Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • غریب کا جہاں اور امیر کا اور.تحریر:غنی محمود قصوری

    غریب کا جہاں اور امیر کا اور.تحریر:غنی محمود قصوری

    ویسے تو ارض پاکستان ایک انتہائی اعلیٰ اور متبرک نظریہ کے تحت بنایا گیا تھا اور الحمدللہ شروع میں یہ نظریہ چلتا بھی رہا اور پھر رفتہ رفتہ انگریز کی باقیات نے اپنا اثر بڑھانا شروع کیا اور اس نظریہ کو دبانا شروع کر دیا
    الحمدللہ میں مایوس نہیں نا ہی کبھی مایوسی کی باتیں کیں بلکہ جس قدر میں پاکستان سے باامید ہوں واللہ دنیا میں کسی ملک سے اتنا نہیں ہوں
    الحمدللہ قیام پاکستان کے بعد سے ابتک ترقی ہوئی ہے ضرور ہوئی ہے مگر رفتار بہت سست ہے جس کی وجہ دو قومی نظریہ اور اسلامی تعلیمات سے منہ موڑنا ہے
    ایک دو قومی نظریہ اقبال نے دیا تھا جسے قائد اعظم نے ان کی وفات کے بعد پیش کیا تھا جس کے تحت پاکستان معرض وجود میں آیا اور وہ دو قومی نظریہ قرآن و حدیث اور اسلام کے نظریہ کے تحت تھا
    مگر یہ والا دو قومی نظریہ جو آج ہم پر ہمارے حکمرانوں نے مسلط کیا ہوا ہے یہ غریب اور امیر والا ہے
    جو ہمارے حکمرانوں نے ہمارے سامنے پیش کیا ہے کہ ہم یعنی وہ اشرافیہ الگ قوم ہے اور تم یعنی ان کے نزدیک ہم عوام ایک الگ قوم ہیں
    وہ صاحب عزت ہیں اور ہم اچھوت اور نیچ لوگ نہیں یقین تو ان کی مراعات اور تنخواہیں دیکھ لیں اور پھر ہماری تنخواہیں اور ہم پر لگا ٹیکس دیکھ لیں
    وہ خود ایک تو ایک اعلی و ارفع قوم ہے جسے ہر مراعات حاصل ہیں جبکہ عوام اچھوت ذات جسے کوئی مراعات میسر نہیں بلکہ سانسیں بھی پیسوں سے اپنے پلے سے خریدنی پڑتی ہیں

    ہمارے ہاں ترقی کی رفتار اس لئے سست ہے کہ غریب کا جہاں اور جبکہ امیر کا جہاں اور ہے
    ہم مسلمان ہیں الحمدللہ اسی بناء پر دو قومی نظریہ پیش کرکے آزادی حاصل کی گئی تھی
    اور پاکستان ایک ایسا ملک تھا کہ شاید بہت لمبے عرصے تک ماضی میں کسی ریاست کے قیام کیلئے اتنی قربانیاں نا پیش کی گئی ہونگی جتنی قیام پاکستان کیلئے پیش کی گئیں
    ویسے تو ہمارے ہاں ہر ادارہ موجود ہے جو کہنے کو بغیر غریب امیر کی تمیز کئے کام کرتا ہے مگر یہ بات بہت مشکل ہو چکی ہے

    ارشار باری تعالی ہے

    فَاحۡکُمۡ بَیۡنَ النَّاسِ بِالۡحَقِّ وَ لَا تَتَّبِعِ الۡہَوٰی

    لوگوں میں انصاف کے فیصلے کیا کرو اور خواہش کی پیروی نہ کرنا
    یہ آیت ہماری عدالتوں میں لکھی ہوتی ہے مگر آپ اور میں بخوبی جانتے ہیں انصاف سستا اور فوری امیر کیلئے ہے جبکہ غریب کیلئے اللہ کسی جج کے دل میں رحم ڈال دے تو ٹھیک وگرنہ 50 سال تک عدالتوں کے چکر لگائے بھی نہیں ملتا

