قصور کوٹ رادہاکشن قصور ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی ہدایت میں سماج دشمن عناصر کے خلاف گھیرا تنگ
کوٹ رادہاکشن پولیس کی بڑی کاروائی ساڑھے سات کلو سے زائد چرس و بھاری مقدار میں ناجائز اسلحہ برآمد مقدمات درج کر لئے گئے ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادہاکشن انسپیکٹر راِے ناصر عباس نے ہمراہ سب انسپکٹر ہدایت اللہ و ارشد اقبال اور چوکی انچارج فیکٹری ایریا محمد طیب ودیگر ملازمین نواحی گاؤں مدکے دھاری وال میں منشیات کی اطلاع پر چھاپہ مار کر سعید سہیل ندیم نوید جو کہ چاروں بھائی ہیں ان کے ساتھ بھمبہ حویلی ملکانوالی کے ظہور کو بھی گرفتار کر لیا ملزمان کی نشاندہی پر ساڑھے سات کلو چرس اورتین پسٹل 30 بورایک رائفل 223 بور ہمراہ 13 میگزین اور 250 گولیاں برآمد کر کے مقدمہ درج کر لیا ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نےٹیم کو شاباش دی
Author: غنی محمود قصوری
-

ہتھیار و منشیات ایک ساتھ
-

برادرز شوگر مل کا مالک گرفتار
قصور
پاکستان کسان اتحاد قصور کا احتجاج رنگ لے آیا مل مالگ گرفتار
تفصیلات کے مطابق چونیاں میں برادرز شوگر ملز چونیاں کے مالک حاجی نشاط عدالت عالیہ کے حکم پر گرفتار کسانوں کو گنے کی ادائیگی نہ کرنے پر عدالت عالیہ کی طرف سے گرفتار کرنے کا حکم دیا گیا تھا جسے کل سخت حفاظتی انتظامات میں جوڈیشل مجسٹریٹ چونیاں کی عدالت میں پیش کردیا گیا عدالت نے ملزم کا پانچ روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے ملزم کو حوالہ پولیس کرتے ہوئے ملزم سے مزید تفتیش کرنے کا حکم صادر کیا ھے مل مالک حاجی نشاط نے کاشتکاروں کے 678.90 ملین روپے ادا کرنے ہیں جس نے عدالتی حکم کے باوجود بوگس چیک دیا عدالتی حکم کی نافرمانی کرنے پر عدالت عالیہ نے حاجی نشاط کو گرفتار کرنے کا حکم دیا تھا -

ریسکیو 1122 کی ہیلپ لائن غیر فعال شہری پریشان
قصور
ریسکیو 1122 قصور کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کال لاہور میں ریسیو ہونے لگی شہری سخت پریشان
تفصیلات کے مطابق کل سے ریسکیو 1122 قصور کی ہیلپ لائن پر کی جانے والی کالیں لاہور ریسکیو آفس میں ریسیو ہونے لگیں کل شام 5:30 منٹ پر رائیونڈ روڈ پر اٹھیل پور کے رہائشی محمد مشتاق کا کھارا موڑ کے قریب ایکسیڈنٹ ہوا اور ٹانگ ٹوٹ گئی جس پر مسافروں نے 1122 قصور آفس کال کی تو کال لاہور آفس نے ریسیو کی جس پر شہریوں نے پریشان ہو کر بار بار کالیں کیں مگر ہر بار کال لاہور آفس میں ہی ریسیو ہوئی جس پر لاہور آفس نے ریسکیو 1122 کا لینڈ لائن نمبر 0492772401 دیا مگر اس پر کال ملانے سے نمبر بزی جاتا رہا تنگ آ کر شہریوں نے زخمی مشتاق کو رکشے پر ہسپتال پہنچایا ایسا کئی مرتبہ ہو چکا ہے لوگوں نے ریسکیو کے اعلی حکام سے اپیل کی ہے کہ اس مسئلے کو درست کیا جائے تاکہ قصور سے ملائی گئی کال قصور دفتر ہی ریسیو کرے -

ملزم ناجائز اسلحہ سمیت گرفتار
قصور
تھانہ کنگن پور پولیس کی کاروائی اسلحہ برآمد ملزم گرفتارجناب زاہد نواز مروت صاحب ڈی پی او قصور ، جناب شمس الحق دُرانی صاحب ڈی ایس پی چونیاں سرکل کی ہدایات کے پیش نظر ملک دشمن عناصر کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے انچارج چوکی شامکوٹ سب انسپکٹر رضوان اور اُسکی ٹیم نے ایک شخص مسمی آصف علی ولد امانت علی سکنہ موضع حسنہ کو راستہ شارع عام پر ناجائز اسلحہ بندوق بارہ بور کے ساتھ ہوائی فائرنگ کرتے ہوئے اور نمائش اسلحہ کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے مقدمہ کا اندراج کر دیا۔
اہل علاقہ نے مقامی پولیس کے ایکشن کو بے حد سراہا ہے ۔ -

ہتھکڑی لگوا کر بقایا جات وصول کروائے جائیں
قصور
پاکستان کسان اتحاد قصور کی اے سی چونیاں و ایس پی انویسٹی گیشن قصور سے ملاقات
تفصیلات کے مطابق پاکستان کسان اتحاد ضلع قصور کے وفد کی ضلعی صدر چوہدری تبسم پرویز بھلر اور نائب صدر چوہدری اختر ضیاء اور حاجی محمد لوط جنرل سیکرٹری قصور کی قیادت میں اے سی چونیاں محمد عدنان بدر ، ڈی سی قصور اور ایس پی انویسٹی گیشن قصور ڈاکٹر فہد سے ملاقات
برادرز شوگر مل کے مالک حاجی نشاط کو گرفتاری کے بعد ہتھکڑیاں لگا کر زمین پر بٹھایا جائے اور کسانوں کے بقایا جات وصول کروائے جائیں -

بینکوں کے باہر سی سی ٹی وی کیمرے تک نصب نہیں
قصور
پرائیویٹ و نجی بینکوں میں سیکورٹی کے انتظامات ناقص متعدد مرتبہ واقعات رونماء ہونے کے باوجود بینکوں کی سیکورٹی پر توجہ نہ دی جاسکی تاجر برادری کا انتظامیہ کے اعلیٰ افسران سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہتفصیلات کے مطابق قصور،چونیاں پتوکی الہ آباد ، تلونڈی ، ارزانی پور ، شامکوٹ میں بنکوں میں سیکورٹی کے انتظامات نہ ہونے کے برابر ہیں مقامی انتظامیہ شاید کسی بڑے واقعے کے انتظار میں ہے بالخصوص تاجر برادری منشاء آڑھتی ، محمد خالد ، محمد منیر ، سیٹھ شوکت ، حاجی اشرف و دیگر نے صحافیوں سے بتایا کہ بینکوں سے لین دین کرنے پر ہم گھبراتے رہتے ہیں اکثر بینکوں میں سیکیورٹی کا نظام نہ ہونے کے برابر ہوتا ہے مقامی انتظامیہ کے لوگ بھی نجی پرائیویٹ بینکوں کے عملے کو پوچھتے تک نہیں لاکھوں کروڑوں روپے ببینکوں یں پڑے ہوتے ہیں جبکہ اتنی بڑی رقم ہونے کے باوجود متعدد بینکوں کی سیکیورٹی ناقص ترین ہوتی ہے الہ آباد سمیت دیگر مقامات پر قائم بینکوں میں سیکورٹی کے ناقص ترین انتظامات ہیں اور سی سی ٹی وی کیمرے نصب نہ ہونے پر تاجروں نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے تاکہ ہم کسی بڑے واقعے سے بچ سکیں
-

تجاوزات کی بھرمار مگر کوئی نا سدباب
قصور
الہ آباد میں غلہ منڈی کا راستہ قصور روڑ اور پارکنگ پر قبضہ مافیا سے ناجائز قبضہ ختم نا کروایا جا سکا
تفصیلات کے مطابق عرصہ دراز سے راستہ غلہ منڈی اور غلہ منڈی کا پارکنگ کی جگہ پر قانون کی نظر میں آنے کے با وجود واگزار نہ ہو سکی غلہ منڈی کے آڑھتیان کی اے سی چونیاں سے امیدیں دم ٹوڑنے لگی اور مایوسی کے بادل منڈلانے لگے الہ اباد میں اج تک کسی افسر سے چوک الہ آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کی جرات نا ہوئی تھی مگر اے سی چونیاں عدنان بدر نے یہ کر کے عملی جامعہ پہنا بھی دیا تھا مگر نا جانے کن طاقتوں کے بل بوتے پر غلہ منڈی کا راستہ 40 فٹ اور پارکنگ کی جگہ قبضہ مافیا سے واگزار نہ ہو سکی -

دن ہو یا رات ٹریفک جام عوام پرشان
قصور
سرکلر روڈ بلہے شاہ پر ٹریفک جام رہنا معمول بن گیا وجہ یک طرفہ سڑک پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی اور موبائل ساپش و بینکوں کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں
تفصیلات کے مطابق قصور میں سرکلر روڈ بلہے شاہ پر ہر وقت ٹریفک جام رہتی ہے جس کی سب سے بڑی وجہ یک طرفہ سڑک پر دو طرفہ ٹریفک کی روانی اور بینکوں و موبائل شاپس کے باہر کھڑی موٹر سائیکلیں ہیں حالانکہ اس چوک میں ٹریفک اہلکار بھی موجود ہوتا ہے مگر پھر بھی سرعام ون وے کی خلاف ورزی ہوتی ہے جس سے ٹریفک جام رہتی ہے اس روڈ پر ٹریفک ایم اے جناح روڈ اور للیانی اڈہ سے ہوتی ہوئی دربار بابا بلہے شاہ کی طرف گزرتی ہے مگر انتظامیہ اور سٹی ٹریفک پولیس قصور کی نااہلی کی بدولت لوگ لنڈہ بازار سے دربار بابا بلہے شاہ سے ہوتے ہوتے ہوئے گزرتے ہیں جس سے ون وے کی خلاف ورزی ہوتی ہے لنڈہ بازار سے للیانی اڈہ جانے کیلئے گھیرو کھوہ سے بیرون کوٹ رکندین سے راستہ ہے مگر لوگ روز ون وے کی خلاف ورزی کرکے ٹریفک جام کروانے کا باعث بنتے ہیں
ڈی سی قصور اور ڈی ایس پی ٹریفک نوٹس لیتے ہوئے ون وے کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف ایکشن لیں -

اے ڈی سی آر کا دورہ
قصور
وزیر اعلی پنجاب کی خصوصی ہدایات‘اے ڈی سی آر عابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹراور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ
سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا‘عوام الناس کی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل نیک نیتی،ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیئے جائیں
وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی کا اراضی ریکارڈ سینٹرقصور اور ڈی ایچ کیو ہسپتال کا اچانک دورہ، سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی تمام سہولیات کا جائزہ لیا۔ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے گزشتہ روز اراضی ریکارڈ سینٹر قصور کا اچانک دورہ کیا اور وہاں پر تمام افسران و ملازمین کی حاضری کو چیک کیا اور شہریوں کو دی جانیوالی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اراضی ریکارڈ سینٹر پر آنیوالے شہریوں سے انکے مسائل بھی دریافت کئے اور متعلقہ افسران کو حکم دیا کہ عوام الناس کو زیادہ سے زیادہ سہولیات باہم پہنچائی جائیں اور لوگوں کی خدمت اور ریلیف کی فراہمی کیلئے تمام وسائل نیک نیتی،ایمانداری اور خلوص نیت سے سرانجام دیئے جائیں اور اس سلسلے میں کسی قسم کی سستی اور غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیاجائیگا۔بعدازاں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو عابد حسین بھٹی نے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا بھی دورہ کیا اور وہاں پر ڈاکٹرز، پیرا میڈیکل سٹاف کی حاضری کو چیک کیا اور ہسپتال میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا۔ انہوں نے اپنے دورہ کے دوران ایمرجنسی‘بچہ وارڈ‘سرجیکل وارڈ‘آؤٹ ڈور‘میڈیکل سٹورز اورہسپتال کے دیگر حصوں کا معائنہ کیا اور مریضوں کو دی جانیوالی طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ہسپتال میں آنیوالے مریضوں اور انکے لواحقین سے طبی سہولیات بارے بھی دریافت کیا اور ہسپتال انتظامیہ کو ہدایت کی کہ دکھی انسانیت کی زیادہ سے زیادہ خدمت کی جائے اور اس سلسلے میں کوئی کسر نہ چھوڑی جائے۔ -

خاتون ڈکیٹ گینگ متحرک علاقے میں خوف و ہراس
پتوکی اور چونیاں میں ڈاکو گیںنگ سر گرم دو کس خواتین سمیت چار ڈاکوءوں نے اسلحہ کے زور پر چونیاں کی رہائشی خاتون کو اسلحہ کے زور پر زبردستی کار میں بٹھا کر لے گے
ڈاکو گینگ خواتین نے خاتون کو تشدد کا نشانہ بنایا اور نقدی و کانوں کی بالیاں چھین کر خاتون کو کھڈیاں روڈ چھوڑ پر کر فرار ہوگئے
فیصل کالونی چونیاں کے رہاٸشی سابق نمبردار اصغرعلی آراٸیں کی اہلیہ سبزی لینے کیلئے منڈی جارہی تھی کہ ایک کار اسکے برابر آکر رکی اور کارمیں موجود 2 کس نامعلوم خواتین اور 2 ڈاکوٶں نے پسٹل دکھا کر کار میں بٹھا لیا
اور تشدد کا نشانہ بناتے ہوۓ کانوں کی بالیاں اور نقدی چھین لی اور کھڈیاں روڈ پر چھوڑ کر فرار ہوگئےتھانہ سٹی چونیاں پولیس وارداتیں کنٹرول کرنے میں بری طرح ناکام ہوگئی شہریوں نے ڈی پی او قصور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا