پولیس آفیسر نے محکمے کا سر فخر سے بلند کر دیا
تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد کی پولیس چوکی تلونڈی میں ایک دکھیاڑی ماں اپنے گستاخ بیٹے کی رپٹ درج کروانے چوکی آئی تو چوکی انچارچ فیاض جوئیہ نے ایک پولیس والا ہونے سے زیادہ ایک بیٹا ہوتے ہوئے اس دکھیاری ماں کی ساری بات بڑے تحمل سے سنی اور ماں جی کے بیٹے جاوید کو اپنے پاس بھلا لیا اور پھر دونوں ماں بیٹے کی گھریلوں رنجشیں ختم کروا کر روٹھی ممتا کو اپنے لخت جگر کے سینے سے لگوا دیا ممتا سے بھری ماں نے بھی اپنے سارے شکوے شکایتیں ختم کرکے بیٹے کو معاف کر دیا اور اسے سینے سے لگا لیا
اس موقع پر ہر آنکھ اشک بار ہو گئی ڈکھیاری ماں اس کے بیٹے و دیگر حاضرین نے چوکی انچارج فیاض جوئیہ کو ممتا اجاگر کرنے اور بطور پولیس آفیسر اس نیک کام پر دعائیں دیں
Author: غنی محمود قصوری
-

پولیس آفیسر نے روٹھی ممتا منا لی
-

ایل پی جی 200 روپیہ فی کلو قیمت پنجاب ایپلیکیشن ناکام
قصور
حکومت بنے 18 ماہ گزر گئے مگر گورنمنٹ پھر بھی قیمتوں میں استحکام لانے سے قاصر ایل پی جی 200 روپیہ فی کلو فروخت غریب روٹی پکانے سے بھی قاصر
تفصیلات کے مطابق قصور میں ایل پی جی لیکوڈ پیٹرولیم گیس کی قیمتیں 170 روپیہ سے 200 روپیہ فی کلو تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں
قصور کے آس پاس کے دیہات تو دور کی بات پورے شہر قصور میں بھی ابھی تک سوئی گیس دستیاب نہیں جس کے نعم البدل کے طور پر لوگ ایل پی جی استعمال کرتے ہیں مگر افسوس کہ قیمت پنجاب نامی ایپلیکیشن پر ایک نہایت ضروری چیز کا ذکر تک موجود نہیں جس کا فائدہ اٹھا کر ڈیلر اور دکاندار حضرات ایل پی جی 170 روپیہ سے 200 روپیہ تک فروخت کر رہے ہیں واضع رہے کہ دسمبر کے شروع میں فی کلو ایل پی جی کی قیمت 110 روپیہ تھی مگر چند ہی دنوں میں 90 روپیہ فی کلو کا اضافہ کر دیا گیا ہے اور مذید ستم کہ لوگوں کو فوری ایل پی جی مل بھی نہیں رہی دکاندار کہتے ہیں ہمیں بلیک میں مل رہی ہے ساری صورت حال کی خرابی کا باعث قبل از سیزن چیزیں ذخیرہ کر لینا اور پھر سیزن آنے پر اپنی مرضی کے ریٹ کے مطابق بیچنا ہے اور ایسا مالدار حضرات ہی کرتے ہیں غریب تو دو وقت کی روٹی کھانے سے قاصر ہے
شہریوں نے ڈی سی قصور اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ و وزیراعلی پنجاب سے نوٹس لینے اور عوام پر رحم کرنے کی اپیل کی ہے تاکہ لوگ صرف دو وقت کی روٹی پکا کر کھا سکیں -

ٹک ٹاک پر انکوائری کمیٹی تشکیل
قصور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں بنی ٹک ٹاک ویڈیو سے ایم ایس کا اظہار لاتعلقی تھانہ میں ایف آئی درج کروا کر ڈاکٹروں کی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی
تفصیلات کے مطابق کل شوشل میڈیا پر ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں بنی ٹک ٹاک ویڈیو وائرل ہوئی جس پر میڈیا نمائندگان نے ایم ایس ہسپتال ڈاکٹر چوہدری لئیق سے پوچھا گیا تو انہوں نے کہا کہ مجھے اس کے بارے کوئی علم نہیں جس نے بھی سرکاری املاک کو ذاتی طور پر استعمال کرکے قانون شکنی کی ہے انہیں سزا دی جائے گی کل ڈاکٹر لئیق چوہدری کی مدعیت میں ایف آئی آر تھانہ صدر قصور میں درج کروا دی گئی ہے جبکہ تینوں ویڈیو بنانے والے نوجوان ہسپتال کی ایمرجنسی تک کیسے بلا اجازت پہنچے اور ویڈیو بنائی اس کیلئے 3 سینئر ڈاکٹروں پر مشتمل انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو تحقیق کرکے ساری صورتحال واضع کرے گی اگر ہسپتال کا کوئی ملازم ملوث یاپا گیا تو اس کیساتھ قانونی کاروائی کی جائے گی -

12 ڈاکوؤں کی گھر میں گھس کر واردات
قصور
چونیاں تھانہ سٹی چونیاں کی حدود میں ڈاکو بے لگام نواحی گاؤں کاندو کھارہ میں 10سے 12ڈاکو ایک گھر میں داخل ہوئے مزاحمت پر دو سگے بھائیوں کو فائر مار کر زخمی کر دیا ڈاکو ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے علاقہ بھر میں خوف حراس پھیل گیا
تفصیلات کے مُطابق چونیاں کے نواحی گاؤں کاندو کھارا میں گزشتہ رات تقریباً ایک بجے کے قریب 10 سے 12 ڈاکوؤں پر مشتمل ڈکیت گینگ دیواریں پھلانگ کر محمد صدیق قوم چھیمبہ کے گھر میں داخل ہوگئے اور گھر والوں کو یرغمال بنا کر تشدد کرنا شروع کر دیا مزاحمت کرنے پر صدیق کے دو بیٹوں محمد اسلم اور محمد اکرم کو ٹانگوں پر فائر مار کر شدید زخمی کر دیا زخمی افراد کو شدید زخمی حالت میں لاہور جنرل ہسپتال ریفر کر دیا گیا فائرنگ اور شور غل کی آواز سن کر اہل علاقہ اُٹھ گئے ڈکیت گینگ شدید ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے جائے وقوعہ سے فرار ہو گئے جسکی وجہ سے علاقہ بھر میں خوف و ہراس پھیل گیا
اہلیان علاقہ نے پولیس ریسکیو 15 پر کال کی مگر کال کرنے کے ایک گھنہ بعد پولیس جائے وقوعہ پر پہنچی -

سوئی گیس بند ہوٹل والوں کی چاندی
دیگر شہروں کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی سردی کی شدت کے ساتھ ہی سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ شروع شہری سراپا احتجاج
ؑ دیگر شہروں کی طرح کوٹ رادھاکشن میں بھی سردی میں اضافہ ہونے کے باعث سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری جس سے عام آدمی کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے گھریلوں خواتین کھانے بنانے میں پریشان گیس پریشر میں کمی کے باعث ہوٹلوں والوں کی چاندی ہو گئی ہے کوٹ رادھاکشن شہری سراپا احتجاج اور حکام سے مطالبہ کرتے ہوئے کہنا تھا کہ کئی دنوں سے سوئی گیس کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ کی وجہ سے معمولات زندگی شدید متاثر ہو رہی ہے گھروں کے چولہے ٹھنڈے پڑے ہیں اور مہنگائی کے اس دور میں اپنے بچوں کا پیٹ بھرنے کیلے ہوٹلوں سے کھانا خریدنا پڑ رہاہے اور ہمارا
شہریوں کا اعلی حکام سے سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ ہے -

پیٹرولنگ پولیس چک ڈیڈھا چوکی تک محدود
قصور
پیٹرلنگ پولیس چک ڈیڈھا اپنی چوکی تک محدود صرف دوپہر کے وقت سڑک پر لوگوں کو رسم منہ دکھلائی کروائی جاتی ہے سرشام سے ساری رات تک آرام
تفصیلات کے مطابق پنجاب ہائی وے پیٹرولنگ پولیس کہ جس کا کام صرف سڑکوں پر گشت کرنا ہے تاکہ سڑک پر سفر کرنے والوں لوگوں کی حادثات و جرائم کی صورت میں مدد کی جا سکے تاکہ لوگ عدم تحفظ کا شکار نا ہو مگر قصور پیٹرولنگ سکواڈ کی چوکی چک ڈیڈھا نے چوکی سے باہر آنا عرصہ دراز سے چھوڑ رکھا ہے اس چوکی کی حدود چک ڈیڈھا تا ہارون الرشید چیک پوسٹ کھارا موڑ قصور تک ہے مگر عجیب طور پر اس پوسٹ کے اہلکاران اپنی گاڑی سمیت دن کی روشنی میں نکلتے ہیں اور راستے میں قائم پیٹرول پمپوں پر رک کر ناکہ لگا کر لوگوں کے ہیلمٹ وغیرہ چیک کرکے اپنی موجودگی کا احساس دلواتے ہیں مگر افسوس کے شام سے کچھ دیر قبل ہی سڑک سے غائب ہو جاتے ہیں عرصہ دراز سے ان شیر بہادروں کو شام سے لیکر رات گئے تک سڑک پر پیٹرولنگ کرتے نہیں دیکھا گیا حالانکہ تھانہ راجہ جھنگ و ہارون الرشید چیک پوسٹ کھارا موڑ کی گاڑیاں پیٹرولنگ کرتی ہیں مگر شاید چک ڈیڈھا چوکی کو خاص رعایت حاصل ہے یاں پھر چوکی کے شیر جوانوں کو اندھیرے سے ڈر لگتا ہے سڑک پر سفر کرنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ ڈی پی او قصور اور ڈی ایس پی پیٹرولنگ نوٹس لیتے ہوئے چک ڈیڈھا چوکی کے شیر جوانوں کو رات کی تاریکی میں گشت کرنے کے احکامات صادر فرمائیں تاکہ لوگ عدم تحفظ کا شکار نا ہو -

پولیس اور تحصیل کوٹ رادہاکشن کی حالت زار
قصور کوٹ رادھاکشن
(چوہدری طارق اقبال)
جب تحصیل کوٹرادھا کشن کی آبادی 3 لاکھ 60 ہزار اور پولیس کانسٹیبل 34 ہوں تو پھر ڈاکوؤں کی موجیں تو لگیں گی ہی ۔اوپر سے ڈاکوؤں کو پکڑنے کے لئے صرف 3 ناکارہ گاڑیاں ہوں گی تو ڈاکے تو پڑیں گے۔جی ہاں آج کل کوٹرادہاکشن کے شہریوں کو کچھ اسی طرح کے حالات کا سامنا ہےتفصیلات کے مطابق
تحصیل کوٹرادہاکشن کے بدنصیب شہری پچھلے ایک ماہ سے ڈاکووں کے رحم و کرم پر ہیں۔ شہر بھر میں پچھلے ایک ہفتے میں مختلف دکانوں ۔گھروں اور بڑے ڈیپارٹمنٹل سٹورز پر ڈکیتی کی 8 اور شہریوں کے ساتھ مختلف جگہوں پر راہزنی کی 13 وارداتیں ہوئیں جس سے غریب عوام نقدی ۔موٹر سائیکلز ,موبائل فونز اور دیگر قیمتی سامان سے محروم ہوۓ ہیں ۔ڈکیتی کی بڑھتی ہو ئی وارداتوں سے عوام میں عدم تحفظ پیدا ہو گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس وقت تحصیل کوٹرادہاکشن میں شہری آبادی 84906 اور دیہی آبادی275424 ہے جو کل آبادی3 لاکھ 60 ہزار کے قریب ہے جبکہ اتنی بڑی آبادی کی حفاظت کے لیے ایک تھانہ اور پانچ چوکیاں ہیں جن میں 34 پولیس کانسٹیبل اور 7 ASi مامور ہیں بات صرف یہاں پر ختم نہیں ہوتی مجرموں کو پکڑنے کے لئے پولیس کے پاس صرف 3 گاڑیاں فعال ہیں جبکہ 3 گاڑیاں منٹیننس کے لیے بھیجی ہوئی ہیں جو کہ محکمہ پولیس کی بے بسی کا منہ بولتا ثبوت ہیں ۔ علاقہ ایس ایچ او نے بڑھتی ہوئی وارداتوں کا سارا ملبہ حکومت پر ڈالتے ہوئے سہولیات کی کمی اور نفری نہ ہونے کا اپنا دکھڑا سنا دیا
عوام کے جان اور مال کا تحفظ ریاست کی ﺫمہ داری ہوتی ہے مگر جب حکومتی نمائندے پروٹوکول کی شکل میں پولیس ملازمین اور دوسری سہولیات کو اپنی حفاظت کے لئے مختص کردیں تو پھر عوام
-

قصور پولیس کی زبردست کاروائی لوگوں کا خراج تحسین
قصور
تھانہ کنگن پور پولیس کی منشیات فروشوں کے خلاف بڑی کاروائی
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی منشیات فروشان کے خلاف چلائی گئی خصوصی مہم کے تسلسل میں اضافہ
تھانہ کنگن پور پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ایک بدنام زمانہ سابقہ ریکارڈ یافتہ شخص محمد عارف سکنہ جمشیر کلاں کو 1300 گرام چرس کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ درج کر لیا اہل علاقہ کا ایس ایچ او کنگن پور اور اس کی ٹیم کو منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا
ایس ایچ او تھانہ کنگن پور سید وجیہہ الحسن شاہ اور اسکی ٹیم ممبران محمد عاشق سب انسپکٹر یاسین،طفیل منشاء کانسٹبلان پر مشتمل ٹیم نے مخبر کی اطلاع پر بوڑھ والا شیلر مین عیسوی روڈ پر چھاپہ مارکر بدنام زمانہ منشیات فروش عارف جٹ ساکن جمشیر خورد کو 1300گرام چرس سمیت رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا ملزم عرصہ دراز سے علاقے میں منشیات بیچ رہا تھا انسپکٹر سید وجیہہ الحسن شاہ اور اسکی ٹیم کی منشیات فروشوں کے خلاف کارروائیوں پر اہل علاقے نے خوب خراجِ تحسین پیش کیا ہے ڈی پی او قصور نے بھی منشیات فروش کے خلاف کارروائی کرنے پر انسپکٹر سید وجیہہ الحسن شاہ اور اسکی ٹیم کو شاباش دی ہے -

بااثر قابضین کے خلاف کاروائی مگر کب؟
قصور الہ آباد
محکمہ ہائی وے کی اربوں روپیہ کی مالیتی جگہ قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی جائے اے سی چونیاں سے قبضہ گروپوں کے خلاف کاروائی کی اپیل مقامی شہریوں کا مطالبہ
تفصیلات کے مطابق کنگن پور روڈ الہ آباد میں عرصہ دراز سے قبضہ گروپوں نے محکمہ ہائی وے کی اربوں روپے کی مالیتی اراضی پر عرصہ دراز سے قبضہ کر رکھا ہے جب بھی ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن کیا جاتاہے انتظامیہ کے افسران نشاندھی کر دیتے ہیں کہ یہاں تک دکانیں گرائی جائیں گی لیکن بعد ازاں بھاری رشوت لے کر یا سیاسی دباؤ کی وجہ سے آپریشن کو ادھورا چھوڑ دیا جاتا ہے اب ایک بار پھر کئی دنوں سے ناجائز تجاوزات کے خلاف کلین اینڈ گرین مہم کے تحت اہریش کیا جا رہا ہے لیکن بااثر قبضہ مافیا کے خلاف ابھی تک کوئی کاروائی نہیں کی گئی ملک بھر میں سرکاری اراضی پر قابضین سے قبضے واپس کروائے جا رہے ہیں لیکن الہ آباد میں کنگن پور روڈ میں مہنگی ترین پراپرٹی کے باعث جہاں ایک ایک دکان کروڑوں روپے کی بے تمام قابضین آپس میں فنڈ اکٹھا کر کے کئی سالوں سے محکمہ ہائی وے یا تحصیل انتظامیہ کو دے کر ناجائز تجاوزات کے خلاف اپریشن رکواتے آ رہے ہیں
مقامی شہریوں نے اے سی چونیاں سے مطالبہ کیا ہے کہ سرکاری اراضی قبضہ گروپوں سے واگزار کروائی جائے تاکہ کنگن پور روڈ پر ٹریفک کی روانی متاثر نا ہو کیونکہ یہ واحد سڑک ہے جو چونیاں چھاؤنی سے کنگن پور بارڈ کو جاتی ہے جہاں پر پاک فوج اور پنجاب رینجرز کی نقل و حرکت بھی رہتی ہے مقامی شہریوں نے امید ظاہر کی ہے کہ اے سی چونیاں عوام کا درینہ مطالبہ بھی پورا کریں گے -

محکمہ سوئی گیس نے لوگوں کو اللہ اللہ کے ورد پر لگا دیا
قصور
محکمہ واپڈا کے بعد محکمہ سوئی گیس بھی لوگوں کو اللہ اللہ کا ورد کروانے لگا ساری رات سوئی گیس غائب لوگ پریشان ایل پی جی کی قیمتیں ساتویں آسمان پر
تفصیلات کے مطابق قصور میں خاص کر اندرون شہر ،کوٹ رکن دین،کوٹ بدر دین کوٹ مراد خان،موریگیٹ،شہباز خان روڈ ،کوٹ پیراں ،کوٹ اعظم خان و دیگر اندرون شہر محلوں میں دن کو تو سوئی گیس میسر ہوتی ہے مگر رات کو گیس بلکل بھیمیسر نہیں ہوتی رات 11 بجے کے بعد گیس بلکل چلی جاتی ہے اور پھر صبح 8 بجے آتی ہے مگر 9 بجے تک گیس کا پریشر انتہائی کم ہوتا ہے پھر رفتہ رفتہ پریشر بہتر ہو جاتا ہے گو کہ سارا دن گیس صارفین کو گیس ملتی تو ضرور ہے مگر پریشر کچھ کم ہی ہوتا ہے جس سے کھانا پکانے والی خاتون خانہ کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے بعض علاقوں میں تو پریشر انتہائی کم ہے جس سے گھریلوں صارفین کیساتھ کمرشل صارفین کو سوئی گیس کے نعم البدل ایل پی جی گیس کا استعمال کرنا پڑتا ہے جو کہ انتہائی مہنگی ہے لوگ پہلے ہی واپڈا سے تنگ تھے اب سخت سردی میں محکمہ سوئی گیس بھی لوگوں کو اذیت دے رہا ہے مہنگائی سے پریشان لوگ ناشتہ بنانے کیلئے ایل پی جی کا استعمال کرنے پر مجبور ہیں