قصور
تھانہ راجہ جنگ کی چوکی اوراڑہ کے انچارج سید علی رضا کی کارواٸی ہوائی فائرنگ کرتا ملزم موقع پر گرفتار کر لیا
تفصیلات کے مطابق ملزم محسن علی ولد لبھا کے قبضہ سے ایک عدد 30 بور پسٹل اور دو عدد فاضل مگیزین برآمد کرکے ملزم کے خلاف ایف آٸی آر درج کر لی گئی ہے
ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ نے انچارج چوکی اوراڑا سید علی رضا گیلانی کو شاباش دی
Author: غنی محمود قصوری

ہوائی فائرنگ کرتا ملزم گرفتار

قصور میں کرونا کا وار دیہات تک
قصور
کرونا کا وار دیہات تک پہنچ گیا کرونا کا مریض قرنطینہ ہاؤس منتقل علاقہ سیل
تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن قصور روڈ پر واقع گاؤں نند کا تکیہ میں اللہ دتہ ڈوگر کو کرونا کا مرض ہو گیا جسے کل ریسکیو 1122 اور پولیس نے قرنطینہ ہاؤس منتقل کر دیا نمائندہ باغی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے مقامی دیہاتی رانا عباش شاہد،محمد اکرم اور محمد طارق نے بتایا کہ نند کا تکیہ محلہ ڈوگراں والا کا 50 سالہ اللہ دتہ ڈوگر چند دن قبل ٹھینگ موڑ الہ آباد سے اپنے عزیز و اقارب کے پاس رہ کر آیا ہے جس پر کل اسے سانس کا مسئلہ بنا تو اہل خانہ اور اہل محلہ نے ریسکیو 1122 کو کال کی جنہوں نے موقع پر پہنچ کر اللہ دتہ کو قرنطینہ سنٹر منتقل کیا اور اس کی گلی کو سیل کرکے پولیس کے جوانوں کو تعینات کر دیا واضح رہے کے ٹھینگ موڑ الہ آباد قصور کا سب سے زیادہ کرونا وباء سے متاثرہ شہر ہے اور اللہ دتہ بھی اپنے عزیر اقارب کے پاس الہ آباد میں کچھ دن گزار کر آیا ہے
نند کے تکیہ گاؤں کے مذید لوگوں کے ٹیسٹ کئے جا رہے ہیں
انسانی گوشت کھانے میں استعمال
قصور
برگر میں سے انسانی انگلی برآمد ہو گئی شہریوں میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق نفیس کالونی کے شہری نے چکن باس سے زنگر برگر بذریعہ ہوم ڈیلیوری منگوایا اور زنگر برگر کو کھانے کے دوران جب ہڈی محسوس ہوئی تو منہ سے باہر نکالی جس انسانی انگلی کا اگلا حصہ ناخن سمیت تھا جس کو دیکھتے ہی شہری کی طبیعت خراب ہوگئی اور قے آنا شروع ہوگئی شہری نے اپنے گھر و محلے والوں کو بتلایا
فاسٹ فوڈ کے نام پر گوشت میں انسانی انگلی پر سوالیہ نشان اٹھا لیا گیا ہے گوشت کہاں سے آیا اور اس کے پیچھے کیا معاملات ہیں اس سارے معاملے پر لوگوں میں سخت خوف و ہراس پایا جا رہا ہے اور شہریوں کی طرف سے مکمل تفتیش کا مطالبہ کیا جا رہا ہے تاکہ اصل حقائق سامنے آ سکیں
مقامی شہریوں کی طرف سے متعلقہ فوڈ پوائنٹ کے خلاف کاروائی کے لیے درخواست دے دی گئی ہے
جبکہ فوڈ اتھارٹی نے فوڈ پوائنٹ کا دورہ کرکے کہا ہے کہ جب اس اعضاء کی فرانزک رپورٹ آئے گی تبھی کاروائی کی جائے گی
قصور میں کرونا کا وار مذید تیز احتیاط اور سختی کی ضرورت
قصور
الہ آباد میں کرونا کے مزید چونتیس مریضوں کی رپورٹ پازیٹیو آ گئی لوگوں میں خوف و ہراس
تفصیلات کے مطابق چونیاں کے نواحی علاقہ الہ آباد کے محلہ رحمان پورہ میں مزید چونتیس افراد اور خواتین میں کرونا وائرس کی تصدیق ہو گئی ہے جس سے لوگوں میں خوف و ہراس کی فضاء قائم ہو گئی ہے
کل 350 افراد کے ٹیسٹ کئیے گئے جن میں 34 کی رپورٹ مثبت آئی ہے اور ان کے ٹیسٹ کی تصدیق اے سی چونیاں عدنان بدر نے بھی کی ہے
کرونا وائرس کا شکار ہونے والوں میں زین،حمزہ،اشرف،طاہر،واجد،ذیشان،رضوان اور دیگر کے نام شامل ہیں
مذکورہ علاقہ میں پہلے ایک بچی اور دیگر دس افراد کی رپورٹ مثبت آئی تھی
اس ایریا میں پولیس کی مزید نفری بڑھا کر علاقہ کو مکمل سیل کر دیا گیا ہے
کرونا وائرس کے تمام مریضوں کو قرنطینہ سنٹر چونیاں ٹی ایچ کیو ہسپتال میں منتقل کر دیا گیا ہے
لوگوں نے کہا ہے کہ اب انتظامیہ کو سختی اور احتیاط زیادہ کروانی چاہیے تاکہ وباء مذید نا پھیل سکے
آر پی او کا دورہ قصور
قصور
آر پی او شیخوپورہ شاہد جاوید کا ضلع قصور کا دورہ
تفصیلات کے مطابق کل ڈی پی او آفس میں ایس ڈی پی اوز سے کرائم میٹنگ کے دوران آر پی او نے کرائم اور امن ومان کی صورتحال کا جائزہ لیا ڈی پی اوقصور زاہد نواز مروت،ایس پی انویسٹی گیشن ڈاکٹر فہد احمد و دیگر پولیس افسران بھی موجود تھے ہوائی فائرنگ، اسلحہ کی نمائش،آتش بازی اور پتنگ بازی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی آر پی اوشیخوپورہ ریجن نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اہلکاروں میں نقد انعام اور تعریفی سرٹیفکیٹ بھی تقسیم کئے آر پی او نے احساس مراکز قصور کا دورہ کیا،حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیا کانسٹیبل فیصل شہید کے گھر بھی پہنچے اہل خانہ کو پھولوں کے گلدستے اور تحائف پیش کئے
سرکاری زمین پر گندم کی کٹائی جاری
قصور
چونیاں میں سرکاری زرعی زمین پر کاشت کی گئی گندم کی فصل محکمہ نے اپنی نگرانی میں کٹائی کروا کے زمین کو واگزار کروا لیا ن
تفصیلات کے مطابق حلقہ پٹواری محمد نواز شاکر نے میڈیا کو بتایا کہ اے سی چونیاں عدنان بدر کی نگرانی میں تحصیل دار محمد دین اور دیگر ملازمین کے ساتھ ہم سرکاری زمین پر متعدد کسانوں کی جانب سے کاشت کی گئی گندم کی فصل کو اپنے قبضہ میں لیکر کٹائی کر رہے ہیں گذشتہ دنوں اسسٹنٹ کمشنر چونیاں نے سختی سے منع کیا تھا کہ واہ گزار زمین پر کاشتکاری ہرگز برداشت نہیں کیجائے گی اسکے باوجود متعدد کسان نے قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے فصلیں کاشت کر رکھی تھی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو نشاندہی کروانے پر مذکورہ علاقوں میں آپریشن جاری ہے تقریبا ساٹھ کنال اراضی پر گندم کٹائی مکمل کی جا چکی ہے
مذید بھی آپریشن جاری رہے گا حلقہ پٹوار تلونڈی پٹواری محمد نواز شاکر نے مزید بتایا کہ سرکاری زمین کو اپنی جاگیر سمجھنے والوں کے خلاف مزید قانونی کارروائی کیجائے گی
معیشت کو سخت خطرہ
قصور
کرونا سے زیادہ خطرناک معیشت کی تباہی ہے پاکستان میں رئیل اسٹیٹ جو ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے جائیداد کی خرید و فروخت نہ ہونیکی وجہ سے حکومتی ریونیو میں کمی کا سبب ہے حکومتی جائیداد کی منتقلی کا ریلیف پیکج قابل تحسین ہے مگر ضلعی سطح پر ڈی سی شیڈول مارکیٹ سے کہیں زیادہ ریٹ ہونے کیوجہ سے رکاوٹ بنا ہوا ہے جسکی فوری درستگی وقت کی ضرورت ہےتفصیلات کے مطابق حکومت کی طرف سے منتقلی جائیداد میں خاطر خواہ کمی کا اعلان قابل تحسین ہے مگر اس ریلیف پیکج میں سب سے بڑی رکاوٹ ضلعی سطح پر مقرر کردہ شیڈول ریٹ مقامی مارکیٹ سطح سے کہیں زیادہ ہیں موجودہ شیڈول کی ترتیب چند نا اہل سرکاری ملازمین نے موقع پر جاکر رپورٹ کرنیکی بجائے آفس میں بیٹھے ہی بلا تحقیق مارکیٹ ریٹ سے زیادہ مقرر کرکے تیار کر دیا جسکی وجہ سے منتقلی