Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • قصور کی عوام کا سیف اللہ خالد قصوری پر بھارتی الزامات پر احتجاج

    قصور
    پوری پاکستانی قوم بلخصوص قصور کی عوام معروف سیاستدان سیف اللہ خالد قصوری پر بھارتی الزام کی مذمت کرتی ہے،ممبئی حملوں کی طرح اپنی ناکامی چھپانے کیلئے بھارت الزام تراشی کر رہا ہے،بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دیا جائے،قصور کی عوام کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق پاکستان کے معروف سیاستدان اور پاکستان مرکزی مسلم لیگ کے راہنما سیف اللہ خالد قصوری پر بھارت کی طرف سے پہلگام حملے کے الزامات لگائے جانے پر پوری پاکستانی قوم کی طرح قصور کی عوام نے بھی بھارتی الزامات کو بے بنیاد اور جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے
    قصور کے شہریوں کا کہنا ہے کہ سیف اللہ خالد قصوری ایک اعلی اور نیک سیرت سیاستدان ہیں جو اپنی عوام کو ہر طرح کی سہولیات کہیا کر رہے ہیں اور اصولی سیاست کر رہے ہیں
    ان پر دہشت گردی کے الزام لگانا ایک بھونڈی حرکت ہے بھارت ممبئی حملوں کی طرح پہلگام حملوں پر اپنی ناکامی چھپانے کیلئے پاکستانی سیاستدانوں پر الزام لگا رہا ہے اس کا جواب سفارتی سطح پر دیا جائے اور بھارت ثبوت فراہم کرے اور اگر بھارت کسی بھی طرح کی جارحیت کرے تو پاک فوج بھارتی جارحیت کا منہ توڑ جواب دے
    قصور کی عوام کا کہنا ہے کہ ہم پوری طرح سے پاک فوج اور سیف اللہ خالد قصوری کیساتھ ہیں اور کسی بھی بھارتی جارحیت کا مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہیں

  • لڑانے رکوانے گیا نوجوان گولیاں لگنے سے زخمی

    قصور
    لڑائی میں چھڑوانے گئے نوجوان کو گولیاں لگ گئی،زخمی ہو کر ہسپتال منتقل،متعلقہ پولیس سے کاروائی کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق قصور کے محلہ کوٹ مراد خان میں شفیق ولد مراد قوم نائی سکنہ بھسر پورہ محلہ مفت پورہ اور اس کے دوست ارسلان علی کے مابین لڑائی چل رہی تھی جسے دیکھ کر شہری فہد آگے بڑھا تاکہ صلح کروا دے اور لڑائی ختم کروا دے تاہم اس دوران فائرنگ شروع ہو گئی اور گولیاں فہد کی دونوں ٹانگوں میں لگیں جس کی وجہ سے وہ شدید زخمی ہو گیا اور اسے علاج کیلئے ہپستال منتقل کیا گیا جہاں اس کا علاج جاری ہے
    فہد نے متعلقہ تھانہ سے درخواست کی ہے کہ اس بابت ذمہ داران کے خلاف کارروائی کرکے مجھے انصاف مہیا کیا جائے اور ذمہ داروں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جائے

  • ملزم معہ ولائتی شراب کی بوتلیں گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    تھانہ صدر قصور پولیس نے ملزم معہ ولائتی شراب کی بوتلیں پکڑ لیا،مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس کے اے ایس آئی تعینات پولیس چوکی نور پور نے بتایا کہ میں ملازمین عبد المنان 93/c معہ ایگل 28 احسن 978/C طارق 388/C بسلسلہ گشت سرکاری گاڑی 12015 /KG ڈرائیور آصف علی 1301/C کے ہمراہ بسلسلہ ناکہ بندی بہادر پورہ روہی پر موجود تھا کہ ایک شحض جو کہ نظام پورہ کی طرف سے پیدل آرہا تھا اور جس نے اپنے دائیں ہاتھ میں سفید رنگ کا شاپر پکڑا ہوا تھا وہ پولیس پارٹی کو دیکھ کر واپس کھسکنے لگا جسکو مشکوک جان کر گھیر ڈال کر قابو کر لیا جس نے دریافت کرنے پر اپنا نام و پتہ مبارک علی عرف موبا ولد محمد اکبر قوم میو ساکن بگری بتایا جسکی جامع تلاشی بذریعہ خود عمل میں لانے پر مذکورہ کے دائیں ہاتھ میں پکڑے ہوئے سفید شاپر میں سے 8 عدد چھوٹی بوتل شراب RAS PUTIN مارکہ برآمد ہوئیں ہیں جس پر قانون کے مطابق کاروائی کی جائے
    تھانہ صدر قصور نے مقدمہ درج کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا ہے

