Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • اسلامی جمیعت طلبہ کا بڑا اعلان

    اسلامی جمیعت طلبہ کا بڑا اعلان

    قصور
    اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کا اعلامیہ حافظ سمیع اللہ کے قاتل کو جلد از جلد تختہ دار پر لٹکایا جائے ۔ مرکزی ترجمان
    مرکزی ترجمان اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان راجہ عمیر میر نے کارکنان جمعیت ایف ایس سی کے طالب علم حافظ سمیع اللہ کا پولیس کانسٹبل معصوم علی
    کے ہاتھوں قتل پر پرزور مذمت ہوئے کہنا تھا کہ پولیس کےاس سفاک درندے کانسٹیبل کو فی الفور پھانسی کے پھندے پر لٹکایا جائے ۔قانون کے رکھوالوں کی ہی قانون دشمنی معاشرے کے لئے کسی ناسور سے کم نہیں، واقع کی تفصیلات دیتے ہوئے مزید کہنا تھا کہ قصور کھڈیاں کے علاقے میں پولیس کانسٹبل کارکن جمعیت حافظ سمیع کو دوستی کونے پر آمادہ کر رہا تھا اور جنسی تعلق رکھنے پر مائل کر رہا تھا حافظ سمیع کے انکار کرنے پر عید کے دوسرے دن صبح صادق میں بھائی کے سامنے اسے گولی مارکر شہید کردیا گیا۔حافظ سمیع اللہ نے ماہ رمضان میں پہلی مرتبہ نماز تراویح کی امامت کی اور قرآن کریم سنایا۔زینب کا واقعہ ودیگر بچوں کے ویڈیو اسکینڈل کی طرح اس طرح کے بڑھتے ہوئے واقعات ہمارے معاشرے کے لئے ناسور ہیں۔ جمعیت حکومت پنجاب سے مطالبہ کرتی ہے کہ کانسٹبل کو فی الفور پھانسی دی جائے نہیں تو قصور اور لاہور سمیت تمام بڑے شہروں میں شدید احتجاج شروع کردیں گے۔

  • ٹرین حادثہ 4 افراد جانبحق

    ٹرین حادثہ 4 افراد جانبحق

    قصور
    پتوکی گلہن ریلوے پھاٹک پر حادثہ ٹرین کی کار کو ٹکڑ چاروں کار سوار جانبحق حادثہ پھاٹک جلد بند نا کرنے کی بدولت پیش آیا
    تفصیلات کے مطابق پتوکی کے نواحی گاؤں گہلن پھاٹک پر تھوڑی دیر قبل ایک افسوس ناک واقعہ پیش آیا جس میں گہلن پھاٹک کر ٹرین کار سے ٹکڑا گئی جس کی بدولت کار میں سوار دو مرد اور دو عورتیں جانبحق ہو گئیں جن کا تعلق موضع گہلن پتوکی سے بتایا گیا ہے حادثہ پھاٹک انتظامیہ کی غفلت کے باعث پیش آیا ٹرین آ رہی تھی مگر پھاٹک کھلا تھا جس پر کار سوار نے جلدی میں گزرنے کی کوشش کی مگر کامیاب نا ہو سکا

  • عوامی نمائندوں کا کام سرکاری افسر کے نام

    عوامی نمائندوں کا کام سرکاری افسر کے نام

    قصور
    تحصیل چونیاں میں بطور تعینات اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر صاحب نے اپنی ڈیوٹی فرائض کے ساتھ ساتھ علاقہ میں ہر مکتبہ فکر کے لوگوں کو عزت دی اور مظلوم بے سہارا کو اپنے گلے لگا کر مٹھائی بانٹی جو کام عوامی منتخب نمائندوں کا تھا وہ اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے کر دکھایا
    تفصیلات کے مطابق عید کے روز اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے لوگوں کے دل جیت لئے عید اور عید کے دوسرے رقز لوگوں کو گلے لگایاں اور ہر غریب و امیر میں عید کی خوشی میں مٹھائی تقسیم کی اس قبل بھی کورونا ،لاک ڈاون ہو یا پھر قتل و ناانصافی وہ خود ہر موقع پر خدمت خلق جاری رکھے ہوئے ہیں عدنان بدر صاحب نے عید الفطر کے موقع پر ہر ادارے ہر فرد کے علاوہ پولیس اسٹیشن کی حوالاتوں میں بند ملزمان اورمجرمان کو بھی اسی طرح گلے لگایا جس طرح عام لوگوں کو
    عید کے موقع پر اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے مٹھائی تقسیم کر کے عوام الناس کے دل جیت لئے اور ایک مثال قائم کر دی ہے

