Baaghi TV

Author: غنی محمود قصوری

  • عرس بابا بلہے شاہ کی تیاریاں،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

    عرس بابا بلہے شاہ کی تیاریاں،ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت اجلاس

    قصور
    ڈپٹی کمشنر کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت عرس حضرت بابا بلھے شاہ ؒ کے انتظامات کے حوالے سے جائزہ اجلاس،عرس حضرت بابا بلھے شاہ 30 اگست سے شروع ہو گا‘عرس پر آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی

    تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر قصور کیپٹن ریٹائرڈ اورنگزیب حیدر خان کے زیر صدارت تین روزہ 267 ویں سالانہ عرس حضرت بابا بلھے شاہؒؒ کی تقریبات کے انتظامات کا جائزہ لینے کے حوالے سے اجلاس گزشتہ روز ڈی سی کمیٹی روم میں منعقد ہوا
    جس میں ایس پی انویسٹی گیشن راؤ طاہر علی، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل محمد جعفر چوہدری،حاجی صفدر انصاری، چیئرمین و ممبران دربار حضرت بابا بلھے شاہ امور مذہبیہ کمیٹی،سی ای او ایجو کیشن، ڈپٹی ڈائریکٹر آپریشنز فوڈ اتھارٹی، منیجر اوقاف‘ڈی ایس پی سٹی،ڈی ایس پی ٹریفک، ڈی او سول ڈیفنس،ایکسئین واپڈا، سی او میونسپل کمیٹی اور دیگر نے شرکت کی
    اجلاس میں عرس حضرت بابا بلھے شاہؒ کی تقریبات،سیکورٹی و دیگر انتظامات کا حتمی جائزہ لیا گیا
    ڈپٹی کمشنر نے اس موقع پر کہا کہ حضرت بابا بلھے شاہ رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی تقریبات 30 اگست تا یکم ستمبر منعقد ہو رہی ہیں اور اس حوالے سے تمام محکمہ جات کو ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں پولیس، میونسپل کارپوریشن، واپڈا‘ہیلتھ، اوقاف، سول ڈیفنس اور دیگر متعلقہ محکموں کے افسران کو ہدایت کی ہء کہ وہ عرس مبارک کے موقع پر اپنی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے سر انجام دیں انہوں نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی اور دیگر متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ دربار کے ارد گرد کے علاقوں‘سٹرکوں‘دربار سے ملحقہ قبرستان اور دیگر جگہوں پر زائرین کی سہولت کیلئے لائٹس کا انتظام کریں اور عرس مبارک کے موقع پر صفائی ستھرائی کیلئے خصوصی اقدامات کئے جائیں ان کا کہنا تھا کہ زائرین کی سہولت کیلئے دوسہرا گراؤنڈ سمیت شہر کے تین مقامات پر پارکنگ اسٹینڈز قائم کئے جائینگے عرس مبارک کے تمام انتظامات سے ہر وقت آگاہی رکھنے کیلئے سینٹرل کنٹرول روم قائم کیا جائیگا جہاں جدید سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے مانیٹرنگ کی جائیگی
    زائرین کی سہولت کیلئے دربار کے احاطہ میں محکمہ ہیلتھ، سول ڈیفنس، پولیس، فوڈ اتھارٹی، واپڈا سمیت دیگر محکموں کے کیمپ لگائے جائینگے اور عرس کے موقع پر سیکورٹی کے فول پروف انتظامات کئے جائینگے
    آنیوالے زائرین کو تمام سہولیات دی جائینگی اور شہر میں ٹریفک کی روانی کو ہر قیمت پر یقینی بنایا جائیگا

  • ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی تنبیہہ

    ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ ،ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کی تنبیہہ

    قصور
    گزشتہ دن ڈاکٹر پر قاتلانہ حملہ پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور کی تشویش،وقوعہ پر ایف آئی آر درج کرکے جلد ملزمان کی گرفتاری کا مطالبہ،بصورت دیگر احتجاج کیا جائے گا

