Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے انجیکشن لگانے سے شہری مفلوج

    ہومیوپیتھک ڈاکٹر کے انجیکشن لگانے سے شہری مفلوج

    قصور
    الہ آباد میں ہومیو پیتھک کی آڑ میں ایلوپیتھک پریکٹس جاری شہری کو انجیکشن لگا کر بازو سے مفلوج کر دیا
    تفصیلات کے مطابق 13 فروری کو الہ آباد محلہ میاں ٹاءون کا رہائشہ محنت کش محمد اشرف بخار کی بدولت دوائی لینے شریف ہومیو پیتھک کلینک وارڈ نمبر 2 محلہ فیصل ٹاءون نزد میاں ٹاءون پر گیا جہاں ہومیوپیتھک ڈاکٹر محمد شریف نے اسے انجیکشن لگا دیا انجیکشن لگتے ہی اشرف کا بازو حرکت کرنا چھوڑ گیا جس پر اشرف نے ڈاکٹر کو کہا تو اس نے اشرف کیساتھ بدتمیزی شروع کر دی اور گالم گلوچ شروع کر دی اشرف نے اپنا معائنہ لاہور جنرل ہسپتال سے کروایا تو اسے بتایا گیا کہ انجیکشن غلط لگا ہے اشرف نے بتایا کہ چند روز قبل ہی اسی ڈاکٹر کے ہاتھوں محمد شفیع نامی بزرگ کی موت واقع ہوئی ہے اور ڈاکٹر ہومیوپیتھک کی آڑ میں ایلوپیتھک پریکٹس کر رہا ہے لہذہ اس کا نوٹس لیتے ہوئے ڈرگ انسپیکٹر چونیاں و ڈی ڈی ایچ او ہیلتھ و پنجاب ہیلتھ کیئر کمیشن نوٹس لے اور مجھے انصاف دلوائے

  • رشتہ کے تنازع پر قتل

    رشتہ کے تنازع پر قتل

    قصو
    پتوکی میں رشتہ کے تنازع پر قتل فائرنگ کرکے تنویر نے اپنے کزن آصف کو قتل کردیا
    تصیلات کے مطابق پتوکی میں محمد آصف اپنے کزن تنویر کے گھر ناروکی ماہجہ پتوکی ملنے آ یا تھا مقتول محمد آصف پتوکی کے نواحی گاؤں ساکن شیخم کا رھائشی ہے مقتول کی عمر 25 سال ہے مقتول محمد آصف کو رشتہ کے تنازع پر قتل کیا گیا ہے مقتول کے سینے پر تین فائر لگے لاش کو پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پتوکی منتقل کر دیا گیا ہے مقتول کے بھائی محمد رحمان کی تحریری درخواست پر پولیس نے کاروائی شروع کردی

  • دلہا سمیت کئی افراد زخمی

    دلہا سمیت کئی افراد زخمی

    قصور رائیونڈ روڈ پر واقع قصبے راجہ جنگ میں شادی کی تقریب کے دوران اچانک چھت گرنے سے دلہا سمیت کئی مہمان زخمی ہو گئے
    تفصیلات کے مطابق راجہ جنگ کے رہائشی محمد علی مرحوم کے گھر ان کی نواسی کی شادی کی تقریب جاری تھی کہ اسی دوران چھت پر عورتوں اور بچوں کا رش زیادہ ہونے کے باعث چھت کا ایک حصہ اچانک زمین بوس ہوگیا چھت گرنے کے باعث دلہا سمیت شادی میں شریک کئی مہمان جن میں خواتین و بچے بھی شامل تھے زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا تاہم خوش قسمتی سے کسی قسم کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے
    جبکہ زخمیوں کی حالت بھی تسلی بخش بتائی جاتی ہے

  • ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی متحرک

    ضلعی انتظامیہ اور فوڈ اتھارٹی متحرک

    قصور پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ قصورکا غیر معیاری دودھ کیخلاف کریک ڈاؤن شروع
    تفصیلات کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی اور ضلعی انتظامیہ قصور نے سینکڑوں لیٹر مضر صحت کیمیکل ملا دودھ پکڑ لیا
    ڈائریکٹر لاہور ڈویژن پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مصطفی آباد ٹول پلازہ پر دودھ کی خود چیکنگ کی
    اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد اور ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشن پنجاب فوڈ اتھارٹی قصور نے ٹیم کے ہمراہ دودھ کے معیار کو چیک کیا جس پر ناقص اور ملاوٹ شدہ دودھ کو فوری ضائع کر دیا گیا اور سینکڑوں چالان بھی کئے

