Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • پنکچر و ٹیوب کی قیمتیں ڈبل

    پنکچر و ٹیوب کی قیمتیں ڈبل

    قصور
    لاک ڈاؤن کا فائدہ اٹھا کر پنکچر والے لوگوں کو لوٹنے لگے موٹر سائیکل کی ٹیوب 400 روپیہ میں جبکہ ایک پنکچر 100 روپیہ میں شہری پریشان
    تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح میں ٹائر و پنکچر شاپ والے لوگوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنے لگے چونکہ لاک ڈاؤن ہے اور دکانیں بند ہیں ایسے میں سڑک کنارے پنکچر شاپ والے مجبور لوگوں کی مجبوری سے فائدہ اٹھا کر پہلے سے مفلس لوگوں کو لوٹنے لگے ہیں موٹر سائیکل پنکچر کی لگوائی 40 روپیہ سے بڑھا کر 100 روپیہ کر دی ہے اور موٹر سائیکل کی نئی ٹیوب 400 میں ڈالی جا رہی ہے جبکہ ٹیوب کے ریپر پر واغع طور پر قیمت 220 روپیہ لکھی ہوئی ہے اس بابت جب دکاندار سے پوچھا گیا تو اناس نے کہا کہ قصور شہر کے بڑے بڑے ہول سیل ڈیلروں کی دکانیں بند ہیں اور انہوں نے اپنی دکانوں سے سامان اپنے گھروں میں منتقل کر لیا ہے اور ہمیں من مانی قیمتوں پر چیزیں فروخت کر رہے ہیں لہذہ ہمیں پیچھے سے چیزیں مہنگی ملتی ہیں اس لئے ہم مجبور ہیں
    لوگوں نے ڈی سی قصور ، اے سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سے کاروائی کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ ماردیا

    قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو تھپڑ ماردیا

    قصور پولیس کے بدمعاش آفیسر نے خاتون رپورٹر کو سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کے علاوہ تھپڑ مار دیا صحافی برادری قصور کا ڈی پی او سے نوٹس لینے کا مطالبہ
    تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او یاسر علی کےکہنے پر نجی ٹی وی چینل کی لیڈی رپورٹر پر دوران کوریج شوکت نامی انوسٹی گیشن آفیسر نے گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین میں احساس کفالت پروگرام کی کوریج کرنے کے لیے آنے والی لیڈی رپورٹر سے بدتمیزی بد اخلاق کرتے ہوئے پولیس آفیسر نے غلیظ قسم کی گالی گلوچ کی انتہا کر دی اور تھپڑ رسید بھی مار دیا شوکت نامی پولیس آفیسر نے افسر شاہی کے نشے میں تمام حدیں پار کرتے ہوئے اخلاقیاتبھول گیا اس بد کردار پولیس آفیسر نے یہ بھی نا سوچا کہ اس کے گھر میں بھی کوئی ماں بہن بیٹی ہے ایک عورت سے کس طرح سے بات کرنی ہے خاتون صحافی کے ساتھ بدتمیزی کرنے والے پولیس آفیسر کے خلاف قصور کی صحافی برادری نے سراپا احتجاج ہوکر ڈی پی او قصور صاحب سے مطالبہ کیا ہے کہ محکمہ پولیس میں سے ایسے بدکردار گھٹیا لوگوں کو فارغ کیا جائے جو محکمہ پولیس کے لیے بدنامی کا باعث بنتے ہیں اور ان کے خلاف محکمانہ انکوائری کی جائے ورنہ ہم صحافی برادری احتجاج کا حق بج رکھتے ہیں

