قصور
انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز خان کا انجمن تاجران کے عہدے داروں کے ہمراہ شہر کے مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ تاجر برادری کی طرف سے شاندار استقبال کیا گیا
تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز خان نے سرپرست اعلیٰ حاجی محمد ارشد گولڈن سنیر نائب صدر حاجی عباس ،علی،نائب صدر محمد اسلم،میاں سرفراز ،فاروق سندھو ،جنرل سیکرٹری حاجی عبدالغفور بھٹی، میاں عبد العزیز اور دیگر تاجروں کے ہمراہ شہر میں مختلف بازاروں اور مارکیٹوں کا دورہ کیا اور تاجروں سے ملاقاتیں کیں تاجروں نے مرکزی انجمن تاجران پتوکی کے صدر رانا ممتاز علی خان کا شاندار استقبال کیا پھول نچھاور کئے اور ہار بھی ڈالے
انجمن تاجران پتوکی کے صدر نے فاروق علی سندھو اور میاں سرفراز احمد کی دکان کا افتتاح بھی کیا
Author: غنی محمود قصوری
-

صدر کا دورہ دکانداروں کا استقبال
-

فیملی کو حادثہ بچہ معجزانہ طور پر بچ گیا
قصور
دیپالپور روڈ بھیڑ سوڈیاں سٹاپ پر بس کی موٹر سائیکل کو ٹکر،میاں بیوی زخمی ہو گئے جبکہ چھوٹا بچہ محفوظ رہا،ڈرائیور موقع سے فرارا
تفصیلات کے مطابق آج علی الصبح قصور دیپالپور روڈ بمقام بھیڑ سوڈیاں سٹاپ پر موٹر سائیکل اور کوسٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں موٹر سائیکل سوار ایک شخص اور عورت شدید زخمی ہو گئے جبکہ ان کا دو ماہ کا بچہ معجزانہ طور پر محفوظ رہا لوگوں نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا
حادثے میں زخمی ہونے واکی فیملی بھیڑ سوڈیاں کی رہائشی ہے -

منشیات فروشی سے منع کرنا جرم
قصور
چونیاں میں منشیات فروشی سے منع کرنا نوجوان کا جرم بن گیا، ملزم کا ساتھیوں سمیت حملہ، نوجوان کی گردن پرچھری چلا دی
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کی حدود محلہ منظور چوک میں چھ کے قریب ملزمان نے نوجوان کی گردن اور جسم کے دوسرے حصوں پر چھری اور استرے سے وار کر کے شہریار اور اس کے دوست عبدالشکور کو بری طرح زخمی کر ڈالا
شہریار نے ملزمان شیخ رضوان، زکریا، قدیر، جنید، جبار اور ظفر وغیرہ کو منشیات کا نشہ کر کے محلے میں شور و غل کرنے سے منع کیا جس کی وجہ سے نشے میں دھت ملزمان نے حملہ کر دیا۔ملزمان چونیاں اور گرد و نواح میں منشیات کی خرید و فروخت کا مکروہ دھندہ بھی کرتے ہیں ۔ وقوعہ کے بعد فوری ایکشن لیتے ہوئے تھانہ سٹی پولیس نے نوجوان شہریار اور اس کے دوست عبدالشکور کو ہسپتال منتقل کر کے ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ اور کاروائی کرتے ہوئے دو ملزمان کو گرفتار کر لیا -

محکمہ ڈاک نے ایس او پیز پر
قصور
ایس او پیز پر عمل درآمد کرتے ہوئے محکمہ ڈاک نے بل بجلی کی ادائیگی کیلئے لوگوں کو زیادہ رش کے باعث مقررہ دنوں کے علاوہ میں آنے کی ہدایت کر دی
تفصیلات کے مطابق ڈاکخانہ راؤ خانوالا نے بل بجلی ادا کنندگان کے ڈاکخانہ میں رش زیادہ ہونے کے باعث بل کنندگان کو علیحدہ علیحدہ دنوں میں آنے کی ہدایت جاری کر دی ہے محکمہ ڈاک کا کہنا ہے کہ کرونا وباء سے بچنے کیلئے حکومت کی طرف سے جاری کردہ ایس او پیز کو یقینی بنانے کیلئے بل کنندگان کو علیحدہ علیحدہ دنوں کا ٹائم دے دیا گیا ہے تاکہ رش نا پڑے اور ہر بندہ دوسرے سے محفوظ فاصلے پر رہتے ہوئے بل ادا کرے نیز گورنمنٹ کی طرف سے لیٹ بل ادا کرنے کی کوئی فیس نہیں لہذہ لوگ بے فکر ہو کر مقرر کردہ دنوں میں بل ادا کرنے آئیں ان کا بل ہر صورت وصول کیا جائے گا -