  • سپیشل تعمیر کا دعوی ایک بار پھر

    سپیشل تعمیر کا دعوی ایک بار پھر

    قصور پی ٹی آئی قیادت شہریوں کو تسلیاں دینے میں مصروف پچھلے سال کی طرح ایک مرتبہ پھر رائیونڈ قصور روڈ کی تعمیر کا دعوی کر دیا
    تفصیلات کے مطابق پی ٹی آئی قصور کی قیادت عوام کو تسلیاں دینے میں مصروف پچھلے سال بھی راءو داور حیات خان ٹکٹ ہولڈر پی ٹی آئی کی طرف سے قصور رائیونڈ روڈ کو ڈبل کرنے کا دعوی کیا گیا تھا اور اب بھی پی ٹی آئی کارکنان نے سردار راشد طفیل خان اور راءو داور حیات خان کی طرف سے منسوب قصور رائیونڈ روڈ پر جگہ جگہ بینرز چھپوا کر لگائے گئے ہیں جس میں قصور رائیونڈ روڈ کی سپیشل تعمیر کیلئے 4 کروڑ 20 لاکھ روپیہ فنڈ منظور ہونے کا دعوی کیا گیا ہے مگر یہ بات وضع نہیں کی گئی کہ سپیشل تعمیر سے مراد سڑک مرمت ہے یاں پھر روڈ ڈبل کرنا ہے
    لوگوں نے کہا کہ بات وضع کی جائے کہ سڑک مرمت کی جائے گی یاں ڈبل روڈ بنایا جائے اور حتمی تاریخ بتائی جائے کہ کام کب شروع ہوگا ورنہ جب سے پی ٹی آئی گورنمنٹ بنی ہے تب سے دعوی تو سن رہے ہیں مگر کام ہوتا نہیں

  • شجر کاری مہم کا آغاز

    شجر کاری مہم کا آغاز

    قصور
    اسسٹنٹ کمشنر کوٹ رادہاکشن نے پودا لگا کر شجر کاری مہم کا آغاز کیا

    تفصیلات کے مطابق اسسٹنٹ کمشنر میڈم نازیہ موہل نے کلین اینڈ گرین پاکستان مہم کے سلسلہ میں ریلوے ہاکی گراونڈ اور اے سی آفس کوٹ رادھاکشن میں پودا لگا کر شجر کاری کا آغاز کر دیا
    اور شہریوں سے بھی استدعا کی کہ وہ بھی پودے لگائیں تاکہ ہم صاف فضاء میں اپنی زندگی صحت مندانہ طریقے سے گزار سکیں

  • دوست ہی دوست کا قاتل نکلا

    دوست ہی دوست کا قاتل نکلا

    قصور چونیاں میں دوست ہی دوست کا قاتل نکلا دوست کی لاش برآمد
    تفصیلات کے مطابق پولیس سرکل چونیاں کےتھانہ کنگن پور میں دوست نے دوست کی زندگی کا سودہ کر لیا مقتول کے مخالفین سے پیسے لے کر اپنے ہی دوست کو مروا دیا
    ملزموں نے فاروق کو قتل کرکےلاش دریا میں پھینک دی جو کہ پندرہ روز بعد ملی
    لاش ملنے پر حقائق سامنے آگئے مقتول کے ورثا کا کہنا ہے کہ پولیس نے اُن کے ملزم پکڑ کر چھوڑ دیئے
    متاثرہ خاندان نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے انصاف کی اپیل کی ہے