    اگر بات بنیادی سہولیات کی تو ملک چلانے والوں کیلئے تعلیم ،صحت، سیکیورٹی جیسی سہولیات سب مفت ہیں جبکہ عوام کو یہ سب پیسے سے لینا پڑتا ہے
    آپ بجلی کو ہی دیکھ لیں جو پہلے سے کئی لاکھ ماہانہ لیتے ہیں ان کو بجلی مفت دی جاتی ہے جبکہ ایک مزدور کو بجلی کی قیمت اس کی ماہانہ انکم سے بھی زیادہ قیمت کی لگائی جاتی ہے جس کے باعث وہ بیچارہ چوری ڈاکہ ڈالنے پر مجبور ہوتا ہے تو پھر وہی بات عدالتوں کی ،قانون فوری حرکت میں آتا ہے اور اسے پکڑ کر اندر کر دیا جاتا ہے جبکہ اس کے برعکس بڑے بڑے مقدموں میں نامزد لوگ ہم پر حکومت کر رہے ہوتے ہیں
    غریب عوام کو گورنمنٹ سے قرض لینے کے لئے لاکھوں جتن کرنے پڑتے ہیں جبکہ اشرفیہ کو گورنمنٹ نت نئے طریقوں سے قرض دیتی ہے اور اگر گورنمنٹ بدل جائے تو پھر وارے نیارے وہ قرض معاف بھی ہو جاتا ہے
    الغرض جتنا بھی لکھوں کم ہو گا غریب کیلئے صرف تسلیاں ہی ہیں جبکہ اشرافیہ کو اس قدر نوازہ جا رہا ہے کہ وہ پہلے سے پھلتا پھولتا جا رہا ہے
    آپ حالیہ بجٹ دیکھ لیں خود ہی اندازہ ہو جائے گا
    مگر اس سب کے باوجود میں مایوس نہیں اگر یہ حکمران انصاف نہیں کر رہے تو وہ عرش والا رب کریم تو ہے نا وہ ان شاءاللہ خوب انصاف کرنے والا ہے ہماری ساری امیدیں اسی رب تعالی سے ہیں ان شاءاللہ وہ اس دنیا میں بھی انصاف کرتا ہے اور اگلے جہاں میں بھی شاید ہماری عوام کی کچھ کمیاں کوتاہیاں ضرور ہیں کہ ہمارے ساتھ یہ سب ہو رہا ہے
    اللہ رب العزت ہماری کمیاں کوتاہیاں معاف کرکے ہمیں ایک اچھی قوم بننے کی توفیق عطا فرمائے آمین

  • خستہ حال مکان کی چھت گرنے سے نقصان،گورنمنٹ مانیٹرنگ ڈیسک قائم کرے،عوامی مطالبہ

    قصور
    ایک اور غریب کی چھت گرنے سے نقصان،گورنمنٹ فوری طور پر مانیٹرنگ ڈیسک بنا کر خستہ حال مکان مالکان و کرایہ داروں کو نعم البدل عطا کرے تاکہ قیمتی جانوں کو بچایا جا سکے،عوامی مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن ریسکیو 1122 قصور کو اطلاع ملی کی کوٹ فتح باز خاں قصور سٹی میں ایک چھت گر گئی ہے جس سے گھر کے افراد ملبے کی زد میں آ گئے ہیں ریسکیو عملہ کے موقع پر پہنچنے پر عینی شاہدین نے بتایا کہ سنگل سٹوری خستہ حال مکان گرا ہے جس کی چھت ٹی آر اور بالوں سے بنی ہوئی تھی وہ بارش کے باعث منہدم ہو گئی ہے جس میں ایک فیملی کے تین افراد جمیلہ بی بی، لیاقت، بشریٰ بی بی زخمی ہو گئے
    ریسکیو ٹیم نے تمام مریضوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد دی اور ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں منتقل کر دیا
    عوام نے مطالبہ کیا ہے کہ آئے روز خستہ حال مکان گرنے سے قیمتی جانوں کا نقصان ہوتا ہے لہذہ گورنمنٹ فوری طور پر ایک مانیٹرنگ ڈیسک بنائے اور خستہ حال مکان
    مالکان و کرایہ داروں کو محفوظ جگہوں پر منتقل کرکے مکانوں کی تعمیر کیلئے آسان تر قرضے دے کر خستہ حال مکانات کو تعمیر کروایا جائے تاکہ آئے روز قیمتی جانوں کے نقصان پر کنٹرول ہو سکے

  • جواں سالہ لڑکا اچانک غائب،اغواء کا خدشہ،پولیس مصروف کاروائی

    جواں سالہ لڑکا اچانک غائب،اغواء کا خدشہ،پولیس مصروف کاروائی

    *
    قصور کے علاقے کوٹ فتح دین خاں سے جواں سالہ لڑکا اغواء،مقامی پولیس نے مقدمہ درج کرلیا
    تفصیلات کے مطابق تھانہ اے ڈویژن سٹی قصور میں کوٹ فتح دین خاں کے رہائشی محمد عادل نے درخواست درج کروائی ہے کہ میرا بھتیجا زین چند روز قبل گھر میں جھگڑا کرکے گیا جو تاحال گھر کو نہیں پہنچا،اپنی مدد آپ کے تحت کافی کوشش کی مگر تمام کوششیں بے سود ثابت ہوئیں خدشہ ہے کسی نامعلوم نے اسے اغواء کرلیا ہے
    ۔پولیس تھانہ سٹی اے ڈویژن ایف آئی آر درج کرکے مصروف کاروائی ہے

  • دکاندار کو قتل کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    دکاندار کو قتل کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک

    چند دن قبل حافظ قرآن دکاندار کو قتل کرنے والے دو ڈاکو پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گئے،2 ساتھی فرار

    تفصیلات کے مطابق چند روز قبل اسٹیل باغ موڑ کے قریب فروٹ شاپ پر ڈکیتی کے دوران ایک معصوم شہری اور دکان مالک کو ناحق قتل کرنے اور 2 شہریوں کو شدید زخمی کرنیوالے خطرناک دونوں ڈاکو ہلاک ہو گئے ہیں
    سی سی ڈی ٹیم قصور اور ڈاکوؤں کے مابین قصور بائی پاس کے قریب مقابلہ ہوا ، پولیس مقابلے کے دوران 2 خطرناک ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جن کی شناخت نقاش بٹ سکنہ لاہور اور عثمان عرف اسامہ سکنہ شکر گڑھ کے ناموں سے ہوئی ہے ،ہلاک ہونے والے ڈاکوؤں نے چند روز قبل طفیل فروٹ چاٹ شاپ پر مزاحمت کرنے پر دکان مالک فیض کو ناحق قتل اور ملازم و گاہک کو زخمی کیا تھا

    ہلاک ہونیوالے دونوں ڈاکو 50 سے زائد سنگین وارداتوں میں ضلع قصور اور لاہور میں ریکارڈ یافتہ نکلے،چار ڈاکو بائی پاس قصور پر لوٹ مار کر رہے تھے کہ سی سی ٹیم کے پہنچنے پر ڈاکوؤں نے فائرنگ کر دی اور ڈاکو اپنے ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک ہوئے جبکہ 2 ڈاکو ساتھی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے، سی ٹی ڈی ٹیم نے پولیس مقابلہ کا مقدمہ درج کر کے فرار ہونیوالے ملزمان کی گرفتاری کیلئے ٹیم تشکیل دے دی ہے،خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت اور فوری انصاف کی فراہمی پر لواحقین اور شہریوں نے سی سی ڈی ٹیم کا شکریہ ادا کیا

    ڈی او سی سی ڈی محمد عتیق ڈوگر نے کہا کہ سی سی ڈی ٹیم قصور اپنے شہریوں کی جان و مال کی حفاظت کی خاطر پوری جانفشانی سے دن رات کوشاں ہے

  • صاف ستھرا پروگرام ناکام،شہری پریشان ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    صاف ستھرا پروگرام ناکام،شہری پریشان ،وزیر اعلی سے نوٹس کی اپیل

    قصور
    صاف ستھرا پروگرام کے باوجود بیشتر علاقے گندگی میں ڈوبے ہیں،شہری سخت پریشان ،وزیر اعلیٰ سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق قصور میں بیشتر علاقوں میں صاف ستھرا پنجاب پروگرام جاری ہونے کے بعض علاقوں میں گندگی سے لوگ سخت پریشان ہیں
    قصور کے نواحی علاقے
    ٹبی کمبواں گلی ٹرانسفارمر والی نزد ڈیرہ سردار مختیار ڈوگر، میں لوگوں کا گندگی سے جینا محال ہے
    نالیوں کا گندا پانی کھڑا رہتا ہے جس سے لوگوں کا گزرنا محال ہے اور اس باعث تعفن پھیلنے سے لوگوں کی زندگیاں مذید اجیرن ہو چکی ہیں اور مختلف قسم کی بیماریاں جنم لے رہی ہے
    اہلیانِ علاقہ نے صاف ستھرا پروگرام کی ناکامی پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل کی ہے اور اپنے علاقے کی صفائی ستھرائی کو یقینی بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • محرم الحرام میں نفرت انگیز مواد کیخلاف سوشل میڈیا سائبر ونگ قائم

    محرم الحرام میں نفرت انگیز مواد کیخلاف سوشل میڈیا سائبر ونگ قائم

    قصور
    ڈی پی او کی جانب سے محرم الحرام میں سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شئیر کرنے کے خلاف سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا گیا

    تفصیلات کے مطابق امن و امان کو یقینی بنانے کیلئے اور فرقہ واریت کو روکنے کیلئے ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے محرم الحرام کے دوران سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد شیئر کرنے والے شرپسند عناصر کے خلاف کاروائی کیلئے سوشل میڈیا مانیٹرنگ سیل قائم کر دیا ہے جو فرقہ واریت پھیلانے اور نفرت انگیز مواد شئیر کرنے والوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لائے گا
    نیز محرم الحرام کی آمد کیساتھ ڈپٹی کمشنر قصور کی جانب سے پابندی یافتہ افراد کی قصور میں آمد میں پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کیا جائے

  • محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی کی چوری،کسان پریشان،نوٹس کی اپیل

