قصور
میں 24 گھنٹے کسان بھائیوں کے لیے حاضر ہوں، ان خیالات کا اظہار پاکستان کسان اتحاد کے ضلعی صدر چوہدری تبسم پرویز بھلر نے ایک کارنر میٹنگ میں کیا
تفصیلات کے مطابق چوہدری تبسم پرویز بھلر نے ایک کارنر میٹنگ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بجلی کے بلوں میں ٹیکسز کی مد میں سینکڑوں کسانوں کا معاشی قتل کرنے پر ہم حکومت کے اس رویے کی پر زور مذمت کرتے ہیں، انھوں نے کہا کہ میں 24 گھنٹے کسان بھائیوں کے لیے حاضر ہوں. میٹنگ کی میزبانی سٹی صدر پاکستان کسان اتحاد شیخ شبیر احمد نے کی۔سٹی صدر شیخ شبیر نے تمام کسانوں کو دعوت دی کہ واپڈا، اریگیشن یا ریوینیو کسی بھی شعبہ میں مسلئہ ہو تو ہمارا ڈیرہ حاضر ہے اور مسائل حل کروائیں گے۔ اس موقع پر سینکڑوں کسانوں نے شرکت کی
Author: غنی محمود قصوری
-

میں 24 گھنٹے حاضر ہوں
-

ٹریفک جام رہنا معمول انتظامیہ دور
قصور
کنگن پور شہر میں بدترین ٹریفک جام
چوک ڈاکٹر عمر نور میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا
تفصیلات کے مطابق کنگن پور چوک ڈاکٹر عمر نور میں ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا ہے جس سے آنے جانے والے لوگوں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑتا ہے دن بھر ٹریفک کا جام رہنا معمول بن گیا جس سے آنے جانے والے لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا رہتا ہے انتظامی امور نہ ہونے کی وجہ سے ٹریفک کی روانی میں شدید مشکلات کا سامنا رہتا ہے ٹریفک جام رہنے کی وجہ سے اگر کسی مریض کو ایمرجنسی لے جانا پڑے تو گھنٹوں ٹریفک جام رہتی ہے جس سے بھی کئی لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں ٹریفک جام رہنے کی ایک وجہ بڑی گاڑیاں بھی ہیں جن میں لوڈر ٹرک اور بسیں شامل ہیں جن کے گزرنے کے اوقات کار اگر ٹھیک کر دیئے جائیں تو ٹریفک کی روانی کو بہتر بنایا جا سکتا ہے ٹریفک جام رہنے سے چوک کے مکین اور دکاندار شدید ذہنی اذیت کا شکار ہیں ۔عوام الناس کا کہنا ہے کہ اگر چوک عمر نور میں مستقل ٹریفک وارڈن کا انتظام کر دیا جائے تو ٹریفک کی روانی میں بہتری لائی جا سکتی ہے کنگن پور شہر کے لوگوں نے مقامی انتظامیہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر ڈپٹی کمشنر قصور اور اعلی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ چوک ڈاکٹر عمر نور میں مستقل ٹریفک وارڈن تعینات کیا جائے تاکہ ٹریفک کی روانی کو یقینی بنایا جا سکے اور آنے جانے والے لوگوں کو اس ذہنی اذیت سے نکالا جاسکے ۔ -

مسلسل 24 گھنٹے بارش،عرس تقریبات جاری
قصور
مسلسل 24 گھنٹے بارش،بجلی کا بریک تھرو،عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات کا دوسرا دن
تفصیلات کے مطابق پرسوں سے قصور اور گردونواح میں بارش جاری تھی جو کہ کل شام مسلسل 24 گھنٹے جاری رہنے کے بعد رکی اس سال کی سب سے زیادہ دورانیہ اور زیادہ شدت کی بارش ریکارڈ کی گئی جس کی بدولت کچی دیواریں گر گئیں اور گلیاں تالاب بن گئیں
واپڈا قصور کی مہربانی سے اکثر علاقوں میں بارش شروع ہونے سے ختم ہونے کے دو گھنٹے بعد تک بجلی غائب رہی جبکہ کل سے عرس بابا بلہے شاہ کی تقریبات جاری ہیں جو کہ کل تک جاری رہینگی -

گمشدہ بچہ پولیس نے
قصور
ایک اور بچہ گم گیا تاہم پولیس کی بروقت کوششوں سے ڈھونڈ لیا گیا،والدین اور لوگوں کو پولیس کیلئے اظہار تشکر
تفصیلات کے مطابق قصور کے رہائشی انیس احمد نے مقامی پولیس اسٹیشن تھانہ سٹی اے ڈویژن کو بتایا کہ اس کا بیٹا سیف اللہ جس کی عمر 5 سال ہے گھر سے صبح 11:15 پر باہر نکل اکیلا نکل گیا ہے اور پھر گھر واپس نہیں آیا انہیں شک ہے کہ اس کا بیٹا چھوٹا ہے اور اسے اغواء کر لیا گیا ہے جس پر ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن رانا افتخار جوئیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے ایک ٹیم تشکیل دی جس نے چند ہی گھنٹوں بعد گمشدہ بچے کو قصور سے ہی ڈھونڈ نکالا
آئے روز بچوں کے اغواء کے باعث والدین میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے
لوگوں نے چند ہی گھنٹوں بعد گم شدہ بچے کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کرنے پر ایس ایچ او سٹی رانا افتخار جوئیہ اور ان کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے -

جواں سالہ اغواء مقدمہ درج
قصور
کھڈیاں میں لڑکی کو اغواء کرکے طلائی زیورات اور نقدی چھین لی ،علاقے میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق کھڈیاں خاص میں 4 اوباشوں نے 15 سالہ لڑکی کو اغوا کر کے 5 تولہ طلائی زیورات اور نقدی 90 ہزار نقدی چھین لئے کوٹ سردار محمد کھڈیاں کے رہائشی محنت کش علی زین کی 15 سالہ بہن کشف بی بی گھر میں اکیلی موجود تھی کہ ملزمان ابوبکر، مقبول احمد وغیرہ نے زبردستی اسلحے کے زور پر اغواء کر لیا تاہم لڑکی کو اغواء کرنے سے پہلے گھر کی دوران تلاشی آہنی ٹرنک سے 5 تولہ طلائی زیورات نقدی 90 ہزار بھی لے اڑے
محنت کش علی زین نے تحریری درخواست تھانہ کھڈیاں میں دے دی ہے
پولیس مصروف کاروائی ہے -

سیاسی جوڑ توڑ اور دعوے شروع
قصور
سیاسی جوڑ توڑ شروع،دعوے بھی سامنے آنے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں میں امیداوار چیئرمین پرویز مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلونڈی کو ماڈل قصبہ بنانا میرا مشن ہے
میں نے سیاست میں اپنے قصبہ کی عوام کی خدمت کے لیے قدم رکھا ہے میں اپنے قصبہ کو تعلیم صحت سپورٹس صفائی نکاسی بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں عروج پر دیکھنا چاہتا ہوں انفرادی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفادات کو ترجیح دینا میرا مقصد حیات ہے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قصبہ تلونڈی کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا اور اس قصبہ کی ترقی کے لیے دن رات مصروف عمل نظر آؤں گا -
سیاسی جوڑ توڑ اور دعوے شروع
قصور
سیاسی جوڑ توڑ شروع،دعوے بھی سامنے آنے لگے
تفصیلات کے مطابق الہ آباد کے نواحی گاؤں میں امیداوار چیئرمین پرویز مہدی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تلونڈی کو ماڈل قصبہ بنانا میرا مشن ہے
میں نے سیاست میں اپنے قصبہ کی عوام کی خدمت کے لیے قدم رکھا ہے میں اپنے قصبہ کو تعلیم صحت سپورٹس صفائی نکاسی بلکہ زندگی کے ہر شعبہ میں عروج پر دیکھنا چاہتا ہوں انفرادی مفادات کو پس پشت ڈال کر اجتماعی مفادات کو ترجیح دینا میرا مقصد حیات ہے انتخابات میں کامیابی حاصل کرنے کے بعد قصبہ تلونڈی کی تعمیر وترقی میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑوں گا اور اس قصبہ کی ترقی کے لیے دن رات مصروف عمل نظر آؤں گا -