    تفصیلات کے مطابق کل بروز بدھ مورخہ 21 اگست صبح کے وقت بلھے شاہ ہسپتال کے ڈاکٹر عدیل پر دو موٹر سائیکل سواروں نے اس وقت فائرنگ کردی جب وہ ڈیوٹی کے لئے ہسپتال آ رہے تھے وقوعہ تھانہ صدر قصور کے علاقے میں پیش آیا جو کہ مین شاہراہ اور پر رونق علاقہ ہے
    گاڑی پر پے درپے کئی فائر کئے گئے جو گاڑی کو متعدد جگہ پر لگیں تاہم ڈاکٹر معجزانہ طور پر قاتلانہ حملے میں بچ گیا
    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور نے او وقوعہ کی سخت مذمت کی ہے اور ان کا کہنا ہے کہ قصور شہر میں لاقانونیت، اور غنڈہ گردی کا جو عالم ہے وہ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کسطرح دن دیہاڑے شہر کی شاہراہوں پر اسلحہ لئے کرائے کے قاتل گھوم رہے ہیں جن کو کوئی پوچھنے والا نہیں یہ قصور پولیس، ضلعی انتظامیہ اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے
    ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن قصور نے واقعہ پر سخت تشویش کا اظہار کیا اور ڈی پی او قصور سے ایف آئی آر درج کرکے ملزمان کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا اور خبردار کیا ہے کہ بصورت دیگر انتہائی سخت ردعمل دینے اور احتجاج پر مجبور ہونا پڑے گا

  • ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عرصہ دراز سے ادویات کی قلت،شہری خوار

    قصور
    شہر میں اکلوتے سرکاری ہسپتال ڈی ایچ کیو ہسپتال قصور میں عرصہ دراز سے ادویات کی قلت،نا اینٹی بائیوٹکس نا پیئن کلرز،مریض خوار،حکومتی دعوے بےنقاب

    تفصیلات کے مطابق قصور شہر میں اکلوتے سرکاری ہسپتال ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹرز ہسپتال المعروف بابا بلہے شاہ ہسپتال قصور سٹی میں عرصہ دراز سے ادویات کا شدید فقدان ہے جس کی آواز شہری حلقوں نے بذریعہ میڈیا بیسیوں بار اٹھائی ہے مگر کوئی اثر نا ہوا ہے
    ہسپتال او پی ڈی میں مکمل طور پر ادویات نہیں ہیں نا تو اینٹی بائیوٹکس گالیاں و ٹیکے موجود ہیں نا ہی پیئن کلرز ہیں
    ہسپتال ڈاکٹرز مجبور ہو کر مریضوں کو ادویات لکھ کر دیتے ہیں جو کہ مریضوں کو بازار سے خریدنی پڑتی ہیں
    شہریوں کا کہنا ہے کہ عام بخار کی دوائی لینے کیلئے ہسپتال جائیں تو کم ا از کم دو گھنٹے بعد باری آتی ہے پھر اس کے بعد دوائی لکھ دی جاتی ہے جس کے باعث عام مزدور کی دیہاڑی الگ سے مرتی ہے اور ذہنی کوفت الگ سے اٹھانی پڑتی ہے کیونکہ اکیلا مریض تو ہسپتال جانے سے رہا ساتھ جانے والا مزدور اس دن اپنی مزدوری سے بھی ہاتھ دھو بیٹھتا ہے اور ملتا بھی کچھ نہیں سوائے تسلیوں کے

    شہریوں کا کہنا ہے کہ حکومتی دعوے بےنقاب ہو رہے ہیں جو کہ محض دعوے ہی ہیں عملاً کچھ نہیں ہے
    شہریوں نے مجبور ہو کر زیادہ تر پرائیویٹ کلینکس و ہسپتالوں کا رخ کر لیا ہے جو کہ لمحہ فکر ہے
    شہریوں نے وزیر اعلی پنجاب سے خصوصی نوٹس لینے کی اپیل کی ہے

  • 960 شراب کی بوتلیں برآمد ،ایک ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    960 شراب کی بوتلیں برآمد ،ایک ملزم گرفتار،مقدمہ درج

    قصور
    زہریلی شراب کی 969 بوتلیں برآمد،ایک ملزم گرفتار،مقدمہ درج
    تفصیلات کے مطابق قصور پولیس نے منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں جاری رکھی ہیں اور زہریلی شراب کی 960 بوتلیں برآمد کی ہیں
    تھانہ سٹی پتوکی کے ایس ایچ او راحیل خاں کی سربراہی میں کاروائی کرتے ہوئے پولیس ٹیم نے پتوکی میں فروخت کی جانیوالی زہریلی شراب کی 960 بوتلیں برآمد اور ایک ملزم گرفتار کیا ہے
    ملزم کی شناخت ظہیر عباس قوم جٹ سکنہ کمالیہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کے نام سے ہوئی
    ہے
    ملزم ایک پک اپ پر زہریلی شراب کے 16 کاٹن لاہور سے پتوکی منتقل کر رہا تھا
    تھانہ سٹی پتوکی نے ملانوالا بائی پاس کے قریب ناکہ بندی کے دوران ملزم کو شراب سمیت گرفتار کیا
    پولیس نے امتناع منشیات کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا ہے
    ڈی ایس پی پتوکی طاہر صدیق کی ہدایت پر پولیس کی پتوکی سرکل میں جرائم پیشہ ملزمان کے خلاف بھرپور کاروائیاں جاری ہیں

  • روز پولیس مقابلے،کریمنلز چن چن کر قتل،شہریوں کا ڈی پی او کو پھولوں کے ہات

    روز پولیس مقابلے،کریمنلز چن چن کر قتل،شہریوں کا ڈی پی او کو پھولوں کے ہات

    قصور
    خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت اور انصاف کی جلد فراہمی پر کوٹرادھاکشن کے علاقہ مکینوں کا قصور پولیس کو خراج تحسین،ڈی پی او قصور کو پُھولوں کے ہار پہنائے

    تفصیلات کے مطابق قصور کوٹرادھاکشن کے علاقہ مکین خطرناک ڈاکوؤں کی ہلاکت اور جلد انصاف کی فراہمی پر ڈی پی او آفس پہنچ گئے علاقہ مکینوں نے ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کو پھولوں کے ہار پہنائے اور قصور پولیس زندہ آباد کے نعرے لگائے دو ماہ قبل کوٹرادھاکشن کے علاقہ میں ڈاکوؤں نے ڈکیتی مزاحمت پر ایک شہری کو ناحق قتل کیا تھا ڈکیتی معہ قتل کی واردات میں ملوث دو خطرناک ڈاکو دوران پولیس مقابلہ ہلاک ہوئے جبکہ تیسرے ملزم کو گرفتار کر لیا گیا واردات کے دوران ناحق قتل ہونے والے شہری کی والدہ نے ڈی پی او قصور کا فوری انصاف کی فراہمی پر شکریہ ادا کیا مقتول کی والدہ نے ڈی پی او قصور کا ماتھا چوما اور شکریہ ادا کرتے ہوئے ہار پہنائے
    ڈی پی او عیسیٰ خان مے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کی حفاظت اور کریمنلز کا خاتمہ قصور پولیس کی اولین ترجیح ہے عوام کے تعاون سے کریمنلز اور جرائم پیشہ کا خاتمہ کر کے ضلع کو امن کا گہوارہ بنایا جائے گا
    واضع رہے کہ گزشتہ چند دنوں سے تقریباً ہر روز پولیس مقابلوں میں کئی پیسہ ور مجرمان پولیس کے ہاتھوں زخمی و قتل ہو چکے ہیں جس پر کرائم میں کم کمی واقع ہوئی ہے
    شہریوں کا کہنا ہے کہ کریمنلز کو چن چن کر قتل کیا جائے

  • منشیات فروشوں کے خلاف آپریشن،درجنوں گرفتار

    قصور
    منشیات فروشوں کے خلاف گھیرا تنگ ،درجنوں منشیات فروش پولیس کے شکنجے میں،کاروائیاں مذید تیز کرنے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق قصور ضلع بھر میں منشیات فروشوں کے گرد گھیرا تنگ کر دیا گیا ہے
    ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے ضلع بھر کے مختلف تھانوں نے اپنے اپنے علاقوں میں آپریشن کرکے درجنوں منشیات فروشوں کو پکڑا ہے جن سے چرس،افیون،پاؤڈر آئس وغیرہ پکڑی گئی ہے
    واضع رہے کہ قصور کے صحافی مقصود سرور کیفی،امجد نزیر،میاں خلیل صدیق آرائیں،صابر چوہدری،رفیق ساجد مہر،سہیل بھٹی,رانا ناصر،سعید احمد بھٹی،سردار شریف سوہڈل،سردار سعید سوہڈل،ملک عبدالعزیز،ظفر قبال چوہدری،مہر نوید،افتخار سلطانی،رانا جنید،خان ،غنی محمود قصوری،ڈاکٹر شفیق ارشد،رانا عدنان خان بوبی و دیگر صحافیوں نے ڈی پی او قصور کو منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرنے کی استدعا کی تھی جس پر ڈی پی او قصور نے ضلع بھر کے ایس ایچ اوز کو فوری احکامات جاری کئے تھے
    گزشتہ دنوں تھانہ راجہ جنگ نے سب سے بڑی کاروائی کرتے ہوئے موضع میر محمد سے کئی منشیات فروش پکڑے
    ڈی پی او قصور سے تھانہ صدر کے علاقے کھارا،نقیب آباد بھلو،تھانہ مصطفیٰ آباد کے علاقے دفتوہ،وڈانہ،لکھنیکی و ملحقہ علاقوں اور تھانہ راجہ جنگ کے علاقے اوراڑہ نو،جبومیل،راؤ خانوالہ و دیگر علاقوں میں بھی آپریشن کرنے کی استدعا کی گئی ہے

  • ملک بھر کے صحافی اور وکلاء ایک پیج پر،انتخابات اگست میں ہونگے

    ملک بھر کے صحافی اور وکلاء ایک پیج پر،انتخابات اگست میں ہونگے

    قصور
    آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم رجسٹرڈ کے انتخابات برائے پنجاب اگست میں ہونگے،پاکستان کے سینئیر صحافی اور وکلاء ایک پیج پر ہو کر مظلوم و دکھی انسانیت کی آواز بنیں گے

    تفصیلات کے مطابق آل پاکستان جرنلسٹس اینڈ لائرز فورم (رجسٹرڈ) صحافیوں اور وکلاء کی ایک بہت بڑی نمائندہ جماعت بن کر سامنے آئی ہے جس کا مقصد صحافی اور وکلاء برادری کو ایک پیج پر لانا اور دکھی و مظلوم انسانیت کی آواز بننا ہے
    تنظیم کے بانی سینئیر جرنلسٹ پاکستان جناب منور قادری نے تنظیم کا پہلا اجلاس 7 جولائی کو فیصل آباد میں بلایا جس میں ملک بھر سے صحافیوں اور وکلاء حضرات نے شرکت کی
    تنظیم کے زیر سایہ پنجاب باڈی کے لئے انتخابات اگست میں کروائے جائیں گے جس کے بعد منتخب کابینہ ضلعی سطح پر انتخابات کروائے گی
    اس تنظیم کا حصہ صرف صحافی اور وکیل حضرات ہی بنیں گے جو کہ صحافتی اور وکلاء حضرات کے اتحاد کیساتھ دکھی اور مظلوم انسانیت کی آواز بنیں گے اور اعلی حکام تک مسائل پہنچائے جائیں گے
    تنظیم کی طرف سے عہدیداروں کو اپنی کمپین کی ہدایت کی گئی ہے تاکہ اگست تک انتخابات کی تیاریاں مکمل کی جا سکیں

  • کئی روز سے مین ہول بند،سڑک تالاب،شہریوں گھروں میں مقید

    کئی روز سے مین ہول بند،سڑک تالاب،شہریوں گھروں میں مقید

    قصور
    کھارا چونگی چوک میں سڑک پر پانی تالاب کی شکل اختیار کر گیا،لوگوں کا گزرنا محال،نمازیوں کو مشکلات کا سامنا

    تفصیلات کے مطابق قصور کے مشہور چوک، کھارا چوک چونگی کھارا نزد پیٹرول پمپ کے مین بازار میں سڑک تالاب کا منظر پیش کرنے لگی ہے
    سڑک پر مین ہول کئی دنوں سے بند ہے جس کے باعث پانی سڑک پر کھڑا ہے اور شہریوں کا گزرنا دشوار ہے شہری اپنے گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں
    مقامی شہریوں نے اس بابت کئی بار متعلقہ حکام کو آگاہ کیا ہے تاہم کوئی شنوائی نہیں ہوئی ہے
    پانی سڑک پر کھڑا رہنے سے نمازیوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے اور بزرگوں کا گزرنا بہت مشکل ہے
    مقامی شہریوں کا کہنا ہے کہ ایم پی اے،ایم این اے و ٹی ایم اے کو بار بار آگاہ کیا گیا ہے مگر ہر بار بے سود رہا ہے لہذہ ڈپٹی کمشنر قصور ہماری مشکل کا حل نکالیں