    محکمہ انہار کی ملی بھگت سے پانی کی چوری،کسان پریشان،نوٹس کی اپیل

    قصور
    گندم کے ریٹ میں کمی,زرعی ادویات کی قیمتوں میں اضافہ سے پریشان کسان کو محمکہ انہار کے لوگ لوٹنے لگے،وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کی اپیل

    تفصیلات کے مطابق گندم کے ریٹ میں کمی اور مہنگی ادویات کے باعث کسان پریشان ہیں اوپر سے محکمہ انہار کے اہلکاروں نے کسانوں کا جینا دو بھر کر دیا ہے
    ٹوڈہ پورہ پھاٹک کے قریب لودھی والی موٹر کے کسان نے بتایا کہ ان کے پاس ہر سال پانی نہیں پہنچتا مگر اس کے باوجود 2 سے 3 ہزار روپیہ معاملہ کے طور پر پیسے وصول کئے جاتے ہیں
    میانوالہ سے ٹوڈے پور تک آنے والی راجباہ میں کیلو کے قریب لوگ پانی توڑ کر محمکہ انہار کی ملی بھگت سے پانی اپنے کھیتوں کو لگا لیتے ہیں جس کے باعث پانی دیگر علاقوں میں جاتا ہی نہیں مگر اس کے باوجود کسانوں سے معاملہ لینا باعث تشویش ہے
    متاثرہ کسانوں نے فوری طور پر وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس لے کر محمکہ انہار کے راشی اہلکاروں اور پانی چوری کرنے والے کسانوں کے خلاف کاروائی کا مطالبہ کیا ہے اور مطالبہ کیا ہے کہ ان تک پانی کی رسائی کو یقینی بنایا جائے

  • شدید گرمی کی لہر،سرکاری سکول بند،پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی حاضری

    شدید گرمی کی لہر،سرکاری سکول بند،پرائیویٹ سکولوں میں بچوں کی حاضری

    قصور
    شدید گرمی،سرکاری سکول بند، پرائیویٹ سکولوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ برقرار

    تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی طرح قصور میں بھی شدید گرمی کی لہر کے باعث جہاں حکومت نے سرکاری سکولوں میں گرمیوں کی چھٹیاں کر دی ہیں، وہیں کئی پرائیویٹ سکولز بچوں کو سادہ کپڑوں میں اسکول بلانے پر مُصر ہیں
    والدین کا کہنا ہے کہ 45 ڈگری سے زائد درجہ حرارت میں بچوں کو اسکول بلانا بچوں کی صحت اور جان سے کھیلنے کے مترادف ہے

    محکمہ تعلیم کی ہدایات کے باوجود بعض نجی تعلیمی ادارے گرمی کو نظر انداز کرتے ہوئے بچوں کو روزانہ اسکول آنے پر مجبور کر رہے ہیں
    والدین اور شہری حلقوں نے حکام سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے تاکہ بچوں کو گرمی کی شدت سے محفوظ رکھا جا سکے

  • قصور سے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی پکڑی گئی

    قصور سے مردہ مرغیوں کی بڑی سپلائی پکڑی گئی

    قصور
    پیزا برگر شوارما پوائنٹس اور ریسٹورنٹ پر مردہ گوشت کی ترسیل کو ناکام بنا دیا گیا پنجاب فوڈ اتھارٹی ٹیم کی کامیاب کاروائی میں 200 کلو مردار مرغیاں برآمد کیں

    تفصیلات کے مطابق فوڈ سیفٹی ٹیم قصور نے قصور کے علاقے راجہ جنگ میں 200 کلو گرام مردہ گوشت سپلائی کرتے ہوئے ملزم کو رنگے ہاتھوں پکڑ لیا
    ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید اور ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کی ہدایت پر ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز باقر رسول انور کی زیر نگرانی سماج دشمن عناصر کے خلاف بھرپور ایکشن لیتے ہوئے 200 کلو گرام مردہ گوشت موقع پر تلف کرکے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا
    مردہ گوشت مختلف ہوٹل ریسٹورانوں برگر پیزا شوارما پوائنٹس پر سپلائی کیا جانا تھا

  • پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر تشویش،اضافہ واپس لیا جائے

    قصور
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام میں تشویش،گورنمنٹ اضافہ واپس لے،عوامی مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق آج رات وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کیا ہے جس کی بدولت آئندہ آنے والے 15 روز کے لئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کا اعلان کیا گیا جس کے تحت
    پیٹرول کی قیمت میں 4 روپیہ 80 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 95 پیسہ فی لیٹر اضافہ کیا گیا ہے جس حساب سے اب
    پیٹرول کی نئی قیمت 258 روپے 43 پیسہ فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 262 روپے 59 پیسہ فی لیٹر طے ہوئی ہے
    پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر عوام کی طرف سے سخت تشویش کا اظہار کیا گیا ہے اور عوام نے وفاقی حکومت سے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کئے گئے اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا ہے