جائیداد رجسٹریوں اور گورنمنٹ کے ریونیو میں نمایاں کمی واقع ہوئی اب حکومتی ریلیف پیکج کے باوجود زیادہ تر عوام پھر بھی اس پیکج سے محروم رہیگی جب تک مارکیٹ کے حساب سے موجودہ شیڈول کی فوری درستگی اور نئے آنے والہ شیڈول درست کرکے ترتیب نہ کیا گیا جبکہ پاکستان میں رئیل اسٹیٹ ریڈھ کی ہڈی کی حثیت رکھتی ہے مقامی سماجی ،فلاحی، عوامی، تنظیموں کے سربراہان اور ڈسٹرکٹ بار کے سینئر ووکلا چوہدری محمد اسحاق،محمد یونس کیانی،چوہدری محمد انور ہنجرا،ایم یاسین فرخ،عبدالجبارلنگاہ، ملک عمیر شوکت،حافظ رضوان، ملک بلال،میاں شہباز،ملک عبدالرشید،چوہدری سلیم ساجد،ملک شاہد بشیر، ودیگر معززین ممبران نے وزیر اعلی پنجاب، گورنر پنجاب، صوبائی وزیر مال،چیف سیکرٹری پنجاب، ڈپٹی کمشنر، اے سی،اور متعلقہ حکام بالا سے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ موقع پر مارکیٹ ریٹ کے مطابق شیڈول ترتیب دیا جائے تو نہ صرف عوام بلکہ حکومتی ریونیو میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا اور ملک بہت جلد ترقی کی طرف گامزن ہو گا

شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
قصور سے شراب کی بڑی کھیپ برآمد ملزمان گرفتار مقدمہ درج
تفصیلات کے مطابق انچارج چوکی سبزی منڈی نزیر اے ایس آئی نے منشیات کے خلاف چلائی گئی مہم میں غلام فرید اور زیشان علی کو گرفتار کرلیا جن کے قبضہ سے سیکنٹروں شراب کی بوتلیں جو کے مالیت کے لحاظ سے لاکھوں روپے کی ہیں اور ناجائز اسلحہ 2 عدد پسٹل برآمد کرکے دونوں ملزمان کے خلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کر دیئے ہیں
کرونا مشتبہ مریضوں کا حال خراب
قصور
آر ایچ سی کنگن پور میں کرونا کے مشتبہ مریضوں کا کوئی پرسان حال نہیں ڈاکٹر مریضوں کے ابتدائی چیک اپ سے بھی خائف ہیں شامکوٹ کی مشتبہ مریضہ کو ہسپتال آنے سے پہلے ہی اسے کسی اور ہسپتال جانے کا مشورہ دیا گیا ڈاکٹر کی بجائے ایک عام نرس سے مریضوں کے چیک اپ کی فرضی کارروائی کرنے کے بعد ان افراد کو ہسپتال کی بلڈنگ سے باہر ہی رہنے دیا جاتا ہے نا کوئی حفاظتی اقدامات اور نا ہی ایمبولینس کی بروقت دستیابی ہے صورتحال انتہائی پریشان کن ہے جس پر شہریوں نے اعلی حکام سے فوری نوٹس کی اپیل کی ہے
ڈپٹی کمشنر ریوینیو کا اجلاس
قصور
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور میڈم حنا ارشد کی زیر صدارت ریونیو ریکوری کا جائزہ لینے کے لئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں آفس میں اہم اجلاس منعقد ہوا
اجلاس میں ریکوری کے حوالے سے اہم امور پر تبادلہ خیال اور بڑے پیمانے پر فیصلے کئے گئے.
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو میڈم حنا ارشد نے تحصیل چونیاں کے ریکوری ریکارڈ کو چیک کیا.
*دوران چیکنگ زمینی ریکوری 97 فیصد، انکم ریکوری 96 فیصد، ایف بی آر انکم ریکوری 63 فیصد، حالیہ واٹر ریٹ 73 فیصد جبکہ گزشتہ واٹر ریٹ کا تناسب 34 فیصد پایا گیا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو قصور نے تحصیل چونیاں کے ریکوری ریکارڈ اور کام کو سو فیصد مکمل ہونے پر سراہا
ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو کی اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کو اراضی ریکارڈ سنٹر میں زیر التواء کیسز کو فوری حل کرنے کی ہدایت ہے