  • گندہ اور بدبو دار واٹر سپلائی کا پانی آئے نا آئے بل تو آئے گا

    قصور
    سرکاری پانی آئے نا آئے بل ٹائم پر آتا ہے،واٹر سپلائی کا گندہ اور بدبودار پانی لوگ استعمال کرنے پر مجبور،ڈپٹی کمشنر سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کے علاقے کوٹ غلام محمد کے لوگ واٹر سپلائی کے گندے پانی سے سخت پریشان ہیں
    سرکاری واٹر سپلائی سے آنے والے پانی سے بدبو آتی ہے جو کہ پینے کہ قابل نہیں اور اس کے آنے کے ٹائم لوگوں کو بعض مرتبہ انتظار کرنا پڑتا ہے پانی لیٹ آتا ہے یا پھر آتا ہی نہیں تاہم واٹر سپلائی کا بل ہر مہینے بروقت پہنچتا ہے جو کہ ادا کرنا ہی پڑتا ہے
    گندے بدبودار پانی کو لوگ استعمال کرنے پر مجبور ہیں اور اس کی وجہ سے مختلف امراض کا شکار ہو رہے ہیں
    شہریوں نے بیشتر بار انتظامیہ کے لوگوں کی توجہ اس جانب مبذول کروائی ہے کہ واٹر سپلائی کے صاف پانی کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے جو کہ اہلیان علاقہ کا اولین حق اور انتظامیہ کی اولین ذمہ داری ہے تاہم اس بابت کوئی شنوائی نہیں ہوئی
    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر قصور سے نوٹس لے کر اپنی مشکل کے حل کی استدعا کی ہے تاکہ لوگ بروقت صاف اور صحت بخش پانی حاصل کرکے بیماریوں سے محفوظ رہ سکیں

  • ڈاکو راج قائم،شہری لاکھوں روپیہ و قیمتی اشیاء سے محروم

    قصور اور اس کے نواح میں ڈکیتی اور راہزنی کی تین مختلف وارداتوں میں ڈاکوؤں نے شہریوں کو لاکھوں روپے نقدی،موبائل فون و دیگر قیمتی سامان سے محروم کردیا۔تھانہ صدر میں فہد نے درخواست دی ہے کہ چند روز قبل امجد موٹر سائیکل پر قصور سے شیخ عماد گھر کو جارہا تھاکے دوکس نے شیخ عماد کے قریب اسلحہ کے زور پر 60ہزار روپے نقدی،دو عدد موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔تھانہ صدر پھولنگر میں محمد امین نے اطلاع دی ہے کہ میں اپنے ساتھی امین کے ساتھ لاہور سے حاصل پور جارہے تھے کے سرائے اڈا کے قریب بوتل لینے کو رکے تو تین کس نے اسلحہ کے زور پر یرغمال بناکر ایک لاکھ روپے نقدی،4عدد موبائل فون و دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے ہیں۔تھانہ کوٹ رادھا کشن میں صابر نے درخواست درج کروائی ہے کہ اسٹیل مل روسہ بھیل سے ڈیوٹی کے بعد گھر کو آتے ہوئے دوکس نے اسلحہ کی نوک رپر نقدی،موبائل فون و دیگر سامان لوٹ لیا ہے۔مقامی پولیس مصروف کاروائی ہے۔

  • قصور،تھانہ بی ڈویژن،پتنگ بازی عروج پر

    قصور،تھانہ بی ڈویژن،پتنگ بازی عروج پر

    تھانہ بی ڈویژن کی چوکی سبزی منڈی کی حدود میں سرعام پتنگ بازی عروج پر اہلیان علاقہ میں سخت تشویش،پولیس پتنگ بازی رکوانے میں ناکام

    قصور کے تھانہ بی ڈویژن کی پولیس چوکی سبزی منڈی کی حدود کوٹ غلام محمد و گردونواح میں سرعام پتنگ بازی ہو رہی ہے جس کی وجہ سے عوام میں سخت تشویش پا جا رہی ہےشہریوں کا کہنا ہے کہ پولیس پتنگ بازی کو رکوانے میں ناکام ہو گئی ہے اور اس بابت شہری خود کو غیر محفوظ سمجھ رہے ہیں،واضع رہے کہ پتنگ بازی پر سخت پابندی ہے اور اس کی وجہ سے کئی لوگ زندگیوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں،اہلیان علاقہ نے ڈی پی او قصور سے نوٹس کی اپیل کی ہے

  • گرفتاری اور جرمانے کے باوجود پارکنگ سٹینڈ پر من مانی،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    ڈی ایچ کیو المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور میں گرفتاری اور جرمانے کے باوجود پارکنگ سٹینڈ مافیا کی من مانی جاری،10 روپیہ کی بجائے 30 روپیہ پارکنگ فیس،ماڈل بازار میں 50 روپیہ،عوام پریشان،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور کے پارکنگ سٹینڈ میں ٹھیکہ دار کی من مانیاں اور عوام کو لوٹنے کا سلسلہ عروج پر ہے
    موٹر سائیکل کی سرکاری طور پر پارکنگ فیس 10 روپیہ مقرر ہے جبکہ ٹھیکہ دار سرعام 30 روپیہ فی موٹر سائیکل وصول کر رہا ہے اس بابت رواں ماہ شکایت وصول ہونے پر ڈپٹی کمشنر قصور نے ایکشن لیتے ہوئے پارکنگ سٹینڈ سے زائد پیسے لینے پر ایک شحض کو گرفتار کروایا تھا اور جرمانہ بھی کیا تھا تاہم چند دنوں بعد پھر سے پارکنگ ٹھیکہ دار نے لوگوں کو لوٹنے کا سلسلہ دوبارہ سے شروع کر دیا ہے
    نیز قصور پرانا لاڑی اڈہ میں واقع ماڈل بازار کی پارکنگ میں 50 روپیہ فی موٹر سائیکل پارکنگ فیس وصول کی جا رہی ہے اور عوام کی جانب سے زائد پیسے وصول کرنے پر بدتمیزی کی جاتی ہے اور کہا جاتا ہے جو کر سکتے ہو کر لو
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی درخواست کی ہے

  • یونین کونسل کے جوانوں نے اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم چلا دی

    قصور
    نواحی یونین کونسل کے جوانوں نے دکانداروں کو اسرائیلی مصنوعات کے بائیکاٹ کی مہم شروع کر دی

    تفصیلات کے مطابق قصور کی نواحی یونین کونسل مان کے غیور نوجوانوں کی زیر قیادت عظیم الشان ،لبیک اقصی، مارچ اور بائیکاٹ مہم کا آغاز کیا گیا جس میں گاؤں ساندہ، مان، باہمنی والا، ہری ہر و ذیلی حویلیوں کے تمام دکانداروں کے پاس جا کر جوانوں نے اسرائیل کی تمام پراڈکٹ کے بائیکاٹ کے حوالے سے اگاہی فراہم کی اور دکانداروں کو سمجھایا کہ اس بائیکاٹ سے اسرائیل کو معاشی نقصان ہو گا اور آپ بھی اس جہاد میں شامل ہو جائیں گے
    دکانداروں نے تحریک کے جوانوں کو یقین دہانی کروائی کہ وہ اسرائیلی مصنوعات کا مکمل بائیکاٹ کرینگے اور اس کے مدمقابل پاکستانی مصنوعات کو خریدیں گے اور عوام کو فروخت کرینگے نیز مسجد اقصیٰ،بیت المقدس اور فلسطین کی اہمیت کو احادیث نبوی سے ثابت کیا اور اپنے فلسطینی بھائیوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیا اور دعا کی فلسطین کے مسلمانوں کی خیر اور مدد فرمائے

  • 15 پر ڈکیتی کی جھوٹی اطلاع دینے پر دو افراد کے خلاف پرچہ،گرفتار

    قصور
    پولیس نے 11 لاکھ روپیہ کی ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے پر 2 ملزمان کو گرفتار کر لیا

    تفصیلات کے مطابق تھانہ الہ آباد پولیس نے واردات کی جھوٹی کال کرنے والے 2 ملزمان گرفتار کر لئے
    پولیس کو 15 پر اعظم نامی شہری نے اطلاع دی کہ 11 لاکھ روپے ڈاکو چھین کر فرار ہو گئے ہیں جس پر ایس ایچ او محمد یاسر اپنی ٹیم کے ہمراہ موقعہ پر پہنچے اور حالات و واقعات کا جائزہ لیا اور 4 گھنٹوں کی انتھک محنت اور ٹیکنیکل ورک پر معلوم ہوا کہ کالر نے اپنے کزن اویس کیساتھ ملکر واردات کا ڈرامہ رچایا ہے
    اعظم اویس اور وزیر نے جاز کیش کی رقم 11 لاکھ روپے کمپنی کو ادا کرنے تھے جس پر واردات کی منصوبہ بندی کی گئی تھی
    تھانہ الہ آباد پولیس نے دونوں ملزمان کے خلاف ٹیلی گراف ایکٹ کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر کے دونوں کو گرفتار کر لیا ہے

  • گیس ریفلنگ دھماکے کے زخمی دو افراد انتقال فرما گئے،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    چند دن قبل گیس ریفلنگ سے ہوئے دھماکے میں زخمی ہونے والے دو افراد انتقال فرما گئے،متعلقہ محکموں کی غفلت سے ابتک کئی اموات ہو چکی ہیں،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں کے معروف قصبے الہ آباد کے نواحی علاقے ارزانی پور میں چند روز قبل ہوئے گیس ریفلنگ دھماکے کے نتیجے میں زخمی ہونے والے دونوں زخمی انتقال فرما گئے

    14 سالہ زخمی زاہد امین زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جناح ہسپتال لاہور میں خالق حقیقی سے جا ملا جبکہ اسی دھماکے کا زخمی 23 سالہ نوجوان زبیر ستار بھی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے خالق حقیقی سے جا ملا
    جبکہ اس سانحہ کا تیسرا زخمی شہزاد ستار بھی سیریس حالت میں ہسپتال میں زیر علاج ہے جس کی حالت تشویشناک ہے
    یکے بعد دیگرے دو اموات سے پورے علاقہ کی فضاء سوگوار اور ہر آنکھ اشکبار ہے
    ضلع بھر میں آئے روز گیس ریفلنگ سے ہونے والے دھماکوں سے ابتک کئی جانیں ضائع ہو چکی ہیں لیکن متعلقہ ادارے چند دن کی سختی اور فوٹو شوٹ تک محدود ہیں
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے