Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • اے ایس آئی کی بدمعاشی

    اے ایس آئی کی بدمعاشی

    قصور
    چوکی انچارج کی سرعام بدمعاشی پر ڈی پی او نے معطل کردیا
    تفصیلات کے مطابق کل تھانہ سٹی اے ڈویژن کی چوکی لاری اڈا کے انچارج اللہ وسایا اے ایس آئی نے ایک دکاندار کو سرعام بازار میں برے طریقے سے مارا اور گالم گلوچ کیساتھ سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں جس کی ویڈیو شہریوں نے بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی ڈی پی او قصور زاہد نواز کے نوٹس میں آتے ہی اے ایس آئی کو معطل کرکے گھر بھیج دیا گیا ہے

  • 6 پولیس اہلکاران اپنی ہی حوالات میں

    6 پولیس اہلکاران اپنی ہی حوالات میں

    قصور
    ایس ایچ او سٹی پتوکی انسپکٹر ملک طارق ، تفشیشی افسران اور اہلکاروں سمیت چھ افراد کو معطل کرکے فوری حوالات میں بند کر دیا گیا۔ ان ملزمان پولیس اہلکاروں کے خلاف مختلف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ نمبر 230 درج کر لیا گیا ، ان پولیس اہلکاروں نے کروڑوں روپے مالیت کی دس کلو سے زائد ہیروئن منشیات فروشوں سے پکڑی اور انہیں گرفتار کر لیا بعد میں ایس ایچ او کی ملی بھگت سے ملزمان سے ساز باز کرکے لیبارٹری میں اصل ہیروئن کی بجائے فیک پاوڈر بھیج دیا تاکہ منشیات فروشوں کو تحفظ مل سکے خفیہ اطلاع ملنے پر ڈی پی او قصور نے فوری طور پر سنئیر افسران پر مشتمل انکوئری کمیٹی بنائی جس میں مذکورہ پولیس ایس ایچ او ملک طارق ، تفشیشی افسران اور باقی اہلکاران بھی ملوث پائے گئے ۔ جن کے خلاف فوری ایکشن لیتے ہوئے کاروائی کرکے انکے خلاف مقدمہ درج کرکے حوالات میں بند کر دیا گیا ڈی پی او زاہد نواز مروت کے مطابق ایسے واقعات ایماندار پولیس افسران اور اہلکاروں کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں ، ملک طارق اور ان جیسے کرپٹ پولیس افسران کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا

  • شہری بھی دیہاتیوں کیساتھ میدان میں

    شہری بھی دیہاتیوں کیساتھ میدان میں

    قصور
    مجبور و بے روزگار شہری بھی دیہاتیوں کے ہاں گندم کی کٹائی کرنے پہنچ گئے
    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کے باعث شہروں میں رہنے والے بے روزگار لوگوں نے دیہاتوں کا رخ کرلیا ہے لاک ڈاؤن کی بدولت کاروباری زندگی معطل ہے جس کے باعث لوگ کام نا ہونے کے باعث گندم کاٹنے پر مجبور ہو گئے ہیں پچھلی بار گندم کی کٹائی فی ایکڑ 5 من تھی جو کہ اب کٹائی کرنے والے زیادہ افراد ہو جانے کی بدولت 3 سے 4 من فی ایکڑ ہو گئی ہے شہروں سے آئے ہوئے گندم کاٹنے والے لوگوں نے نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ ہم مجبور ہو چکے ہیں کوئی کام کاروبار نہیں فیکٹریاں بند ہیں ہمارے بچے بھوک سے نڈھال ہو رہے ہیں لہذہ ہم میں سے زیادہ تر افراد پہلی بار درانتی پکڑ کر گندم کاٹ رہے ہیں جہاں گاؤں کے لوگ زیادہ کٹائی کر لیتے ہیں وہاں ہم ان سے کافی کم کٹائی کرکے کچھ نا کچھ کما رہے ہیں تاہم گاؤں کے لوگ ہمارے ساتھ بہت زیادہ تعاون کر رہے ہیں چونکہ گاؤں دیہات کے لوگ جھلستی دھوپ میں گندم کاٹنے کے ماہر ہوتے ہیں اس لئے وہ ہمارے ساتھ گندم کٹوانے میں مدد کر رہے ہیں

  • کرونا متاثرہ علاقوں کے مزدور مذید پریشان

    کرونا متاثرہ علاقوں کے مزدور مذید پریشان

    قصور
    الہ آباد کورونا کیسز سامنے آنے پر الہ آباد کے رہائشی مزدوروں کو فیکٹریوں سے فارغ کر دیا گیا جس سے بے روزگاری میں مزید اضافہ ہوا ہے حکومت احساس پروگرام سے تمام مزدوروں کی مدد کرے مزدوروں کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق الہ آباد میں کورونا وائرس کے تقریباً پچاس کے قریب کیس سامنے آنے پر علاقہ بھر میں جہاں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہے وہاں الیکٹرونک اور پرنٹ میڈیا پر خبریں سامنے آنے پر الہ آباد میں رہائش پذیر لوگوں کی مشکلات میں بھی بے پناہ اضافہ ہو چکا ہے ہزاروں لوگ کاروبار بند ہونے کی وجہ سے پہلے ہی بہت پریشان ہیں اب قریبی رشتہ دار اور دیگر دوست احباب بھی وائرس کے خوف کی وجہ سے ایک دوسرے کو ملنے سے کترا رہے ہیں اور الہ آباد کے رہائشی سینکڑوں مزدور جو کہ لاہور اور اس کے گردونواح میں قائم فیکٹریوں میں کام کرنے والے تھے ان مزدوروں کو تین روز قبل فیکٹریوں سے نکال دیا گیا ہے اکثر فیکٹریوں کی گاڑیاں مزدوروں کو پک اینڈ ڈراپ سہولت دیتی تھیں لیکن گزشتہ تین دنوں سے مزدوروں کو فیکٹریوں میں نہیں لیجایا جا رہا کورونا وائرس کے ڈر سے فیکٹری مالکان نے الہ آباد کے رہائشی مزدوروں کا فیکٹریوں میں داخلہ بند کرکے انتہائی ظلم کیا ہے مقامی مزدوروں نے وزیراعظم اور وزیر اعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ بیروز گار ہونے والے مزدوروں کا ڈیٹا بذریعہ اے سی چونیاں اکٹھا کر کے احساس پروگرام سے مدد کی جائے

  • سحری کرنا بھی مشکل ہو گیا

    سحری کرنا بھی مشکل ہو گیا

    قصور
    چونیاں کے نواحی دیہات میں بجلی کا طویل بریک ڈاؤن،میانوالہ گھاٹ،دیسو وال و دیگر دیہات میں لوگوں کو سحری میں شدید مشکلات کا سامنا،متاثرین کی لیسکو اہلکاروں کو بددعائیں تفصیلات کیمطابق چونیاں کے نواحی دیہات میانوالہ گھاٹ، دیسو وال، گجن سنگھ، گلانوالہ،ہرچوکی و دیگر دیہات میں آئے روزبجلی کی بندش نے دیہاتیوں کی زندگی اجیرن بنا رکھی ہے۔ رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی بجلی رات 10 بجے بجلی غائب ہوگئی اہلکاروں کے ساتھ رابطہ کیا گیا تو جواب ملا تاریں ٹوٹ گئی ہیں جبکہ اس وقت نہ ہی آندھی آئی تھی اور نہ ہی بارش۔اہلیان دیہہ نے شدید احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ پہلی بار نہیں ہوا ویسے بھی عام روٹین میں بادل ایک سو کلومیٹر دور ہوتے ہیں تو بجلی غائب ہوجاتی ہے اور چونیاں سے 100 کلومیٹر بادل دور چلے جاتے ہیں تو پھر بجلی آتی ہے اللہ ہی حافظ ہے ان واپڈا والوں کا جو کسی کو سکون کے ساتھ سحری کرنے نہیں دیتے ہیں اور نہ ہی افطاری۔ ان کاٹائم اس وقت شروع ہوتا ہے جب مسلمانوں کی عبادت کا ٹائم شروع ہوتا ہے۔اپنے کالے کرتوتوں پر پردہ ڈالنے اور یونٹ پورے کرنے کیلئے تار ٹوٹنے اور فیڈر ٹرپ کرنے کا معقول سا جواب پہلے سے ہی تیار ہوتا ہے۔اگر تاریں اتنی ہی خستہ ہیں تو انہیں ہنگامی بنیادوں پر تبدیل کر کے اہلیان دیہہ کو آئے روز کے عذاب سے نجات دلائیں۔لیکن کرپٹ لیسکو اہلکار یونٹ پورا کرنے کیلئے کوئی اور جواز ڈھونڈ لیں گے۔

    چونیاں (تحصیل رپورٹر) رمضان صبراو ررواداری کا مہینہ ہے۔اس ماہ میں نیکیوں کا اجر ستر گنا بڑھ جاتا ہے۔ شیاطین قید کر دیئے جاتے ہیں اور جہنم کے دروازے بند کر کے جنت کے دروزے کھول دیئے جاتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار قاری یاسین عابد، طاہر رحمان وہابی نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا۔ انہوں نے کہا کہ کرونا وائرس کی وجہ سے طویل لاک ڈاؤن ہے۔لوگوں کے روزگار بند ہیں۔اس ماہ مبارک میں اپنے مسلمان بھائیوں کی مدد کرنا ہمارا اولین فرض ہے۔ مخلوق خدا کی خدمت کرنے سے ہم اپنے روٹھے رب کو منا سکتے ہیں۔ہمیں سچے دل سے توبہ کرنی چاہئے۔اور مصیبت کی گھڑی میں اپنے مسلمان بھائیوں کی دل کھول کر مدد کر کے جنت میں جگہ بناسکتے ہیں

  • فوج اور پولیس کا مشترکہ

    فوج اور پولیس کا مشترکہ

    قصور
    فوج اور پولیس کا قصور شہر میں مشترکہ فلیگ مارچ

    تفصیلات کے مطابق پولیس اور پاک آرمی کے دستوں کا شہر قصور میں مشترکہ فلیگ مارچ ہو فلیک مارچ کا مقصد رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے دوران امن و امان کے قیام اور جزوی لاک ڈاؤن کے حکومتی احکامات کے نفاذ کو یقینی بنانا ہے

  • کم بل کی آڑ میں گورنمنٹ بڑے وار کیلئے تیار

    کم بل کی آڑ میں گورنمنٹ بڑے وار کیلئے تیار

    قصور
    گورنمنٹ کی طرف سے جاری کردی اعلامیے کے تحت بجلی بلوں میں رعایت
    تفصیلات کے مطابق قصور میں لیسکو صارفین کو بل کی اقساط کر کے بل بیجھا جا رہا ہے جس سے اکثر شہریوں نے بجلی کا استعمال زیادہ کرنا شروع کر دیا ہے کہ چلو بلکل کم آئے گا مگر ایسا ہرگز نہیں کیونکہ جزوی لاک ڈاؤن کی بدولت زیادہ تر کاروبار بند ہیں اس لئے گورنمنٹ کرنٹ بل کی اقساط کرکے بھیج رہی ہے باقی بقایا جات دو سے چار ماہ کے بلوں میں ڈال کر وصول کئے جائینگے
    بیشتر شہریوں نے بجلی بل کم آنے پر یہ سوچ کر بجلی کا استعمال زیادہ کر دیا ہے کہ بل معاف کر دیئے گئے ہیں مگر معتبر ذرائع سے تصدیق ہوئی ہے کہ گورنمنٹ نے جو وقتی رعایت کی ہے اس کے بقایا جات گورنمنٹ اگلے دو سے چار ماہ میں وصول کرے گی جس سے شہریوں کو اگلے مہینوں میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا لہذہ شہری احتیاط کرتے ہوئے بجلی روٹین کے مطابق استعمال کریں تاکہ آنے والے دنوں میں پریشانی سے بچ سکیں