  • عید الفطر پولیس پہرے میں

    عید الفطر پولیس پہرے میں

    قصور
    ضلع بھر میں نماز عیدالفطر قصور پولیس کی سخت کی سخت سیکیورٹی میں ادا کی گئی
    تفصیلات کے مطابق ضلع قصور میں عیدالفطر کی نماز پولیس جوانوں کے پہرے میں ادا کی گئی اس موقع پر ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے پولیس کے جوانوں کے جذبے کو سراہتے ہوئے عید کی مبارکباد پیش کی
    نیز ڈی پی او قصور نے پولیس اہلکاروں کیساتھ پولیس لائن میں نماز عیدالفطر ادا کی اور نماز عید کے بعد پولیس اہلکاروں کے ہمراہ کھانا بھی کھایا
    اس کے علاوہ قرنطینہ سنٹر میں وبائی مرض سے متاثرہ پولیس ملازمین کو عید کی مبارک دینے ڈی پی ایس سکول میں پہنچ گئے
    ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کی خاطر اپنی زندگیوں کو داؤ پر لگانے والے پولیس اہلکاروں کو سلام پیش کرتے ہیں نیز متاثرہ اہلکاروں میں پھولوں کے گلدستے اور کھانا بھی تقسیم کیا گیا

  • سانحہ کھڈیاں قصور ،لوگ عدلیہ پاکستان پر برس پڑے

    سانحہ کھڈیاں قصور ،لوگ عدلیہ پاکستان پر برس پڑے

    قصور
    کھڈیاں کے رہائشی حافظ قرآن نوجوان سمیع الرحمن کو قتل کرنے والے پنجاب ہائی وے پولیس کے ملازم معصوم کو کل قصور پولیس نے گرفتار کر لیا مگر لوگ عدلیہ پر برہم لوگوں کا کہنا ہے کہ اس سے قبل حسین خان والا ،زینب مرڈر کیس اور سانحہ چونیاں کے ملزمان کو سرعام پھانسی ہوتی تو آج یہ دن نا دیکھنے پڑتے
    تفصیلات کے مطابق پرسوں عید کے روز قصور کے نواحی قصبے کھڈیاں خاص میں بدفعلی نا کرنے پر طیش میں آکر پنجاب ہائے وے پولیس کے حاضر سروس ملازم معصوم علی ولد محمد علی قوم ماچھی سکنہ کوٹ سردار کھڈیاں خاص نے پسٹل 30 بور کا فائر مار کر زخمی کر دیا تھا جسے مقتول کے والد قاری خلیل الرحمٰن نے ریسکیو 1122 کے ذریعے ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہسپتال قصور پہنچایا مگر ہسپتال انتظامیہ نے حالت زیادہ تشویشناک ہونے پر لاہور جنرل ہسپتال منتقل کر دیا جو کہ جنرل ہسپتال لاہور میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا ملزم کو ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر کھڈیاں پولیس نے چند گھنٹوں بعد ہی گرفتار کرکے حوالات میں بند کرکے مقدمہ نمبر 309/20 درج کر لیا اور تفتیش کا آغاز کر دیا اس بابت مقامی لوگ عدلیہ پاکستان پر برس پڑے اور لوگوں نے کہا کہ اگر سانحہ حسین خانوالا قصور،زینب مرڈر کیس قصور اور سانحہ چونیاں جیسے واقعات کے ملزمان کو عوامی مطالبے پر سرعام پھانسی دی جاتی تو آج ایک حافظ قرآن نوجوان کو یو قتل نا کیا جاتا
    لوگوں نے مذید کہا کے اگر اب بھی عدالت کا کردار وہی رہا تو ایسے واقعات ہوتے رہینگے اور مجبوراً لوگ اپنے بچوں کے تحفظ کیلئے ہتھیار اٹھا لینگے جو کہ ملک و ملت کے لئے مناسب نا ہوگا لہذہ ماضی کی طرح اس بار بھی لوگوں کے ملزم کو سرعام پھانسی کے مطالبے کو رد نہیں کرنا چاہیے عدالت ملزم کو سرعام پھانسی دے کر اسلامی جج ہونے کا ثبوت پیش کریں

