قصور
لیسکو قصور سب ڈویژن راجہ جھنگ کا عظیم کارنامہ گرے ہوئے بجلی کے کھمبے کو بانس کے سہارے کھڑا کر دیا اور ٹوٹی ہوئی تاریں لوگوں کی چھتوں پر لپٹ کر رکھ دیں
تفصیلات کے مطابق سب ڈویژن راجہ جنگ کے علاقے اوراڑہ نو میں کچھ عرصہ قبل گرنے والے بجلی کے کھمبے کو محکمہ واپڈا کے عظیم تر انجنیئروں نے نیا لگانے کے بجائے بانس کے سہارے کھڑا کر دیا اور کھمبے سے ٹوٹ کر نیچے گرنے والی تاروں کو لپٹ کر لوگوں کی چھتوں پر رکھ دیا اور جن صارفین کے اس کھمبے کے ساتھ لنکشن تھے ان سے کہا کہ اپنی بجلی کی تاریں لمبی کرکے دوسرے کھمبے سے کنکشن کر لیں جس پر مجبوری کی حالت میں لوگوں نے عمل کرتے ہوئے اپنے کنکشن دوسرے کھمبے پر کروا لئے
لوگوں نے بتایا کہ کئی ماہ گزرنے کے باوجود بجلی کا کمبھا اسی طرح بانس کے سہارے کھڑا ہے جو کہ کسی بھی وقت گر کر کوئی جانی نقصان کر سکتا ہے لہذہ ایس ڈی او راجہ جھنگ اور آپریشن مینجر نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ لائن مین کے خلاف کاروائی کریں اور پرانے بوسیدہ گرے ہوئے کھمبے کی جگہ نیا کھمبا لگائیں
Author: غنی محمود قصوری
لیسکو واپڈا قصور کا عظیم کارنامہ
میونسپل انسپیکٹر کی بدولت شہر کچڑے کا دھیر
قصور
الہ آباد میونسیپل کمیٹی کا انسپیکٹر شہریوں کیلئے وبال جان بن گیا
تفصیلات کے مطابق اباد انسپکٹر محمد افضال تعینات میونسپل کمیٹی الہ اباد شہریوں کے لیے وبال جان بن گیا ہے کام کی بجائے جگا لینے پر رہتا ہے جس کی بدولت سارا شہر گندگی کا ڈھیر بن گیا ہے
تاجری برادری نے وزیر اعلی پنجاب کو درخواستیں ارسال کر دی ہیں تاجر برداری نے افضال پر الزام لگایا کہ پرائیس کنٹرول مجسٹریٹ کے اختیارات کا ناجائز استمال کرتا ہے
جو تاجر روزانہ کی بنیاد پر جگا نہ دے اس کو متعدد درخواستوں اور مقدموں میں الجھا دیا جاتا ہے
تاجروں کے خلاف مقدمات کی دھمکی دے کر جگا وصول کرنا اس کے بائیں ہاتھ کا کام ہے لوگوں نے بتایا ہے کہ اے سی چونیاں افضال انسپیکٹر کے خلاف کاروئی سے گریز کر رہا ہے اس کے علاوہ دیگر افسران بھی افضال کے سامنے بے بس نظر اتے ہیں
شہریوں کا کہنا ہے کہ اگر اس کے خلاف
کاروائی نا ہوئی تو شہر الہ اباد میں احتجاج کیا جائے گاباپ نے اپنا بچہ قتل کرکے اغواء کی رپٹ درج کروا دی
قصور
تھانہ سٹی پتوکی پولیس نے معصوم بچے کے قتل کو بے نقاب کر دیا قصور پولیس کی پریس کانفرنس
تفصیلات کے مطابق 5 سالہ احسن کے اغوا کا ڈراپ سین ہو گیا احسن کا باپ ہی اپنے بیٹے کا قاتل نکلا
مقتول کے والد غلام محی الدین نے اپنے بیٹے حسن کو قتل کرنے کے بعد تھانہ سٹی پتوکی میں اغوا کا مقدمہ درج کروایا تھا
تھانہ سٹی پتوکی پولیس کی بروقت کاروائی پر والد کے انکشاف پر کل صبح 4 بچے لاش برآمد
باپ نے بچے کو قتل کرکے لاش مانگا منڈی کے قریب کھیتوں میں پھینک دی تھی
ابتدائی تفتیش کے دوران مقتول بچے کا والد نفسیاتی مریض ظاہر ہوتا ہے جس سے مذید تفتیش جاری ہےحبیب آباد پولیس چوکی جرائم کا گڑھ
قصور
پتوکی تھانہ کی چوکی حبیب آباد میں جرائم مسلسل بڑھنے لگے پولیس بے بس لوگ قیمتی چیزوں سے محروم ہونے لگےتفصیلات کے مطابق حبیب آباد پولیس چوکی تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں دن بدن چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے
گزشتہ رات حبیب آباد کے رہائشی ملک محمد اشرف کے گھر چوری کی واردات ہوئی چوروں نے رات کی تاریخی میں گھر کا صفایا کر دیا چور نقدی رقم اور قیمتی موبائل فون اور زیورات لے کر فرار ہو گئے جس کا علم اہل خانہ کو چند گھنٹوں بعد ہوا تو انہوں نے
پولیس چوکی حبیب آباد کال کی تو پولیس 2 گھنٹوں بعد پہنچی
اہل خانہ نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہےپولیس لائزن آفیسر کی کامیابی
قصور گمشدہ بچہ قصور پولیس نے دھونڈ کر ورثاءکے حوالے کر دیا
تفصیلات کے مطابق قصور کی تحصیل چونیاں سے گزشتہ روز شعیب نامی بچہ لاپتہ ہو گیا جس کی گمشدگی کی درخواست اس کے والد نے تھانہ الہ آباد میں درج کروا دی
شعیب گھومتے پھرتے الہ آباد شہر میں پہنچ گیا جہاں لوگوں نے اس کی اطلاع پولیس کو دی تو تھانہ الہ آباد کی پولیس ہونے والے بچے شعیب کو پولیس ٹیم نے بچے سے پوچھ گچھ کے بعد اسے تھانہ چونیاں کے پولیس لائزن آفیسر سعید سندھو تک خود پہنچا دیا جہاں سے اس کے والدین اسے اپنے ساتھ لے گئے
شعیب کے والدین اور لوگوں نے پولیس تھانہ چونیاں اور پولیس تھانہ الہ آباد کا شکریہ ادا کیاایسا چوک کہ جس میں ٹریفک اہلکار بھی بے بس
قصور
الہ آباد چوک میں 24 گھنٹے رش رہنا معمول ٹریفک پولیس خواب غفلت میں لوگ پریشانتفصیلات کے مطابق الہ آباد چوک میں ہر روز ہر وقت ٹریفک جام رہنا معمول بن چکا ہے مقامی شہریوں کا پیدل چلنا بھی محال ہوچکا ہے بچے بوڑھے اور خواتین خاص طور پر اس ٹریفک جام سے پریشان ہیں ہر روز دن اور رات میں کئی کئی گھنٹے ٹریفک جام رہتی ہے ضلعی و تحصیل انتظامیہ کے ساتھ سٹی ٹریفک پولیس بھی پوری طرح ناکام ہو چکی ہے شہری اس مشکل کا سامنا بہت عرصے سے کر رہے ہیں
کئی روز سے چوک میں کوئی ٹریفک پولیس اہلکار نظر نہیں آ رہا
حتی کہ کوئی بھی ٹریفک اہلکار اپنی ڈیوٹی اس چوک میں سر انجام دینے کو تیار نہیں علاقہ مکینوں کا ڈی سی قصور اور اے سی چونیاں شبیر احمد ڈوگر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ ہے تاکہ شہریوں کی مشکل دور ہو سکےموٹر سائیکل سوار جانبحق
.