  • سحری وقت واردات مگر ڈاکو

    سحری وقت واردات مگر ڈاکو

    قصور
    میں وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا نامعلوم ڈاکو سحری کے وقت لوٹ مار کرکے آسانی سے فرار ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق قصور گلبرک کالونی میں واپڈا ملازم سردار فصیح کے گھر سحری کے وقت نامعلوم ڈاکو داخل ہوئے اور لاکھوں روپیہ لوٹ کر باآسانی فرار ہو گئے
    شہریوں کی جانب سے وارداتوں اظہار مذمت کیا گیا ہے جبکہ پولیس بہت دیر بعد موقع واردات پر پہنچی جبکہ تھانہ صدر قصور کے علاقہ میں ڈکیتیاں معمول بن چکی ہیں جس پر شہری شدید پریشان ہیں

    ڈی پی او کے قصور تھانہ صدر کے معاملات پر خاموشی پر شہریوں نے کئی سوالات اٹھا دیئے ہیں

  • قرنطینہ کی ذمہ داری رائس مل مالکان کے سپرد

    قرنطینہ کی ذمہ داری رائس مل مالکان کے سپرد

    قصور
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں کی کاوش سے ضلع قصور رائیس مل مالکان نے قرنطینہ سنٹر چونیاں میں داخل 70 افراد کے راشن اور الہ آباد محلہ محلہ رحمان پورہ کے غرباء کیلئے رمضان المبارک کے بابرکت مہینے کے راشن کی ذمہ داری نبھاتے ہوئے راشن اور 50 لاکھ روپیہ اکھٹا کر لیا
    صدر رائیس مل ملک محسن نے کہا کہ انسانیت کی خدمت ہی عبادت ہے اللہ تعالی کا شکر ہے کہ اس نیک کام کے لیے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی معاونت سے ہمیں چنا گیا ہے اس موقع پر ضلع قصور کے دیگر رائیس مل مالکان بھی موجود تھے جنرل سیکریٹری رائیس مل غلام نبی ایڈووکیٹ بھی موجود تھے جنرل سیکریٹری رائیس مل غلام نبی ایڈووکیٹ نے تمام رائیس مل مالکان کا شکریہ ادا کیا اور اسسٹنٹ کمیشنر عدنان بدر چونیاں نے کہا کہ رائیس ملز مالکان خوش نصیب ہیں کہ اس مشکل وقت میں سب سے زیادہ خدمت کا جذبہ اپ دوستوں میں نظر ایا ہے

  • مساجد میں نمازی 3 فٹ کے فاصلے پر

    مساجد میں نمازی 3 فٹ کے فاصلے پر

    قصور
    گورنمنٹ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کی بیشتر مساجد کے امام صاحبان نے تین فٹ کے فاصلے پر نشانات لگوا دیئے نمازی ایک دوسرے سے تین فٹ کے فاصلے پر نماز ادا کرینگے
    تفصیلات کے مطابق قصور انتظامیہ کی جاری کردہ احتیاطی اقدامات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کی بیشتر مساجد میں امام مساجد صاحبان نے تین فٹ کے فاصلے پر نشانات لگوا دیئے ہیں تاکہ نمازی حضرات ایک دوسرے سے تین فٹ کے فاصلے پر نماز ادا کریں مساجد میں سے قالین اٹھا لئے گئے ہیں تاکہ ہر نماز کے بعد مساجد کے فرش کو دھویا جا سکے اور گورنمنٹ کی جاری کردہ ہدایات پر عمل پیرا ہو کر کرونا کی وباء سے بچا جا سکے