سرعام نوجوان کو گولی مار دی
قصور
تھانہ راجہ جنگ کے علاقے موضع اوراڑہ نو میں دن دیہاڑے نوجوان کو تین موٹر سائیکل سوار افراد گولی مار کر فرار ہو گئے
تفصیلات کے مطابق موضع اوراڑا نو میں آج 9 بجے صبح تین نامعلوم افراد سی جی 125 پر آئیں اور دکان پر بیٹھے وقار ولد طارق کو ٹانگ میں گولی مار کر مار کر چلے گئے جاتے ہوئے ملزمان کہہ کر گئے کہ تمہیں دیکھ لینگے بڑے عاشق کو عینی شاہدین کے مطابق ملزمان تین تھے اور ایک ہی موٹر سائیکل پر سوار تھے اور انہوں نے منہ پر ماسک چڑھا رکھے تھے
ریسکیو 1122 نے زخمی کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور منتقل کر دیا ہے -

کیا دہشت گرد کلبوشن کو رہا کرنے کی تیاریاں مکمل ہوچکی ہیں؟ از قلم ۔۔۔ غنی محمود قصوری
گورنمنٹ آف پاکستان نے کلبوشن یادیو ہندوستانی دہشت گرد کا کیس خود ہائیکورٹ میں لڑنے کا فیصلہ کر لیا
یہ فیصلہ جذبہ خیر سگالی کے تحت کیا گیا ہے واضع رہے رواں سال 29 مئی کو صدر پاکستان عارف علوی نے غیر ملکی قیدیوں کو ملٹری کورٹس سے ہوئی سزا پر اپیل کرنے کیلئے ہائی کورٹ سے رجوع کرنے کا بل پاس کیا ہے جس کے تحت کوئی بھی غیر ملکی دہشت گرد،جاسوس جو کہ ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ ہے اسے حق مل گیا ہے کہ وہ ہائی کورٹ کے اندر اپنی سزا کیخلاف درخواست دائر کر سکے واضع رہے کہ اس سے قبل ایسا نا تھا ملٹری کورٹ سے سزا یافتہ قیدی کسی بھی سول کورٹ میں اپنی سزا کو چیلنج نہیں کر سکتے تھے
سوچنے کی بات ہے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ صدر کو غیر ملکی سزا یافتہ دہشت گردوں کی اتنی زیادہ فکر کیوں لاحق ہوئی؟
آخر اتنی خاموشی سے بل کیوں پاس کروا لیا گیا؟
جبکہ عوام کی سہولت کیلئے اور اسلام کے دفاع کیلئے پیش کئے جانے والے درجنوں بل ابھی بھی زیر التواء ہے جبکہ دوسری جانب اپنے ہی ملک کے لوگوں کو کہ جن پر اس ریاست پاکستان کے خلاف کام کرنے کا کوئی گواہ نہیں اور پاکستان کی عوام ان کی ایک آواز پر لبیک کہتے ہوئے حاضر ہو جاتی ہے جس سے ان کے محب وطن ہونے کا ثبوت ملتا ہے ان افراد کو غیر ملکی دباؤ پر جیلوں میں رکھا گیا ہے اور ان پر دہشت گردی کے مقدمات قائم کئے گئے ہیں اور الزام یہ لگایا گیا کہ بیرون ملک ان افراد نے آزادی کی تحریک لڑنے والے افراد کی مالی معاونت کی تھی
پچھلے سال بڑے فخر سے خود میڈیا پر وزیراعظم عمران خان نے بتایا کہ آسیہ ملعونہ کو پاکستان سے باہر بھجوانے کیلئے ہم نے مولویوں کو گرفتار کیا جو کہ آسیہ کی رہائی میں رکاوٹ تھے
اس ساری صورتحال کو دیکھتے ہوئے کہا جا سکتا ہے کہ حالیہ صدر پاکستان سے منظور شد بل صرف کلبوشن یادیو کی رہائی کی نوید ہے اور اگر خدانخواستہ ایسا ہو گیا تو ملک میں کوئی بھی محفوظ نا رہے گا خاص کر انٹیلیجنس اداروں کے اہلکاران مذید غیر محفوظ ہو جائینگے
پاک فوج کا کیپٹین قدیر جس اللہ کے شیر نے کلبوشن یادیو کو پکڑا تھا اسے اسی جرم میں بیرونی ایجنسیوں نے شہید کیا کلبوشن کے ہاتھوں پر ہزاروں پاکستانیوں کا خون ہے جس کا اقرار وہ خود اپنے ویڈیو بیان میں کر چکا ہے تو پھر گورنمنٹ کو اس سے اتنی ہمدردی کیوں؟ کیا سابقہ گورنمنٹس کی طرح پی ٹی آئی بھی دباؤ کا شکار ہے؟
کیا خان صاحب کے سارے کے سارے دعوے محض دکھلاوا تھے ؟
سیکیورٹی و انٹیلیجنس ادارے دن رات محنت کرکے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک دشمنوں کو پکڑتے ہیں انہیں ملٹری کورٹس سے سزا دلواتے ہیں تاکہ ملک میں امن و امان ہو سکے کسی کا سہاگ،کسی کا لخت جگر پھر کسی کلبوشن جیسے دہشت گرد کی تخریب کاری کا نشانہ نا بن سکے مگر افسوس کہ ریاست مدینہ اور تبدیلی کے دعوے دار ایک دہشت گرد کی رہائی کیلئے خود بل پاس کروا کر خود ہی ہائیکورٹ میں کیس بھی لڑینگے تاکہ ثابت کیا جا سکے کہ دہشت گردوں تم اپنا کام کرو ہم اپنے بل پاس کروا کر تمہیں رہا کرواتے رہینگے
شاید کہ اگر یہی حالات رہے تو آپریشن فیئر پلے کی ضرورت سخت سے سخت تر ہو جائے گی کیونکہ سب سے پہلے اسلام و پاکستان
کلبوشن نے اسلامی ملک کے اسلامی باشندوں کو شہید کیا ہے
جہاں اپنے لوگوں کو جیلوں میں اور بیرون ملک سے آئے ہزاروں پاکستانی مسلمانوں کے قاتل دہشت گردوں کی رہائی کیلئے حکمران بے تاب ہوں وہاں عوام بھی مایوس ہو جاتی ہے پھر وہاں بیرونی ایجنسیوں کے آلہ کار اپنے ہی لوگ اس لئے بن جاتے ہیں کہ انہیں انصاف نہیں مل سکا لہذہ حکمرانوں کو ہوش کے ناخن لینے چاہیں -

لوگوں کی عمارتیں گرا دیں گئیں
قصور
ڈی سی قصور کا دورہ چونیاں کے اثرات منظرعام پر آنا شروع ہوگئے رات کی تاریکی میں بغیر اطلاع و نوٹس دوکانیں، دفاتر اور گھروں کو مسمار کر دیا گیا شہری دربدر
تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے میونسپل کمیٹی، ریونیو اور پولیس کی مدد سے ہیوی مشینری کے ذریعہ کالج چوک، حجرہ روڈ، چونیاں بائی پاس اور پرانی کچہری کے گرد بنے مختلف دفاتر، دوکانیں، مکانات، شادی ہال کو مسمار کردیا ہے جس سے سینکڑوں شہری بے روز ہوگئے ہیں جبکہ شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر تو یہ آپریشن سرکاری بس سٹینڈ کی کامیابی کے لئے کیا گیا ہے تو خوش آئند بات ہے اور اگر شہر میں انتظامیہ کی ملی بھگت سے وہی منی بس سٹینڈ بنا رہے گا تو پھر ہمارے ساتھ انتظامیہ کی سراسر زیادتی ہوگی نیز انتظامیہ نے بغیر نوٹس و اطلاع دئیے رات کی تاریکی میں دوکانیں اور دفاتر مسمار کردیے تاکہ کوئی شخص قانونی چارہ جوئی نہ کرسکے شہریوں نے اسسٹنٹ کمشنر اور ٹی آر ٹی سیکرٹری قصور حافظ عثمان سے مطالبہ کیا ہے کہ نیو بس ٹرمینل کی کامیابی کے لئے ٹیم تشکیل دی جائے جو روزانہ کی بنیاد پر گاڑیوں کی آمد و رفت کی رپورٹ جاری کرے اور فی الفور سرکاری جگہ پر مارکیٹ تعمیر کرکے متاثرہ دوکانداروں کو نعم البدل دیا جائے تاکہ دوکاندار اپنے گھر کا چولھا جلا سکیں قبل ازیں چار سال پہلے بھی اسسٹنٹ کمشنر شیخ خالد سلیم نے بھی بیسیوں دوکانیں گرائی تھیں اور اس وقت یہ اعلان کیا گیا تھا کہ انہیں بھی نعم البدل دوکان دی جائے گی مگر انہیں تاحال پورا نہیں کیا گیا ہے ذرائع سے معلوم ہوا ہے کہ انتظامیہ کی جانب سے جلد ہی مزید آپریشن بھی متوقع ہے جس میں مزید دوکانیں اور دفاتر وغیرہ گرائے جائیں گے -

ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیئے
قصور
تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ کی کارکردگی رپورٹ جاری کر دی
تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ میں گزشتہ کئی سالوں کے ریکارڈ توڑ دئیے
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد نے اپنی کارکردگی جاری کر دی پولیس تھانہ الہ آباد نے ڈیڑھ ماہ میں چار بین الاضلاعی ڈکیت گینگ کے 15 ارکان کو جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے گرفتار کیا جنہوں نے 19 سے زائد وارداتوں کا انکشاف کیا
گرفتار ملزمان کے قبضے سے 16 لاکھ 75ہزار روپے نقدی برآمد کی گئی اور اسے اصل مالکان کے حوالے کیا گیا
جبکہ گرفتار ملزمان کے قبضہ چوری شدہ 22 موٹر سائیکلیں،جدید اسلحہ اور دیگر مال مسروقہ بھی برآمد کیا گیا ہے
تھانہ الہ آباد کی تاریخ میں پہلی بار اتنے کم عرصہ میں بہترین کارکردگی دینے پر الہ آباد کی تاجر برادری،سیاسی و سماجی راہنماوں اور دیگر تنظیموں نے ڈی پی او قصور ڈی ایس پی چونیاں ایس ایچ او الہ آباد محسن علی سندھو اور انکی ٹیم کو خراج تحسین پیش کیا ہے -

بجلی کے گرے کھمبے دوبارہ نصب کرنے کی قیمت
قصور
لیسکو سب ڈویژن مصطفی آباد للیانی کے شیر جوان رشوت لینے میں نمبر ون چار روز سے گرے بجلی کے کھمبے نصب کرنے کے پندراں ہزار وصول کر لئے
تفصیلات کے مطابق 4 روز قصور میں شدید آندھی چلی جس کے باعث حویلی بارے کی میں بجلی کے کھمبے گر گئے جس سے سارا علاقہ تاریکی میں ڈوب گیا اگلے دن لیسکو واپڈا سب ڈویژن مصطفی آباد للیانی کے شیروں نے کھمبے گرنے والے علاقے پل جبومیل کی بجلی کی سپلائی لائن کاٹ کر باقی علاقے کی بجلی بحال کر دی اور گرے ہوئے کھمبے نصب کرنے کے پندراں ہزار بطور رشوت مانگ لئے جس پر مجبور ہوتے ہوئے پل جبومیل کے رہائشیوں نے پیسے بطور رشوت کل رات سب ڈویژن لیسکو مصطفیٰ آباد کے شیروں کو ادا کر دئے مگر ابھی تک کھمبے زمین پر جوں کے توں پڑے ہیں چار روز سے بجلی معطل ہونے سے کوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں
لوگوں نے محکمہ اینٹی کرپشن،ڈی سی قصور اور ایس ای لیسکو قصور سے راشی اہلکاران کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے -

قبرستان میں قبریں،مکانوں کی چھتیں گر گئیں
قصور
شدید برسات کا سلسلہ جاری ،سڑکیں دریا بن گئیں،ندی نالوں میں طغیانی کمزور اور کچی چھتیں گر گئیں
تفصیلات کے مطابق کل دوپہر سے قصور اور گردونواح میں برسات کا سلسلہ جاری ہے تیز بارش کے ساتھ تیز ہوا بھی چل رہی ہے جس سے کئی درخت کر گئے ہیں جبکہ مسلسل بارش کی بدولت کچی اور کمزور چھتیں گر گئی ہیں تاہم ابھی تک کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں بغیر وقفے سے برسات کی بدولت سڑکیں دریا کا منظر پیش کر رہی ہیں
چند ایک قبرستانوں میں پانی کھڑا رہنے سے قبریں بیٹھ گئیں ہیں
شدید بارش سے مزدور طبقے کا مالی نقصان ہو رہا ہے جبکہ کسانوں کے لئے بارش بہت بڑی نعمت ہے جس کی وجہ دھان کی جاری بوائی ہے