکھے، ٹیوب لائٹس، یو پی ایس جل کر تباہ ہوگئیں جب بھی متعلقہ ایس ڈی او، ایکس ای این آفس کال کی جاتی ہے تو متعلقہ آفیسرز کال اٹینڈ نہیں کرتے متاثرین نے نقصانات کے ازالہ کیلئے چیرمین واپڈا، ایس ای، ایکس ای این، ایس ڈی او، مقامی انتظامیہ دیگر حکام بالا سے کاروائی انکوائری کا مطالبہ کیا ہے

  • خونی سڑک پر ایک اور شحض جان ہار بیٹھا ،انتظامیہ لاشوں کے انتظار میں

    خونی سڑک پر ایک اور شحض جان ہار بیٹھا ،انتظامیہ لاشوں کے انتظار میں

    قصور
    پنجاب کی سب سے زیادہ خونی سڑک رائیونڈ روڈ پر ایک اور حادثہ،نوجوان زندگی کی بازی ہار گیا،انتظامیہ مذید لاشوں کے انتظار میں
    تفصیلات کے مطابق پنجاب کی سب سے زیادہ حادثات پیدا کرنے والی خونی سڑک پر ایک اور حادثہ پیش آیا ہے جس میں ایک نوجوان محمد جمیل ولد محمد عمر سکنہ ڈھنگ شاہ دیپال پور روڈ قصور جان کی بازی ہار گیا متوفی اپنی موٹر سائیکل پر کھارا موڑ نزد روہی نالہ رائیونڈ روڈ پر جا رہا تھا کہ تیز رفتار ٹرالی نے ٹکر مار دی جس سے وہ موقع پر ہی جانبحق ہو گیا ان سارے حادثات کی وجہ سڑک کی کم چوڑائی اور ٹریفک کا زیادہ بہاؤ ہے واضح رہے لوگوں کی چیخ و پکار پر ضلعی انتظامیہ نے رواں سال 4 کروڑ بیس لاکھ فنڈ جاری کیا تھا جس میں سے بمشکل چار لاکھ لگا کر گڑھے پر کئے گئے ہیں باقی تمام سٹاپس جوہڑوں کا منظر پیش کر رہے ہیں جس سے آئے روز حادثات جنم لے رہے ہیں
    1200 حادثات کے باوجود صوبائی و ضلعی انتظامیہ مذید لاشوں کے انتظار میں ہے

  • انسداد پولیو مہم کا پہلا دن

    انسداد پولیو مہم کا پہلا دن

    قصور
    تحصیل چونیاں میں انسداد پولیو مہم کا آج پہلا دن ہے
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی تمام پولیو ورکرز کو فیلڈ میں متحرک رہنے اور مہم کو مؤثر اور کامیاب بنانے کے لئے ہدایات جاری
    پولیو مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا جائے کسی بھی قسم کی غفلت اور لاپرواہی کا مظاہرہ نہ کیا جائےتین روزہ پولیو مہم میں 01 لاکھ 62000 پانچ سال سے کم عمر کے بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ پورا کیا جائے گا اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا کہنا ہے کہ پولیو ورکرز کی کارکردگی و حاضری کو خود سختی سے مانیٹر کروں گا ڈور مارکنگ فنگر مارکنگ اور ٹیلی شیٹس کا جائزہ لیا جائے گا تحصیل چونیاں کی عوام بھی پولیو ورکرز کے ساتھ بھرپور تعاون کریں پولیو کے دو قطرے آپ کے بچوں کے مستقبل کو سنوار سکتے ہیں پولیو کےدوحفاظتی قطرے لازمی پلائیں

  • دن رات نان سٹاپ وارداتیں

    دن رات نان سٹاپ وارداتیں

    قصور شہر ڈاکوؤں کے نرغے میں,دن رات وارداتیں لوگ پریشان
    تفصیلات کے مطابق

    علی میڈیکل سٹور بالمقابل ڈی ایچ کیو ہسپتال چوک اسٹیل باغ پر رات ایک بجے کے قریب ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں
    دو ماسک ماسک پہنے ڈاکو ہنڈا سی جی 125 موٹر سائیکل پر آئے پر اور میڈیکل سٹور پر کام والے لڑکوں کو گن پوئنٹ پر یرغمال بنا لیا اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے 30 ہزار کے قریب نقدی لے اُڑے
    15 کال کرنے پر تھانہ اے ڈویژن پولیس نے موقعہ واردات پر شواہد اکھٹے کرتے ہوئے مصروفِ کاروائی ہے
    واضع رہے کہ قصور شہر و گرد و نواح میں عرصہ سے ڈکیتی کی وارداتوں کا تسلسل جاری ہے
    عوام الناس نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت صاحب سے لوٹ مار ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث ڈاکوؤں کو فوری پابندِ سلاسل کرنے کا پرزور مطالبہ کیا ہے