  • الخدمت فاؤنڈیشن غرباء کی خدمت میں

    الخدمت فاؤنڈیشن غرباء کی خدمت میں

    قصور۔
    جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن قصور نے دورِ فاروقیؓ کی یاد تازہ کر دی۔
    نہ تصویر نہ ہی تذلیل، رات کی تاریکی میں مستحقین کے گھروں میں راشن کی تقسیم کا عمل جاری
    تمام سیاسی جماعتیں جہاں اپنی سیاست چمکا رہی ہیں اور منظر عام سے غائب ہو چکی ہیں تو ایسے حالات میں جماعت اسلامی اور الخدمت فاؤنڈیشن کے کارکنان پورے ملک میں محترک دیکھائی دے رہے ہیں جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن قصور نے سرحدی علاقوں کے مختلف دیہاتوں جن میں حسین خانوالا، بازیدپور، رسولنگر، میانوالا، آلوانہ اور مہالم خودر سمیت دیگر دیہاتوں میں رات کی تاریکی میں مزدوروں اور مستحیقن کے گھروں میں پہنچ کر بغیر کسی تصویر کے راشن تقسیم کیا، جماعت اسلامی پنجاب کے وسطی امیر اور امیدوار صوبائی اسمبلی PP 176 محمد جاوید قصوری نے خود موقع پہ پہنچ کر جماعت اسلامی اور الخدمت فاونڈیشن کی سرگرمیوں کا جائزہ لیا محمد جاوید قصوری نے کہا کہ راشن کی تقسیم سے ہمارا کوئی سیاسی مقصد نہیں ہے بلکہ ہم انسانیت کی بنیاد پہ رفاعی کام سر انجام دے رہے ہیں۔ الخدمت فاونڈیشن کی متحرک ٹیم میں حافظ ندیم ثانی نائب امیر جماعت اسلامی پی پی 176 حافظ عبدالرحیم، مہر سیف مہر اسلم دیگر شامل ہیں جو کہ راشن کی تقسیم کا کام سر انجام دے رہے ہیں

  • انسپیکٹر کرونا ڈاکٹر بن گیا

    انسپیکٹر کرونا ڈاکٹر بن گیا

    قصور
    چونیاں میں شہری کرونا وائرس کے ساتھ ساتھ چوروں سے بھی غیر محفوظ تھانہ سٹی چونیاں کے ایس ایچ او حافظ یاسر علی تھانہ میں آنے والے سائلین اور متاثرین کو کورونا کے وظائف سنا کر واپسی کی ارہ دکھانے لگا شہری کی ڈی پی او قصور سے حافظ کو کسی مساجد کا معلم بنانے کی اپیل افسران کو خوش کرنے کے لئے ایس ایچ او نے لاقانونیت کا راستہ اختیار کرلیا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں میں چور پھر سے بے لگام۔نان سٹاپ ورداتوں میں شہری نقدی موٹر سائیکل اور قمیتی سامان سے محروم ہوگۓ۔کورونا کے ساتھ ساتھ بڑھتی ہوئی ورداتوں سے شہری عدم تحفظ کا شکار شہریوں پر خوف کے ساۓ منڈلانے لگے پولیس تحفظ دینے میں ناکام تھانہ سٹی چونیاں کے ٹبی سکول نمبر 3 کے رہائشی بلال نامی شخص کے گھر کے باہر کھڑی موٹر سائیکل چرا کر لے گئے جس کی بابت بلال نامی شخص نے تھانہ سٹی چونیاں میں مقدمہ کے اندراج کے لیے درخواست دی تو تھانہ سٹی چونیاں کا ایس آئی جو بطور ایس ایچ او کے فرائض سر انجام دے رہا ہے نے داد رسی کی بجائے انہیں کورونا وائرس سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر کے حوالے سے وظائف بتاکر تھانے سے باہر کی راہ دیکھا نے لگا متاثرہ شخص کا کہنا ہے کہ اس طرح سے چوری ڈکیتی کی وارداتوں کو چھپا کر
    ایس ایچ او چونیاں حافظ یاسر علی لاقانونیت کی منفرد کارکردگی دیکھانے پر ڈی پی او قصور کی داد کا منتظر ہ

  • 12 سالہ بچے کی دکان گرا دی پیسے بھی چھین لئے

    12 سالہ بچے کی دکان گرا دی پیسے بھی چھین لئے

    قصور
    غریب محنت کش بچے کو خریدی گئیچیزوں کے پیسے مانگنے پر مضروب کر دیا اور جان سے مار دینے کی دھمکیاں
    تفصیلات کے مطابق قصور کے نواحی گاؤں دوست پورہ میں ایک انتہائی غریب 12 سالہ بچے حامد عرف حامش نے اپنے گھر والوں کا پیٹ پالنے کیلئے ریلوے پھاٹک کے قریب کریانہ کی دکان بنائی ہوئی کل شام سے کچھ دیر پہلے حامش اپنی دکان پر موجود تھا کہ اسی کے گاؤں دوست پورہ کے کچھ غنڈوں ولید ولد عبدالمجید ،نوران ولد رفیق ،عبدالمجید ولد عطاءالرحمان نے سموسے اور بوتلیں پینے کے بعد پیسوں کے مطالبہ کرنے پر زدو کوب کرنا شروع کردیا دکان کی توڑ پھوڑ کی اور کے گلہ سے پیسے بھی اٹھا لئے حامش کی والدہ کو پتہ چلا تو وہ چھڑانے آئی تو اسے بھی مارنا شروع کر دیا اور شدید تشدد کا نشان بنایا اہلیان علاوہ کے سمجھانے پر غنڈوں سے سرعام قتل کرنے کی دھمکیاں دیں اور یہ کہتے ہوئے چلے گئے کہ جو کچھ ہوتا ہے کر لو ہم کسی سے نہیں ڈرتے
    غریب محنت کش بچے حامش اور اس کی والدہ نے ڈی پی او قصور ایس ایچ او تھانہ روشن بھیلہ سے اپیل کی ہے کہ ہمیں انصاف فراہم کیا جائے اور ان غنڈہ صفت عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے کیونکہ یہ ایسی حرکتیں پہلے بھی کر چکے ہیں

  • ڈی پی او کے حکم پر بڑی کاروائی

    ڈی پی او کے حکم پر بڑی کاروائی

    قصور
    ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر زاھد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر انچارج چوکی لاری اڈا SI آصف جاوید کا جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاون
    SI نے کئی جواریوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر دئیے آصف جاوید انچارج چوکی لاری اڈا کی اس کاروائی پر سماجی اور شہری حلقوں کی طرف سے زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا
    اس موقع پر انچارج چوکی لاری اڈا کا کہنا تھا کہ معزز شہری ہمارے لئے قابل احترام ہیں ھم دن رات انکی حفاظت اور جرائم پیشہ عناصر کو معاشرے سے پاک کرنے کے لئے کوشاں ھیں ٹاؤٹ مافیا رشوت ستانی اور سفارش کا مکمل خاتمہ کر دیا گیا ھے معزز شہریوں کو انصاف مہیا کرنا اولین ترجیح ھے اور ان شاءاللہ یہ کام فرض سمجھ کر کرتے رہینگے

  • زمینداروں کی وزیراعظم سے التجاء

    زمینداروں کی وزیراعظم سے التجاء

    قصور
    وزیر اعظم پاکستان ، وزیر اعلی پنجاب اور ڈی سی قصور سے کسانوں کی اپیل
    تفصیلات کے مطابق گندم کی کٹائی کا وقت ہے اور مشینری والی دوکانات کو دن رات کام کرنے کی اجازت دی جائے تاکہ بروقت کٹائی کا عمل مکمل ہو سکے بیرنگ لوہے کٹر پٹی پلیٹ مستری درانتی بنانے والے مرمت کرنے والے وغیرہ
    15 اپریل تک کٹائی کا وقت قریب ہوتا ہے اس لیے زمینداروں کی سہولت کیلئے ان کے کام کرنے والوں کو مہلت دی جائے کیونکہ اگر اج ہم سے گندم کی کٹائی متاثر ہو گئی تو بہت زیادہ نقصان ہوگا زمینداروں کا مطالبہ ہے اگر بروقت ایسا نہ ہو سکا تو پاکستان کو قحط سالی کا سامنا
    کرنا پڑ سکتا ہے

  • لیسکو کی طرف سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی

    لیسکو کی طرف سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی

    قصور
    ضلع بھر میں لیسکو قصور کی طرف سے بلا تعطل بجلی کی فراہمی جاری
    تفصیلات کے مطابق لاک ڈاؤن کی بدولت گورنمنٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے لیسکو قصور کی طرف سے ضلع بھر میں صارفین کو بلا تعطل بجلی کی فراہمی کا سلسلہ جاری ہے جس کی بدولت کافی حد تک لوگ گھروں میں آرام سے بیٹھے ہیں ورنہ بجلی کی سپلائی معطل ہونے کے باعث لوگ گھروں سے باہر کا رخ کرتے ہیں لیسکو قصور دن رات کام کرتے ہوئے تمام فنی خرابی کو دور کرکے لوگوں کو بجلی فراہم کر رہی ہے تاہم لیسکو کی طرف سے بجلی چوری کو روکنے کیلئے چھاپے بھی مارے جا رہے ہیں

  • گندم خریداری مراکز کا اعلامیہ

    گندم خریداری مراکز کا اعلامیہ

    قصور
    ضلعی انتظامیہ قصور کرونا وائرس کی موجودہ صورتحال کے پیش نظر متحرک ہو گئی
    اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر فیلڈ میں سرگرم عمل ہو گئے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کا تحصیل چونیاں میں موجود گندم خریداری مراکز کا دورہ
    گندم خریداری مہم کے ضروری انتظامات کا جائزہ لینے کے لئے دورہ کیا گیا
    تحصیل چونیاں میں 05 گندم خریداری مراکز ہونگے
    یہ مراکز چونیاں کینٹ، الہ آباد، تلونڈی، شامکوٹ اور کنگن پور میں واقع ہونگے
    امسال گندم خریداری کا
    ٹوٹل ٹارگٹ 800 .30856 میٹرک ٹن ہے
    مارکیٹ کمیٹیوں کو گندم خریداری مہم کے تحت تمام تر ضروری انتظامات اور اقدامات کو اٹھانے کی فوری ہدایات جاری کر دی گئ ہیں
    باردانہ کا اجراء 15 اپریل سے باضابطہ طور پر کر دیا جائے گا.
    خریداری مراکز پر انسدادِ کورونا کے لحاظ سے ہر انتظامات کو عملی جامہ پہنایا جائے گا
    گندم خریداری مراکز پر سماجی فاصلے کے لئے قطار مینجمنٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے گا
    گندم خریداری کے سلسلے میں حکومتی ہدایات پر من و عن عمل کیا کروایا جائیگا اور پانچوں گندم خریداری مراکز پر باردانہ کی تقسیم کے تمام تر انتظامات کو مکمل کیا جائے گا

  • بیوی تو نا مانی مگر موت

    بیوی تو نا مانی مگر موت

    قصر
    کنگن پور کے نواحی گاؤں میں دلخراش واقعہ نواحی گاؤں گندھی روپ سنگھ میں ظہور احمد اپنی روٹھی بیوی کو منانے گیا جہاں پر وہ اپنی جان کی بازی ہار گیا

    تفصیلات کے مطابق ظہور احمد اپنی روٹھی بیوی کو منانے گیا جہاں پر اس کی لڑائی اپنے سالوں اشفاق، اللہ دتہ، والد منشاء شیخ، و نامعلوم افراد سے لڑائی ہو گئی ظہور احمد شیخ اپنی جان بچانے کی غرض گھر سے باہر بھاگا تو راستے میں آتے ہوئے ٹریکٹر ٹرالی کی زد میں آ کر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں رورل ہیلتھ سینٹر کنگن پور میں منتقل کیا گیا جہاں پر ظہور احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا تھانہ کنگن پور پولیس نے ورثا کی درخواست پر کارروائی شروع کردی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے تحصیل ہیڈ کوارٹر چونیاں منتقل کر دیا ہے