Baaghi TV

حبیب آباد پولیس چوکی جرائم کا گڑھ

قصور
پتوکی تھانہ کی چوکی حبیب آباد میں جرائم مسلسل بڑھنے لگے پولیس بے بس لوگ قیمتی چیزوں سے محروم ہونے لگے

تفصیلات کے مطابق حبیب آباد پولیس چوکی تھانہ صدر پتوکی کی حدود میں دن بدن چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں اضافہ ہو رہا ہے
گزشتہ رات حبیب آباد کے رہائشی ملک محمد اشرف کے گھر چوری کی واردات ہوئی چوروں نے رات کی تاریخی میں گھر کا صفایا کر دیا چور نقدی رقم اور قیمتی موبائل فون اور زیورات لے کر فرار ہو گئے جس کا علم اہل خانہ کو چند گھنٹوں بعد ہوا تو انہوں نے
پولیس چوکی حبیب آباد کال کی تو پولیس 2 گھنٹوں بعد پہنچی
اہل خانہ نے ڈی پی او قصور زاہد نواز مروت سے نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

More posts