  • مضر صحت کولڈ ڈرنکس کی بھرمار لوگ بیمار

    مضر صحت کولڈ ڈرنکس کی بھرمار لوگ بیمار

    قصور
    چونیاں، الہ آباد اور تلونڈی میں محکمہ فوڈ اتھارٹی کی مبینہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت غیر معیاری مضر صحت ایکسپائر مشروبات کی سیل بلاخوف جاری
    تفصیلات کےمطابق چونیاں کے نواحی علاقوں میں ایکسپائر اور غیر معیاری جوس بوتلیں فروخت ہو رہی ہیں
    دکانداروں کے بے رحمانہ وار سے لوگوں کی صحت خراب ہو رہی ہے اور وہ کئی امراض کا شکار ہیں جبکہ محکمہ فوڈ اتھارٹی نے بھی ایسے بے لگام قاتلوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے لوگوں کی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے گزارش ہے اڈاہ تلونڈی اور گردونواح سمیت تمام دوکانداروں کے اسٹاک کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کریں اور مضر صحت جوس بوتلیں فروخت کرنے والے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں
    رفیق ساجد بیورو چیف الہ۔آباد قصور نوائے جنگ برطانیہچونیاں الہ آباد تلونڈی میں محکمہ فورڈاتھارٹی کی مبینہ غفلت کا منہ بولتا ثبوت غیر معیاری مضر صحت ایکسپائر مشروبات کی سیل بلاخوف خطر سیل ہو رہی ہیں.

    چونیاں الہ آباد تلونڈی تفصیلات کےمطابق گردونواح میں ایکسپائر یا غیر معیاری جوس بوتلیں فروخت ہورہے ہیں عوام دوکانداروں کے بے رحمانہ وار مضر صحت کا شکار ہیں اور محکمہ فورڈ اتھارٹی نے بھی ایسے بے لگام قاتلوں کو کھلی چھٹی دے رکھی ہے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر سے گزارش ہے اڈاہ تلونڈی سمیت گردونواح عوام کا مطالبہ ہے طفیل پان سمیت تمام دوکانداروں کا اسٹاک کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کریں مضر صحت جوس بوتلیں فروخت کرنے والے زمہ داروں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائیں

  • گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور

    گوشت بھی عوام کی پہنچ سے دور

    قصور
    پتوکی حبیب آباد گہلن شیخم اور گردونواح میں عید سے پہلے ہی قصابوں نے لوگوں کی جیبوں پر ڈاکے ڈالنا شروع کر دیا انتظامیہ اور پرائس کنٹرول والوں نے آنکھیں بند کر لیں قصابوں نے من مرضی کے ریٹ لگا لیے کوٸی پوچھنے والہ نہیں پراٸس کنٹرول کمیٹیاں بھی ناکام

    تفصیلات کے مطابق پتوکی اور اسکے گردونواح میں بڑے گوشت کا سرکاری ریٹ 380 مقرر ہے جبکہ قصاب 450/500 سو روپے تک فروخت کرنے لگے ہیں چھوٹا گوشت 800 سے ایک ہزار روپے میں فروخت کرنے لگے ہیں جبکہ چکن کا ریٹ 280 روپے سے بھی تجاوز کر گیا عوام نے ضلعی انتظامیہ سے اپیل کی ہے کہ ان قصابوں کیخلاف سخت ایکشن لیا جائے اور قیمتوں کو کنٹرول کرنے کا مؤثر انتظام کیا جائے