  • جاز کمپنی تین ماہ سے نیند میں

    جاز کمپنی تین ماہ سے نیند میں

    قصور
    جاز نیٹ ورک 3 ماہ سے خراب لوگ پریشان کمپنی نیند کی گولی کھا کر سو گئی
    تفصیلات کے مطابق راءوخان میں پچھلے تین ماہ سے جاز کا ٹاور بند پڑا ہے معلوم ہوا ہے کہ جاز کمپنی اور زمین مالکان کے درمیان کوئی تنازعہ چل رہا ہے جس پر زمین مالکان نے عدالت سے سٹے لیا ہوا ہے اس لئے کمپنی کو ٹاور پر کام نہیں کرنے دیا جا رہا مگر افسوس کہ کمپنی پر کہ راءو خان والا سے محض 3 کلومیٹر کے پر پل جبومیل سٹاپ پر ایک اور جاز ٹاور نصب ہے وہ بھی پچھلے کئی ماہ سے خراب ہے حالانکہ اس ٹاور کا کوئی تنازعہ نہیں مگر پھر بجی لوگوں کو ذلیل کیا جا رہا ہے پل جبومیل سٹاپ ،اوراڑہ نو و کلاں اور راءو خان والا کے رہائشی سخت پریشان ہیں کیونکہ اس سارے علاقے میں جاز کے سگنل بلکل بھی نہیں آ رہے جس سے لوگوں کا رابطہ ایک دوسرے سے نا ہونے کے برابر ہو گیا ہے
    لوگوں نے جاز کمپنی سے کہا ہے کہ فوری راءو خان والا میں ایمرجنسی ٹاور لگایا جائے اور جبومیل سٹاپ کے ٹاور کو درست کیا جائے تاکہ لوگ ایک دوسرے سے رابطہ بحال کر سکیں

  • ورکرز کنونشن کا اعلان

    ورکرز کنونشن کا اعلان

    قصور
    الہ آباد پی ٹی آئی میونسپل کمیٹی الہ آباد نیبرہڈ کونسل وارڈ نمبر 5 اور 6 کا ایک اہم اجلاس ہوا جس کی صدارت صدر پی ٹی آئی چوہدری محمد اشفاق نے کی اجلاس میں تمام عہدیداران نے شرکت کی اس موقع پر چوہدری محمد اشفاق نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 23 فروری کو پاکستان تحریک انصاف میونسپل کمیٹی الہ آباد سے عہدیداران کے ہمراہ مینار پاکستان جلسہ میں بھرپور شرکت کرے گی کارواں کی قیادت ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی صدر پاکستان تحریک انصاف ضلع قصور کریں گے مینار پاکستان پر ہونے والا کنونشن در حقیقت ایک تنظیمی جلسہ ہے جس میں سنٹرل پنجاب کے تقریباً گیارہ ہزار عہدیداران اپنے عہدے کا حلف اٹھائیں گے چیف آرگنائزر سیف اللہ خان نیازی سنٹرل پنجاب کے عہدداروں سے حلف لیں گے ہمارا یہ تنظیمی جلسہ پارٹی کے لئے مشعل راہ ثابت ہو گا اور پارٹی پر کارکنوں کا اعتماد بحال ہو گا

  • 50 سال پرانا انڈین میزائل چلا دیا گیا

    50 سال پرانا انڈین میزائل چلا دیا گیا

    قصور
    کنگن پور کے نواح تانگڑیاں سے ملنے والے میزائل کو 30 فٹ گڑھا کھود کر چلا دیا گیا
    تفصیلات کے مطابق کنکن پور سرحدی علاقہ تانگڑیاں میں دو روز ملنے والے مزائل کو زیر زمین چلایا گیا کل شام میزائل کو پانچ بج کر بیس منٹ پر چلا یا گیا
    اپریشن میں پاک آرمی ،اسسٹنٹ کمشنر عدنان بدر ،فضائیہ ،پولیس ،ریسکیو ،لیسکو ،سول ڈیفنس محکمہ صحت اور دیگر اداروں نے حصہ لیا چھ کلو میٹر قریبی آبادی کو خالی کروایا گیا اور نزدیکی دو سکولوں کو کو بھی بند رکھا گیا
    30 فٹ زیر زمین گرھا کھوڈ کر میزائل کو ڈیفیوز کیا گیا اس میزائل کی رینج 4 کلومیٹر تھی مگر پاک فوج نے اسے اس طریقے سے ڈیفیوز کیا کہ اس کے اثرات بہت کم ہو کر زیر زمین ہی رہ گئے