قصور
چونیاں بگھیانہ خورد نوجوان سلیم مسیح کے قتل کا معاملہ
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر کی قتل ہونے والے سلیم مسیح کے گھر تحصیل چونیاں کے نواحی علاقے بھگیانہ خورد میں آم
کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم اور ڈپٹی کمشنر قصور اظہر حیات کی جانب سے اظہار تعزیت مشکل اور دکھ کی اس گھڑی میں ہم اہل خانہ کے غم میں شریک ہیں سلیم مسیح کی فیملی کو مالی امداد دینے کا اعلان، کیس تیارکر لیا گیا ہے
فنانشل سپورٹ کے تحت سلیم مسیح کے بھائی کو مارکیٹ کمیٹی کھڈیاں میں ملازمت دینے کا فیصلہ
اسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نےپولیس کو کیس کی مزید تحقیقات کا حکم دے دیااسسٹنٹ کمشنر چونیاں عدنان بدر نے سلیم مسیح کی فیملی کو ہر طرح کی سپورٹ کی یقین دہانی بھی کروائی
Author: غنی محمود قصوری
-

اے سی کی مسیحی نوجوان کے گھر آمد
-

لیڈی پارک کی نیلامی پر عدالت ان ایکشن
قصور ریلوے لیڈی پارک کی نیلامی روک دی گئی
تفصیلات کے مطابق انگریز دور سے ریلوے اسٹیشن قصور کے سامنے ریلوے لیڈی پارک کو ریلوے حکام نے نیلام کرنے کا فیصلہ کیا تھا تاکہ ریلوے کے خسارے کو کم کیا جا سکے جس پر شہریوں نے سخت احتجاج کیا اور پورے شہر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال دی تھی مذید قصور کے وکلاء، تاجر برادری ،صحافیوں اور دیگر تنظیموں و لوگوں نے نیلامی کے خلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا جس پر ایکشن لیتے ہوئے عدالت نے تا حکم ثانی نیلامی کو روک دیا ہے -

15 کروڑ کی دیہاڑی
قصور
سرکاری زرعی زمین سے ریت چوری کا بڑا سکینڈل سامنے آگیا
اسسٹنٹ کمشنر قصور اور تھانہ کھڈیاں خاص مکمل خاموش 28 ایکڑ جگہ سے کرین لگا کر ٹرالیاں اور ٹرک بھرنے کا سلسلہ دن رات جاری
فی ایکڑ 50 لاکھ روپے کی ریت نکال کر حکومتی زمین کو تباہ کردیا جائیگا بااثر ملزمان کی پشت پناہی کون کررہا ہے
شہریوں نے سوالات اٹھا دیئے مگر جوابات نا ملےکھڈیاں خاص کے نواحی گاوں سانگرہ نزد کھائی ہٹھار قصور کا بڑا اسکینڈل سامنے آ گیا
ایک اندازے کے مطابق تقریبا 15 کروڑ کی دیہاڑی لگا کر چوری کا مقدمہ درج ہوجائیگا اور ملزمان پہلے تو گرفتار ہی نہیں ہونگے اگر پکڑے بھی گئے تو اگلے دن ضمانت ہوجائیگی
اسسٹنٹ کمشنر قصور انعم زاہد نے معاملہ فوری دیکھنے کے بعد رپورٹ طلب کرلی
اب کئی دن گزر گئے پٹواری اور تحصیلدار قصور نے موقع دیکھ کر ریت چوری کرنیکی رپورٹ بھی کردی ہے مگر اسسٹنٹ کمشنر قصور نے ابھی تک ملزمان کیخلاف کاروائی نہیں کی ہے
شہریوں نے میگا اسکینڈل کے کرداروں کو منظر عام پر لانے اور چوری شدہ ریت کے پیسے قومی خزانہ میں جمع کروانے کا مطالبہ کیا ہے -