  • اربوں  روپیہ کی لاگت سے حالیہ مرمت ہونے والی منی موٹر وے برباد

    اربوں روپیہ کی لاگت سے حالیہ مرمت ہونے والی منی موٹر وے برباد

    قصور
    حالیہ مرمت ہونے والی منی موٹر وے لاہور قصور روڈ المعروف فیروز پور روڈ پر نکاسی آب نا ہونے سے پانی کھڑا رہنا معمول،سڑک پر بنے نالے میں گندگی سے پانی کی روانی میں مشکلات

    تفصیلات کے مطابق لاہور قصور منی موٹر وے المعروف فیروز پور روڈ اربوں روپیہ کی لاگت سے حال ہی میں مرمت کیا گیا ہے جس پر نکاسی آب کے لئے بنے نالے میں ہر وقت گندگی رہتی ہے جس کی وجہ نالے کی صفائی نا ہونا ہے
    نالے میں صفائی نا ہونے سے پانی گزر نہیں پاتا اور برسات کا پانی سڑک پر کھڑا رہتا ہے جس کے باعث سڑک بھی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو رہی ہے اور دوسری جانب پانی سڑک پر کھڑا رہنے سے گاڑیوں و موٹر سائیکلوں کے ایکسیڈنٹ بھی ہو رہے ہیں
    ارباب اختیار سے گزارش ہے کہ سڑک پر بنے نالے کی صفائی باقاعدگی سے کروائی جائے تاکہ سڑک ٹوٹنے سے محفوظ رہے اور لوگ باحفاظت رہ کر سڑک پر سفر کر سکیں

  • سپرمز ڈونیشن کی آڑ میں فحاشی کا نیا منصوبہ،نوٹس کی اپیل

    سپرمز ڈونیشن کی آڑ میں فحاشی کا نیا منصوبہ،نوٹس کی اپیل

    قصور
    sperm donation
    کے نام پر پاکستانی قوم کو برباد کرنے کا نیا منصوبہ،حلال حرام کی تمیز ختم کرنے کی تیاری،سوشل میڈیا پر سرعام اشتہارات،گورنمنٹ سے نوٹس کی اپیل،گینگ کو پکڑنے کا مطالبہ،ایم پی اے،ایم این ایز سے اسمبلیوں میں اس کام کے خلاف قرار داد لانے کی استدعا

    تفصیلات کے مطابق پاکستان میں Sperm Donation کے نام پر بے حیائی کا نیا منصوبہ دیکھنے کو مل رہا ہے
    جس میں سوشل میڈیا پر سرعام اشتہارات دیئے جا رہے ہیں اور اپنے موبائل نمبرز تک بڑے دھڑلے سے دیئے جا رہے ہیں یعنی کہ کوئی روک ٹوک کا خطرہ نہیں ہے نوجوانوں نسل کیستاھ پوری قوم کو اس بے حیائی میں دھکیلا جا رہا ہے
    ان اشتہارات میں مختلف عمروں کے مردوں کو اپنے سپرم ڈونیٹ کرنے پر مختلف قسم کی ادائیگی کا لالچ دیا گیا ہے
    یہ بات بہت قابل تشویش ہے
    اس قوم میں بے حیائی پھیلانے کا نیا منصوبہ بنایا جا رہا ہے
    جس طرح گورنمنٹ نے ہیومن ملک بینک پر پابندی لگائی ہے اسی طرح جلد سے جلد سپرم ڈونیشن گینگ کے لوگوں کو پکڑ کر قانون کے کٹہرے میں لایا جانا ضروری ہے وگرنہ نوجوان نسل پیسے کے لالچ میں اپنے سپرمز بیچے گی جس کا استعمال شاید ہمارے ہی ملک میں کرکے حلال و حرام کی تمیز ختم کرنے کی تیاری کی جا رہی ہے
    ہو سکتا ہے آئی وی ایف میں یہی سپرمز استعمال کئے جائیں
    پاکستانی قوم کا مطالبہ ہے کہ نا صرف یہ اشتہارات بند کئے جائیں بلکہ اس گینگ کو پکڑ کر نشان عبرت بنایا جائے
    اگر دنیا میں ایسا کوئی قانون ہے تو پاکستان کے ایم پی ایز،ایم این ایز سے عوام کی اپیل ہے کہ اسمبلیوں میں اس کام کے خلاف قرار داس پاس کروائی جائے اور مملکت پاکستان میں شروع ہونے والی اس بے حیائی کو رکوایا جائے