قصور
نیو ائیر نائٹ کے لئے شراب کی سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار
تفصیلات کے مطابق الہ آباد پولیس نے نیو ائیر نائٹ پر لاکھوں روپے کی شراب پکڑ لی
پولیس نے یسین عرف کوبرا نامی شخص سے شراب کی بڑی کھیپ پکڑ کر ملزم کو گرفتار کرلیا ملزم کے خلاف مقدمہ درج
پولیس تھانہ الہ آباد نے مخبر خاص کی اطلاع پر چھاپہ مارکر کنگن پور روڈ سے 90 لیٹر شراب اور بوتلیں برآمد کر لیں
ملزم یسین عرف کوبرا ہیپی نیو ایئر پر شراب فروخت کررہا تھا شراب الہ آباد چونیاں کے علاوہ قصور تک سپلائی کرنی تھی مذید تفتیش جاری ہے
Author: غنی محمود قصوری
-

شراب کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-

ڈی پی او قصور کا اعلان
قصور ڈی پی او کی نیو ائیر نائٹ کے حوالے سے گفتگو
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے کہا ہے کہ نیو ائیر نائٹ پر ہلڑ بازی، ہوائی فائرنگ، آتش بازی، ون ویلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی
شہریوں کے آرام میں خلل ڈالنے والے سیدھے جیل جائے گے
نیو ایئر نائٹ کے حوالے سے سیکورٹی انتظامات مکمل کر لئے گے ہیں سیکورٹی پلان جاری کر دیا گیا ہے
ڈی پی او قصور نے شہریوں سے کہا کہ لوگوں کی زندگی میں دکھ درد دینے کی بجائے سکون پہنچائیں اور خود بھی قانون کے شکنجے سے بچیں -

چونیاں میں ڈاکو راج برقرار
قصور
چونیاں میں ڈاکو راج قائم
چار نامعلوم ڈاکوٶں نے گھر والوں کو باندھ کر پورے گھر کا صفایا کر دیا۔چونیاں کی معروف سماجی شخصیت عبدالشکور بھٹی کے بڑے بھاٸی عبدالغفور بھٹی کے گھر ڈکیتی کی واردات میں چار نامعلوم مسلح ڈاکو عشا ٕکے وقت گھر میں دیواریں پھلانگ کر داخل ہوٸے ڈاکوٶں نے گھر والوں کو ایک کمرے میں بند کر کے موباٸل فون چھین لٸیے دورانِ ڈکیتی ڈاکو 385 تولے زیور ، چار لاکھ پچھتر ہزار روپے نقدی رقم اور ایک عدد موباٸل V 70 PRO لیکر کر فرار ھو گٸیے پولیس نے 4 نامعلوم مسلح ڈاکوٶں کے خلاف مقدمہ درج کرتے ھوٸے جاٸے وقوعہ پر پہنچ کر چھان بین شروع کردی ایس ایچ او تھانہ سٹی چونیاں ذوالفقار بھٹی نے ڈاکوٶں کو جلد پکڑنے کی یقین دہانی کرواٸی ہے
-

رنگین مزاج ایم ایس کی بدولت ہسپتال میں ٹک ٹاک ویڈیوز کا راج
قصور
ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں بنی ایک اور ویڈیو منظر عام پر ایم ایس لئیق چوھدری خود عاشق مزاج
تفصیلات کے مطابق چند روز قبل شوشل میڈیا پر ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال قصور میں بنی ویڈیو وائرل ہوئی جس سے ایم ایس ہسپتال ہذہ ڈاکٹر لئیق چوہدری نے اظہار لاتعلقی کیا اور پھر ٹک ٹاک بنانے والے 3 نوجوان کے خلاف تھانہ صدر میں ایف آئی آر کٹوا کر 3 سینئر ڈاکٹرز پر مبنی انکوائری کمیٹی بنا دی اور معاملہ رفع دفع کرنے کی کوشش کی مگر کل سے ایک نئی ٹک ٹاک ویڈیو اسی ہسپتال میں بنی گردش کر رہی ہے مگر افسوس کہ اپنے ہسپتال کے ایڈمن ہوتے ہوئے بھی ایم ایس صاحب بلکل بے خبر رہے یا پھر خود ہی دو طرفہ پالیسی جاری رکھے ہوئے ہیں کیونکہ پچھلے سال یہی ڈاکٹر لئیق چوہدری جب ایم ایس بی ایچ یو راءو خان والا تھے تب اہلیان علاقہ اور فی میل سٹاف نے الزام لگایا تھا کہ لئیق چوہدری کا رویہ فی میلز کیساتھ انتہائی نازیبا ہے جس پر سی ای او ہیلتھ قصور نے انہیں بجائے برطرف کرنے کے ڈی ایچ او آفس تعینات کر دیا اور پھر چند ماہ بعد ہی ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور بنا دیا مگر افسوس اہلیان راءو خان والا کی کوئی بات نا سنی گئی مگر ان ٹک ٹاک ویڈیوز نے ایک بار پھر ڈاکٹر لئیق چوہدری کا کردار مشکوک بنا دیا ہے
لوگوں نے کہا ہے کہ ہسپتال میں لوگوں کا علاج معالجہ کیا جاتا ہے یہاں اللہ اللہ کرنے کی زیادہ ضرورت ہوتی ہے لہذہ وزیر اعلی پنجاب اور وزیر صحت نوٹس لیتے ہوئے ٹک ٹاک ویڈیوز بنانے والوں اور ملوث ہسپتال انتظامیہ کیلئے کاروائی کریں -

خطرناک ملزمان سالوں بعد گرفتار
قصور
چونیاں میں تین اشتہاری ملزم گرفتار
تھانہ کنگن پور پولیس کی کاروائی تین اشتہاری ملزم گرفتار تینوں ملزمان عرصہ دراز سے روپوش تھے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور انسپکٹر سید وجیہہ الحسن نے کارروائی کرتے ہوئے ملزمان کو گرفتار کر لیا.
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت اور ایڈیشنل ایس پی قصور کی ہدایت پر اشتہاری ملزمان کے خلاف جاری مہم میں کاروائی کرتے ہوئے زیر ہدایات ڈی ایس پی چونیاں سرکل شمس دُرانی تھانہ کنگن پور پولیس نے تین اشتہاری ملزم بی کٹیگری مسمی سفیل احمد، محمد رشید،اور ریاض جو کہ مقدمہ نمبر 600/18 مورخہ 29/10/18 بجرم 489F ت پ جو کہ تھانہ الہ آباد کے اشتہاری ملزمان ہیں کو انتھک محنت کے بعد گرفتار کر لیا گیا ہے۔تینوں ملزم عرصہ دراز سے قانون کی گرفت سے روپوش تھے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت نے ایس ایچ او تھانہ کنگن پور انسپکٹر سید وجیہہ الحسن کو اشتہاری ملزمان کو گرفتار کرنے پر شاباش دی -

قصور میں درجہ حرارت 3
قصور سخت سردی کی لپٹ میں کم سے کم درجہ حرارت 3 لوگوں گھروں تک محصور کاروبار اور معمولات زندگی سخت متاثر
تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح ضلع قصور بھی سخت سردی کی لپیٹ میں ہے گزشتہ کئی دنوں سے سورج نہیں نکلا جس سے سردی کی لہر میں مذید اضافہ ہوا ہے کم سے کم درجہ حرات 3 اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 12 درجے سینٹی گریڈ ہے سخت سردی کی بدولت لوگ گھروں تک محصور ہو کر رہ گئے ہیں جس سے کاروباری حضرات کو شدید مشکلات کا سامنا ہے سردی کی لہر آتے ہی ایل پی جی،انڈے،مونگ پھلی اور دیگر موسمی ضرورت کے مطابق استعمال ہونے والی اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہو گیا ہے -

بوائلر پھٹنے سے ایک مزدور جانبحق دوسرے زخمی
قصور
دیپال پور روڈ مائی رابو کے مقام پر مکہ رائس ملز کا بوائلر خوف ناک دھماکے سے پھٹ گیا ایک محنت کش جانبحقتفصیلات کے مطابق آج رات 2 بجے قصور دیپال پور روڈ پر واقع مکہ رائس ملز بمقام مائی رابو کا بوائلر پھٹنے سے ایک محنت کش شوکت علی ولد محمد عاشق سکنہ بھٹ محبت حجرہ شاہ مقیم موقع پر ہی جانبحق ہو گیا جبکہ متعدد کے زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں ریسکیو ٹیمیں 2 بجے کے فوری بعد ہی متاثرہ جگہ پہنچ گئی تھیں
-

ٹی ایم اے کا منشور کام نہیں آرام شہری پریشان
قصور
ٹی ایم اے قصور کے نااہل اور کام چور عملے کی بدولت پورا قصور شہر کچڑے کے ڈھیر میں تبدیل پورے شہر میں جگہ جگہ گندگی اور کورے کرکٹ کے دھیڑ
تفصیلات کے مطابق پورا شہر قصور کچرے کے دھیڑ میں تبدیل ہو چکا ہے ٹی ایم اے قصور کا عملہ کام چور اور ہڈ حرام ہے عملہ کام سے زیادہ آرام کو ترجیح دیتا ہے جس کی بدولت کھارا چونگی و کھارا روڈ،جامع سعیدیہ اہلحدیث نور محل روڈ، ماڈل بازار پرانا لاری اڈہ ،گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول ایم اے جناح روڈ میں جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر نظر آ رہے ہیں جس سے سخت تعفن اٹھتا ہے اور بیماریاں پرورش پاتی ہے مگر افسوس کہ محکمہ ماحولیات اور محکمہ صحت بھی خاموش تماشائی بنے بیٹھے ہیں
لوگوں نے ڈی سی قصور سے مطالبہ کیا ہے کہ ٹی ایم اے قصور کے عملہ کو تبدیل کیا جائے اور اس کی جگہ محنتی اور قابل عملے کو تعینات کیا جائے تاکہ قصور شہر کی صفائی ستھرائی کا مسئلہ حل ہو سکے -

تحصیل بار کیلئے جوڑ توڑ شروع
قصور
کوٹ رادہاکشن تحصیل بار الیکشن تک دو متحارب گروپ آمنے سامنے جوڑ توڑ کی سیاست عروج پر ایک ایک ووٹ پر نظر جوں جوں بار الیکشن کی تاریخ نزدیک آ رہی ہے وکلاء کا الیکشن کے حوالے سے جوش بڑھتا جا رہا ہے بار کے معزز اراکین کی دعوتیں کی جا رہیں ہیں وکلاء کی فلاح وبہبود کے حوالے سے وعدے کئے جا رہے ہیں ایک ایک ووٹ پر نظر رکھی جا رہی اور مخالف گروپ کے ووٹ توڑنے کے لیے ایڑی چوٹی کا زور لگایا جا رہا ہے اس سلسلہ میں دوستوں رشتے داروں کی امداد حاصل کی جا رہی ہے الیکشن کا انقعاد 11جنوری کو ہوگا اس دفعہ پروفیشنل الائنس جس کی قیادت سینیرء ایڈوکیٹ چوہدری مسعود احمد ظفر کر رہے ہیں اور 2019 کا الیکشن بھی یہی گروپ جیتا تھا اس دفعہ صدر کا امیدوار سابقہ صدر بار چوہدری شہباز ورک جبکہ دیگر میں نائب صدر اجمل نوید ڈوگر جنرل سیکرٹری محمد یوسف نور چوہدری شاہد جوائنٹ سیکرٹری اور کرامت علی لائبریری سیکرٹری کا الیکشن لڑ رہے ہیں جبکہ الیکشن تک ان کا متحارب اتفاق گروپ جسکی قیادت سینیرء وکلہ سردار نبی احمد رانا تنویر حیات جوئیہ اور سابقہ بار صدر چوہدری نبی احمد کر رہے ہیں اس گروپ میں صدر کا امیدوار موجودہ نائب صدر سید ظہیرالحسن شمسی ہیں جبکہ نائب صدر کے لیے سردار اسلام قمر جنرل سیکرٹری کے لیے اصغر علی بھٹی فنانس سیکرٹری کے لیےچوہدری نبیل عمر اور جوائنٹ سیکرٹری کے لیے سردار راشد شکیل مدمقابل ہیں بار میں ممبران کی تعداد تقریبا تین سو کے قریب ہے پروفیشنل الائنس جس کے موجودہ صدر چوہدری طارق مسعود ہیں انہوں نے ایڈیشنل سیشن جج کے لیے کیبنٹ ڈویژن سے منظوری کے ساتھ مذید دو سول ججزز جوڈیشنل کمپلکس کے لیے 80 کنال اراضی اور دیگر ترقیاقی کاموں کا دعوا کیا ہے جبکہ اتفاق گروپ کی طرف سے وکلہ کی فلاح وبہبود کے ساتھ ججزز کی تعداد بڑھانے جوڈیشنل کمپلکس کی جلد سے جلد تعمیر کے وعدے کا دعوی کیا جا رہا ہے تاہم وکلاء آئندہ سال بار کی صدارت کا سہرا کس کے سر سجائینگے یہ فیصلہ ہوگا الیکشن میں -

تجاوزات کے خلاف ایکشن جاری رہے گا
قصور
الہ اباد میں گذشتہ روز تجاوزات کے خلاف مہم کا فالو اپ جاری رکھا جائے گا جنہوں نے دوبارہ تجاوزات کرنے کی کوشش کی تو قانون حرکت میں آئے گا ان کے خلاف مقدمات درج کروانے کے ساتھ دکانات کو سیل اور جرمانے بھی کئے جائیں گےآن خیالات کا اظہار سردار مہتاب خاں تحصیل دار چونیاں نے میڈیا نمائندگان سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کیا
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسسٹنٹ کمشنر جناب عدنان بدر کا پہلے دن سے یہی مؤقف ہے کہ تحصیل چونیاں کو تجاوزات سے پاک بنانے کے ساتھ ساتھ خوب صورت بھی بنانا ہے اور اس کے لیے ہر ممکن قانونی کارروائی کی جائے گی.
سردار مہتاب خاں کا مزید کہنا تھا کہ ہم سب الہ آباد کی خوبصورتی کے لیے دن رات ایک کیے ہوئے ہیں اور بغیر کسی سیاسی دباؤ میں آئے سرکاری امور کو نمٹاتے رہیں گے
انہوں نے سول سوسائٹی تاجر و کاروباری برادری اہل صحافت اور شہر الہ آباد سے محبت رکھنے والوں سے تعاون کی خصوصی درخواست بھی کی ہے