Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • قصور،بجلی چوروں کا واپڈا ٹیم پر حملہ

    قصور،بجلی چوروں کا واپڈا ٹیم پر حملہ

    قصور ،پیرووالا روڈ پر بجلی چوری کی اطلاع پر چھاپہ مارنے والی واپڈا ٹیم، ایلیٹ فورس اور رینجرز کے اہلکاروں پر مشتعل افراد نے حملہ کر دیا۔ حملے کے دوران بجلی چوروں نے ایس ڈی او، لائن سپریٹنڈنٹ اور دیگر افسران کو تشدد کا نشانہ بنایا، جب کہ رینجرز اور ایلیٹ فورس اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دی گئیں۔ پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

    تفصیلات کے مطابق سول ایریا سب ڈویژن کے ایس ڈی او راشد اعوان اور لائن سپریٹنڈنٹ محمد عتیق خاں نے اپنی ٹیم کے ہمراہ پیرووالا روڈ، قصور میں بجلی چوری کی اطلاع پر کارروائی کی۔ ٹیم کے ہمراہ رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکار بھی موجود تھے۔ چھاپے کے دوران جب ٹیم نے بجلی کی غیرقانونی ڈائریکٹ سپلائی (ڈائریکٹ کنڈا) پکڑی تو وہاں موجود بجلی چوروں نے شدید مزاحمت کی اور واپڈا ٹیم پر حملہ کر دیا۔حملے کے نتیجے میں ایس ڈی او راشد اعوان، لائن سپریٹنڈنٹ عتیق خاں اور دیگر لیسکو اہلکار زخمی ہو گئے۔ مشتعل افراد نے نہ صرف واپڈا ٹیم کو تشدد کا نشانہ بنایا بلکہ رینجرز اور ایلیٹ فورس کے اہلکاروں کی وردیاں بھی پھاڑ دیں، جو قانون کی عملداری کو چیلنج کرنے کے مترادف ہے۔واقعے کے فوراً بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی اور صورتحال پر قابو پایا۔ پولیس حکام کے مطابق واقعہ کی مکمل چھان بین کی جا رہی ہے اور ملوث افراد کی شناخت کر کے ان کے خلاف قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

    عوامی و سماجی حلقوں نے واپڈا ٹیم پر حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ بجلی چوری کرنے والے عناصر اور قانون نافذ کرنے والے اداروں پر حملہ کرنے والوں کو فوری گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے، تاکہ آئندہ کوئی بھی سرکاری اہلکاروں کو اپنی ڈیوٹی کی انجام دہی سے نہ روک سکے۔مزید تحقیقات جاری ہیں، جبکہ لیسکو حکام کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بجلی چوروں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپنائی جائے گی اور کارروائیاں بغیر کسی دباؤ کے جاری رہیں گی۔

  • قصور، عیدالاضحٰی سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اجلاس

    قصور، عیدالاضحٰی سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اجلاس

    قصور،ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن لاہور عبدالسلام عارف کی زیر صدارت عیدالاضحٰی سے قبل انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی کا اجلاس
    اسلام محبت،رواداری، اتفاق،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے :ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن لاہور عبدالسلام عارف
    وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف، چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر لاہور ڈویژن کی ہدایت پر ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن لاہور عبدالسلام عارف کی زیر صدارت عیدالاضحی سے قبل تمام انتظامات کا جائزہ لینے کیلئے ڈسٹرکٹ امن کمیٹی اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈپٹی کمشنر عمران علی، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر محمدعیسیٰ خاں، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل سلمون ایوب، اسسٹنٹ کمشنر زسمیت متعلقہ اداروں کے افسران و ضلعی امن کمیٹی کے ممبران موجود تھے۔ اجلاس میں امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے، سیکورٹی انتظامات، صفائی ستھرائی سمیت دیگر اقدامات کا جائزہ لیاگیا۔ اجلاس میں عیدالاضحی کے سلسلہ میں ضلعی انتظامیہ اور دیگر اداروں کی طرف سے کیے گئے اقدامات کے متعلق تفصیلاً بریف کیاگیا۔

    ڈپٹی کمشنر عمران علی نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی ہدایت پر ضلع بھرمیں 8مویشی منڈیاں قائم کی گئی ہیںجہاں پر قربانی کے جانوروں کیلئے ٹینٹس‘پینے کے پانی‘جنریٹر سمیت دیگر سہولیات مہیا کی گئی ہیں اس کے علاوہ منڈیوں میں شہریوں کیلئے پینے کے صاف پانی، پارکنگ، ٹائلٹس سمیت دیگر سہولیات فراہم کی گئی ہیں۔ ضلع بھر میں مویشی منڈیوں کے علاوہ دیگرکسی بھی جگہ پر قربانی کے جانوروں کی خریدوفروخت پر دفعہ 144کا نفاذ کردیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ ہر سطح پر ممکنہ سہولیات فراہم کررہی ہے۔ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن لاہور عبدالسلام عارف نے کہا کہ اسلام محبت،رواداری، اتفاق،اتحاد اور اخوت و یگانگت کا سبق دیتا ہے اس لیے تمام مسالک کو مکمل طور پر نظم و ضبط کا مظاہرہ کرنا چاہیے تاکہ ہر قسم کی افرا تفری اور باہمی جھگڑوں سے بچا جا سکے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اسلامی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر ملک کو امن کا گہوارہ بنائیں۔ امن و امان کی فضا کو قائم رکھنے کے لیے ضلعی انتظامیہ اور پولیس اپنی ذمہ داریاں بھر پور طریقے سے پوری کریگی۔تمام مسالک و مذاہب کے علمائے کرام اپنے خطبات میں معاشرے کو امن، محبت اور رواداری کا درس دیں۔ ڈی پی اومحمدعیسیٰ خاں نے بتایا کہ عیدقرباں کے پُرمسرت موقع پر سکیورٹی کو فول پروف بنایا جائے گا۔اس موقع پر ضلع بھر کے ضلعی امن کمیٹی کے ممبران نے اپنی اپنی تجاویز دیں اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے عیدالاضحی کے موقع پر سیکورٹی، صفائی ستھرائی و دیگر انتظامات کرنے پراطمینان کا اظہار کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرقصور اور ان کی ٹیم کی کوششوں کو سراہااور ہمیشہ کی طرح اس بار بھی ضلع میں امن و امان کی صورتحال کو قائم رکھنے کیلئے اپنے بھرپور تعاون کا یقین دلایا۔آخر میں ملک و قوم کی سلامتی کے لیے خصوصی طورپر دعا کی گئی

  • قصور،منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی

    قصور،منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی

    قصور،عید الاضحیٰ کی آمد کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ کی منظور شدہ منڈیوں کے علاوہ جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کر دی گئی،دفعہ 144 نافذ

    تفصیلات کے مطابق عیدالاضحٰی کی آمد کے سلسلہ کے پیش نظر ضلعی انتظامیہ قصور کی جانب سے قائم کردہ مویشی منڈیوں سے باہر قربانی کے جانوروں کی خرید و فروخت پر پابندی عائد کرتے ہوئے دفعہ 144 کا نفاذ کر دیا گیا ہے جس کا مقصد شہریوں کا تحفظ اور امن و امان کی صورتحال کو یقینی بنانا ہے
    ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی نے اس سلسلے میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا اور تمام اے سی صاحبان و دیگر ضلعی انتظامیہ کے اہلکاروں کو پابند کیا ہے کہ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عملدرآمد کروایا جائے

  • قصور، گولیاں چل گئیں،ملزمان فرار

    قصور، گولیاں چل گئیں،ملزمان فرار

    قصور ،صدرآٹو مارکیٹ پرانا لاری اڈا فیاض پپو کے بیٹے پر اوباش لڑکوں کی فائرنگ تفصیلات کے مطابق صدر مارکیٹ فیاض پپو کے بیٹے حمزہ اور ملازم ساحل قربانی کے جانورں کا چارہ لینے گئے چارے والے کی دکان پرجو کہ رفیح ٹاؤن نزد مکھن چوک قادر اباد پر واقع ہے گئے اور پیچھے پیچھے شانی ولد مقبول ڈرائیور عابد علی نعمان ولدعبدالغفور لو ہار دکان کے باھر کھڑے ہو کرمبینہ طور پر شانی نے للکارا مارا اور مسلح پسٹل سے فائر کر دیا ہے جو کہ ساحل اور حمزہ کی ٹانگوں کے قریب سے چھو کر زمین پر جا لگا جب دوسرا فائیر کرنے کے لئے شانی نے بلٹ مارا تو گولی چیمبر میں پھنس گئی گو لی کی آواز سن کر قریبی دوکان دار موقع پر پہنچ گئے جس کی وجہ سے پانچوں ملزمان دوموٹر سائیکلوں پر سوار ہو کر بھاگ گئے 15 پر کال کی گئی جس پر مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی فیاض پپو صدر اٹو مارکیٹ نے سب انسپیکٹر سلیم کو ملزمان کے خلاف درخواست لکھ کر دی جس پر پولیس نے تفتیش شروع کر دی ہے اور ملزمان کی گرفتاری کے لیےچھاپے مارے جا رہے ہیں

  • قصور،نواحی قصبے مصطفی آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    قصور،نواحی قصبے مصطفی آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    قصور،نواحی قصبے مصطفی آباد میں تجاوزات کے خلاف آپریشن

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور عمران علی کے حکم پر ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی قصور سلمون ایوب اور اسسٹنٹ کمشنر قصور لیفٹیننٹ (ریٹائرڈ ) اسفند یار خاں کی زیر نگرانی مصطفیٰ آباد میں تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کیا گیا جس میں دکانوں کے آگے عارضی رکاوٹیں ہٹا کر سامان کو ضبط اور تھڑوں کو مسمار کرکے سڑکوں کو کشادہ کر دیا گیا ،تجاوزات کیخلاف یہ آپریشن مین فیروز پور روڈ مصطفیٰ آباد میں کیا گیا جس پر شہریوں کیطرف سے تجاوزات کیخلاف آپریشن کرنے پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور ضلعی انتظامیہ قصور کو خراج تحسین پیش کیا گیا

  • قصور،مار نہیں پیار کا الٹ وار ،سرکاری ٹیچر کا معصوم بچی پر تشدد

    قصور،مار نہیں پیار کا الٹ وار ،سرکاری ٹیچر کا معصوم بچی پر تشدد

    قصور،مار نہیں پیار کا الٹ وار ،سرکاری ٹیچر کا معصوم بچی پر وحشیانہ تشدد،معصوم بچی کو مار مار کر زخمی کر دیا،والدین و اہلیان علاقہ نےسی ای او ایجوکیشن ،ڈپٹی کمشنر قصور و وزیر اعلی پنجاب سے نوٹس کا مطالبہ کیا ہے

    بچی کے والدین پرنسپل کے پاس شکایت لے کر گئے تو پرنسپل صاحبہ نے بھی والدین کو گالیاں دیں اور بھگا دیا ،سرکاری سکول کو سکول پرنسپل اور ٹیچروں نے ذاتی جاگیر بنا لیا،گورنمنٹ گرلز سکول موضع پولیکی نزد کنگن پور کی معصوم طالبہ عائشہ خالد دختر خالد رہائشی سکنہ ڈھٹے گاؤں سکول کی طالبہ ہے جو سکول گئی تو انگلش سبجیکٹ کا کام یاد نا کر سکی جس پر طیش میں آکر سرکاری سکول کی ٹیچر عظمیٰ نزیر سکنہ ڈھٹے گاؤں نے معصوم بچی کو مار مار کر زخمی کر دیا جس کی ہاتھ کے قریب ہڈی کو نقصان پہنچا،بچی کے والدین سکول ٹیچر کی شکایت لے کر پرنسپل صاحبہ کے پاس گئے تو سکول پرنسپل نے بجائے معاملہ سننے اور ٹیچر کو سمجھانے کے الٹا معصوم بچی کے والدین کو ہی گالیاں دے کر سکول سے نکال دیا جس پر والدین سخت پریشان ہیں

    اہلیانِ علاقہ کا کہنا ہے کہ سکول سرکاری کی بجائے سکول پرنسپل ارور ٹیچروں کی جاگیر بن گیا ہے،بچی کے والدین اور اہلیان علاقہ نے سرکاری ٹیچر اور سکول پرنسپل کے خلاف ڈپٹی کمشنر قصور ،سی ای او قصور اور وزیر اعلی پنجاب سے از خود نوٹس لینے کی استدعا کی ہے،اہلیان علاقہ کا کہنا ہے کہ اگر سرکاری سکولوں میں یہی رویہ رکھا گیا تو بچے سکول کیسے جائیں گے لہذہ فوری اور انصاف پر مبنی کاروائی ہونی چائیے

  • قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا

    قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا

    قصورشہر اور گردونواح سے موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ نا رک سکا،امتحانی مرکز کے باہر سے طالب علم کی موٹرسائیکل چوری ہو گئی

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کی وارداتوں کا سلسلہ نا تھم سکا جس کے باعث لوگ اپنی قیمتوں موٹر سائیکلوں سے محروم ہو رہے ہیں،مہنگائی کے اس دور میں موٹر سائیکل لینا کسی عذاب سے کم نہیں،گزشتہ روز مورخہ 21/5/25 تقریباً 4:15 دوپہر کو قصور تھانہ راجہ جنگ کی حدود موضع راجہ جنگ میں میٹرک کے امتحانی مرکز گورنمنٹ ہائیر سیکنڈری سکول بوائز موضع راجہ جنگ کے باہر سے طالب علم محمد افضل ولد عبدالغفار قوم انصاری سکنہ اوراڑہ کی موٹر سائیکل چوری ہو گئی،طالب علم میٹرک کیمسٹری کے پریکٹیکل کے امتحان کے سلسلے میں امتحانی مرکز میں گیا اور موٹر سائیکل پارکنگ کیلئے مخصوص جگہ پر کھڑی کرکے تالہ لگا دیا تاہم جب واپس آیا تو موٹر سائیکل موجود نا تھی جسے نامعلوم چور لے اڑے
    طالب علم نے ایس ایچ او تھانہ راجہ جنگ،ڈی پی او قصور سے موٹر سائیکل برآمد کرنے کی استدعا کی ہے
    واضع رہے کہ عرصہ دراز سے قصور شہر اور گردونواح میں موٹر سائیکل چوری کا سلسلہ جاری ہے جس کے باعث لوگ سخت پریشان ہیں

  • عجیب و غریب بہت بڑی چوری،اہلیان علاقہ میں خوف

    قصور
    تھانہ گنڈہ سنگھ کی حدود میں واقع گاؤں علوآنہ میں لززہ خیز،انوکھی اور بڑی چوری،اہلیان علاقہ میں سخت خوف و ہراس

    تفصیلات کے مطابق قصور کے تھانہ گنڈہ سنگھ کے قریب واقع گاؤں علوآنہ کے دیہاتی عبدالقادر ولد حاجی عبدالجبار کے گھر انوکھی،لرزہ خیز اور بہت بڑی چوری کی واردات ہوئی جس کی وجہ سے اہلیان علاقہ سخت تشویش کیساتھ خوف و ہراس کا شکار ہیں

    دیہاتی عبدالقادر گھر پر موجود نا تھا کہ اس کی غیر موجودگی میں اس کے گھر نامعلوم چور رات کی تاریکی میں گھر کی دیوار پھاڑ کر اندر داخل ہوئے اور دو لاکھ روپیہ نقدی،5 تولہ طلائی زیورات ،قیمتی سوٹ،چاول و گندم کی بوریاں و گھر کے دیگر سامان کے ساتھ پاسپورٹ و زمینوں کی رجسٹریاں وغیرہ بھی چوری کرکے لے گئے جس پر متاثرہ شہری نے پولیس کو اطلاع کر دی اور پولیس تھانہ گنڈہ سنگھ نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کاروائی کا آغاز کیا تاہم کئی گھنٹے گزرنے کے باوجود بھی شواہد اکھٹے کرنے کیلئے فرانزک لیب نا پہنچی جس پر متاثرہ دیہاتی کیساتھ اہلیانِ علاقہ بھی سخت تشویش کا شکار ہیں
    اس علاقے میں یہ اپنی نوعیت کی واحد چوری ہے جس پر لوگ حیران ہیں کہ اس قدر قیمتی اور حجم پر مبنی سامان چور لے کر باآسانی پولیس کی نظروں میں آئے بغیر باحفاظت نکل گئے
    متاثرہ دیہاتی سمیت اہلیان علاقہ نے آئی جی پنجاب اور ڈی پی او قصور سے ازخود نوٹس لے کر جلد سے جلد نامعلوم چوروں کو پکڑ کر نشان عبرت بنانے کا مطالبہ کیا ہے

  • قصور میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار

    قصور،پورے شہر میں منشیات سپلائی کرنے والا رنگے ہاتھوں گرفتار،حوالات میں بند مقدمہ درج

    تفصیلات کے مطابق محمد ندیم اے ایس آئی تھانہ سٹی اے ڈویژن قصور نے ایس ایچ او سٹی اے ڈویژن قصور کی سربراہی میں منشیات فروشی کے خلاف سخت کارروائی کرتے ہوئے شہر قصور اور گردونواح میں چل پھر کر منشیات فروشی کا ملزم گرفتار کر لیا،ملزم غلام جیلانی ولد محمد علی حسین قوم بھٹی رہائشی کوٹ بڈھا قصور عرصہ دراز سے پورے شہر و گردونواح میں چل پھر کر منشیات کی سپلائی کرتا تھا اور اپنی چالاکی سے بچ جاتا تھا ،جسے محمد ندیم اے ایس آئی نے 1600 گرام چرس کیساتھ رنگے ہاتھوں گرفتار کرکے مقدمہ نمبر 724/25 بجرم 9 C درج کرکے حوالات میں بند کرکے تفتیش کا آغاز کر دیا اور ملزم کے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے بھی ٹاسک سنبھال لیا

  • مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ کیساتھ واردات،اہلیان علاقہ میں سخت تشویش

    قصور
    مرکزی امیر تحریک لبیک یا رسول اللہ سے ہوئی واردات پر اہلیان علاقہ میں سخت تشویش،ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری اور اشیاء جلد سے جلد برآمد کرنے کا مطالبہ

    تفصیلات کے مطابق کل بروز جمعرات بتاریخ 15 مئی 2025 کو مولانا محمد ابراھیم مرکزی امیر تحریک لبیک یارسول اللہ قصور ، قصور کے نواحی گاؤں موضع نول رائیونڈ روڈ پر صبح نماز فجر کی امامت کروانے کے لئے قصور سے موضع نول جا رہے تھے کہ کھارا روہی نالہ کے قریب مین روڈ پر ڈاکوں نے ان سے اسلحہ کے زور پر ان کی موٹر سائیکل۔،نقدی اور موبائل فون چھین لیا
    اس بابت اہلیان علاقہ میں سخت تشویش پائی جا رہی ہے اور اہلیان علاقہ نے ایس ایچ او تھانہ صدر و ڈی پی او قصور سے فی الفور ڈاکوؤں کو گرفتار کرکے مولانا صاحب کی اشیاء برآمد کرنے کا مطالبہ کیا ہے