  • گھی سے لوگ بیمار ہونے لگے،کاروائی کا مطالبہ

    گھی سے لوگ بیمار ہونے لگے،کاروائی کا مطالبہ

    قصور
    گھی کے پیکٹ سے بدبو ،ذائقہ خراب لوگوں کے گلے خراب اور مختلف بیماریاں جنم لینے لگیں، بلیک مارکیٹنگ مافیا نے گھی اپنے گوداموں میں بغیر گولنگ کے سٹاک کیا ہوا تھا
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں کرن نامی گھی نے لوگوں کے گلے خراب اور مختلف بیماریاں بنانا شروع کر دی ہیں حالانکہ کہ گھی کی ایکسپائری ڈیٹ ابھی باقی ہے مگر پھر بھی گھی کے پیکٹ سے انتہائی گندی بدبو آ رہی ہے جس کی وجہ بلیک مارکیٹنگ مافیا کہ جانب سے گھی کم ریٹس پر خرید کر ساری گرمیاں اپنے گوداموں میں بغیر کولنگ کے رکھنا ہے اب ان مگر مچھوں نے گھی چھوٹے دکانداروں کو مہنگا ہونے پر بیچنا شروع کیا ہے مگر گھی کی خرابی کے شکوے چھوٹے دکانداروں کو مل رہے ہیں قصور میں کئی دکانداروں اور خریداروں نے اس گھی کی کوالٹی کی شکایت کی ہے حالانکہ اس سے قبل یہ گھی بلکل معیاری تھا
    لوگوں نے فوڈ اتھارٹی سے گزارش کی ہے کہ اس گھی کو قصور کی دکانوں سے جمع کرکے تلف کیا جائے تاکہ لوگ بیماریوں سے بچ سکیں

  • پٹواری نے رشوت اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے

    پٹواری نے رشوت اور کرپشن کے ریکارڈ توڑ دیئے

    قصور
    پٹواری منظور نے سرکاری حلقہ پٹوار خانہ مصطفے آباد میں پرائیویٹ افراد شہباز اور عثمان کو ٹھیکہ پر دے دیا مقرر کردہ ٹھیکیداروں اور ٹاوٹوں نے کرپشن کے سارے ریکارڈ توڑ دیئے عوام رل گئے حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ
    تفضیلات کے مطابق پٹواری منظور نے اختیارات کا غیر قانونی استعمال کرتے ہوئے سرکاری پٹوار خانہ اپنے منظور نظر پرائیویٹ افراد شہباز اور عثمان وغیرہ کو ٹھیکہ پر دے دیا ہے اور خود ٹھیکیداروں کے ماتحت یومیہ ملازمت کرنے لگا ہے قانونی طور پر حکومت کیطرف سے مقرر کردہ سرکاری ریکارڈ صرف پٹواری کی تحویل میں ہوتا ہے کوئی پرائیوٹ فرد ریکارڈ کو استمال نہیں کر سکتا مگر متعلقہ پٹواری نے کار سرکار کے ریکارڈ کو پرائیویٹ ٹھیکیداروں کے حوالے کیا ہوا ہے جو پٹواری کی غیر موجودگی اور موجودگی میں بھاری رشوت کے بغیر فردیں، انتقالات، گرداریاں اور وراثتی انتقالات نہیں کرتے من پسند رشوت نہ ملنے پر مختلف اعتراضات لگا کر عوام کو پریشان کیا جاتا ہے سائل بالاآخر چکر پے چکر لگا کر تنگ آکر رشوت دینے پر مجبور ہو جاتا ہے حکومت کیطرف سے مقرر تعینات کردی منظور پٹواری صرف دستخط کرنے آتا ہے اور تو اور اس کے پرائیویٹ منشی خود پٹواری کے دستخط کرنے کے بھی ماہر ہیں مذکورہ ٹھیکیداروں نے حاصل کردہ رشوت سے شاہانہ اخراجات سے قیمتی گاڑیاں اور بے نامی جائیدادیں بنا رکھیں ہیں متاثرین افراد اور سول سوسائٹی کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر وکلاء نے حکام بالا سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری ریکارڈ کسی زمہ دار پٹواری کی تحویل میں دیا جائے جس میں کسی غیر سرکاری افراد کی مداخلت نہ ہو