قصور
چونیاں میں ٹریفک حادثہ موٹر سائیکل سوار جانبحقتفصیلات کے مطابق چونیاں میں الہ آباد روڈ پر سڑک پر مسافر کوچ نے موٹر سائیکل سوارکو کچل دیا جو کہ موقع پر ہی م توڑ گیا کوسٹر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جانبحق ہونے والے شحض کی شناخت ڈھنگ شاہ کے رہائشی سیف اللہ کے نام سے ہوئی ہے
مسیحے نجکاری کے خلاف ہو گئے
قصور
سرکاری ہسپتالوں کی نجی کاری کے خلاف ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی ایشن کا احتجاج
تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں سرکاری ہسپتالوں کو نجی اداروں کے ماتحت کرنے کا پروگرام چل رہا ہے کچھ ہسپتال تو باقاعدہ طور پر نجی کمپنیوں کو دے دیئے گئے ہیں جیسا کہ رائیونڈ کا ٹی ایچ کیو ہسپتال ملک کی معروف دواساز کمپنی انڈس کو دیا گیا ہے ایسے ہی باقی سرکاری ہسپتالوں کو مختلف کمپنیوں کو دے کر ان کی نجکاری کی جائے گی جس پر قصور ینگ کنسلٹنٹ ایسوسی نے احتجاج کیا اور قصور کے ڈی ایچ کیو ہسپتال میں احتجاجی بینرز بھی لگا رکھے ہیں
واضع رہے کہ محکمہ صحت میں پہلے ہی پنجاب رورل سپورٹ پروگرام کے تحت ہزاروں ملازمیں بھرتی کئے گئے ہیں ان ملازمیں ریٹائرڈ ہونے پر نا تو پنشن ملتی ہے اور نا ہی جی پی فنڈ اور پنجاب رورل سپورٹ پروگرام ضلع قصور کے ملازمین ابھی تک پچھلے 5 ماہ کی تنخواہ سے بھی محروم ہیں
ایک ملازم نے نام نا بتانے کی شرط پر باغی ٹی وی بتلایا کہ ہمیں انچارچ قصور رورل سپورٹ پروگرام ڈاکٹر ثمرہ نے کہا ہے کہ اگر آپ نے کوئی احتجاج کرنے کی کوشش کی تو آپ کو نوکری سے فارغ کر دیا جائیگا اور تنخواہ بھی نہیں دی جائے گیمنشیات فروش گرفتار
قصور
کوٹ رادہاکشن میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگتفصیلات کے مطابق ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت کی خصوصی ہدایت پر ڈی ایس پی سرکل عالم شیر جاوید کی زیر نگرانی ایس ایچ او تھانہ کوٹ رادہاکشن رائے ناصر عباس کی سربراہی میں چوکی انچارج سٹی سب انسپکٹر سید افتخار بخاری نے منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ کرتے ہوئے بھمبہ کے رہائشی بدنام زمانہ منشیات فروش آصف کو چونگی نمبر 6 کے قریب گرفتار کر کے اس سے 1320 گرام چرس برآمد کرلی
ملزم اس سے قبل بھی منشیات فروشی کے مقدمات میں مطلوب تھاسکول کی طالبات خاکروب کے فرائض دینے پر مجبور
قصور کی تحصیل چونیاں کے سکولوں میں طالبات صفائی کرنے پر مجبور سی او ایجوکیشن بے خبر
تفصیلات کے مطابق گورنمنٹ ماڈل پرائمری سکول موضع رکھ جھوک تحصیل چونیاں کی طلباء سے روزانہ کی بنیاد پر ہیڈ مسٹریس نے سکول سے باہر بازار کی صفائی کروانا معمول بنا لیا ہے کئی بار اہل علاقہ نے معصوم بچیوں کو سکول سے باہر جھاڑو لگاتے دیکھا ہے غریب والدین پرائیویٹ سکولوں کی فیس نہیں دے سکتے جس کی وجہ سے وہ اپنی بچیوں کو سرکاری سکول میں پڑھنے کے لیے بھیجتے ہیں تاکہ ان کی بیٹیاں پڑھ لکھ سکیں مگر سرکاری سکولوں میں تعلیم کی بجائے ان سے سکولوں کے اندر تو صفائی کروائی ہی جاتی ہے مگر جہالت کی انتہا کہ اب باہر سڑکوں پر بھی خاکروبوں والا کام سکول کی طلباء سے کروایا جا رہا ہے
جو کہ محکمہ ایجوکیشن کے منہ پر بدنما داغ سے کم نہیں
محکمہ ایجوکیشن کے اعلی آفیسر خاموش تماشائی بنے اپنے دفتروں تک ہی محدود ہیں وزیر اعلی پنجاب وزیر تعلیم پنجاب نوٹس لیں تاکہ غریبوں کی بچیاں اپنی تعلیم بہتر طریقے سے حاصل کر سکیں