Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • وزیر اعلی پنجاب کا دورہ قصور

    وزیر اعلی پنجاب کا دورہ قصور

    قصور
    وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار آج قصور پہنچے گے
    تفصیلات کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار آج قصور سیف سیٹی پروجیکٹ کا افتتاح کریں گے اس کے علاوہ قصور کے دیگر مسائل بھی سنیں گے
    وزیراعلی پنجاب دوپہر ایک بجے کے قریب قصور پہنچے گے بعد میں وزیر اعلی کی میڈیا کے نمائندوں سے ملاقات بھی ہو گی

  • کار پر فائرنگ 3 افراد جانبحق

    کار پر فائرنگ 3 افراد جانبحق

    قصور
    حبیب آباد میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک بچی سمیت تین افراد کو قتل کردیا
    تفصیلات کے مطابق حبیب آباد میں فیملی کی گاڑی پر شیرگڑھ سے حبیب آباد آتے ہوئے فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں خاوند بیوی اور ایک چھ سات سالہ بچی جانبحق ہوئے باقی ایک سالہ بچی زندہ بچ گئی
    ڈی ایس پی پتوکی کرائم سین ٹیم اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئی
    پولیس کے مطابق فیملی کو پرانی رنجش پر قتل کیاگیا

  • چونیاں، رکشہ ڈرائیور کو بھیانک تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

    چونیاں، رکشہ ڈرائیور کو بھیانک تشدد کے بعد قتل کردیا گیا

    قصور چونیاں میں رکشہ ڈرائیور کو سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا
    تفصیلات کے مطابق چونیاں کے محلہ ہٹھاڈ میں رکشہ ڈرائیور اور تین بچوں کے باپ کو سفاک ملزمان نے بدترین تشدد کر کے قتل کر دیا ہے
    مقتول کے بھائی کہنا ہے کہ ملزمان نے رکشہ پر ریت لےجانے کا جھانسہ دیا اور شہر سے دور لے جا کر بھائی کو تشدد کر کے قتل کیا مقتول کے بھائی کی درخواست پر پولیس نے مقدمہ درج کر کے کاروائی شروع کر دی

    پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنے کے بعد لاش کو پوسٹ مارٹم کےلئےاسپتال منتقل کردیا پولیس کے مطابق قتل ذاتی رنجش محسوس ہوتا ہے اس کیس کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات کر رہے ہیں

  • AC چونیاں کا ہسپتال کا دورہ

    AC چونیاں کا ہسپتال کا دورہ

    قصور کی تحصیل چونیاں کے اسسٹنٹ کمشنر چونیاں سردار شبیر احمد ڈوگر صاحب نے ہیلتھ کمیٹی کے ممبرز عبد الشکور بھٹی صاحب،ملک جمیل کلس صاحب، ایم ایس ڈاکٹر اکرم ریحان صاحب اور اپنی ٹیم کے دیگر ممبران کے ہمراہ تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال چونیاں کا وزٹ کیا اور مریضوں کی عیادت کی
    AC صاحب نے مریضوں کی شکایات سنیں اور MS صاحب کو شکایات کے ازالے بارے کہا
    مریضوں نے AC صاحب کا شکریہ ادا کیا

  • لیسکو قصور کی تاریں عوام کیلئے باعث موت

    لیسکو قصور کی تاریں عوام کیلئے باعث موت

    لیسکو قصور کی بجلی کی تاریں قصور کی عوام کیلئے موت کا پیغام
    تفصیلات کے مطابق لیسکو قصور سب ڈویژن بہادر پورہ کی مین تاریں 11KV ہلکی سی ہوا سے ٹوٹ کر گر جاتی ہے یہ تاریں اتنی باریک ہیں کہ اس سے اچھی تاریں لوگ اپنے گھروں میں لگواتے ہیں ان کے تاروں کے گرنے سے ہر وقت جانی نقصان کا خدشہ تو رہتا ہی ہے مگر تاریں گرنے سے بجلی سارا سارا دن غائب رہتی ہے
    لوگوں کا کہنا ہے کہ ہماری لائن بہت پرانی ہے اور تاریں بوسیدہ ہو چکی ہیں لہذہ ہماری لائن میں تاریں نئی ڈالیں تاکہ ہمیں جانی تحفظ محسوس ہو

  • قصور موسلا دھار بارش

    قصور موسلا دھار بارش

    قصور میں موسلا دھار بارش گرمی کا زور ٹوٹ گیا
    تفصیلات کے مطابق قصور میں موسلاد بارش جس سے گرمی کا زور ٹوٹنے کیساتھ گلیاں بازار جوہڑ کا منظر پیش کرنے لگے گلیوں میں پانی جمع ہونے سے لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ایک دن کی بارش سے کئی دن بارش کا پانی جمع رہتا ہے جس سے لوگوں کو کافی پریشانی کا سامنا کرنا پڑتا ہے

  • دو نمبر دودھ کی سرعام فروخت

    دو نمبر دودھ کی سرعام فروخت

    قصور میں سرعام پاءوڈر ملے دودھ کی فروخت جاری
    تفصیلات کے مطابق قصور شہر اور گردو نواح میں پاءوڈر اور دیگر کیمیکل ملے دودھ کی فروخت عام بات جگہ جگہ دکانوں پر پاءوڈر کیمیکل دستیاب ہے جس کے ایک پیکٹ سے 11 کلو گاڑھا دودھ بنتا ہے اور اس پیکٹ کی قیمت صرف 460 روپیہ ہے اور حیران کن بات یہ ہے کہ اس میں ایک بوند خالص دودھ شامل نا بھی کریں تو بھی اس کیمیکل سے بنا دودھ دیکھنے میں خالص جیسا لگتا ہے جو کہ صحت کیلئے انتہائی مضر ہے
    شہریوں کی محکمہ فوڈ سے کاروائی کا مطالبہ

  • منشیات فروش ،پینو گرفتار

    منشیات فروش ،پینو گرفتار

    قصور پھولنگر منشیات فروش پروین عرف پینی چنبیلنی گرفتار
    تفصیلات کے مطابق لال دین چنبیل کی بیٹی پروین عرف پینی جو کے گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کی رہائشی ہے عرصہ دراز سے منشیات فروشی کر رہی تھی جس کی اطلاع تھانہ صدر پھول نگر کے ایس ایچ او کو ملی کاروائی کیلئے ایس ایچ او نے ٹیم تشکیل دی پہلے ایک پولیس والا خود آیا جس نے ایک کلو کا پیکٹ خریدا اس کے دو گھنٹے بعد رات قریبآ 10 بجے کے قریب پولیس نے ریڈ کیا پینی کے گھر سے 32 کلو چرس کا توڑا برآمد ہوا پینی صاحبہ گرفتار اور اس کا سرکوپ مہر امین ولد انور آرائیں بھی گرفتار ہوا دونوں گاؤں مالی وال یونین کونسل اولکھ بونگہ کے رہائشی ہیں
    پولیس نے مقدمہ درج کرکے کاروائی شروع کر دی

  • قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ

    قصور پیٹرولنگ پولیس کا روڈ واک کیمپ

    انچارج پٹرولنگ پوسٹ نور پور کینال قصور شبیر حسین بھٹی نے اپنی ٹیم کے ہمراہ۔ جناب SSP/PHP لاہور ریجن اور DSP/PHP قصور کے حکم پر اڈہ کھڈیاں میں روڈ واک کیمپ کا انعقاد کیا جس میں عوام الناس میں ہیلپ لائن 1124 کی افادیت، ایکسیڈنٹ سے بچاؤ،ون وہیلنگ اور تیز رفتاری کے نقصانات اور ٹریفک قوانین پر عمل درآمد پر زور دیا
    جرائم کی روک تھام میں پٹرولنگ پولیس کے ساتھ تعاون شجر کاری اور ڈینگی مچھروں سے بچاؤکے حفاظتی اقدامات بارے آگاہی فراہم کی گئی اور عوام میں پمفلٹ بھی تقسیم کیے گئے۔
    واک میں زندگی کے ہر شعبہ سے تعلق رکھنے والے عوامی حلقوں کے نمائندگان نے شرکت کی اور پٹرولنگ پولیس کے اس اقدام کی بہت تعریف کی

  • تاجر زخمی

    تاجر زخمی

    قصور کوٹ رادھا کشن میں میں ڈکیتی کی ناکام واردات ایجنسی مالک زخمی ملزم گرفتار
    تفصیلات کے مطابق کوٹ رادھا کشن میں RC Cola کی ایجنسی کا مالک مقصود احمد کیش کاؤنٹر پر موجود تھا نقاب اوڑھے اچانک ایک ڈاکو ایجنسی مالک کے سامنے آ گیا اور چھرا نکال کر مالک کی گردن پر رکھ دیا اور کاؤنٹر سے رقم نکالنے لگا مزاحمت کرنے کی کوشش پر ملزم نے چھرے کے وار کر کے مقصود احمد کو زخمی کر دیا
    ملزم فرار ہونے لگا تھا کہ ایجنسی مالک کے شور مچانے پر ملزم کو لوگوں نے موقع پر پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا جبکہ زخمی کو THQ ہسپتال منتقل کر دیا گیا