یوٹیلٹی سٹور کا انوکھا کمپیوٹر لوگ حیران
قصور یوٹیلٹی سٹور کا انوکھا کمپیوٹر بجائے پیسے پورے و کم درج کرنے کے زیادہ درج کرنے لگا عملہ کہتا ہے کمپیوٹر غلطی نہیں کرتا
تفصیلات کے مطابق ویلکم یوٹیلٹی سٹور نزد گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول قصور نے صارفین سے زائد نفع کا انوکھا حل نکال لیا اپنے کمپیوٹر کو بھی جھوٹ پر لگا دیا 6 مارچ کو شہری نے اس سٹور سے 8 چیزیں خریدی جن کی قیمت 304،340،892،150،88،113،21 اور 292 روپیہ کمپیوٹرائزد پرچی پر درج ہیں جن کو جمع کرکے کمپیوٹرائزد پر چی پر کل رقم 2540 روپیہ بنائی گئی ہے حالانکہ اس ساری رقم کو جمع کرنے سے مبلغ 2200 روپیہ بنتے ہیں شہری نے گھر آکر خود رقم جمع کی تو رقم 2200 روپیہ بنی اس لحاظ سے 230 روپیہ یوٹیلٹی سٹور والوں نے زائد وصول کئے شہریوں کا کہنا ہے کہ کمپیوٹرائزد پرچی پر اعتبار کرتے ہوئے ہم جمع تفریق خود نہیں کرتے مگر یوٹیلٹی سٹور والے کمپیوٹرائزد پرچی کے نام پر لوگوں کو لوٹ رہے ہیں لہذہ ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ ان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کریں اور لوگوں کو لٹنے سے بچائیں -

قصور پولیس کا زبردست کارنامہ
قصور پولیس نے زبردست کاروائی کرکے عوام کے دل جیت لئےتفصیلات کے مطابق گزشتہ شام بستی برات شاہ کے رہائشی محمد شاہد کا 4 سالہ بیٹا صولت عباس لاپتہ ہو گیا تھاجس پر تھانہ بی ڈویژن پولیس نے شدید بارش میں مسلسل 5 گھنٹوں کی محنت کے بعد صولت عباس کو ڈھونڈ کر والدین کے حوالے کیا
بچے کی برآمدگی کیلئے تین ایس ایچ اوز پر مشتمل سپیشل ٹیم تشکیل دی گئی تجی
پولیس ٹیموں نے علاقے میں سرچ آپریشن کئے، مساجد میں اعلانات کروائے، علاقوں مکینوں سے پوچھ گچھ بھی کی
بیٹے کی باحفاظت واپسی پر والدین و اہل علاقہ قصور پولیس کے مشکور و دعاگو جبکہ شہریوں نے پولیس خدمات کو سراہا -

حقوق نسواں واک،عورتوں کے حقوق پر روشنی
قصور
جماعت اسلامی خواتین ونگ کی قصور گارڈن میں تکریم نسواں واک عورتوں کے اصولی حقوق اجاگر کئے
واک کی قیادت ناظمہ ضلع راضیہ جاوید نے کی
واک میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی خواتین نے بڑی تعداد میں شرکت کی
خواتین نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر خواتین کے حقوق کے تحفظ کے حوالے سے نعرے درج تھے
پاکستانی معاشرے میں مغرب کی پروردہ مٹھی بھر خواتین کے ایجنڈے کو پورا نہیں ہونے دیں گے مقررین کا خطاب
عورت کی حرمت اور تقدس کو کسی صورت پامال نہیں ہونے دیا جائے گا مقررین و شرکت دار خواتین کا عزم -

40 کلومیٹر کا فاصلہ محکمہ ڈاک نے 6 دن میں طے کیا
قصور محمکہ ڈاک نے 40 کلومیٹر کا سفر 6 دن میں طے کرکے ریکارڈ قائم کر دیا مراد سعید کی وزیراعظم کی طرح صرف تقریر ہی زبردست کارکردگی صفر
تفصیلات کے مطابق محکمہ ڈاک سست روی میں اپنا کوئی ثانی نہیں رکھتی 3 مارچ کو لاہور ڈی ایچ اے سے بیجھا گیا ڈاک لفافہ 8 مارچ کی شام کو قصور پہنچا حالانکہ ڈی ایچ اے لاہور اور قصور شہر کا فاصلہ صرف 40 کلومیٹر ہے جو کہ ایک پیدل انسان محض 4 سے 5 گھنٹوں میں طے کر لیتا ہے مگر محکمہ ڈاک نے اپنی کچھوے جیسی چال برقرار رکھی ہوئی ہے جبکہ وزیر ڈاک بڑھکیں اچھی لگا لیتے ہیں اور تقریریں بھی بہت اچھی اچھی کرتے ہیں جبکہ عملی طور پر کارکردگی صفر ہے
شہریوں نے وزیراعلی پنجاب اور وزیر ڈاک سے محکمہ کی سست روری پر نوٹس لیتے ہوئے اس کی سپیڈ بڑھانے کی استدعا کی ہے -

قصور کی عورتوں کا لبرل عورتوں کو پیغام
8 مارچ عالمی یوم خواتین کے موقع پر قصور کی عورتوں کا پیغام
تفصیلات کے مطابق کل بروز ہفتہ قصور کے مختلف سکولز کےسٹاف اور طالبات نے لبرل عورتوں کو پیغام دیا کہ ہم اسلامی کلچر میں پروان چڑھنے والی بیٹیاں ہیں ہم لعنت بھجتی ہیں میرا جسم میری مرضی پر اور ان نعروں کے لگانے والوں پر ہمارے مرد ہمارے محافظ ہیں اور ہمارے جسم اللہ کی مرضی کے تابع ہیں ہم اپنے گھر کی شہزادیاں ہیں اور ہمارے مرد ہمارے حاکم
آج 8 مارچ کو اتوار کی چھٹی ہونے کی بدولت کل 7 مارچ کو طالبات و اساتذہ کے علاوہ ہر شعبہ زندگی کی خواتین نے اپنا پیغام میڈیا تک پہنچایا -

بارش سے نظام زندگی درہم برہم
قصور
پتوکی کے نواحی گاؤں جمشیر چک 24 میں بارش کے باعث نظام زندگی درہم برہم نکاسی آب کا انتظام نا ہونے کی وجہ سے گلیاں بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگےپتوکی کے نواحی گاؤں میں بارش کے نظام زندگی درہم برہم بارش کا پانی گھروں اور دکانوں میں داخل ہوگیا گلیاں اور بازار ندی نالوں کا منظر پیش کرنے لگی دن رات کی مسلسل بارش سے جہاں سردی کی شدت میں اضافہ ہوا وہاں اہل علاقہ کی زندگی اجیرن بن گیا وہاں لوگوں کا کہنا تھا کہ حکومت کے نمائندوں نے آ ج تک ہمارے درینہ مسلہ نکاسی آب سولنگ نالیوں کے حل کیلئے توجہ نہیں دی انہوں نے وزیراعلی پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ جمشیر چک 24 میں نکاسی آب کے مسئلے اور سولنگ کیلے فوری گرانٹ جاری کرکے اس درینہ مسئلے کو حل کیا جائے
-

رات 9 بجے سے تاحال بجلی بند پورا محکمہ چھٹی پر
قصور بیشتر علاقوں میں رات 9 بجے سے بجلی بند لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے لیسکو کے افسران و کمپلین سنٹرز کے نمبرز بند
تفصیلات کے مطابق قصور اور گردونواح کے اکثر دیہات میں رات 9 بجے سے بجلی بند ہے جو کہ تاحال بند ہی ہے جس سے لوگ پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں جبکہ کاروباری حضرات اپنے کاموں سے محروم ہو کر رہ گئے ہیں کل رات سے قصور کے بیشتر محلوں کے علاوہ،موضع کھارا،اوراڑہ نو و کلاں ،اٹھیل پور،کلے والا ،نول و دیگر گاؤں دیہات میں بجلی بند ہے
لوگوں نے لیسکو قصور کے افسران و کمپلین سنٹرز کے نمبرز ملائے ہیں مگر اکثر نمبر بزی جا رہے ہیں اور جو ملتے ہیں انہیں کوئی اٹینڈ نہیں کر رہا