آوارہ کتوں کی بدولت ایک اور
قصور
چونیا کے علاقے بستی فتح والی میں آوارہ کتوں نے گائے کے بچھڑوں کو کاٹ کر مار دیا محکمہ صحت اور انتظامیہ کسی بڑے حادثے کے انتظار میں خاموش
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی گاؤں بستی فتح والی میں آوارہ کتوں نے حویلی میں کھڑے گائے کے بچھڑوں کو کاٹ کاٹ کر مار دیا ہے یاد رہے کچھ عرصہ قبل تلونڈی میں بھی آوارہ کتوں نے درجن بھر بکریوں کو کاٹ کر مار ڈالا تھا لیکن محکمہ صحت ،تحصیل اور ضلعی انتظامیہ شاید کسی بڑے المیئے کے انتظار میں ہے
چونکہ کوٹ رادھا کشن میں دو دن پہلے کھیتوں سے واپس آتے ایک دس سالہ بچے کو بھی آوارہ کتوں نے کاٹ کر ہلاک کردیا تھا مگر اہل اختیار اور اقتدار کسی بڑے سانحے کے انتظار میں خاموش ہیں ضلع بھر میں کہیں بھی آوارا کتوں کو مارنے کا عمل شروع نہیں کیا گیا -

ایل پی جی کا خطرناک عمل جاری
قصور
الہ آباد میں ایل پی جی کی ری فلنگ جاری
گھریلوں سلنڈروں کیساتھ گاڑیوں کے سلنڈروں میں بھی گیس بھرنے کا عمل جاری انتظامیہ بے خبر
تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں گیس سلنڈر بھرنے کا دھندہ عروج پر ہے ٹیوٹا ہائی اور گھریلوں سلنڈروں کی سرعام ریفلنگ جاری ہے
جو کہ کسی بھی وقت بڑے حادثے کا سبب بن سکتی ہے
لوگوں کا کہنا ہے کہ تحصیل انتظامیہ کسی بڑے حادثے کی منتظر ہے
چونیاں کے گردونواح ،تلونڈی ارزانی پور شامکوٹ نو اور الہ آباد میں یہ دھندہ زور پکڑ
رہا ہے جبکہ انتظامیہ رشوت لے کر خاموش تماشائی کا کردار ادا کرنے لگی ہے
شہریوں کا کمشنر لاہور سے نوٹس لینے کا مطالبہ -

انکل میرا بھائی کب آئیگا 3 سالہ بہن
قصور
انکل میرا بھائی کب آئیگا ،مغوی بچے کی 3 سالہ بہن کا سوال
تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹرز ہسپتال قصور سے پرسوں اغواء ہونے والے بچوں کے لواحقین نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جس انداز سے سی سی ٹی وی فوٹیج میں عورت کی ہسپتال پر اعتماد انٹری ہوئی اور بعد میں اس کے ہوتے ہوئے سارا عملہ غائب ہو گیا اس سے ہسپتال انتظامیہ کا کردار مشکوک ہو رہا ہے بچے کے چچا حافظ عبداللہ حفیظ نائب ناظم شعبہ نشرو اشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث نے کہا کہ پولیس نے بروقت بہت اچھی کوشش کی ہے جس سے ہم پر امید ہیں مگر ہسپتال انتظامیہ کا رویہ انتہائی غیر ذمہ دارانہ اور ترش ہے ان کا کہنا ہے کہ اگر دیکھا جائے تو سی سی ٹی وی فوٹیج کے مطابق عورت پورے ہسپتال سے واقف ہے اور اس کا ہسپتال باقاعدہ آنا جانا یقینی ہے مذید تشویش ناک بات یہ ہے کہ جب وہ عورت آئی تو اس وقت وارڈ ڈیوٹی پر معمور فیمیل،لیڈی ڈاکٹر حتی کہ سیکیورٹی گارڈز بھی موجود نا تھے جبکہ اس کے آنے سے پہلے سارے ادھر ہی موجود تھے جس سے ہسپتال انتظامیہ کے کسی اہلکار کا اغواء کار عورت کیساتھ ملوث ہونا یقینی ہے
دوران گفتگو مغوی بچے کی 3 سالہ بہن سندس عبدالرحمان نے سوال کیا کہ انکل میرا بھائی کب آئے گا جس پر موجود ہر آنکھ اشکبار ہو گئی
جبکہ پولیس کے مطابق وہ ملزمہ کے انتہائی قریب پہنچ چکے ہیں ان شاءاللہ جلد بچے کو بازیاب کروایا لیا جائیگا