  • پولیس رشوت لینے میں مصروف

    پولیس رشوت لینے میں مصروف

    قصور
    پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کا تلونڈی کے قریب ناکہ موٹر سائیکل سوار سے تین سو روپے زبردستی رشوت وصولی کا انکشاف
    تفصیلات کے مطابق مورخہ بیس مئی کو 9 سے 10بجے رات الہ آباد کا رہائشی محمد اقبال کھڈیاں خاص سے موٹر سائیکل پر الہ آباد کی طرف آ رہا تھا جب وہ تلونڈی کے قریب پہنچا تو پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کا عملہ عباس اے ایس آئی کی سربراہی میں ناکہ لگا کر چیکنگ کر رہا تھے اقبال نامی آدمی کو روکا اس نے اپنا شناختی کارڈ دکھایا اور بتایا کہ اصل کاغذات گھر میں موجود ہیں جس پر عباس اے ایس آئی نے تلونڈی چوکی میں بند کرنے کی دھمکی دے کر تین سو روپے لیکر جان بخشی کی شہری محمد اقبال نے DSP پٹرولنگ پولیس قصور کو تمام صورتحال سے آگاہ کیا لیکن تین روز گزرنے کے باوجود عباس اے ایس آئی ودیگر ملازمین کے خلاف کوئی کارروائی نہ ہوئی ہے واضح رہے کہ پٹرولنگ پولیس چیک پوسٹ کوڑے سیال کے عملہ اے ایس آئی عباس اور ڈرائیور لیاقت علی وغیرہ نے اندھیر نگری مچا رکھی ہے دن رات رشوت اکھٹی کرنے میں مصروف رہتے ہیں مقامی شہریوں نے DIG اور SP پٹرولنگ پولیس سے مطالبہ کیا ہے کہ عباس اے ایس آئی اور لیاقت علی ڈرائیور و دیگر کرپٹ عملہ کے خلاف فوری کارروائی کی جائے
    یہی چیک پوسٹ والے چند دن قبل لوگوں میں فری ماسک بھی تقسیم کرتے رہے ہیں جس کی بابت لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ بھی رشوت کے پیسوں سے خرید کر لوگوں میں تقسیم کئے گئے ہیں یعنی ہمارے پیسے ہم ہی پر احسان

  • محکمہ پانی بیچنے لگا

    محکمہ پانی بیچنے لگا

    قصور
    چونیاں سٹی کے ایس ڈی او محکمہ انہار نے ماتحت ملازمین سے مل کر پانی چوری کروانا شروع کر دیا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں سٹی کے ایس ڈی او نے بڑے بڑے زمینداروں سے پانی چوری اور بڑے بڑے پائپ اور مہگے بڑے کروانے کی بکنگ شروع کردی محمد طالب خاں اور وسیم اکرم نے بتایا کہ ہم چھوٹے زمیندار ہیں اور آخری ٹیل پر پانی نہیں پہنچتا جو راستے میں ہی بڑے بڑے زمینداروں سے بھاری نذرانہ وصول کر کے ہمیں پانی سے محروم کیا جاتا ہے
    زمینداروں نے چیف ایری گیشن اور ایکشین قصور سے فوری نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • 17 موٹر سائیکلیں برآمد

    17 موٹر سائیکلیں برآمد

    قصور
    موٹرسائیکل چور گینگ کے دو ارکان گرفتار 17 موٹرسائیکل بھی برآمد کر لی گئیں
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی اے ڈویژن پولیس کی بڑی کاروائی میں موٹرسائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے دو ارکان گرفتار کر لیا گیا ہے جس میں ملزمان بلال اور غلام مصطفی کے قبضہ سے شہریوں کی چوری شدہ 17موٹرسائیکل برآمد ہوئی ہیں ملزمان سے مذید تفتیش جاری ہے
    ملزم بلال موٹرسائیکل چوری کرکے کباڑ خانے میں فروخت کرتا تھا
    ملزمان سکولوں، کالجز، پارکنگ سٹینڈ،مساجد،شادی ہال اور دیگر پبلک مقامات پر موٹرسائیکل چوری کی وارداتیں کرتے تھے