قصور
پتوکی میں ظلم کی انتہا بلدیہ پتوکی میونسپل کمیٹی میں ملازم نے ریڑھی بان کے سیب گرا دیئے وجہ رشوت نا دینا
تفصیلات کے مطابق بلدیہ پتوکی کے راشی اہلکار نے رشوت نا دینے پر غریب ریڑھی بان کے سیب سڑک پر پھینک دیئے بجائے اسکے اسے ریڑھی غلط جگہ لگانے پر بھگا دیتا قانون شکنی کرتے ہوئے ریڑھی بان کو ڈرایا دھمکایا اور سیب سڑک پر پھینک دیئے جو لوگوں کی سواریوں اور پاؤں کے نیچے آکر خراب ہو گئے
اس راشی آدمی کو اتنی شرم نہیں آئی کہ وہ غریب بھی اپنی روزی روٹی کیلئے آیا ہے اسکی ریڑھی کو ایسے پھینکا جیسے ریڑھی والے کا حرام کا مال ہو ویسے بھی کوئی عجیب بات نہیں ان بلدیہ ملازموں افسروں کے گھروں میں سبزی فروٹ گوشت کریانہ یہ سب فری میں جاتا ہے حرام کھانا انکو راس آگیا ہے جو نہیں دیتا اسکو جرمانہ کرتے ہیں سبزی منڈی میں ریٹ تو کنٹرول ہوتے نہیں ان سے
یہ اپنا غصہ غریب ریڑھی بانوں پر غصہ نکالتے ہیں
اس پر لوگوں کا کہنا ہے کہ ڈی سی قصور کو فوری نوٹس لیکر اس درجہ چہارم ملازم کو معطل کرکے اسکے خلاف سخت کاروائی کرنی چاہیئے
Author: غنی محمود قصوری
-

ظلم کی انتہاہ،رشوت نا دینا مہنگا پڑ گیا
-

وارداتوں کا سلسلہ جاری صحافی بھی لٹ گیا
قصور
وارداتوں کا سلسلہ جاری تھانہ مصطفی آباد کے علاقے میں صحافی کے ساتھ ڈکیتی کی واردات
تفصیلات کے مطابق تھانہ مصطفی آباد کے علاقہ لکھنیکی میں سینئیر صحافی تحصیل رپورٹر قصور روز نامہ سماء محمد عطاء الرحمن بھلر کیساتھ ڈکیتی کی واردات ہو گئی ڈاکو صحافی سے 17 ہزار اے زائد نقدی اور موبائل فونز چھین کر فرار ہو گئے ایس ایچ او تھانہ مصطفی آباد اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئے
قصور میں چند دنوں سے وارداتیں بڑھ گئی ہیں جس سے ہر کوئی پریشان ہے -

نوجوان نے خود کشی کر لی
قصور
دلبرداشتہ نوجوان نے خود کشی کر لی،علاقے میں کہرام،
تفصیلات کے مطابق کنگن پور کے نواحی گاؤں بستی لدھا سنگھ میں نوجوان لڑکے نے زہریلی گولیاں کھا کر اپنی زندگی کا خاتمہ کر لیا ہے
خود کشی کرنے والے کا نام مراد علی ولد نذیر احمد قوم رحمانی ساکن بستی لدھا سنگھ عمر 17/18سال ہے
بتایا جا رہا ہے کہ گھریلو ناچاکی کی بنا پر گندم والی گولیاں کھا کر جابحق ھوا ہے
والدین و عزیز اقارب کا صدمے سے برا حال ہو گیا ہے
پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے -

زینب کے والد کا جنسی زیادتی کے ملزمان بارے مطالبہ
قصور
سانحہ موٹر وے جنسی زیادتی کیس پر زینب امین کے والد شہید معصوم زینب کا بیان آ گیا،گورنمنٹ سے جنسی زیادتی کے ملزمان کو سرعام پھانسی کا دینے کے قانون کو لاگو کرنے کی استدعا
تفصیلات کے مطابق کل امین انصاری والد مرحومہ زینب کے والد نے سانحہ موٹروے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ملزمان کو سر عام پھانسی کے بل پر سب کو متفق کیا جائے تاکہ پھر سے کوئی معصوم زینب ایسے درندوں کے ہاتھوں درندگی کی بھینٹ نا چڑھ سکے انہوں نے کہا کہ زینب کے ملزم کو اگر عوامی مطالبات پر سرعام پھانسی دی جاتی تو یہ دن نا دیکھنے پڑتے
زینب کے والد امین انصاری کے ہمراہ سینیٹر فیصل جاوید خان نے بھی میڈیا سے گفتگو کی اور جنسی درندگی کے ملزمان کے لئے سرعام پھانسی کا مطالبہ کیا
واضع رہے کہ 2018 میں قصور کی معصوم زینب کو جنسی زیادتی کے بعد قتل کرکے لاش ویرانے میں پھینک دی گئی تھی جس پر پورا ملک ملزم عمران نقشبندی کی سرعام پھانسی کا مطالبہ کرتا رہا مگر اسے عام مجرموں کی طرح کی تختہ دار پر لٹایا گیا تھا جس کے بعد ملک میں ایسے جرائم تشویشناک حد تک بڑھ چکے ہیں -

ہسپتال کا جنریٹر ناکارہ ،انتظامیہ و مریض پریشان
قصور
ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد کا جنریٹر شدت کی گرمی میں بھی بند جبکہ ریفریجریٹر میں پڑی لاکھوں روپے کی حساس امراض میں استعمال ہونے والی ویکیسینز خراب ہونے کا خدشہ میڈیسن سٹور کا اے سی بھی بند آپریٹر غائب مریض اللہ کے رحم و کرم پر سی ای او ہیلتھ قصور اور ڈی سی قصور سے شہری حلقوں نےنوٹس کا مطالبہ کردیا
تفصیلات کے مطابق ماڈل رورل ہیلتھ سنٹر الہ آباد چونیاں میں بجلی بند ہونے سے مریض اور سٹاف بد حال ہو چکے ہیں جبکہ ریفریجریٹرز میں رکھی لاکھوں روپے کی حساس امراض کیلئے استعمال ہونے والی ویکسینز بھی خراب ہونے کا اندیشہ ہے دوسری جانب میڈیسن سٹور کا اے سی بھی بند کیا جاچکا ہے جس سے تمام میڈیسن مطلوبہ ٹمپریچر کے بغیر ہی مریضوں کو استعمال کروائی جارہی ہیں جہاں شدت کی گرمی میں تمام پنکھے بند ہیں وہاں ڈاکٹرز اور پیرا میڈیکل سٹاف گرمی میں مریضوں کو طبی امداد فراہم کرنے میں مصروف ہے وہاں ایمرجنسی مریض بھی دوران علاج دوہری اذیت میں مبتلا ہیں اور الٹرا ساؤنڈ کروانے والے مریض پرائیویٹ کلینکس سے مہنگے داموں الٹراساؤنڈ کروانے پر مجبور ہیں اس بارے جب ڈیوٹی پر موجود ڈاکٹر سعود سے بات ہوئی تو انکا کہنا تھا کہ فیول کی کمی کی وجہ سے جنریٹر مسلسل نہیں چلا سکتے شہری حلقوں نے سی ای او ہیلتھ قصور ڈاکٹر اقبال جاوید اور ڈی سی قصور منظر علی جاوید سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے -

مقامی صحافی کو قتل کی دھمکیاں،صحافی برادری کی مذمت
قصور
جرائم پیشہ افراد کی مقامی صحافی حاجی امین کمبوہ کو دھمکیاں ،ڈی پی او قصور کو مقدمہ کے اندراج کیلئے درخواست دے دی گئی، صحافی برادری کی طرف سے شدید مذمت اور ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور کی جانب سے چوکی بھسر پورہ ختم کئے جانے کے بعد علاقہ بھر میں جرائم نے پھر سے سر اٹھا لیا ہے اور چوری، ڈکیتی اور راہزنی کی وارداتوں سمیت منشیات فروشی، قحبہ خانے اور دیگر جرائم میں بے پناہ اضافہ ہوا ہے جس پر مقامی صحافی حاجی امین کمبوہ نے خبروں کی اشاعت کے ذریعے علاقہ میں جرائم بڑھ جانے کی نشاندہی کی اس کے بعد ایک ہفتے سے نامعلوم افرا د کی طرف سے حاجی امین کمبوہ کو جان سے مارنے اور سنگین نتائج کی دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جس پر صحافی حاجی امین کمبوہ نے ڈی پی او قصور کو اندارج مقدمہ کیلئے درخواست دے دی ہے حاجی امین کمبوہ کو دھمکیاں دیئے جانے پر صحافی برادری نے شدید مذمت کرتے ہوئے ڈی پی او قصور سے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے -

نہم و دہم کلاسیں ایس او پیز کے ساتھ اوپن
قصور
ایس او پیز کے ساتھ سرکاری سکول کھل گئے فی الوقت نہم و دہم کلاس کے طلبہ و طالبات ہی جائینگے باقی کلاسیں مرحلہ وار سکول جائینگی
تفصیلات کے مطابق آج سے ملک بھر کی طرح ضلع قصور کے بھی سرکاری سکول تعلیم کیلئے کھول دیئے گئے ہیں آج بروز منگل بتاریخ 15 ستمبر 20 کو نہم و دہم کلاس کے طلبہ وطالبات سکول حاضر ہوئے ہیں جبکہ 23 ستمبر سے ششم ، ہشتم اور ہفتم کلاس کے طلبہ و طالبات سکول جائیں گے اس کے بعد 1 اکتوبر سے نرسری سے پنجم تک کے طلبہ و طالبات سکول جائینگے سکول آنے والے طالب علموں،اساتذہ و سٹاف کو سینیٹائز ہو کر سکول میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے جبکہ ہر کسی کے لئے ماسک لازمی پہننا قرار دیا گیا
آج سے سکول کھلنے کے بعد فیس ماسک کی ڈیمانڈ میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے -
مضر صحت سویٹس کی تیاری جاری،محکمہ کاروائی سے انکاری
قصور
علاقہ بھر میں غیر معیاری مضر صحت سویٹس بنانے کا کاروبار جاری ،اہل علاقہ کی انتظامیہ سے نوٹس لینے کی اپیل
تفصیلات کے مطابق الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر سویٹس اینڈ بیکرز، مضر صحت مٹھائیاں تیار کرکے فروخت ہو رہی ہیں جس سے لوگ آئے روز بیمار رہتے ہیں اکثر حلوائیوں کی دکانوں پر مکھیوں کا راج ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی پنجاب کی مبینہ خاموشی معنی خیز ہے مضر صحت اور غیر معیاری مٹھائیاں بنانے والوں کے خلاف عملی طور پر کارروائی نہ ہوسکی مقامی لوگوں احمد علی ،سہراب خاں ،اللہ دتہ ،عبدالوکیل ودیگر نے بتایا کہ الہ آباد چوک سمیت تلونڈی میں غیر معیاری اور مضرصحت سویٹس کھانے سے شہریوں کو مختلف خطرناک بیماریوں ہو چکی ہیں جن کی تصدیق ڈاکٹرز نے بھی کی ہے جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی ان کو مبینہ طور پر کھلی چھٹی دے رکھی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے لوگوں کو حفظان صحت کے مطابق سویٹس تیار کرنے کا پابند بنایا جائے تاکہ لوگ مختلف بیماریوں سے بچ سکیں -

گھر میں گھس کر فائرنگ خاتون جانبحق،4 مذید
قصور
بھٹہ گوریانوالا چوک میں رہائشی کے گھر گھس کر نامعلوم افراد نے اندھا دھند فائرنگ کر دی جس سے خاتون جانبحق ہو گئی
تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات 11 بجے کے قریب قصور بھٹہ گوریاں والا چوک میں
نامعلوم افراد نے گھر میں گھس کر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی
فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق چار افراد زخمی ہو گئے ہیں
زخمی اور جاں بحق افراد کا تعلق ایک ہی فیملی سے بتایا جا رہا ہے
زخمیوں اور ڈیڈ باڈی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا گیا ہے پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی شروع کر دی ہے
گھر میں گھس کر فائرنگ سے لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے معاملہ دشمنی کا ہے یا کوئی اور وجہ ابھی سامنے نہیں آ سکی -

فرسٹ ایڈ تربیت و آگاہی واک کا اہتمام
قصور
ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ٹائیگر فورس کے جوانوں کو فرسٹ ایڈ کی تربیت دی گئی اور آ گاہی واک بھی کیا گیا
تفصیلات کے مطابق کل ابتدائی طبی امداد کے عالمی دن کے موقع پر ڈائریکٹر جنرل پنجاب ایمرجنسی سروس ڈاکٹر رضوان نصیر کی خصوصی ہدایت پر ریسکیو 1122 قصور کے زیر انتظام ورکشاپ کا اہتمام گیا گیا جس میں ٹائیگر فورس کے جوانوں کو ابتدائی طبی امداد کی تربیت دی گئی
اس موقع پر ڈسٹرکٹ ایمرجینسی آفیسر انجینئر سلطان محمود کا کہنا تھا کہ ہر خاص و عام ابتدائی طبی امداد کی تربیت حاصل کر کے ایمرجینسی کے وقت لوگوں کی زندگیاں بچانے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں بعدازاں ابتدائی طبی امداد کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے ریلی بھی نکالی گئی جس میں ریسکیو افسران و اہلکاروں اور ٹائیگر فورس کے جوانوں نے شرکت کی