Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،مرضی کے دکانداروں کو چھوٹ،نوٹس کی اپیل

    سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی،مرضی کے دکانداروں کو چھوٹ،نوٹس کی اپیل

    قصور
    سمارٹ لاک ڈاؤن کی خلاف ورزیاں، منتخب دکانداروں کو چھوٹ؟

    تفصیلات کے مطابق قصور میں سمارٹ لاک ڈاؤن کے نفاذ کے باوجود مختلف علاقوں میں کھلے عام خلاف ورزیوں کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث انتظامیہ اور پیرا فورس کی کارکردگی پر سوالات اٹھنے لگے ہیں
    بوائز ڈگری کالج چوک اور اس کے گردونواح میں کئی دکاندار مبینہ طور پر شٹر بند کر کے اندر گاہکوں کو بٹھا کر کھانا فراہم کرتے ہیں
    ذرائع کا کہنا ہے کہ تکہ شاپس، برگر پوائنٹس، ڈاکٹر ناصر کلینک کے قریب واقع دکانیں اور لاہور بیکرز کے اطراف موجود چند ہوٹلز رات گئے تک خفیہ طور پر کاروبار جاری رکھتے ہیں

    دوسری جانب عام ریڑھی بانوں اور چھوٹے دکانداروں کو سختی سے رات دس بجے سے پہلے دکانیں بند کرنے کی ہدایت کی جاتی ہے جس پر متاثرہ افراد نے امتیازی سلوک کا الزام عائد کیا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ قانون کا اطلاق یکساں ہونا چاہیے مگر عملی طور پر کچھ مخصوص کاروباری افراد کو رعایت دی جا رہی ہے

    شہریوں نے ضلعی انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ سمارٹ لاک ڈاؤن پر بلا امتیاز عملدرآمد یقینی بنایا جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف فوری کارروائی کی جائے

  • واسا کی جانب سے پانی کا الگ اور سیوریج کا الگ بل،شہریوں کا احتجاج

    واسا کی جانب سے پانی کا الگ اور سیوریج کا الگ بل،شہریوں کا احتجاج

    قصو
    شہریوں پر سیوریج بلوں کا اضافی بوجھ، واسا کے خلاف شدید احتجاج

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ میر باز خان کے رہائشیوں نے واسا کی جانب سے بھیجے گئے بھاری سیوریج بلوں پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ انہیں ہزاروں روپیہ کے سیوریج بل موصول ہوئے ہیں حالانکہ ہمارے علاقے میں باقاعدہ سیوریج نظام سرے سے موجود ہی نہیں

    علاقہ مکینوں کے مطابق محلے میں نکاسی آب کے لیے صرف کھلی نالیاں موجود ہیں جبکہ زیرِ زمین سیوریج لائن نہ ہونے کے باوجود واسا نے سیوریج کی مد میں الگ سے بل بھیجنا شروع کر دیا ہے
    شہریوں نے بتایا کہ پہلے ہی مہنگائی نے زندگی مشکل بنا رکھی ہے ایسے میں اضافی بلوں نے ان کی پریشانی میں مذید اضافہ کر دیا ہے

    رہائشیوں نے شکایت کی ہے کہ پانی کے بل کے ساتھ اب سیوریج کے علیحدہ چارجز وصول کیے جا رہے ہیں جو کہ ان کے بقول سراسر ناانصافی ہے
    متاثرین نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر ان بلوں کا نوٹس لیا جائے اور غیر منصفانہ چارجز واپس لیے جائیں

    شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر مسئلہ حل نہ کیا گیا تو وہ احتجاج کا دائرہ وسیع کرنے پر مجبور ہوں گے

  • قصور کی صحافی برادری کی مولانا امیر حمزہ پر ہوئے قاتلانہ حملے کی مذمت

    قصور کی صحافی برادری کی مولانا امیر حمزہ پر ہوئے قاتلانہ حملے کی مذمت

    قصور
    صحافی برادری کی معروف کالم نگار و مذہبی اسکالر مولانا امیر حمزہ پر ہوئے قاتلانہ حملے کی مذمت

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن لاہور میں پیکو روڈ پر پاکستان کے مشہور مصنف،کالم نگار اور مذہبی اسکالر مولانا امیر حمزہ پر قاتلانہ حملہ ہوا
    مولانا صاحب گزشتہ دن نجی ٹی وی چینل کو انٹرویو دے کر واپس جا رہے تھے کہ حملہ موٹرسائیکل سواروں نے ان کا تعاقب کیا اور انتہائ قریب آ کر فائرنگ کرکے نشاہہ بنانے کی کوشش کی مگر اللّہ تعالیٰ کی خاص مدد سے گولی ان کت بازو سے ٹکراتے ہوئے واسکٹ کی سائڈ سے سوراخ کرتے ہوۓ سیدھی اسی سیٹ میں جا گھسی جہاں مولانا امیر حمزہ بیٹھے تھے
    حساس اداروں اور پولیس کی جانب سے بروقت سرچ آپریشن کے بعد مشتبہ افراد کو حراست میں لی لیا گیا ہے
    اس قاتلانہ حملے پر قصور کی صحافی برادری نے سخت تشویش اور غم و غصے کا اظہار کیا ہے اور ملزمان کو کڑی سے کڑی سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے

  • ڈی پی ایس سکول قصور کے باہر  بخوں کے والدین کو سخت مشکلات

    ڈی پی ایس سکول قصور کے باہر بخوں کے والدین کو سخت مشکلات

    قصور
    ڈی پی ایس اسکول کے گیٹ نمبر 3 کے باہر والدین کے لیے بنیادی سہولیات کا فقدان

    قصور میں واقع ڈی پی ایس اسکول کے گیٹ نمبر 3 کے باہر بچوں کے لواحقین کو شدید مشکلات کا سامنا ہے، جہاں نہ تو کسی قسم کی چھاؤں کا انتظام موجود ہے اور نہ ہی پینے کے صاف پانی کی سہولت فراہم کی گئی ہے

    روزانہ کی بنیاد پر درجنوں والدین اپنے بچوں کو لینے کے لیے سکول کے باہر طویل انتظار کرتے ہیں، جو کئی منٹوں سے بڑھ کر بعض اوقات گھنٹوں تک محیط ہو جاتا ہے شدید گرمی یا موسم کی سختیوں کے دوران یہ صورتحال مزید تکلیف دہ ہو جاتی ہے

    والدین کا کہنا ہے کہ سکول انتظامیہ کی جانب سے اس اہم مسئلے کو مسلسل نظر انداز کیا جا رہا ہے حالانکہ معمولی انتظامات جیسے شیڈ یا واٹر کولر کی فراہمی سے اس مشکل کو باآسانی حل کیا جا سکتا ہے

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ فوری طور پر اس مسئلے کا نوٹس لیا جائے اور گیٹ نمبر 3 کے باہر انتظار کرنے والے افراد کے لیے بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے تاکہ انہیں مزید مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

  • جوئے کے اڈے پر جعلی کرنسی پر لڑائی،تشدد،مار مار کر پولیس کے حوالے

    جوئے کے اڈے پر جعلی کرنسی پر لڑائی،تشدد،مار مار کر پولیس کے حوالے

    قصور
    کوٹ بلوچاں، علیگڑھ کے علاقے میں حدود تھانہ بی ڈویژن کے اندر مبینہ طور پر جوئے کے دوران جعلی کرنسی کے استعمال پر جھگڑا شدت اختیار کر گیا جس کے نتیجے میں ایک محنت کش شخص کو شدید تشدد کا نشانہ بنایا گیا
    ذرائع کے مطابق واقعہ اس وقت پیش آیا جب جوئے کی محفل میں جعلی نوٹوں کے استعمال کا انکشاف ہوا جس پر شرکاء کے درمیان تلخ کلامی جھگڑے میں بدل گئی
    عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ لاڑی قصائی، طیب گجر اور علی نامی افراد نے فیکٹری میں کام کرنے والے ایک شخص کو مبینہ طور پر بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنایا جس کے باعث اس کی پسلیاں ٹوٹ گئیں
    مذید بتایا گیا ہے کہ زخمی شخص کو طبی امداد فراہم کرنے کے بجائے ملزمان نے اسے اٹھا کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ واقعہ کا مقدمہ تاحال درج نہیں کیا گیا
    اہلیانِ علاقہ نے اس واقعہ پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ علاقے میں جاری جوئے کے اڈوں کے خلاف فوری اور مؤثر کارروائی کی جائے
    شہریوں نے یہ بھی مطالبہ کیا کہ واقعے میں ملوث افراد کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے اور زخمی شخص کو انصاف فراہم کیا جائے
    مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو ایسے واقعات میں مذید اضافہ ہو سکتا ہے، جس سے امن و امان کی صورتحال متاثر ہونے کا خدشہ ہے

  • شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    شدید ترین اور طویل ترین لوڈ شیڈنگ ،لوگوں کی چیخیں

    قصور
    شیر میں شدید لوڈ شیڈنگ، گرمی اور مچھروں کی یلغار سے شہری پریشان

    قصور میں بجلی کی غیر اعلانیہ اور طویل لوڈ شیڈنگ نے شہری زندگی کو بری طرح متاثر کر دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافے کے ساتھ بجلی کی مسلسل بندش نے راتوں کی نیند چھین لی ہے جبکہ مچھروں کی بڑھتی ہوئی تعداد نے صورتحال کو مزید خراب کر دیا ہے

    شہریوں کے مطابق روزانہ کئی کئی گھنٹوں کی لوڈ شیڈنگ معمول بن چکی ہے، جس کے باعث گھروں میں پنکھے اور دیگر برقی آلات بند رہتے ہیں شدید گرمی کے دوران یہ صورتحال خاص طور پر بزرگوں، بچوں اور مریضوں کے لیے تکلیف دہ ثابت ہو رہی ہے

    دوسری جانب بارشوں اور صفائی کے ناقص انتظامات کے باعث مچھروں کی افزائش میں اضافہ ہوا ہے جس سے ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے خدشات بھی بڑھ گئے ہیں۔ مقامی رہائشیوں کا کہنا ہے کہ رات کے اوقات میں مچھروں کے باعث سونا مشکل ہو گیا ہے، جبکہ اسپرے اور صفائی کے اقدامات نہ ہونے کے برابر ہیں

    شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ لوڈ شیڈنگ کے دورانیے میں فوری کمی کی جائے، بجلی کے نظام کو بہتر بنایا جائے اور مچھروں کے خاتمے کے لیے ہنگامی بنیادوں پر اسپرے مہم شروع کی جائے

    حالات یہی رہے تو عوامی مشکلات میں مزید اضافہ ہونے کا اندیشہ ظاہر کیا جا رہا ہے، جبکہ شہریوں میں شدید بے چینی پائی جا رہی ہے

  • اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر قصور میں اہم میٹنگ

    اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر قصور میں اہم میٹنگ

    قصور
    اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر میں مرکزی صدر کی ممبران کے ہمراہ بانی و چیئرمین اور مرکزی جنرل سیکرٹری سے ملاقات

    تفصیلات کے مطابق
    قصور اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کے مرکزی دفتر میں آج ایک اہم ملاقات کا انعقاد ہوا، جس میں تنظیم کے مرکزی صدر سہیل احمد بھٹی نے ممبران کے ہمراہ شرکت کی۔ مرکزی صدر نے بانی و چیئرمین محمد احمد کمبوہ اور مرکزی جنرل سیکرٹری محمد حسنین کمبوہ سے خصوصی ملاقات کی، جس میں تنظیمی امور، کارکردگی اور مستقبل کے لائحہ عمل پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ اس موقع پر مرکزی صدر کے ہمراہ آنے والے ممبران میں غلام سرور کھوکھر، عتیق الرحمان، محمد شہزاد اور محمد عثمان شامل تھے، جبکہ مرکزی قیادت نے معزز مہمانوں کا پرتپاک استقبال کیا۔ ملاقات کے دوران اتحاد میڈیا کونسل پاکستان کو مزید فعال،مضبوط اور مؤثر بنانے کے لیے مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ تنظیم کو ملک بھر میں مزید وسعت دی جائے گی اور صحافتی میدان میں مثبت کردار ادا کیا جائے گا۔ آخر میں تمام عہدیداران اور ممبران نے باہمی اتحاد و یکجہتی کو فروغ دینے اور تنظیم کے پلیٹ فارم کو مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا

  • بابا بلہے شاہ ہسپتال میں مریض بدحال،انتظامیہ سے فوری نوٹس کی پیل

    بابا بلہے شاہ ہسپتال میں مریض بدحال،انتظامیہ سے فوری نوٹس کی پیل

    قصور
    بابا بلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں بجلی کی طویل بندش نے مریضوں اور ان کے لواحقین کی مشکلات میں خطرناک حد تک اضافہ کر دیا ہے۔ شدید گرمی کے موسم میں ہسپتال کے اہم شعبے، جن میں گائنی وارڈ اور او پی ڈی شامل ہیں، اندھیرے میں ڈوب گئے، جس کے باعث علاج معالجہ کا عمل شدید متاثر ہو رہا ہے

    ہسپتال میں آنے والے مریضوں نے شکایت کی ہے کہ بجلی نہ ہونے کے باعث نہ صرف بنیادی طبی سہولیات متاثر ہو رہی ہیں بلکہ سانس، دل اور دیگر سنگین امراض میں مبتلا مریضوں کی جان کو بھی خطرات لاحق ہو گئے ہیں خواتین وارڈ میں بھی صورتحال تشویشناک بتائی جا رہی ہے، جہاں گرمی اور حبس کے باعث مریض اور تیماردار شدید اذیت کا شکار ہیں۔

    ذرائع کے مطابق بجلی کی بندش کے دوران متبادل انتظامات، جیسے جنریٹرز، بھی مؤثر انداز میں فعال نہیں کیے جا سکے، جس سے انتظامی کارکردگی پر سوالات اٹھ رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ ایک بڑے ضلعی ہسپتال میں اس نوعیت کی بنیادی سہولت کا فقدان نہ صرف لمحۂ فکریہ ہے بلکہ متعلقہ حکام کی غفلت کو بھی ظاہر کرتا ہے

    عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ہسپتال انتظامیہ فوری طور پر بجلی کی فراہمی کو یقینی بنائے اور ہنگامی بنیادوں پر متبادل انتظامات کو فعال کیا جائے تاکہ مریضوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے

  • حویلی پر ناجائز قبضہ کی کوشش،ہوائی فائرنگ،مویشی چھین کر لے گئے،ڈی پی او موقع پر پہنچ گیا

    حویلی پر ناجائز قبضہ کی کوشش،ہوائی فائرنگ،مویشی چھین کر لے گئے،ڈی پی او موقع پر پہنچ گیا

    قصور
    تحصیل چونیاں کے شہر کنگن پور کے نواحی گاؤں ڈھٹے میں حویلی اور مال مویشی پر قبضہ کی کوشش نے صورتحال کو سنگین بنا دیا
    واقعے کی اطلاع ملتے ہی قائم مقام ڈی پی او قصور محمد ضیاء الحق خود کنگن پور پہنچ گئے اور موقع پر جا کر تمام صورتحال کا جائزہ لیا
    اس دوران ڈی ایس پی چونیاں، ڈی ایس پی ہیڈکوارٹر سمیت سرکل بھر کے ایس ایچ اوز کو بھی فوری طور پر طلب کر لیا گیا
    تفصیلات کے مطابق شہری عرفان کی حویلی اور مال مویشی پر ملزمان منصب وغیرہ نے اسلحہ کے زور پر قبضہ کرنے کی کوشش کی اور مویشی چھین لیے گئے، خواتین کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا اور اندھا دھند فائرنگ کی گئی فائرنگ کے نتیجے میں 14 سالہ لڑکا میزان ٹانگ میں گولی لگنے سے زخمی ہو گیا
    ڈی پی او کی ہدایت پر ڈکیتی، اقدام قتل اور دیگر سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ ڈی ایس پی چونیاں کی سربراہی میں خصوصی ٹیمیں تشکیل دے دی گئی ہیں جو جلد ملزمان کی گرفتاری یقینی بنائیں گیں
    ڈی پی او کا کہنا ہے کہ کوئی بھی شخص قانون سے بالاتر نہیں غنڈہ عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی انہوں نے واضح کیا کہ قبضہ مافیا کے ساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائے گا اور کسی شہری کی زمین یا حویلی پر زبردستی قبضہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

  • ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قیدیوں کیلئے بہترین انتظامات

    ڈسٹرکٹ جیل قصور میں قیدیوں کیلئے بہترین انتظامات

    قصور ڈسٹرکٹ جیل میں قیدیوں کی فلاح و بہبود کے لیے مثالی اقدامات، انتظامات بہترین ہیں، سپرنٹنڈنٹ جیل

    قصور جیل مینوئل کے مطابق قیدیوں کو تمام تر بنیادی سہولیات کی فراہمی اور ان کی اصلاح ہماری اولین ترجیح ہے ان خیالات کا اظہار سپرٹینڈنٹ جیل قصور چوہدری اختر بریار نے صحافیوں سے ایک ملاقات کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ جیل کے اندر نظم و ضبط، صفائی ستھرائی اور خوراک کے انتظامات کو مثالی بنایا گیا ہے جیل عملے کو سختی سے ہدایت کی گئی ہے کہ وہ قیدیوں کے ساتھ انسانی ہمدردی اور مروجہ قوانین کے تحت بہترین رویہ اختیار کریں قیدیوں کی نفسیاتی اور اخلاقی تربیت پر توجہ دی جا رہی ہے تاکہ وہ معاشرے کے کارآمد شہری بن سکیں انہوں نے بتایا کہ قیدیوں سے ملاقات کے لیے آنے والے لواحقین کی عزتِ نفس کا مکمل خیال رکھا جاتا ہے ملاقات کے شیڈول کو منظم بنایا گیا ہے تاکہ شہریوں کو انتظار کی زحمت نہ اٹھانی پڑے اور انہیں سایہ دار جگہ، پینے کا صاف پانی اور دیگر سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں جیل میں قیدیوں کے لیے طبی سہولیات کو مزید بہتر بنایا گیا ہے بیرکوں میں صفائی کے نظام کو اپ گریڈ کیا گیا ہے اور قیدیوں کو تعلیمی و فنی کورسز کروانے کا عمل بھی تیزی سے جاری ہے ہمارا مقصد جیل کو محض قید خانہ نہیں بلکہ ایک اصلاح گاہ بنانا ہے جہاں قیدیوں کو سزا کے ساتھ ساتھ بہتر زندگی گزارنے کا ڈھنگ بھی سکھایا جائے.